تیزابیت سے کیسے بچا جائے ؟

23,120

تیزابیت سے مراد خون کے پی ایچ لیول کا ۷ سے کم ہونا ہے ۔ ہمارے خون میں ۲۵ فیصد تیزاب اور ۸۰ فیصد کھار ہوتا ہے اور جب خون میں تیزاب کا تناسب بڑھتا ہے تو یہ تیزاب معدے کو متاثر کرتا ہے اور تیزابیت کی وجہ بنتا ہے ۔

ہمارے کھانوں میں بہت سی ایسی غذائیں ہوتی ہیں جو قدرتی طور پر تیزاب پیدا کرتی ہیں ۔ گوشت سے حاصل ہونے والا پروٹین تیزابیت پیدا کرنے کی بڑی وجہ ہے ۔ جب خون میں تیزابیت بڑھ جائے تو پیشاب میں جلن اور گردے میں پتھری کی وجہ بھی بنتا ہے ۔

تیزابیت کی علامات

*کھانا کھانے کے بعد حلق سے پیٹ تک جلن محسوس ہونا ،سخت ،کرکری اور بادی چیزیں کھانے کے بعد بے چینی ہونا ،پیٹ میں جلن ،کھٹا پن محسوس ہونا تیزابیت کی علامت ہیں ۔
*عام طور پر تیزابیت میں بد ہضمی اور بھوک میں کمی واقع ہو جاتی ہے ۔
*تیزابیت میں ہر مریض کو کی مختلف شکایات ہوتی ہیں ،کچھ مریضوں کو قبض کی شکایت ہو جاتی ہے لیکن کھٹی ڈکاریں آنا ،کھٹے پانی سے منہ بھر جانا ،متلی اور قے ہونا تیزابیت کی عام علامات ہیں ۔

تیزابیت پیداکرنے والی غذائیں

۱۔گوشت سے حاصل ہونے والا پروٹین خون میں تیزابیت پیدا کرنے کی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے لہذا گوشت کا کم سے کم استعمال ہی تیزابیت سے بچا سکتا ہے
۲۔ چائے تیزابیت کے مریضوں کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے اور خاص طور پر خالی پیٹ چائے پینے سے معدے کے ضعف ہونے کا خدشہ ہوتا ہے
۴۔ تیز گرم کھانوں سے پرہیز کرنا چاہئے
۵۔ سویا سوس ،سرکہ اور مایونیز کا استعمال کم سے کم کرنا چاہئے ۔
۶۔ میٹھے مشروبات کا کثرت سے استعمال کھانے کے بعد سوڈ اڈرنک کا استعمال بھی تیزابیت کی ایک بڑی وجہ ہے ۔
۷۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم مصرابات جیسے کافی کوکا ڈرنک اور ہاٹ چاکلیٹ میں بھی تیزاب کی مقدار ہوتی ہے
۸۔ نمک ،مرچ اور تیل کا استعمال بھی تیزابیت پیدا کرتا ہے
۹۔ کین میں ملنے والی مچھلی یا مچھلی کا زیادہ استعمال اور پروٹین سپلیمنٹ بھی تیزابیت پیدا کرتے ہیں ۔

تیزابیت میں مفید غذائیں

*آلو
*سبزیاں اور پھل
*انڈا
*دودھ
*ہر بل چائے

تبصرے
Loading...