عامر لیاقت،’ میرا جی‘ اوربریانی کے بارے میں علی گل پیر کی دلچسپ گفتگو

593

معروف ریپر اور کامیڈین علی گل پیر نے ایچ ٹی وی کے پروگرام ای ٹائون میں انٹرویو دیتے ہوئے بڑے دلچسپ اور مزیدار جوابات دیئے۔ جب علی سے عامر لیاقت کی فلم بنانے کی خواہش کا تذکرہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھاکہ عامر لیاقت کو ضرور فلم بنانی چاہیے ۔

ساتھ ہی انہوں نے عامر لیاقت صاحب کو یہ مشورہ بھی دے دیا کہ وہ اپنی فلم میں ان کا مشہور گانا ” کیسا دیا ” شامل کر سکتے ہیں۔

ـ’میں اجازت دیتا ہوں کہ آپ اسے اپنی فلم میں استعمال کرسکتے ہیں۔‘ علی گل پیر

ایک اور سوال کے جواب میں علی گل نے’ میراجیـ‘ کو شادی کے لئے اچھا رشتہ بھی بتا دیا۔

اگر انہیں ایک جزیرے پر چھوڑ دیا جائےتو وہ کیا کریں گے؟

اس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ جانوروں کے اسسٹنٹ بن جائیں گے ۔

علی گل پیر کی شخصیت کس ڈش سے ملتی ہے اس سوال کے جواب میں انہوں نے کیا مزیدار جواب دیا اور بریانی کے بارے میں ان کا کیا کہنا ہےجاننے کے لئے دیکھیں یہ وڈیو۔

اس طرح کےدیگر مزیدارسلیبرٹی انٹرویوز دیکھنے اور چٹ پٹی خبریں جاننے کے لئے   @htvpk.etown  فیس بک پیج followکریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...