(Drugs a to z)ادویات ( ا سے ی )

بہت سی ادویات جو کہ ساخت اور نسخے میں ایک ہی ہیں لیکن مختلف ناموں کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

اس حصہ میں ادویات ( ا سے ی ) (Drugs a to z) ، ساتھ ساتھ اس کے مضر اثرات اس کے ثمرات، اس کا استعمال اور اس کے بارے میں بہت سی دوسری معلومات جس کے بارے میں جاننا صحت (health) کے لئے مفید ہو سکتا ہے ،جانئےصرف ایچ ٹی وی (HTV)پر۔

بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی ادویات :

دنیا میں اس وقت علاج کےلئے بہت سی ادویات کا استعمال کیاجاتا ہے اور اس شعبے میں تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔ ادویات کا استعمال اور اس کا انتخاب آج کل کا ایک انتہائی پیچیدہ اور مبہم سلسلہ مرحلہ ہے ۔اکثر لوگ ادویات کے سائڈ افیکٹس سے نا واقف ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں آگے چل کر دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ادویات کے بارے میں مکمل آگاہی مریض کے لئے بے حد ضروری ہے ۔

بہت سی ملٹی وٹامنز کو استعمال کرنے کا مقصد ان وٹامنز کی کمی کو پورا کرنا ہوتا ہے جن کی وجہ حمل ، غیر متواز ن غذا یا پھر کمزوری ہوسکتی ہے۔ وٹامنز جسم کی بنیاد ہوتے ہیں اور یہ آپ کو صحت (health) مند رہنے میں مدد دیتے ہیں ۔

نئی ادویات کے استعمال سے کچھ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے تو پہلی خوراک لینے سے پہلے ان معاملات کو زیر بحث لانا ضروری ہے۔

دواؤں کے استعمال سے پہلےمندرجہ ذیل چیزوں کا سمجھنا نہایت ضروری ہے ۔

۔اس طریقہ علاج کو منتخب کرنے کی وجہ

۔ ان ادویات کے ماضی میں کیا نتائج رہیں ہیں اور ممکنہ نتائج

۔ دواؤں کے استعمال سے متعلق ہر قسم کی معلومات، اوقاتِ استعمال

۔ علاج کے ممکنہ اثرات

۔ علاج کے متوقع رد ِعمل اور غیر متوقع ردعمل کے درمیان فرق، کلینک /اسپتال سے اس بارے میں آگاہی

۔ ان ادویات کا استعمال کرنے والے دوسرے مریض سے اس دوا کے متلق جاننا۔

اگر آپ کو تجویز کی گئی دوا کے بارے میں جاننا ہے تو آپ جان سکتے ہیں ادویات ( ا سے ی ) (Drugs a to z)

کے سیکشن میں ۔ یہاں آپ کو بتایا جائے گا کہ مختلف ادویات کا فورمولا کیا ہے، اس کا طریقہ استعمال کیا ہے اور اسے استعمال کرتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔

لہٰذا ڈاکٹر کے تجویز کئے ہوئے نسخے کو یہاں سرچ کرکے اسکے بارے میں پہلے سے جان لیں تاکہ آپ کو کوئی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے ۔

ایچ ٹی و ی ادویات( اے ٹو ذی )کی اس فہرست سے آپ آن لائن جان سکتے ہیں تجویز کی گئی کسی بھی دوا کے بارے میں ۔اس فہرست کو دکھانے کا مقصد آپ کو ادویات کے حوالے سے وہ تمام بنیادی اور ضروری معلومات فراہم کرنا ہے جن کا جاننا آپ کی صحت کے لئے ضروری ہے ۔

اگر آپ ادویات کے متعلق کسی سوال کا جواب جاننا چاہتے ہیں، وہ چاہے تجویز کی گئی دوا کے بارے میں ہو، وٹامنز یا پھر او ٹی سی کے بارے میں تو ایچ ٹی وی کی کیٹگری ادویات (Drugs a to z)پر آئیے اور جانئے مختلف دواؤںسے متعلق معلومات، اصطلاحات، سائیڈ ایفیکٹس، صارف کی جانب سے دی گئی ریٹنگ اور دوا کے بارے میں ان کا اظہار خیال۔

ادویات ( ا سے ی ) (Drugs a to z) کی کیٹگری میں آپ ادویات کے اثرات، اس کا استعمال،سائیڈ افیکٹس، دوا کے بارے میں معلومات، اہم مشورے، خطرات، ادویات کی تصاویر، اور احتیاطی تدابیر جان سکتے ہیں۔

یہ بات اپنے دھیان میں رکھیں کہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کسی بھی قسم کی دوا کا استعمال نہ کریں۔