جلد کی خشکی دور کرنے کے 6 ٹوٹکے

53,433

جلد کی سطح ایک آئل مشین کی طرح کام کرتی ہے ، لیکن کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ڈیمانڈ کے مطابق تیل بن نہیں پاتا ایسے میں جلد کو مناسب دیکھ بھال اور غذاؤں کے ذریعے نرم وملائم رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ سردیوں کے موسم میں خصوصاًنہانے کے بعد جلد خشک ہو جاتی ہے اور پھٹنا شروع ہوجاتی ہے ایسے میں جلد کو موائسچرائز کرنا ضروری ہے ۔ خشک جلد کو نمی فراہم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نسخے اپنا کر دیکھیں :

1۔ دود ھ کا استعمال

دودھ ایک قدرتی موائسچرائزر ہے ۔ دودھ میں موجود لیکٹک ایسڈ مردہ خلیات کو ایکسفولیئٹ کرتا ہے اور جلد کی نمی محفوظ کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے ۔ ایک نرم کپڑے کو دودھ میں بھگوئیں اور جلد کا وہ حصہ جو خشک ہو رہا ہو اس پر رکھ دیں ۔ کپڑا اس جگہ پر پانچ منٹ رکھا رہنے دیں ۔ پھر جلد کو پانی سے ہلکا سا دھو لیں ۔ اس پر تھوڑی سی چینی سے مساج کریں ۔ خشک جلد نرم و ملائم ہو جائے گی ۔ اس کے علاوہ دودھ کو غذا کے طور پر بھی استعمال کریں ۔

2۔ نہانے میں احتیاط

اگر آپ کی جلد زیادہ خشک ہو تو پندرہ منٹ سے زیادہ دیر تک نہ نہائیں۔ زیادہ دیر تک پانی میں رہنے سے جلد خشک ہو جاتی ہے ۔ زیادہ دیر تک شاور کے نیچے رہنے سے جلد سے ضروری تیل بھی بہہ جاتے ہیں ۔ زیادہ گرم پانی سے نہ نہائیں۔ پانی ہلکا کنکنا رکھیں ۔ نہانے کے بعد جلد کو تولیے سے رگڑیں نہیں ہلکے ہلکے پونچھیں ۔پھر کوئی اچھا لوشن جسم پر مل لیں ۔

3۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ

صحت مند جلد کے لیے مچھلی بے حد ضروری ہے ۔ مچھلی میں موجود ااومیگا تھری فیٹی ایسڈجلد کو ضروری توانائی فراہم کرتا ہے ۔ اسے کے علاوہ یہ غذائی اجزا کئی دیگر غذاؤں جیسے اخروٹ ، ایوا کاڈاور السی کے بیج کے تیل میں بھی موجود ہوتا ہے ۔

4۔ شہد کا ماسک

چہرے کی خشکی دور کرنے کے لیے دو پسے ہوئے باداموں میں ایک چمچہ انڈے کی سفیدی اور چند قطرے شہد اور ایک چمچہ پسا ہوا ناریل شامل کرلیں ۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگالیں پانچ سے دس منٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ اس کے علاہ آپ صرف شہد بھی چہرے پر لگاسکتی ہیں ۔ دس سے پندرہ منٹ لگا رہنے دیں پھر ہلکے گرم پانی سے نہا لیں ۔

5۔ تیل کا استعمال

جلد کا تیل سے مساج خشکی دور کرنے کا ایک قدرتی اور قدیم نسخہ ہے ۔ جلد کے لیے زیتون کا تیل میٹھے باداموں کا تیل مفید ہے ۔ ان سے جلد کا باقائدگی سے مساج کریں ۔ اس سے نہ صرف جلد نرم ہو جائے گی بلکہ چمکنے لگے گی ۔ اس کے علاوہ سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ میں چند قطرے بادام کے تیل کے ڈال کر سونے پیا کریں۔

6۔پانی زیادہ پئیں

جلد کو پانی کی بے انتہا ضرورت ہوتی ہے ۔ خشک موسم میں تو یہ ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔ صبح اٹھتے ہی ایک گلاس ہلکا گرم پانی ضرور پئیں ۔ اس سے جلد اور جسم فاضل مادوں سے پاک ہو جاتے ہیں ۔ پانی کا سہی استعمال جلد کو اندر سے صاف رکھتا ہے اور خشک نہیں ہونے دیتا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...