وہ خاموش علامات جو لو بلڈ پریشر کی ہوتی ہیں

47,848

بلڈ پریشر کا بڑھنا نقصان دہ ہے تو کیا دوران خون میں بہت زیادہ کمی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے؟لو بلڈ پریشر یا hypotension ضروری نہیں کہ سنگین یا سنجیدہ ہو۔اکثر بلڈ پریشر کم رہنا، جو کہ بغیر کسی علامات کے ساتھ ہو، بیشتر افراد کے لیے معمول کے مطابق بھی ہوسکتا ہے۔تاہم اگر لو بلڈ پریشر کے ساتھ درج ذیل علامات بھی سامنے آئے تو پھر یہ ضرور کسی سنگین مسئلے کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے اور ایسا ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

ڈی ہائیڈریشن

ڈی ہائیڈریشن کے نتیجے میں دوران خون خطرناک حد تک کم ہوسکتا ہے، اگر اکثر بلڈپریشر لو رہتا ہے تو ڈی ہائیڈریشن پیاس کی شدت محسوس کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرکے عارضہ بناسکتا ہے۔

بینائی دھندلانا

لو بلڈ پریشر کے سنگین سائیڈ ایفیکٹس میں سے ایک بینائی دھندلانا ہے، یہ نہ صرف خوفناک تجربہ ہوتا ہے بلکہ اس کے اثرات طویل المعیاد عرصے تک برقرار رہتے ہیں۔


یہ بھی پڑھئے :خاموش قاتل مرض “میٹابولک سینڈ روم” جو تیزی سے پھیل رہا ہے

سرچکراجانا یا ہلکا ہلکا ہونا

اگر بیٹھ کر اچانک اٹھنے پر سر چکراجاتا ہے تو یہ بھی لو بلڈ پریشر کی ایک علامت ہوسکتی ہے اور طبی ماہرین کے مطابق ایسا ہونے پر ہوسکتا ہے کہ یہ کسی سنگین عارضے کا اشارہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

توجہ مرکوز نہ ہونا

ویسے تو تناؤ، روزمرہ کی مصروفیات، نیند کی کمی وغیرہ بھی توجہ مرکوز نہ کرنے کا باعث ہوسکتے ہیں، تاہم اگر آپ کا بلڈ پریشر اکثر لو رہتا ہے اور توجہ مرکوز نہ کرپاتے ہوں، تو اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ خون دماغ کی جانب مناسب مقدار میں نہیں جارہا، جس کی وجہ سے دماغی خلیات غذائیت سے محروم ہورہے ہیں۔

دل کی دھڑکن کا تیز ہونا

اگر آپ کو دل کی تیز دھڑکن کا تجربہ ہو تو یہ کسی چھپے ہوئے عارضے کی علامت ہوسکتی ہے، جب دل میں مناسب مقدار میں خون موجود نہ ہو تو وہ اس کی تلافی تیز دھڑکن کی صورت میں کرنے کی کوشش کرتا ہے، لو بلڈ پریشر بھی دل کو زیادہ کام کرنے پر مجبور کردیتا ہے۔

غشی طاری ہونا

سنگین معاملات میں جب بلڈپریشر اچانک نیچے جاگرے تو غشی طاری ہوسکتی ہے یا متاثرہ فرد بے ہوش ہوجاتا ہے، ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ دماغ کی جانب دوران خون کی مقدار کم ہوجاتی ہے، اگر غشی طاری ہو تو ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

تھکاوٹ

ہر وقت تھکاوٹ طاری رہنا مختلف وجوہات کی وجہ سے ہوسکتا ہے، تاہم یہ لو بلڈ پریشر کی وجہ سے بھی ہوتا ہے، خاص طور پر اگر ہیموگلوبن کی سطح کم ہو تو بلڈپریشر بھی لو ہوجاتا ہے۔


اس بارے میں جانئے :سیڑھیاں چڑھنا بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے ؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...