وہ غذائیں جو پیٹ کا درد بڑھاتی ہیں

3,856

پیٹ میں درد عام طور پر آہستہ آہستہ بڑھتا ہے یا ایسا لگتا ہے کہ جیسے ایک چھوٹی سی گیند جسم کے اندر ٹکرا رہی ہے۔جس میں تکلیف بہت زیادہ ہوتی ہے اور ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ اس درد سے فوری نجات مل جائے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس حالت میں کچھ غذائیں یا مشروبات بھی حالت خراب کرنے کا باعث بنتی ہیں؟اور کھانا پینا چھوڑنا تو ممکن نہیں تو بہتر یہ ہے کہ جان لیں کونسی غذائیں ایسی حالت میں کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔

 میٹھی اشیاء

یقیناً میٹھا دیکھ کر ہاتھ روکنا بہت مشکل ہوجاتا ہے، مگر اس سے خراب پیٹ کو کچھ اچھا محسوس نہیں ہوتا بلکہ حالت زیادہ بدتر ہوسکتی ہے۔ چینی کے استعمال کے اپنے مسائل ہیں، ماہرین طب کے مطابق اگر پیٹ خراب ہو تو میٹھا کھانے سے دل متلانے یا قے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

ترش یا تیزابی چیزوں سے دوری

اگر معدہ کمزور ہو تو تیزابی اثر رکھنے والی غذائیں جیسے مالٹے کا رس، انناس یا ٹماٹر وغیرہ سے حالت زیادہ خراب ہوسکتی ہے۔ تو ان چیزوں سے حتی الامکان کوشش کرکے دور رہا جائے۔

کیفین

اگر آپ چائے یا کافی کے بغیر صبح کے آغاز کا تصور نہیں کرسکتے تو جان لیں کہ یہ عادت پیٹ کی خرابی میں نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان گرم مشروبات کے نتیجے میں معدے میں تیزابیت یا سینے میں جلن کا امکان بڑھتا ہے۔ اگر یہ نقصان آپ کو خطرناک نہیں لگتا تو یہ بھی جان لیں کہ اس سے معدے کی حرکت بڑھتی ہے جس سے ہیضہ کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

چکنائی بھی نقصان دہ ہے

اس وقت جب لوگ خود کو صحت مند تصور کررہے ہوں، تو بھی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ تلی ہوئی غذائیں انسانی صحت کے لیے فائدہ مند نہیں، مگر آج کل لوگ فرنچ فرائیز کھانا پسند کرتے ہیں، تاہم اگر پیٹ میں درد یا کسی اور مسئلے کا سامنا ہو تو ایسی تلی ہوئی غذاؤں سے دوری اختیار کرنا ہی بہتر ہے کیونکہ انہیں ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔

دودھ سے بنی مصنوعات

گائے کے دودھ اور اس سے بنی مصنوعات میں پائے جانے والی شکر کی ایک قسم لیکٹوز کو ہضم کرنا مشکل ہوسکتا ہے، دنیا بھر میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جن کو لیکٹوز کو ہضم کرنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ اگر یہ جز مناسب طریقے سے ہضم نہ ہو تو پیٹ میں گیس اور اس کے پھولنے کا باعث بن سکتا ہے، تو اگر پیٹ میں درد یا نظام ہاضمہ کے مسائل کا سامنا ہو تو دودھ سے بنی مصنوعات سے گریز کرنا چاہئے۔

فائبر والی غذائیں

ویسے تو فائبر یا ریشے دار غذائیں صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے، تاہم جب پیٹ میں کسی بھی وجہ سے درد ہو تو پھلوں اور سبزیوں میں پائے جانے والا یہ جز نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عام طور پر فائبر جلد جسم کا حصہ نہیں بنتی، جس کی وجہ سے نظام ہاضمہ کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے اور جو وہ ہضم نہیں کرپاتا اسے آگے بڑھا دیتا ہے۔ تو جب حالت خراب ہو تو اپنے نظام ہاضمہ کو زیادہ مشقت میں مت ڈالیں۔


یہ بھی پڑھئے :خاموش قاتل مرض “میٹابولک سینڈ روم” جو تیزی سے پھیل رہا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...