گھرکوکریں مکڑیوں سے پاک

4,257

گھرمیں مکڑیاں ہوناایک عام مسئلہ ہے۔باورچی خانہ ہویاکمرے غرض گھرکے کونے کونے میں مکڑیوں کاراج ہوتاہے۔بظاہر تویہ کوئی تکلیف نہیں دیتی لیکن جگہ جگہ جالے اچھے نہیں لگتے اوراگریہ بچوں یابڑوں کے اوپرچڑھ کرمسل جائیں توباریک دانے نمودارہوجاتے ہیں۔مکڑیاں تو دورکی بات ہیں اگرچیونٹیاں بھی آنے لگیں تو پریشان کردیتی ہیں۔لہٰذا گھروں کاان سے پاک ہونابے حد ضروری ہے۔

مکڑیوں سے نجات پانے کے طریقے

۱۔صفائی رکھیں

کسی بھی چیز کوآزمانے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اپنے گھرکی صفائی کاخاص خیال رکھیں۔پرانااورفالتوں سامان یاتواسٹورمیں رکھیں یابیچ دیں۔کیونکہ جگہ جگہ سامان کاجمع ہونا،گھرکابکھراہونا،دیواروں وغیرہ کی صفائی نہ ہوناہی ان چیزوں کوجگہ بنانے کاموقع فراہم کرتاہے۔

۲۔کھاناگرنے نہ دیں

جب بھی گھرمیں بچے یادیگرافراد کھاناوغیرہ کھائیں توکوشش کریں کہ کھانابالکل گرانہ رہے اگرزمین پریاکہیں اورکھانایااسکے ذرات باقی رہیں گے توکیڑے مکوڑوں کودعوت کاموقع فراہم ہوتارہے گا۔دسترخوان پرعموماً کھاناگرجاتاہے لہٰذااسکی صفائی کابھی خاص خیال رکھیں۔

۳۔چھت اوردیواروں کی صفائی

گھرکی صفائی روز ہی کی جاتی ہے لیکن چھتوں اوردیواروں کوفراموش کردیاجاتاہے۔اگرروز کے روز چھتوں اوردیواروں کی بھی صفائی کرلی جائے تویہ مسئلہ باقی نہ رہے۔اگرصفائی روزانہ کی بنیاد پرکی جائے گی توایک ہی بار صاف کرنے سے صفائی بھی آرام سے ہوجائے گی۔

۴۔دراڑیں اورہول بند کردیں

گھروں میں عموماً چھتوں اوردیواروں پردراڑیں پڑجاتی ہیں یاجگہ جگہ جیسے سوئچ بورڈ کے پاس چھوٹے چھوٹے ہول ہوجاتے ہیں ایسی جگہوں پرمکڑیوں کوگھربنانے کاموقع مل جاتاہے کوشش کریں کہ ایسی تمام جگہوں کوبھردیں۔

۵۔ڈسٹنگ ضرورکریں

روزصفائی کے باوجود گھرمیں ڈسٹ بہت آتی ہے۔جسکے باعث مکڑیوں کوگھربنانے کاموقع ملتاہے۔گھرکی تمام اشیاءکی روزانہ کی ڈسٹنگ کومعمول بنالیں تاکہ گھربھی صاف رہے اورمکڑیاں بھی نہ آئیں۔

گھریلوٹوٹکے

۱۔اسپرے بوتل میں تین حصے پانی اورایک حصہ سیب کاسرکہ اورچند قطرے پیپرمنٹ آئل شامل کرکے پورے گھرمیں اچھی طرح اسپرے کردیں تو مکڑیاں اورساتھ ہی چھوٹے موٹے کیڑے مکوڑے دورہوجائیں گے۔
۲۔ اسپرے بوتل میں تین حصہ پانی اورایک حصہ کیڑے مارنے کااسپرے شامل کریں اورآدھاچمچ ہینگ پاو¿ڈر ڈا ل کراچھی طرح مکس کرکے تمام گھرمیں اسپرے کردیں۔
۳۔اسپرے بوتل میں تین حصہ پیاز کاعرق اورایک حصہ سرکہ شامل کرکے مکس کرکے کونوں کونوں میں یا ان تمام جگہوں پرجہاں مکڑیوں کے جالے ہوں وہاں اسپرے کردیں ۔
۴۔سادہ پانی میں نمک حل کریںآدھاچمچ تمباکو ڈالیں اوراسپرے بوتل میں بھرکرتمام جگہ اسپرے کردیں۔
۵۔ہلدی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائے جانے کے باعث اس کے استعمال سے کیڑے مکوڑے دوررہتے ہیں ۔اگراصلی ہلدی کوباریک پیس کرتھوڑاتھوڑادیواروں یاکھڑکیوں وغیرہ پر ڈال دیاجائے تو مکڑیاں وہاں نہیں آتی۔
۶۔پودوں میں مکڑیوں کے جالے دیکھنے میں آتے ہیں اگرگھرمیں موجود پودوں پرپانی میں ڈش واش گھول کراسپرے کردیاجائے تومکڑیوں کی افزائش رک جاتی ہے۔
۷۔سفید سرکہ اورٹی ٹری آئل ملاکراگر گھرمیں اسپرے کرلیں تومکڑیاں بھی دوراورخوشبوبھی بہترین آئے گی۔

تبصرے
Loading...