نہانے کے بعد پانچ کام ضرور کریں

15,617

صحت مند زندگی کے لئے صحت کے اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ذیل میں نہانے کے بعد کے چند کام ایسے ہیں جو اگر آپ کرنے میں کامیاب ہوجائیں توآپ یہ سردیاں صحت کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔

جلد کوموئسچرائز کریں

نہانے کے بعد جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لئے موئسچرائزنگ بہت ضروری ہے۔ سردیوں میں خصوصاً نہانے کے بعد جلد خشک ہو جاتی ہے ۔

ایک گلاس سادہ پانی پئیں

نہانے کے بعد ایک گلاس سادہ پانی ضرور پئیں۔اس سے آپکا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتاہے۔ویسے تو آپ کو پورے دن زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے لیکن اگر آپ نہانے کے بعد پانی پینے کا احتمام کریں گے تو یہ آپ کے لیے زیادہ فائدے مند ہوگا ۔

بالوں کو نرم کپڑے سے صاف کریں

گیلے بالوں کو صاف کرنے کے لئے تولیہ کی جگہ نرم کپڑے کا استعمال کریں۔ا تولیہ سے بال رگڑ نے سے بال گرنے لگتے ہیں۔ویسے بھی جسم اور بال الگ الگ کپڑوں سے صاف کرنا چاہیے تاکہ جراثیم سے محفوظ رہا جا سکے ۔

ناخنوں کی صفائی کریں

نہانے کے بعد ناخن نرم ہوجاتے ہیں اسی لئے بآسانی انکی صفائی کی جاسکتی ہے اور انھیں کاٹنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔ناخن کے اطراف میں جو ڈیڈ اسکن ہوتی ہے وہ بھی ٹیوزر کی مدد سے آسانی سے نکل جاتی ہے۔

پنکھابند کریں

سردی ہویاگرمی نہانے کے بعد پنکھے کی ہوا سے بچیں۔پنکھے کی ہوا آپکو نقصان پہنچاسکتی ہے۔عموماً لوگ نہانے کے بعد پنکھاچلاکر بال سکھانے کی کوشش کرتے ہیں ایسے میں بال تو سوکھ جائیں گے لیکن آپکے جسم کو ہوا لگنے سے طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔

تبصرے
Loading...