جلد کو جھریوں سے بچانے کے ٹوٹکے

6,059

جلد کی سہی نگہداشت آپ کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔جیسے جیسے آپکی عمر بڑھتی ہے آپ کی جلد کی ساخت بھی تبدیل ہوتی جاتی ہے ۔ عمر میں اضافے کے ساتھ دورانِ خون میں کمی واقع ہوتی ہے ، جس سے جلد کی بالائی سطح پتلی اور ڈھیلی ہونے لگتی ہے۔ وقت کے ساتھ جلد ڈھیلی پڑ جانے کی وجہ اس میں سے حفاظتی چکنے مادے کا کم ہو جانا ہے ۔ جب جلد خشک ہوجا تی ہے تو اس میں انفیکشن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے۔خشک جلد پر جھریاں نمایاں ہوجاتی ہیں اور چھلکے سے بن جاتے ہیں ۔اگر آپ محض ایک دن اپنی جلد کی نگہداشت پر صرف کریں تو اسکے اثرات آنے والے کئی دنوں تک رہیں گے۔ ماحولیاتی آلودگی، خوبصورتی کے نام نہاد پراڈکٹس، موسموں کی بدلتی صورتحال، غیر معیاری خوراک، سبزیوں اور پھلوں کی افادیت سے لاعلمی اور نیند کی کمی جلد کی بے رونقی اور جھریوں کا سبب بنتے ہیں ۔

بچاؤ کے طریقے

1۔موئسچرائزر کا صحیح استعمال

یوں تو موائسچرائزر کی ضرورت ہر عمر میں ہی ہوتی ہے لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال اور بھی زیادہ ضروری ہو جاتا ہے۔ خشک جلد پر موائسچرائزر لگانے سے جلد کی خارش اور چبھن ختم کرنے میں مدد ملتی ہے اور جلد میں نرمی آتی ہے۔اسی لئے پچیس برس کی عمر کے بعدرات کو موئسچرائزنگ کریم کا استعمال ہرگز نہ بھولیں ۔ سہی طرح سے موائسچرائزڈ جلدی کافی عرصے تک جھریوں سے محفوظ رہتی ہے ۔

2۔غذا کا خیال

جلد میں خون کی گردش کی کمی زیادہ تر اس لئے واقع ہوتی ہے کہ آپکے جسم میں پروٹین کے علاوہ وٹامن بی اور وٹامن سی کی کمی واقع ہوچکی ہوتی ہے۔ پروٹین اور وٹامن بی اور سی آپکی جلد کو جوان رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اگر یہ آپکے جسم کی ضروریات کے مطابق نہ ہوں تو جلد پر جھریاں نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ یہ آپکی جلد کو جھریوں سے بچانے میں بالکل اسی طرح معاون ثابت ہوتے ہیں جسطر ح سیمنٹ کسی عمارت کو گرنے سے بچانے میں معاون ہوتی ہے۔ لہذا جھریوں سے بچنے کے لیے اپنی غذا میں پروٹین اور وٹامن سے بھر پور اشیا کا استعمال کریں جیسے کہ مچھلی ،تازہ مشروبات اور ہرے پتے والی سبزیاں ۔

3۔ہارمونز میں توازن

عورتوں کے جسم میں ایسٹروجن ایک ایسا ہارمون ہے جسکی موجودگی عورتوں کی جلد کو جوان رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے اس ہارمون کی افزائش بند ہوجائے یا جسم میں جسمانی اور ہارمونل عدم توازن پیداہو جائے تو عورتوں کی جلد متاثر ہونے لگتی ہے اور جلد کی رونق و رعنائی جاتی رہتی ہے۔ایسٹروجن کی کمی کو دور کرنے کے لیے اس کی وجہ کو پہچاننا ضروری ہے ۔ ماہواری کے رکنے کا وقت قریب آجانا، صحیح غذا نہ لینا ، ورزش نہ کرنا یا کسی مرض میں مبتلا ہوجانا ایسٹروجن کی کمی کا باعث بن سکتا ہے ۔ سویا ، پھلیاں ، بروکلی، لہسن اور شکر قندی ا س کمی کو دور کرسکتی ہے ۔

4۔دھوپ سے بچاؤ

الٹرا وائلٹ شعائیں جلد کے لیے نقصان دہ ہیں۔ اس لیے دھوپ میں نکلتے ہوئے ہمیشہ سن اسکرین کا استعمال کرنا چاہیے ۔ اس کے علاوہ کثرت کے ساتھ پانی پینے سے بھی اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جس طرح انگور خشک ہوکر کشمش کی شکل اختیار کرلیتاہے اسی طرح جلد پر خشکی کے سبب جھریاں نمودار ہوجاتی ہیں۔پانی کے علاوہ مشروبات کابکثرت استعمال جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے۔ کسی ڈرماٹالوجسٹ سے اپنی جلد کے مطابق کوئی اچھا سن اسکرین لوشن معلوم کرلیں ۔

5۔صابن کا انتخاب

زیادہ کیمیکل والے صابن استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ ایسے صابن جراثیم کے خاتمے کا دعوٰی توکرتے ہیں لیکن ان میں شامل کیمیکل جھریاں پیدا کر سکتے ہیں۔اگر آپکی جلدصابن سے دھونے کے بعد بے حد خشک محسوس ہوتو اس کا مطلب آپ کا صابن آپ کی جلد کے حساب سے صحیح نہیں ۔ اس کی جگہ کوئی موائسچرائزنگ فیس واش استعمال کریں ۔اس کے علاوہ تازہ دودھ میں آٹاملا کر پیسٹ تیار کرکے اسمیں روغنِ زیتون یا ناریل کاتیل ملا کر اپنی جلد کا مساج کریں اور دھونے کے بعد تھپ تھپاکر خشک کرلیں ،رگڑنا نہیں ہے۔

جلد پر محض لوشن اور کریمیں لگانا ہی کافی نہیں بلکہ اسکے لئے مناسب خوراک ، مناسب ورزش اور جلد کی مناسب نگہداشت بھی ضروری ہے۔
خشک ڈھیلی ڈھالی جلد اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ آپکے جسم کا اندرونی نظام کسی خلفشار کا شکار ہے ۔آپکی جلد آپکے جسم کے اندرونی نظام کی عکاسی کرتی ہے۔آپکی جلد آپ کا ایک قیمتی سرمایہ ہے لہذا اسکی حفاظت ضروری ہے!

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...