آپ کے سوالات
کیا آپ اپنی صحت (health) کے حوالے سے بہترین مشورہ لینا چاہتے ہیں ؟ بنا آنے جانے کی مشقت کے صحت کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ؟ اگر ہاں، تو آپ اپنے تمام سوالات کے جوابات ایچ ٹی وی ( HTV ) کی کیٹگری آپ کے سوالات ( qa session ) سے حاصل کر سکتے ہیں ۔
یہاں آپ انتہائی تجربہ کاراور ماہر ڈاکٹرز سے سوا لات پوچھ سکتے ہیں ( ask a doctor)
آپ کے سوالات کس طر ح ماہرین تک پہنچائے جاتے ہیں؟
اس کیٹگری میں آپ اپنے سوالات درج کریں گے۔ جن کو معاملے کی مناسبت سے متعلقہ ڈاکٹر کو پہنچایا جائے گا۔ وہ آپ کے بتائے ہوئے احوال کے مطابق علاج کی تجویز پیش کریں گے ۔البتہ جو بھی سوال آپ ڈاکٹرز سے پوچھیں گے (ask a doctor) اس کا جواب حتمی نسخہ نہیں سمجھا جائے، بلکہ اسے دی گئی تفصیلات کے مطابق ایک عمومی صلاح ( general consultation ) تصور کیا جائے۔
صحیح مشورے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے مرض (health condition)سے متعلق تمام ضروری اور واضح معلومات مہیا کریں جس میں شبہات کی کم سے کم گنجائش ہو ،تاکہ آپ کو تسلی بخش جواب حاصل ہو سکے ۔
ایچ ٹی وی ( HTV )
کی ویب سائٹ پر اپنے سوالات درج کرتے ہوئے آ پ کی پرائیوسی کی بارے میں فکر مند ہو نے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ آپ کی معلومات مکمل طور پر محفوظ رہے گی اور اس میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جائے گا ۔ ہمارے پینل میں موجود ماہر ڈاکٹرز آپ کی علامات اور دیگر معلومات کے مطابق ہی آپ کو علاج تجوویز کریں گے یا مرض کی تشخیص کر یں گے ۔