پریگننسی کی تین اسٹیج تین طرح کی احتیاط

73,148

عام طورسے پریگننسی کاعرصہ( نوماہ)چالیس ہفتوں یعنی آخری ماہواری سے بچے کی پیدائش تک کا وقت چالیس ہفتوں تک کاہوتاہے۔جسے تین اسٹیجز میں تقسیم کیا جاتا ہے جوٹریمسٹر کہلاتے ہیں۔ جیسے فرسٹ ٹریمسٹر،سیکنڈ ٹریمسٹر اورتھرڈ ٹریمسٹر

فرسٹ ٹریمسٹر1سے 13ہفتہ

جب آپ پہلی دفعہ ڈاکٹر کے پاس جاتی ہیں تو ڈاکٹر تمام بلڈ ٹیسٹ کرواتی ہیں جیسے ہیپاٹائیٹس بی اورشوگروغیرہ ۔شروع کے تین ماہ بچے کی افزائش کے لئے نہایت اہم ہوتے ہیں اس دوران بچے کے اہم عضو دل ،دماغ اورپھیپھڑے بنتے ہیں۔

جیسے ہی کوئی عورت حاملہ ہوتی ہے تو اسمیں ہارمونل تبدیلیاں رونما ہونے لگتی ہیں۔ جس کے باعث طبیعت میں معمول سے زیادہ تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔

جب آپ پہلی دفعہ ڈاکٹر کے پاس جاتی ہیں تو ڈاکٹر تمام بلڈ ٹیسٹ کرواتی ہیں جیسے ہیپاٹائیٹس بی اورشوگروغیرہ ۔شروع کے تین ماہ بچے کی افزائش کے لئے نہایت اہم ہوتے ہیں اس دوران بچے کے اہم عضو دل ،دماغ اورپھیپھڑے بنتے ہیں۔ اسکی لمبائی چارانچ سے کم اوروزن تقریباً ایک اونس ہوتا ہے۔

اسی تین ماہ کے دوران مس کیرج کے خطرات بھی زیادہ ہوتے ہیں اسی لئے احتیاط کریں۔

۱۔وٹامنز لیں

ڈاکٹر کی دی گئی وٹامنزضرور لیں یہ نیورل ٹیوب کی خرابیوںکودورکرتاہے۔اگر کوئی مسئلہ ہوتواپنی ڈاکٹر سے اس بارے میں بات کریں۔

۲۔بال ڈائی نہ کریں

اس دوران اگر آپ ہیئر ڈائی کروانے کی شوقین ہیں تو احتیاط کریں ۔ویسے تو بہت سے ڈاکٹر اسے محفوظ قرار دیتے ہیں لیکن کچھ ڈاکٹر ایسے بھی ہیں جو فرسٹ ٹریمسٹر میں اس کام کے لئے منع کرتے ہیں۔

۳۔صحت بخش غذا کھائیں

شروع کے تین ماہ انناس اورپپیتا نہ کھائیں۔دہی ،پھلیاں،دلیہ اورہرے پتوں کی سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔کھانے کی زیادہ مقدار اورزیادہ کاربوہائیڈریٹ لینے کے باعث طبیعت خراب ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ اسی لئے تھوڑا تھوڑا کرکے دن کے مختلف حصوں میں اپنی غذائی ضروریات کوپوراکریں۔

سیکنڈ ٹریمسٹر14سے27ہفتہ

ہارمونل تبدیلی کے سبب بہت سی حاملہ خواتین خود اپنی جلد،بال اورمزاج میں نمایاں تبدیلیاں بھی محسوس کرتی ہیں۔ بچے کی پیدائش کاعمل قریب آنے کے سبب ہڈیوں کوجوڑنے والی رگیں نرم پڑنے لگتی ہیں ۔

اس ٹریمسٹر میں داخل ہوتے ہی حاملہ خاتون کواچھا محسوس ہوتاہے کیونکہ متلی اورتھکاوٹ میں کافی کمی آچکی ہوتی ہے۔ہارمونل تبدیلی کے سبب بہت سی حاملہ خواتین خود اپنی جلد،بال اورمزاج میں نمایاں تبدیلیاں بھی محسوس کرتی ہیں۔ بچے کی پیدائش کاعمل قریب آنے کے سبب ہڈیوں کوجوڑنے والی رگیں نرم پڑنے لگتی ہیں ۔

رحم پراضافی دباؤ کے باعث مثانہ پردباؤ پڑتا ہے جس کی وجہ سے باربار باتھ روم جانے کی ضرورت بھی پیش آنے لگتی ہے۔سیکنڈ ٹریمسٹر میں بچے کے سینس ڈیویلپ ہوتے ہیں اس مرحلے میں وہ بہت زیادہ فعال ہوجاتا ہے۔ ستائیسوے ہفتے کے اختتام تک آپ کابچہ ساڑھے نو انچ لمبا اوراسکا وزن تقریباً دوپونڈ ہوجاتا ہے۔

۱۔پھل اورسبزیاں کھائیں

دوران حمل روزانہ300 اضافی کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔سیب ،پالک ،بلیو بیری اوربروکلی کی مدد سے اپنے جسم کواضافی ،منرلز،وٹامنز اوردیگراہم غذائی اجزاء فراہم کریں۔

۲۔ورزش کریں

پریگننسی کے دوران ورزش اوروالک ضرورکریں اس سے دوران خون بڑھے گااور آپ قبض،ذہنی دباؤ اوردیگرمسائل سے بھی محفوظ رہیں گی۔اس کے علاوہ آپ سوئمنگ اوریوگابھی کرسکتی ہیں۔

۳۔ڈینٹسٹ سے رابطہ کریں

ڈینٹسٹ کاوزٹ کریںاگر دانتوں کے امراض لاحق ہوں تو ان کاعلاج کروائیں کیونکہ دانتوں کے امراض پری کلیمسیا اورقبل از وقت پیدائش کے خطرے میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

تھرڈ ٹریمسٹر28 سے40 ہفتے

اس دوران بچے کی افزائش کے سبب جلد پرخارش اورجلدٹائٹ ہونے لگتی ہے۔23ہفتے بعد کسی بھی وقت ڈلیوری متوقع ہوسکتی ہے۔ اسی لئے اپنی پوری تیاری رکھیں۔

اس دوران حاملہ کے وزن میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگتاہے۔دوران حمل خاتون کاوزن ساڑھے تیرہ کلوتک بڑھ سکتاہے ۔اس سے زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہوتی ہے کہ یوٹرس اپنے سائز سے 1000گنازیادہ بڑھ جاتی ہے۔

اس دوران بچے کی افزائش کے سبب جلد پرخارش اورجلدٹائٹ ہونے لگتی ہے۔36 ہفتے بعد کسی بھی وقت ڈلیوری متوقع ہوسکتی ہے۔ اسی لئے اپنی پوری تیاری رکھیں۔

گھرمیں رہ کرآنے والے نئے مہمان کی تیاری کریں۔اس وقت بچہ دنیامیں آنے کے لئے بالکل تیارہوتاہے اس کے اعضاء مکمل ہوچکے ہوتے ہیں۔اسکا مرکزی اعصابی نظام کام کررہا ہوتا ہے۔اس دوران بچہ کا وزن چارپونڈ اورلمبائی چھ انچ مزید بڑھ جاتی ہے۔

۱۔گھرمیں رہیں

اس دوران کوشش کریں کہ بلا ضرورت گھرسے باہر نہ نکلیں۔اٹھنے بیٹھنے ،چلنے پھرنے اوروزن اٹھانے میں نہایت احتیاط کریں۔آپ کا ایک غلط قدم آپ کوبڑی پریشانی میں مبتلا کرسکتا ہے۔

۲۔موومنٹ پردھیان دیں

تھرڈ ٹریمسٹر میں بچے کی موومنٹ پرنظر رکھیں۔بچہ کی موومنٹ میں کمی یااگرخود آ پ کو بھی سانس کی تنگی محسوس ہوتو بھی فوری طورپرڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

۳۔بزرگ خواتین سے رابطہ میں رہیں

ڈلیوری کے موقع پرصرف ڈاکٹر کے کہنے پرآنکھیں بند کرکے نہ چلیں بلکہ اپنے گھرمیں موجود بزرگ خواتین سے بھی ان ٹچ رہیں۔خاص طورپراگر آپ پہلی دفعہ اس صورتحال سے گزر رہی ہیں تو اپنی کنڈیشن سے انھیں آگاہ رکھیں۔

مزید جانئے: سردیوں میں حاملہ خواتین کن باتوں کاخیال رکھیں؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...