میٹابولزم کوتیز کرنے کے پانچ آسان طریقے

34,359

جب بھی کوئی اپناوزن کم کرنے کاخواہش مند ہوتاہے توبعض اوقات ایسابھی ہوتاہے کہ تمام ترکوششوں کے باوجود بھی وزن کم نہیں ہوپاتا۔وزن کم کرنے میں میٹابولزم Metabolismاہم کرداراداکرتاہے اسی لئے اگرکسی انسان کامیٹابولزم سست ہوتو وہ ڈائیٹ کے باوجود وزن کم نہیں کرپاتا۔وزن کم کرنے اورمیٹابولزم کوفاسٹ کرنے کے کچھ طریقے ہیں جنھیں جان کرآپ اپنی مشکل آسان کرسکتے ہیں۔

آسان طریقہ یہ ہے کہ دن بھرمیں جتنی بھی کیلوریز آپ لیتے ہیں اس سے زیادہ جلائیں اورتیزی سے وزن گھٹائیں۔وزن میں کمی کرنے کے لئے کوئی جادوئی طریقہ نہیں ہے۔ہرانسان کے لئے اس کا طریقہ کارمختلف ہوتاہے۔یاد رکھیںوزن کم کرنے میں صرف ایک چیز ہے جواہم کرداراداکرتی ہے اوروہ ہے آپ کامیٹابولزم ۔

میٹابولزم کیاہے؟

میٹابولزم ایک کیمیائی عمل ہے جس میںخلیات کھانے کوایندھن میں تبدیل کرتے ہیں یعنی یوں کہہ لیں کہ کھانے کوتیزی سے ہضم کرتے ہیں۔ہارمون جیسے کارٹیسول نائٹروجنس فضلہ کوختم کرتے ہیں۔جس طرح ہرعمل کاردعمل ہوتاہے بالکل اسی طرح اس کیمیائی ردعمل میں بھی توانائی کی ضرورت رہتی ہے۔جس کی وجہ سے آپ کے جسم سے تیزی سے کیلوریز برن ہوتی رہتی ہیں۔یعنی اگرآ پ کامیٹابولزم تیز ہوگاتو آپ تیزی سے وزن گھٹاسکتے ہیں۔

کیلوریز جلانے میں کسی بھی انسان کی عمر،جنس اورقد اہمیت رکھتا ہے۔جیسے کہ اگرکوئی شخص لمباچوڑااوروزن میں زیادہ ہوتواسے زیادہ کیلوریز جلانے کی ضرورت رہتی ہے۔اسی طرح کوئی جسمانی نقص ہوتو وہ بھی میٹابولزم پراثراندازہوتاہے۔ذیل میں آپ کومیٹابولزم کوتیزکرنے کے کچھ طریقے ملیں گے جن پرعمل کرکے آپ اپنے وزن کوتیزی سے کم کرسکتے ہیں۔ان تجاویز کے ساتھ میٹابولزم کوتیزکرکے آپ اپنے وزن میںنمایاںکمی کرسکتے ہیں۔

مزید جانئے :میٹابولزم بہتربنانے والی۱۵ غذائیں

۱۔فعال رہیں

فعال یعنی سرگرم رہنے سے آپ کاجسم گرم رہتاہے جس سے میٹابولزم تیزہوتاہے۔سرگرم رہنے سے پندرہ سے تیس فیصد تک کیلوریز برن ہوتی ہیں۔

جتناآپ حرکت میں رہیں گے اتنی ہی زیادہ کیلوریز برن ہوں گی۔اپنے لئے اہداف مقررکریں روزانہ چہل قدمی کریں یاپھرکوئی ایسی سرگرمی کاانتخاب کریں جس سے آپ متحرک رہ سکیں۔گھرمیں باغبانی یاگھراورباورچی خانے کے دیگرکاموں میں دلچسپی لیں اپنی روزانہ کی روٹین میں ایسی سرگرمیاں رکھیں جس سے آپ فعال رہ سکیں۔

۲۔ہائیڈریٹ رہیں

ڈ ی ہائیڈریشن کی وجہ سے ہمارے جسم کا اہم عضو جگرصحیح طرح سے کام نہیں کرپاتا جس کی وجہ سے میٹابولزم سست ہوجاتاہے۔یہ بات تو اب آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ وزن کم کرنے کے لئے میٹابولزم تیز ہوناضروری ہے جوپانی کی کمی کے باعث سست ہوجاتاہے اسی لئے پانی میٹابولزم کوفاسٹ کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

ڈی ہائیڈریشن کے سبب پٹھوں میں کھنچاؤ اورتھکاوٹ ہوتی ہے۔اوسطاً روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی پیناصحت مندرہنے کیلئے ضروری ہے۔

۳۔مرچ مصالحہ

مصالحوں میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جووزن کوگھٹانے اورمیٹابولزم کوبڑھانے کے کام آتے ہیں۔بے شک تیزمرچ مصالحے صحت کیلئے نقصا ن دہ ہوتے ہیں لیکن مرچ مصالحہ دارکھاناکھانے والوں کے لئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ چٹ پٹے مصالحے تیزہونے کے باعث میٹابولزم بھی تیزہوجاتاہے۔

مرچ ایک ایسامرکب ہے جس کے استعمال سے دل کی دھڑکن تیز اوربلڈ پریشرکم ہوجاتاہے لیکن میٹابولزم تیزہوجاتاہے۔اسی لئے اپنے روزمرہ کے کھانوں میں ہلکاپھلکااورتوازن کے ساتھ مرچ مصالحہ شامل کریں اورمیٹابولزم کوتیز کریں۔

۴۔وزن اٹھائیں

صرف ایک پاؤنڈ کی ویٹ لفٹنگ سے دن میں چھ کیلوریز برن ہوسکتی ہیں۔فیٹ برننگ کے لئے ضروری ہے کہ ویٹ لفٹنگ کی جائے۔اس سلسلے میں جم بہترین جگہ ہے جم کواپنی روزمرہ روٹین کاحصہ بنائیں۔

باقاعدگی سے جم جانے کے باعث نہ صرف میٹابولزم تیزہوگابلکہ آپ اپنی عمرسے پیچھے جاسکتے ہیں یعنی بڑھاپے کواپنے آپ سے دورکرسکتے ہیں۔اگرآپ اپنامیٹابولزم تیزکرناچاہتے ہیں توکوشش کریں کہ اگرروزنہیں تو ہفتے میں کم از کم دودفع جم ضرورجائیں۔

۵۔پروٹین کی اضافی مقدار

جسم کوکیلوریز جلانے اورہاضمے کے لئے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔کچھ کھانے ایسے ہوتے ہیں جنھیں ہضم کرنے کے لئے جسم کوزیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔پروٹین کااستعمال آپ کے جسم کوزیادہ توانارکھتاہے۔

یہ پٹھوں کی ترقی اورنشوونمامیں بھی اہم کرداراداکرتاہے۔میٹابولزم کوتیزکرنے کے لئے یہ ایک اہم غذائی جز ہے۔جسمانی وزن کے مطابق روزانہ کی بنیاد پرپروٹین کی مناسب مقدارلینابہت ضروری ہے۔

مزید جانئے:وزن کم کیسے کرنا ہے؟ سائنسی تحقیق کیا کہتی ہے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...