ڈائریا میں کن غذاؤں سے اجتناب کیا جائے؟

2,210

آپ اس بات سے شاید نا واقف ہوں کہ زیادہ چینی کا استعمال بھی ڈائریا کی وجہ بنتا ہے۔ اس لئے ڈائریا کے مرض کے دوران چینی سے بنی ہوئی اشیا سے ہرگز پرہیز کیجئے۔

چاہے ڈائریا موسمی تبدیلی کی وجہ سے ہوا ہو، فوڈ پوائزننگ یا الرجی کے باعث پرہیز اس کے علاج کا لازمی جز ہے ۔مرض کے دوران کئی ایسی غذائیں ہوتی ہیں جو آرام پہنچاتی ہیں جبکہ کئی ایسی اشیاء بھی ہوتی ہیں جن کے استعمال سے معدہ مزید خراب ہوسکتا ہے.

خشک میوہ جات

اگر آپ عام طور پر ایسی غذاؤں کا استعمال نہیں کرتے جن میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے تو ڈائریا جیسی بیماری میں خشک میوہ جات کا استعمال نہیں کریں۔ کیونکہ یہ پیٹ میں گیس اور قبض کی وجہ بن کے آپکی مشکلات میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں ۔

جنک فوڈز

جنک فوڈ میں فیٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ دوسری غذاؤں کے مقابلے میں جسم کو فیٹ ہضم کرنے میں زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے ڈائریا میں جنک فوڈ کے استعمال ترک کردیں ۔

تلی ہوئی اور چکنی غذائیں

تلی ہوئی اور چکنی اشیا کھانے میں لذیز ہوتی ہیں اور مزیدار ذائقے کی وجہ سے اسکا استعمال زیادہ تر رات کے کھانوں میں کیا جاتا ہے لیکن ان غذاؤں کا استعمال صحت مندانہ عمل نہیں ہے۔ تلی ہوئی اور چکنی غذائیں اس مرض میں اضافہ کرسکتی ہیں ۔

میٹھی چیزیں

آپ اس بات سے شاید ناواقف ہوں کہ زیادہ چینی کا استعمال بھی ڈائریا کی وجہ بنتا ہے۔ اس لئے ڈائریا کے مرض کے دوران چینی سے بنی ہوئی اشیا سے پرہیز کیجئے۔

دالیں اور سبزیاں

چند سبزیاں اور دالیں ڈائریا کے مرض میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ ایسے سبزیاں جن میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہے مثلا بند گوبھی اور بروکلی پیٹ میں گیس کی وجہ بنتی ہیں ۔

ڈیری پروڈکٹس

بہت سے لوگو ں کی طرح اگر آ پ کا خیال بھی یہی ہے کے ڈیری پروڈکٹس مثلا دودھ، دہی، پنیر، اور مکھن کا استعمال بیماری سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے۔ تو دوران ڈائریا ان پروڈکس سے دوری اختیار کیجئے ۔

مزید جانئے : کراچی :ڈائریا سے سالانہ 70ہزار بچے ہلاک ہوتے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...