pain – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png pain – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 مائگرین سے نمٹنے کی کچھ آسان ٹپس https://htv.com.pk/ur/health/migraine-tips Tue, 02 Apr 2019 07:30:08 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32529

2019شروع ہو چکا ہے اور آ پ یہ توقع رکھتے ہوں گے کہ اب تک مائگرین کا تیز اور آسان حل نکال لیا گیا ہو گا،لیکن سچ تو یہ ہے کہ ابھی تک صحیح طور پر یہ بھی معلوم نہیں کیا جا سکا کہ میگرین ہو تا کیوں ہے؟اس کا اصل سبب کیا ہے؟نہ ہی […]

The post مائگرین سے نمٹنے کی کچھ آسان ٹپس appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

2019شروع ہو چکا ہے اور آ پ یہ توقع رکھتے ہوں گے کہ اب تک مائگرین کا تیز اور آسان حل نکال لیا گیا ہو گا،لیکن سچ تو یہ ہے کہ ابھی تک صحیح طور پر یہ بھی معلوم نہیں کیا جا سکا کہ میگرین ہو تا کیوں ہے؟اس کا اصل سبب کیا ہے؟نہ ہی ہر شخص کے پاس ہر وقت ڈاکٹر کی تشخیص کردہ دوائیں موجود ہو تی ہیں،اگر آپ مائگرین سے متاثرہ شخص ہیں توآپ کے لئے یہ کچھ پٹس ہیں جو کہ آپ کوکہیںبھی کسی بھی وقت مائگرین سے نمٹنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

٭پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال:۔

پانی محبت ہے،پانی زندگی ہے،اپنے آ پ کو پانی سے آسودہ رکھیں ،اپنے جسم کو اندر سے خشک نہ ہونے دیں۔یہ بات یاد رکھیںکہ آپ کو مائگرین ہو یا نہ ہو لیکن پانی ضرور پئیں،پانی پینے کے کوئی نقصانات نہیں سوائے اس کے کہ آپ کا باتھ روم جانا ذرا بڑھ جاتا ہے ،لیکن پانی پینے کے فائدے بہت ہیں۔

٭نمک کا اور زیادہ نمک والے کھانوں کا استعمال کم سے کم کریں:۔

اگر آ پ نمک اور نمک مرچ والے کھانوں کے شوقین ہیں تو رک جائیے!نمک ویسے تو خود بھی نقصان دہ ہے لیکن اگر ضرورت سے زیادہ نمک استعمال کیا جائے تو اس سے ہائی بلڈ پریشراوراسٹروک کا رسک بڑھ جاتا ہے۔اس لئے نمک سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔کیونکہ اس سے سب سے زیادہ آپ خود ہی نقصان اٹھاتے ہیں۔


مزید جانئے :خون میں کیلشم کی کمی خطرناک ہوسکتی ہے

٭خالی پیٹ یا بھوکے نہ رہیں:۔

اکثر اوقات کام پر جانے کی ٹینشن میں یا کہیں کسی ضروری کام میں لگ جانے کے باعث بہت سے لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ کھائے پیئے بغیر اپنا دن کا بیشتر حصہ گزار دیتے ہیں،جس کے نتیجے میں بھوک کے باعث ان کے سر میں شدید درد یا مائگرین شروع ہوجاتاہے۔اس لئے اس بات کو ضروری بنائیں کہ بھوکے رہنے سے گریز کریںکیونکہ یہ ہلکے درد سے شروع ہو کر ایک بد ترین درد کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

٭دبائو برداشت نہ کریں:۔

ہمیں پتہ ہے کہ یہ کہنا بہت آسان ہے کہ دبائو نہ لیا جائے یا برداشت کیا جائے لیکن اس پر عمل کرنا بہت مشکل ہے۔لیکن آ پ یقیناً صورتحال کو سمجھتے ہوئے کہ کس وقت دبائو بڑھ سکتا ہے اس سے ایک قدم آگے بڑھ سکتے ہیں ،مطلب یہ کہ دبائو کم کرنے کے لئے مختلف تراکیب استعمال کی جا سکتی ہیں ،جس سے آپ کو تقویت ملے۔مثلاً بہت سے افراد ایسے میں چہل قدمی کرنا پسند کرتے ہیں جس سے ان کا اسٹریس لیول کم ہو جاتا ہے۔اور وہ اپنے آ پکو بہتر محسوس کرتے ہیں ۔


اس بارے میں جانئے :صرف دو چیزوں سے آنکھوں کی بینائی تیز کریں

٭اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھیں:۔

گرمی عموماًظ مائگرین شروع ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے۔اگر آپ اپنے کام پر ہیں تو کوشش کریں کہ اپنے ڈیسک کے لئے خاص طور ر ایک چھوٹا پنکھارکھیں،تاکہ فارغ وقت میں کچھ تازہ ہوا آ پ کو ملتی رہے۔اس سے آپ کے میگرین کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اس کے علاوہ ٹھنڈا پانی پینے اور آئس پیک اپنے سر اور گردن پر رکھنے سے بھی آپ بہت بہتر محسوس کریں گے۔

خصوصی نوٹ :یہ تمام آسان اور سادہ ٹپس وقتی طور پرمائگرین سے نمٹنے کے لئے ہیں لیکن اگر آ پکا درد ان سب چیزوں کے باوجود قابو میں نہیں آرہا تو فوراً کسی قریبی ڈاکٹر کو دکھائیں تا کہ آپ کو ضروری طبی امداد مل سکے۔


اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 


The post مائگرین سے نمٹنے کی کچھ آسان ٹپس appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
خواتین کا اضافی وزن ان کی صحت کا بڑا دشمن https://htv.com.pk/ur/womens-health/overweight Fri, 29 Jun 2018 12:21:51 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=28760

خواتین میں وزن کابڑھناانتہائی حساس مسئلہ سمجھاجاتاہے۔اگرانھیں صرف اتناکہہ دیاجائے کہ آپ دبلی لگ رہی ہیں تو وہ خوش اوراگرانھیں موٹاکہہ دیاجائے تو ان کے ڈپریشن کاآغاز ہوجاتاہے۔درحقیقت خواتین کی اکثریت اس بات سے ناواقف ہوتی ہیں کہ موٹاپاصرف ان کی ظاہری خوبصورتی کوختم نہیں کرتا بلکہ انھیں وہ اندرونی طور پربھی متاثرکرتاہے۔ عموماً موٹاپے […]

The post خواتین کا اضافی وزن ان کی صحت کا بڑا دشمن appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

خواتین میں وزن کابڑھناانتہائی حساس مسئلہ سمجھاجاتاہے۔اگرانھیں صرف اتناکہہ دیاجائے کہ آپ دبلی لگ رہی ہیں تو وہ خوش اوراگرانھیں موٹاکہہ دیاجائے تو ان کے ڈپریشن کاآغاز ہوجاتاہے۔درحقیقت خواتین کی اکثریت اس بات سے ناواقف ہوتی ہیں کہ موٹاپاصرف ان کی ظاہری خوبصورتی کوختم نہیں کرتا بلکہ انھیں وہ اندرونی طور پربھی متاثرکرتاہے۔

عموماً موٹاپے کے صرف ظاہری نقصانات کوہی مدنظررکھا جاتا ہے جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ اضافی وزن کسی بھی عورت کی صحت کو دیمک کی طرح چاٹ جاتا ہے۔ اضافی وزن سے کوئی ایک بیماری نہیں بلکہ لاتعداد بیماریاں اپنی جگہ بناتی ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔

 

گھٹنوں کا درد

اضافی وزن کاسب سے زیادہ بوجھ آپ کے جوڑوں پرپڑتاہے۔ جواپنی سکت سے زیادہ وزن اٹھانے کے سبب دکھنے لگتے ہیں۔جب کسی گدھے پربھی اضافی بوجھ ڈال دیاجاتاہے تو اس سے بھی چلنادوبھرہوجاتاہے توانسانی جوڑجونازک ہڈیوں سے بنے ہوتے ہیں وہ کیسے ہرمنٹ اورہرگزرتے سیکنڈ میں اضافی وزن اٹھاسکتے ہیں۔جوبھی خواتین گھٹنوں کے درد کاشکارہیں انھیں چاہئے کہ اگران کاوزن زیادہ ہے تو ہرطرح کے علاج کے ساتھ اپناوزن بھی کنٹرول کریں۔

مزید جانئے : پانی پئیں وزن گھٹائیں

شوگر

شوگرجوایک دائمی مرض ہے وزن کی زیادتی کی وجہ سے آپ کاہم سفربن سکتاہے۔وزن کم کرنااوراسے کنٹرول کرنااتنامشکل نہیں جتناہم سمجھتے ہیں ۔اگرآپ خوش وخرم زندگی گزارناچاہتی ہیں اوراپنے بچوں اورباقی تمام گھروالو ں کے ساتھ بھرپورزندگی جیناچاہتی ہیں تو اپنے وزن کوکنٹرول کریں۔اس پرچیک اینڈ بیلنس ضروررکھیں۔شوگرایک ایسی بیماری ہے جواگرایک دفعہ ہوجائے تو زندگی بھرآپ کونقصان پہنچاتی ہے۔

ایڑھیوں کادرد

اکثروبیشترخواتین کے ساتھ یہ مسئلہ رہتاہے اورگزرتے وقت کے ساتھ اس کی شدت میں اتنااضافہ ہوتاجاتاہے کہ ان کے لئے صبح بسترسے اٹھ کرچلناپھرنامحال ہوجاتاہے۔ویسے تو ہرمرض کے بہت سی وجوہات ہوتی ہیں لیکن ایڑھیوں کے درد کی ایک وجہ وزن کی زیادتی ہے ۔ایڑھیا ں جودن بھرآپ کے جسم کابوجھ اٹھاتی ہیں آخرکارتھک جاتی ہیں جس کے باعث دکھنے لگتی ہیں۔ڈاکٹرکے پاس ضرورجائیں اورعلاج بھی ضرورکروائیں لیکن نوٹ کریں کہ کہیں آپ کاوزن آپ کے قد اورعمرسے زیادہ تو نہیں۔

دل کے امراض

overweight

مردوں کے ساتھ خواتین بھی اب دل کے امراض کازیادہ شکارنظرآتی ہیں۔دل کی بیماری کے بہت سے رسک فیکٹرز ہیں جن میں سے موٹاپاایک ہے۔سانس کاپھولنا،دل کی دھڑکن تیز ہونا،پسینے چھوٹنایہ سب وزن کی زیادتی کے باعث ہوتاہے۔ایسی صورت میں متوازن غذائیں اورورزش دل کی صحت کی بحالی کے لئے ضروری ہیں۔

مزید جانئے :50 سال کی عمر کے بعد وزن کیسے کم کریں؟

حمل کانہ ٹھہرنا

بچوں کی پیدائش یعنی حمل ٹھہرنے کے معاملے میں موٹاپابھی اہم کرداراداکرتاہے۔ اگرخواتین کاوزن زیادہ ہوتاہے تو انھیں حمل ٹھہرنے میں وقت لگتاہے۔موٹاپے کی صورت میں ماہواری کانظام بھی متاثرہوتاہے۔فیٹ جمع ہونے کی صورت میں یہ تمام معاملات مشکلات کھڑی کرتے ہیں۔لہٰذاکوشش کریں کہ وزن کوکنٹرول کریں۔

ڈپریشن

جس عورت کابھی وزن زیادہ ہوتو اسے ڈپریشن کاشکارہونے کے لئے کسی دوسری پریشانی کی ضرورت نہیں پڑتی۔جب وزن بڑھتاہے تو ساتھ رہنے والے افراد آپ کویہ بات بارباربتاکرخود ہی ڈپریشن میں مبتلاکردیتے ہیں۔ڈپریشن کی صورت میں مزید خوراک بڑھ جاتی ہے جوصحت کی خرابی اورجسمانی بدحالی کاسبب بنتی ہے۔ذہنی اورجسمانی صحت کے لئے جوبھی کھائیں صحت بخش کھائیں اورہمیشہ چاک وچوبندرہیں ۔

اعتماد کی کمی

کوئی بھی خاتون جوموٹاپے میں مبتلاہو توان کااعتماد ڈگمگاجاناکوئی بڑی بات نہیں ہے۔ایسی صورت میں لوگوں کوفیس کرناانھیں مشکل لگتاہے۔ڈریس کی سلیکشن میں انھیں پریشانی کاسامناتوکرناہی پڑتاہے ساتھ ساتھ لوگوں کی باتیں بھی برداشت کرنی پڑتی ہیں۔یہ تمام صورتحال ان کوذہنی پریشانی میں مبتلاکردیتی ہے۔آگے جاکریہ خواتین دوسروں سے دوررہنے کی کوشش میں معاشرہ سے کٹ کررہ جاتی ہیں۔اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ وزن کم کرنے کی کوشش کریں نہ کہ اپنی زندگی کومحدود کرلیں۔

بڑھتی عمر

وزن زیادہ ہونے کی صورت میں خواتین اپنی عمرسے کئی سال بڑی نظرآتی ہیں یایوں کہہ لیں توغلط نہ ہوگاکہ وزن عمرمیں کئی سال کااضافہ خود بخود کردیتاہے۔وزن کے بڑھتے ہی کئی بیماریاں گھیراتنگ کرلیتی ہیں۔اٹھنابیٹھنا،چلناپھرناسب محال ہوجاتاہے۔اگربڑھے ہوئے وزن کوکم کرلیاجائے تب ہی کوئی بھی خاتون نمایاں نظرآتی ہیں اورزندگی کوبھرپورطریقے سے جی پاتی ہیں۔وزن کاعمراورقد کے حساب سے ہونابے حد ضروری ہے تاکہ صحت مندزندگی گزاری جاسکے۔

 اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں

تحریر : سحرش قاض 

ترجمہ : سائرہ شاہد


The post خواتین کا اضافی وزن ان کی صحت کا بڑا دشمن appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
جوڑوں کادرد دورکرنے کے لئے ایلو ویراکاحلوہ کھائیں https://htv.com.pk/ur/healthy-recipes/halwa-to-get-rid-of-joint-pain Fri, 02 Feb 2018 10:00:49 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=20245 Aloe vera ka halwa

جوڑوں اور ہڈیوں کادرد عام مسئلہ بنتاجارہاہے۔بڑے ہوں یاچھوٹے چھوٹے معصوم بچے آجکل ہڈیوں میں درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں

The post جوڑوں کادرد دورکرنے کے لئے ایلو ویراکاحلوہ کھائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
Aloe vera ka halwa

جوڑوں joint paim اور ہڈیوں کادرد عام مسئلہ بنتاجارہاہے۔بڑے ہوں یاچھوٹے چھوٹے معصوم بچے آجکل ہڈیوں میں درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ایلوویرا جوڑوں اورہڈیوں کے درد دور بھگانے میں کافی اہمیت رکھتاہے۔بلکہ اگر یہ کہاجائے کہ یہ پین کلر کاکام کرتاہے تو غلط نہ ہوگا۔لیکن ایلوویرا کڑواہونے کے باعث اکثر لوگ اسے کھانے میں کامیاب نہیں ہوپاتے ۔
اسی لئے اگر آپ جوڑوں کے درد یادیگر ہڈیوں کے درد سے متاثرہیں اور اسے دور بھگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ایلوویرا کاحلوہ اپنے گھر پر تیار کرکے رکھ لیں ۔اور پابندی سے اسکااستعمال کریں۔تو آپ کو اس پریشانی سے نجات مل جائے گی۔

اجزاء

دیسی گھی دوسے تین چمچ
لونگ دوعدد
دارچینی ایک ٹکڑا
بڑی الائچی ایک عدد
ایلوویرا کاپلپ بلینڈ کرکے ایک کپ
بادام ،پستے اوراخروٹ حسب خواہش
السی کے بیج پسے ہوئے ایک کپ
کلونجی ایک کھانے کاچمچ
دودھ ایک کپ
براؤن شوگر حسب ذائقہ (Taste)

مزید جانئے :کاجو قتلی ،مزہ اور صحت ساتھ ساتھ

ترکیب

*دیسی گھی میں لونگ،دارچینی اوربڑی الائچی ڈال کرکڑکڑالیں۔
*پھر اس میں ایلوویرا کاپلپ ڈال دیں۔
*اچھی طرح مکس کرکے پانی خشک ہونے تک پکالیں
*بادام ،اخروٹ اورپستہ شامل کریں۔السی کے بیج اورکلونجی شامل کریں۔
*آمیزے کواچھی طرح مکس کرکے دودھ شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں۔
*آخر میں براؤن شوگر ڈالیں۔

یہ حلوہ ایک چمچ صبح وشا م دودھ کے ساتھ کھائیں۔اس حلوہ سے جوڑوں اورہڈیوں کے تمام درد دور ہوجائیں گے۔ساتھ ساتھ مجموعی صحت کی بہتری یقینی ہوتی ہے۔اس کے باقاعدہ استعمال سے دیگرجسمانی کمزوریاں جیسے چکر آنا یاخواتین میں حیض یا یورین کی رکاوٹ رہنا وغیرہ بھی دور ہوگی۔


The post جوڑوں کادرد دورکرنے کے لئے ایلو ویراکاحلوہ کھائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
کان میں درد کی وجوہات اور ٹوٹکوں سے علاج https://htv.com.pk/ur/health/causes-remedies-for-pain-in-ear Fri, 26 Jan 2018 07:00:28 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=21224

کان کی تکلیف انسان کو تڑپا دیتی ہے۔ اسکی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر انسان کو ایک بار بھی کان کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ جائے تو وہ زندگی بھر اس درد کو بھول نہیں پاتا وجوہات کان کے اندرجسم میں پائے جانے والی سب سے باریک […]

The post کان میں درد کی وجوہات اور ٹوٹکوں سے علاج appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

کان کی تکلیف انسان کو تڑپا دیتی ہے۔ اسکی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر انسان کو ایک بار بھی کان کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ جائے تو وہ زندگی بھر اس درد کو بھول نہیں پاتا

وجوہات

کان کے اندرجسم میں پائے جانے والی سب سے باریک ہڈیاں موجود ہوتی ہیں جن کی تعداد بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔ ہمارےکان تین حصوں پر مشتمل ہیں ایک بیرونی حصہ، دوسرا درمیانی اور تیسرا اندرونی حصہ کان کے درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مستقل نزلہ رہنا بھی اسکی وجہ بن سکتا ہے جس میں بظاھر کوئی علامت نظر نہیں آتی اسکے علاوہ بیکٹیریا یا جراثیم کا حملہ کان کے درمیانی اور اندرونی حصے متاثر کر دیتے ہیں جن سے الرجی انفیکشن، زخم، پانی پڑجانا، جیسے مسائل جنم لیتے ہیں. کان میں کسی چیز کاپڑجانا، گلے کے غدود کاورم اس کے علاوہ ایسے بچے جودانت نکال رہے ہوں ان کوبھی کان میں درد ہوسکتاہے۔

کان سے متعلق چند احتیاطی تدابیر اور چند گھریلوں ٹوٹکے ایسے ہیں جن کی مدد سے اس درد کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے ۔

مزید جانئے :پروبائیوٹک غذاؤں سے معدہ صحت مند رکھیے

دیسی علاج

۱. مولی کے تازہ پتوں سے 180 ملی لیٹر رس نکال لیں اس میں 60 ملی لیٹر تل کا تیل شامل کر کے اتنا پکائیں کہ صرف تیل رہ جائے دو قطرے دن میں تین سے چار بار ڈالیں۔
۲. کان بہنے کی صورت میں نہار منہ پانی میں لیموں کا رس شامل کر کے پیں۔
۳. لہسن کوسرسوں کے تیل میں جلاکرکان میں ڈالنے سے درداور پیپ ختم ہوجاتی ہے۔
۴. دھتورہ کے پتوں کا رس ہلکا گرم کر کے دو قطرے کان میں ڈالیں جلد آرام ملےگا ۔
۵. پیاز کا رس ہلکا گرم کر کے کان میں ڈالیں۔
۶. .سرسوں کے تیل کے دو قطرے نیم گرم کر کے کان میں ڈالیں۔
۷. لہسن کے تین جوے دس ملی لیٹر تیل کے تیل میں ڈال کے اچھی طرح چھان لیں دو قطرے ہلکا گرم کر کے کان میں ڈالیں۔
۸. رات کو سونے سے پہلے لہسن کے ایک ٹکڑے کو کاٹ کر کان میں رکھ لیں،صبح جب آپ اٹھیں گے تو کان میں درد اور تکلیف مکمل دور ہوچکی ہوگی۔

مزید جانئے :کینسر کی علامت اور مریضوں کے لئے احتیاطی تدابیر

احتیاط

کان کا پردہ پھٹ جانے کی صورت میں کسی بھی قسم کی دوائی یہ ٹوٹکے کا استعمال نہ کریں کان کا پردہ پھٹ جانے کی صورت میں دوائی ڈالنے کے بعد مریض کے درد کی شدت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور دوا کا ذائقہ (Taste) مریض کو گلے میں محسوس ہوگا اس لئے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔


The post کان میں درد کی وجوہات اور ٹوٹکوں سے علاج appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>