انفلوئنزایا

212

مختصرجائزہ

انفلوئنزایافلوسانس کی نالی کاایک عام وائرل انفیکشن ہے۔یہ لوگوں میں ہونے والابہت عام انفیکشن ہے اوراکثریہ مرض بغیرکسی پیچیدگی کے خود ہی ٹھیک ہوجاتاہے۔ تاہم مخصوص صورتحال میں سنگین پیچیدگیوں کاسبب بھی بن سکتاہے۔

وجوہات

فلوکاوائرس براہ راست تعلق یاہواکے ذریعے جیسے چھینکنے ،بات کرنے یاکھانسنے سے پھیلتاہے۔وہ بچے یابڑے جن کامدافعتی نظام کمزورہوتاہے انھیں اس مرض کے لاحق ہونے کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔

علامات

عام ہونے والی ٹھنڈ اورانفلوئنزامیں معمولی فرق ہوتاہے۔فلو،ٹھنڈ کے مقابلے میں زیادہ شدید ہوتاہے اوراچانک بہت زیادہ ہوجاتاہے۔ فلو کی عام علامات یہ ہیں:
٭بخار
٭جسم اورپٹھوں میں درد
٭ٹھنڈ اورپسینہ
٭خشک کھانسی
٭سردرد
٭گلے کی سوزش
٭بندناک
فلوسنگین پیچیدگیوںکاسبب بن سکتاہے جیسے نمونیا،پھیپھڑوں کاورم،دل کے مسائل،کان میںانفیکشن اوردمہ میں شدت خاص طورپرپانچ سال سے کم عمربچوں میں اوربالغوں میں 65سال سے زائد عمرکے افراد میں اس کی شکایت زیادہ ہوتی ہے۔امیونوکمپرومائسڈ،بیڈ باؤنڈ،موٹاپا اوروہ لوگ جودیگردائمی امراض جیسے دل،گردے اورپھیپھڑوں کے امراض میں مبتلاہوں انھیں فلوسے ہونے والی پیچیدگیوں پرنظررکھنے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

تشخیص وعلاج

طبی جانچ اورعلامات کے پیش نظرفلوکی تشخیص کی جاتی ہے۔ضرورت کے مطابق فلوکی تشخیص کے لئے خصوصی ٹیسٹ کروائے جاسکتے ہیں۔
انفلوئنزاسے بچاؤ اوراس کی روک تھام کیلئے سالانہ ویکسینیشن بہترین طریقہ کارہے۔فلومیں مکمل آرام اورہلکی غذاکامشورہ دیاجاتاہے۔ کچھ صورتحال میں اینٹی وائرل ادویات جیسے اوسلٹماویر یازنامیویزکا استعمال کیاجاسکتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...