tricks – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png tricks – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 عام نزلے سے نمٹنے کے5طریقے https://htv.com.pk/ur/health/5-flu-remedies Wed, 30 Oct 2019 07:29:48 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34548

حالیہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ ہرانسان کو سال میں کم از کم دو مرتبہ نزلہ ضرور ہوتا ہے۔اس کیفیت سے کیسے نمٹا جائے اس کے لئے یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیے۔سروے کے مطابق بڑوں کو سال میں 2 سے4مرتبہ اور بچوں میں نزلے کی شکایت 6سے10مرتبہ تک ہو سکتی ہے۔جن گھروں میں بچے زیادہ […]

The post عام نزلے سے نمٹنے کے5طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

حالیہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ ہرانسان کو سال میں کم از کم دو مرتبہ نزلہ ضرور ہوتا ہے۔اس کیفیت سے کیسے نمٹا جائے اس کے لئے یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیے۔سروے کے مطابق بڑوں کو سال میں 2 سے4مرتبہ اور بچوں میں نزلے کی شکایت 6سے10مرتبہ تک ہو سکتی ہے۔جن گھروں میں بچے زیادہ ہوتے ہیں وہاں نزلہ ایک سے دوسرے کو لگنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں ۔20سے30سال کی عمر کی خواتین میں یہ تناسب8سے10مرتبہ ہوسکتا ہے۔نزلے کا تعلق کسی خاص موسم یا آب وہوا سے نہیں ہوتا بلکہ یہ سال کے کسی بھی حصے میں ہوسکتا ہے۔صحت کے ادارے کے مطابق یہ وائرس ان گھروں میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے جن میں خشک ہوا ہوتی ہے۔باہر کی آب وہوا اور موسم پر وائرس کا اتنا زیادہ اثر نہیں ہوتا ۔
عام نزلہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس پر کوئی بھی دوا اثر نہیں کرتی۔دوا کے بجائے آپ کا جسم اس وائرس سے مقابلہ کرتا ہے۔اس لئے بیماری کو ختم کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے اس کی علامات پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے۔بند ناک،گلے میں خراش ،کھانسی،سینہ جکڑنا اور سر درد یہ سب نزلے کی علامات ہیں ۔یہ صورت حال خطرناک تو نہیں لیکن پریشان کن ضرور ہوتی ہے۔پھر بھی وائرس کا یہ دورانیہ برداشت تو کرنا ہی پڑتا ہے۔اس کی علامات کو کم کرنے کے لئے گھریلو تدابیر کا سہارا لیا جاسکتا ہے۔سردرد اور کھانسی کو کم کرنے کے لئے دوائوں اور سیرپ کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ زیل میں موجود گھریلو تدابیر بھی علامات کو کم کرنے میں مددگار ہوں گی ۔

آرام کریں:

کام سے چھٹی لیں اور آرام کریں ۔آپ کا جسم وائرس کا مقابلہ کرتا ہے اور آرام کرنے سے ذہنی دبائو کم ہوتا ہے اور جسم زیادہ موثر انداز میں مرض کا مقابلہ کرتا ہے۔اگر آپ کام کریں گے تو آپ کے جسم کو وائرس کا مقابلہ کرنے کے ساتھ آپ کا بھی ساتھ دینا پڑے گا جس سے آپ کی قوت مدافعت کم ہوگی اور آپ زیادہ کمزور ہو جائیں گے۔


نزلہ ،زکام،فلو،سردیوں کے اولین تحائف


زیادہ لکوئڈ پیئیں:

بخار،سینے کی جکڑن اور قوت مدافعت میں کمی سے جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔اس لئے جسم کوپانی کی کمی سے بچانے کے لئے پانی،سوپ اور جوس پیتے رہنا چاہئے۔لکوئڈ میں الکوحل،سوڈا ڈرنک اور کافی کا استعمال نہ کریں ۔ایسی چیز پیئیں جو معدے پر زور ڈالے بغیر آپ کو توانائی بھی فراہم کرے۔

روزانہ غرارے کریں:

نزلے کی پہلی علامت گلے میںخراش ہوتی ہے۔نمک ملے نیم گرم پانی کے غرارے گلے کی خراش اور سوزش کو کم کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ گلے کی خشک اور بلغم کو بھی ختم کرتے ہیں ۔صرف آدھا چائے کا چمچ نمک پانی میں ملائیں کیونکہ اس سے زیادہ نمک صحت کے دوسرے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔

اسٹیم لیں:

اگر صحیح طرح بھانپ میں سانس لیا جائے تو اس سے نزلے کا زور کم ہوگا اوربند ناک کھلے گی۔دن میںکم از کم دو مرتبہ بھانپ ضرور لیں۔

ہیومیڈیفائر چلائیں:

نزلے کا کوئی موسم نہیں ہوتا اور یہ سال کے کسی بھی حصے میں ہو سکتا ہے۔لیکن یہ وائرس خشک موسم میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔اگر گھر میں ہیومیڈیفائر چلا لیا جائے توسانس لینے میں بھی آسانی ہوگی ۔ خشک ہوا گلے کی خراش ،کھانسی اور سینے کی جکڑن کی وجہ سے ہونے والی سوزش کو بڑھاتی ہے۔ جب آپ کا بچہ سونے لگے تو ہیومیڈیفائر چلالیں اس

طر ح بچہ سکون کی نیند سوئے گا اور اگلے دن تازہ دم اٹھے گا ۔


الرجی اور دائمی نزلہ : وجوہات اور علاج

The post عام نزلے سے نمٹنے کے5طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
جسم کو ڈیٹوکس کرنے کے 10 طریقے https://htv.com.pk/ur/health/detox-tricks Thu, 04 Jul 2019 06:36:12 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33491 detox tricks

ماحول کی بڑھتی ہوئی آلودگی،جنک فوڈ اوربازار کے بنے بنائے کھانوں کابہت ذیادہ استعمال جسم میں ٹوکسن پیدا کردیتا ہے. جگر جسم سے ٹوکسن کوصاف کرنے کا کام انجام دیتا ہے اگر وقفے وقفے سے جگر اپنا صحیح کام انجام دیتا رہے تو ہمارا جسم ٹوکسن سے پاک رہتا ہے اور ہمارا معدہ اور جلد […]

The post جسم کو ڈیٹوکس کرنے کے 10 طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
detox tricks

ماحول کی بڑھتی ہوئی آلودگی،جنک فوڈ اوربازار کے بنے بنائے کھانوں کابہت ذیادہ استعمال جسم میں ٹوکسن پیدا کردیتا ہے. جگر جسم سے ٹوکسن کوصاف کرنے کا کام انجام دیتا ہے اگر وقفے وقفے سے جگر اپنا صحیح کام انجام دیتا رہے تو ہمارا جسم ٹوکسن سے پاک رہتا ہے اور ہمارا معدہ اور جلد صحت مند رہتے ہیں ۔جگر کی کارکردگی کوبہتر بنانے کے لئے اپنے روٹین میں یہ چیزیں شامل کرلیں اور ہمیشہ صحت مند رہیں ۔

اپنی غذا میں شکر کی مقدار کم کریں :

اپنی غذا سے شکر کو کم کرنا شروع کریں ۔ڈونٹ،کپ کیک ،آئسکریم اور سوڈا ڈرنک کو اپنے روزانہ کے روٹین سے ختم کریں اور ان کی جگہ قدرتی مٹھاس والی چیزیںاور پھل کھائیں ۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ تھوڑی مقدار میںڈارک چاکلیٹ (جس میں ۷۰ فیصد کوکوموجود ہو)کھانے سے نمک اور شکر کھانے کی طلب کم ہو جاتی ہے.اپنے کھانے میں شکر کی جگہ دارچینی شامل کرلیں ۔اس سے مٹھاس بھی آجائے گی اور بلڈ شوگر بھی کنٹرول میں رہے گی۔

پانی سے دن کا آغاز کریں:

پانی جسم سے ٹوکسن خارج کرنے میں مددگار ہوتا ہے ۔آپ کے جسم کے ہر خلییے کو اپنا کام انجام دینے کے لئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔صبح اٹھ کر ایک بڑا گلاس پانی آدھے لیموں کا رس ملا کر پیئیں ۔اس سے ہاضمہ بہتر ہوگا اور جگر ٹوکسن کا اخراج شروع کردے گا۔


بار بار پیشاب آنے کی کیا وجوہات ہوسکتی ہے ؟


ورزش کریں:

ورزش بھی ڈیٹوکس کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے جو جسم میں دوران خون کو بڑھاتی ہے۔اس کے علاوہ ورزش سے ہاضمہ بھی درست ہوتا ہے اور ٹینشن کم ہوتا ہے ۔جوڑوں اور جسم کو طاقت ملتی ہے یہی وجہ ہے کہ جو لوگ ورزش کے عادی ہوتے ہیں ان میں ٹوکسن نہ ہونے کے برابرہوتا ہے۔سیڑھیاں چڑھیں ،یوگا کریں ،گاڑی میں سفر کرنے کے بجائے قریب کا راستہ پیدل چل کر طے کریں۔

 

گرین ٹی پیئیں:

گرین ٹی ناصرف جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہے بلکہ ساتھ ہی جسم کو ڈی ٹوکس بھی کرتی ہے۔اس سے پیٹ بھی بھرا ہوا رہتا ہے اور زیادہ کھانے کی خواہش بھی نہیں ہوتی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے میں موجود کیفین کافی کی کیفین سے مختلف ہوتی ہے اور اس میںجسم کو ڈیٹوکس کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں :

ڈیٹوکس ڈائٹ پلان کے بجائے اپنی غذا میں پھل اور سبزیاں اوراس کے ساتھ ہی ثابت اناج،پھلیاں ،دالیں،میوے اور بیج شامل کریں۔ بازار کے بنے بنائے اور ڈبے میںپیک کھانوں سے گریز کریں۔

آلودگی سے بچیں :

فضا میں موجود آلودگی الرجی کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں بہت سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ان سے بچائو کے لئے ماہرین ناک کی روزانہ صفائی کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ الرجی کے اثرات سے بچا جاسکے۔جسم کو بیرونی اثرات سے بچانے کے لئے تازہ ہوا میں سانس لینے سے بھی جسم کا ٹوکسن خارج ہوتا ہے۔

ایکس فولیٹ کریں:

جلد پر مساج کرنے اور برش سے ایکس فولیٹ کرنے سے دوران خون تیز ہوتا ہے۔اور جلد کو قدرتی انداز میں ڈیٹوکس کرتا ہے۔

کھانے کے درمیان کا وقفہ کم کریں :

کھانا چھوڑنے سے میٹابولزم سست ہو جاتا ہے ۔جب آپ دیر تک بھوک برداشت کرتے ہیں تو پھر بہت زیادہ کھاتے ہیں اورضرورت سے زیادہ کیلوریز لے لیتے ہیں ۔اپنے فریج میں صحت بخش غذائیں جیسے دہی،پی نٹ بٹر،ثابت اناج سے بنی ڈبل روٹی ہر وقت رکھیں اور ضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔

پوری نیند لیں :

ورزش اور صحت بخش غذا کے ساتھ نیند کا پورا ہونا بھی ضروری ہے۔یہ بھی جسم کو ڈیٹوکس کرنے کابہترین ذریعہ ہے۔ادھوری نیند صحت کی خرابی کا باعث بنتی ہے اس لئے ماہرین اچھی نیند لینے کے لئے رات کے وقت کیفین کے استعمال اوردیر سے کھانا کھانے کو منع کرتے ہیں اس کے علاوہ کمپیوٹر ،ٹی وی اور اسمارٹ فونز کو سونے سے دوگھنٹے پہلے بند کردینے کا مشورہ دیتے ہیں۔


یہ بھی پڑھئے :خاموش قاتل مرض “میٹابولک سینڈ روم” جو تیزی سے پھیل رہا ہے


The post جسم کو ڈیٹوکس کرنے کے 10 طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
جسمانی وذہنی صحت کے لیے یوگا کے 8 آسن https://htv.com.pk/ur/lifestyle/8-yoga-tricks Mon, 24 Jun 2019 08:51:30 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33354

یوگا پریکٹس کرنے سے آپ اپنے جسم سے ایک مضبوط  و توانا تعلق قائم کرسکتے ہیں ۔ یوگا آپ کی جسمانی  نشو نما کے ساتھ ذہنی نشونما بھی کرتا ہے ۔ جو لوگ باقائدگی سے یوگا کرتے ہیں انہیں پر سکون نیند آتی ہے اور وہ زندگی کے ہر مرحلے میں زیادہ پر اعتماد رہتے […]

The post جسمانی وذہنی صحت کے لیے یوگا کے 8 آسن appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

یوگا پریکٹس کرنے سے آپ اپنے جسم سے ایک مضبوط  و توانا تعلق قائم کرسکتے ہیں ۔ یوگا آپ کی جسمانی  نشو نما کے ساتھ ذہنی نشونما بھی کرتا ہے ۔ جو لوگ باقائدگی سے یوگا کرتے ہیں انہیں پر سکون نیند آتی ہے اور وہ زندگی کے ہر مرحلے میں زیادہ پر اعتماد رہتے ہیں ۔ یوگا میں کیئے جانے والی مشقیں ذہن کو سکون مہیا کرتی ہیں اور جسم کو توانائی فراہم کرتی ہیں ۔ ورزش کا یہ طریقہ 5ہزار سالوں سے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اس کی جڑیں ہندو مذہبی روایات میں موجود ہیں ۔یوگا کے بعض آسن تو کافی مشکل ہوتے ہیں اور انہیں کرنے کے لیے کسی ماہر یوگی کی مدد درکار ہوتی ہے لیکن بعض پوزس ایسے ہیں جو آپ با آسانی خود بھی کر سکتے ہیں ۔

مندرجہ ذیل آسن کو اپنی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنائیے ۔ ان سے آپ کو اپنی جسمانی صحت، ذہنی قو ت اور جذباتی کیفیت میں نمایاں مثبت تبدیلیاں محسوس ہونگی :

1۔ سمہاسنا

1(8)
یہ ایک زبردست ورزش ہے ۔ خاص طور پر چہرے کے پٹھوں کے لیے یہ بے حد مفید ہے ۔ اس سے گلے کی سوزش اور سانس لینے کی تکلیف میں فائدہ پہنچتا ہے ۔

2۔ سدہاسنا

2(7)
یہ پیٹھنے والا بہترین آسن ہے ۔ اس میں روحانیت کا احساس ہوتا ہے ۔ اس سے ذہن تیز اور اعصابی نظام میں بہتری اور لچک آتی ہے ۔ اس پوز سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے ۔

3۔ سکھاسنا

3(6)
اس آسن سے کولہے اور ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ۔ یہ پوز کرنے سے اسٹریس دور ہوتا ہے، ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور جسمانی تھکن بھی دور ہو جاتی ہے ۔

4۔ ورآسنا

4(6)
یہ ایک طرح سے تھکے ہوئے پیروں کے لیے مرہم کا کام کرتا ہے ۔ اس آسن سے ہاضمہ ٹھیک ہوتا ہے اور گیس کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے ۔

5۔ پریگھاسنا

5(5)
اس آسن سے آنتیں اور معدہ سہی طرح کام کرتا ہے ۔ یہ ورزش پھیپڑوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے ۔ خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور ساتھ ہی جسم کو ضروری توانائی بھی حاصل ہوتی ہے ۔

6۔دنداسنا

6(5)
ٹانگوں کے پٹھوں اور ہڈٖیوں کو طاقت ور بنانے کے لیے اس آسن کو ضرور آزما کر دیکھیں۔ اس سے جسم کی وضع اور حرکات میں باقائدگی آتی ہے ۔ یوگا کا یہ پوز تولیدی نظام کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے ۔

7۔گربھا پنداسنا

7(4)
اس سے قبض اور معدے کے دیگر مسائل میں آرام پہنچتا ہے ۔ پیٹ میں کھنچاؤ یا مروڑ محسوس ہو تو اس آسن کو ضرور کرنا چاہیے ۔ اس سے ریڑھ کی ہڈی ، ناف اور معدہ مضبوط ہوتا ہے ۔

گوموخسانا

9(1)
اس سے کولہوں کا درد دور ہوتا ہے ۔ ٹانگیں ا ور کولہوں کی ہڈی اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ۔ گٹھیا اور بواسیر کے مرض کا شکار افراد کے لیے یہ آسن بے حد فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے ۔


مزید جانئے :یوگا کے حیرت انگیز فوائد

The post جسمانی وذہنی صحت کے لیے یوگا کے 8 آسن appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
خوبصورت نظر آنے کے راز آپ بھی جانئے: https://htv.com.pk/ur/beauty/beautiful-skin-tricks Tue, 21 May 2019 19:37:19 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32398 skincare 18-3-19

خوبصورت نظرآنا ہر عورت اور لڑکی کی خواہش ہوتی ہے۔وہ اپنی خوبصورتی سے سب کو متاثر کرنا چاہتی ہیں۔بہت سے چہرے ایسے ہوتے ہیں جنھیں ایک بار دیکھ لو تو نظر ہٹانے کا دل ہی نہیں چاہتا ۔ ایسی ہی خوبصورت نظر آنے کے لئے آپ بھی چند باتوں کو اپنے روٹین میں شامل کرلیں […]

The post خوبصورت نظر آنے کے راز آپ بھی جانئے: appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
skincare 18-3-19

خوبصورت نظرآنا ہر عورت اور لڑکی کی خواہش ہوتی ہے۔وہ اپنی خوبصورتی سے سب کو متاثر کرنا چاہتی ہیں۔بہت سے چہرے ایسے ہوتے ہیں جنھیں ایک بار دیکھ لو تو نظر ہٹانے کا دل ہی نہیں چاہتا ۔ ایسی ہی خوبصورت نظر آنے کے لئے آپ بھی چند باتوں کو اپنے روٹین میں شامل کرلیں تو کوئی بھی آپ سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پائے گا۔

ابٹن لگائیں :

بازار کی مہنگی اور کیمیکل والی بیوٹی پروڈکٹس جلد کو خوبصورت بنانے کے بجائے الٹا نقصان پہنچاتی ہیں ۔جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے ابٹن کا استعمال کریں یہ ابٹن بھی آپ گھر پر تیار کریں کیونکہ بازار کے بنے ابٹن میں بلیچ کا استعمال کیا جاتا ہے جو جلد کے لئے نقصان دہ ہے۔گھر پر ابٹن تیار کرنے کے لئے بیسن،دودھ اور ہلدی کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگائیں ۔جلد کو نمی پہنچانے کے لئے دہی کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ کھیرے کا جوس بھی فیس ماسک کے طور پر لگایا جاسکتا ہے۔


مزید جانئے :گرمیوں میں جلد کے عام مسائل

زیادہ پانی پیئیں :

جلد میں موجود نمی چہرے پر ظاہر ہوکر اسے قدرتی چمک عطا کرتی ہے۔ جلد کو چمکدار بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں ۔یہ حقیقت ہے کہ جلد کی خوبصورتی کا راز زیادہ پانی پینے میں ہے کیونکہ آپ جتنا زیادہ پانی پیئیں گے آپ کا جسم اتنا ہی زیادہ ٹوکسن خارج کرے گا اور آپ کی جلد جوان اور چمکدار نظر آئے گی۔

غذا :

اگر خوبصورت نظر آنا ہے تو اپنے لئے جنک فوڈ کے بجائے متوازن غذا کا انتخاب کریں ۔تلی ہوئی چٹ پٹی چیزوں کے جلد پر مضر اثرات رونماء ہوتے ہیں جن کے نتیجے میں چہرے پر دانے نکل آتے ہیں ۔اگر آپ واقعی خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں تو زیادہ تر ابلی ہوئی غذالیں اور تلی ہوئی یا زیادہ چکنائی والی چیزوں سے گریز کریں۔دن میں تین مرتبہ خوب پیٹ بھر کر کھانے کے بجائے، کئی مرتبہ تھورا تھوڑا کھائیں ۔

فٹ رہیں :

فٹ رہنے کے لئے جم جوائن کرنا ضروری نہیں۔آپ گھر میں رہتے ہوئے بھی فٹ رہ سکتی ہیں اس کے لئے روزانہ واک کریں اور یوگا کی ورزشیں بھی کریں ۔اچھی غذا اور ورزش دونوں مل کر آپ کی جلد کو چمکدار اور صحت مند بنادیں گی۔

گلابی رنگت کے لئے:

یہ تمام چیزیں مل کر آپ کی رنگت کو سرخ وسفید بنانے میں مدد دیں گی لیکن اس کے علاوہ اگر آپ چاہتی ہیں کہ یہ گلابی رنگ مزید واضح ہو جائے تو اپنے چہرے پر بالکل ہلکا گلابی میک اپ کریں۔بیوٹی پروڈکٹس میں پنک اور پیچ کلر کے شیڈز کا انتخاب کریں ۔ان کے استعمال سے آپ کی جلد اور بھی زیادہ صحت مند اور خوبصورت نظر آئے گی۔</p


مزید جانیں: یہ غذائیں کھائیں گنج پن اور کمزور بالوں سے جان چھڑائیں


The post خوبصورت نظر آنے کے راز آپ بھی جانئے: appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
ملک پاوڈر کے حیرت انگیز استعمال https://htv.com.pk/ur/home-remedies/milk-powder-usage Mon, 29 Apr 2019 05:21:30 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32791 milk powder 29-4-19

اگر آپ کا خیال ہے کہ ملک پاؤڈر صرف چائے کے لیے یا مخصوص غذاؤں میں ہی استعمال کیا جاسکتا ہے، تو ایسا نہیں ہے۔مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس سے آپ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتے ہیں، جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔چہرے کی صفائی سے لے […]

The post ملک پاوڈر کے حیرت انگیز استعمال appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
milk powder 29-4-19

اگر آپ کا خیال ہے کہ ملک پاؤڈر صرف چائے کے لیے یا مخصوص غذاؤں میں ہی استعمال کیا جاسکتا ہے، تو ایسا نہیں ہے۔مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس سے آپ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتے ہیں، جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔چہرے کی صفائی سے لے کر دانتوں کو جگمگانے تک آپ اس سے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

جلد کی نمی کوبحال کریں 

اگر جلد بہت زیادہ خشک ہے تو کچھ مقدار میں ملک پاؤڈر کو ٹھنڈا کرکے چہرے پر مل لیں اور اس کے اجزاء کو جذب ہونے کے لیے چھوڑ دیں، آدھے گھنٹےبعدچہرہ دھولیں۔

فیس ماسک بنائیں

پانی اور ملک پاؤڈر کو ملا کر گاڑھا پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگالیں، اسے بیس منٹ تک لیے چھوڑ دیں تاکہ خشک ہوسکے اور پھر20منٹس بعد چہرہ کو دھولیں۔

شیونگ

اگر تو شیونگ کریم یا جیل دستیاب نہیں تو آپ ملک پاؤڈر کو بھی متبادل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، سننے میں تو عجیب لگے گا مگر ملک پاؤڈر کو پانی میں ملائیں، جس سے گاڑھا کریم پیسٹ بن جائے، جسے آپ شیونگ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔


مزید جانئے :سر درد کی دوائیں کھانا نقصان دہ

چاندی کے برتنوں کو پالش کریں

ملک پاؤڈر کو پانی میں ڈال دیں اور پھر اس میں لیموں یا سرکے کا اضافہ کردیں، اس کے بعد سلور کے برتن اس مکسچر میں آدھے گھنٹے کے لیے ڈبو کر رکھیں، جس کے بعد صابن والے پانی سے دھوئیں اور پھر کپڑے سے صاف خشک کرلیں۔

کیڑوں کے کاٹنے کی تکلیف کو کم کریں

ملک پاؤڈر اور پانی کی یکساں مقدار کو آپس میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور چٹکی بھر نمک کا اضافہ کردیں، اس کے بعد اس جگہ پر لگالیں جہاں کیڑے کے کاٹنے سے خارش یا تکلیف ہورہی ہو۔

دانتوں کو چمکائے

یہ پاؤڈر بھی دانتوں کو موتیوں جیسے سفید اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے، تھوڑا سا پیسٹ برش پر لگائیں اور اس پر چٹکی بھر پاؤڈر ملک اوپر سے چھڑک کر برش کرلیں، اس طریقہ کار کو ہفتے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔


یہ بھی  پڑھئے :گلے کی سوزش سے نجات پانے کے 6 بہترین گھریلو نسخے


The post ملک پاوڈر کے حیرت انگیز استعمال appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>