neend – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png neend – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 نیند کی زیادتی سے نجات پانے کے طریقے https://htv.com.pk/ur/lifestyle/neend-ki-ziyadti-sai-nijaat Wed, 02 Oct 2019 06:37:17 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34185 neend ki ziyadtiii

سو کر اٹھنے کے بعد طبیعت بوجھل ہونا ایک عام بات ہے اور ایسا سب کے ساتھ ہی ہوتا ہے ۔لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو نیند دن میں بھی تنگ کرتی ہے اورکام میں رکاوٹ بنتی ہے۔اور کام کے دوران بار بار سونے کا دل چاہتا ہے۔دن کی نیند کی وجہ […]

The post نیند کی زیادتی سے نجات پانے کے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
neend ki ziyadtiii

سو کر اٹھنے کے بعد طبیعت بوجھل ہونا ایک عام بات ہے اور ایسا سب کے ساتھ ہی ہوتا ہے ۔لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو نیند دن میں بھی تنگ کرتی ہے اورکام میں رکاوٹ بنتی ہے۔اور کام کے دوران بار بار سونے کا دل چاہتا ہے۔دن کی نیند کی وجہ رات کی بے خوابی ہوتی ہے اس کے علاوہ سونے کا خراب روٹین بھی دن کی نیند کا سبب بنتا ہے ۔
ان طریقوں کے ذریعے آپ رات کی نیند بہتر بنا کر دن کی نیند سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔

رات کو پوری نیند لیں :

رات کی پوری نیند بہت ضروری ہے لیکن ہم میں سے اکثرنیند کے ایک دو گھنٹے رات یا صبح کودوسرے کام کرنے میں ضائع کردیتے ہیں ۔بڑوں کو روزانہ 7سے 9گھنٹے اور نوجوانوں کے لئے 8گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔

بستر کو صرف نیند کے لئے ہی رہنے دیں :

اپنے بستر کو صرف نیند کے لئے ہی رکھیں ۔اس پر لیٹ کرمطالعہ کرنے ،ٹی وی دیکھنے،وڈیو گیمز کھیلنے،موبائل یا لیپ ٹاپ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔بستر پر بیٹھ کر نہ ہی بل دیکھیں اور نہ ہی کوئی جھگڑا کریں ۔کیونکہ فکر کی وجہ سے آپ نہ سو سکیں گے۔

صبح بیدار ہونے کا وقت مقرر کریں :

جن لوگوں کو زیادہ نیند آنے کی شکایت ہوتی ہے انھیں چاہئے کہ روزانہ مقررہ وقت پر سوئیں اور جاگیں۔ حتیٰ کہ ویک اینڈ پر بھی اسی وقت پر سوئیں اور جاگیں ۔لیکن اگر آپ بے خوابی کا شکار ہیں تو وقت مقرر کرنے میں آپ کو پریشانی ہو سکتی ہے۔


ذہین افراد کی عجیب نشانیاں جانئے

آہستہ آہستہ جلدی سونے کی ڈالیں:

روزانہ سونے کے لئے پہلے وقت سے 15منٹ جلدی لیٹ جائیں۔چار دن تک ایسا کریں ۔پھر چوتھے دن کے وقت کو اپنے روٹین میں رکھیں ۔اس طرح سونے کے وقت کو سیٹ کرنے میںزیادہ آسانی ہوگی اور آپ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے سونے کے عادی ہو جائیں گے۔

ایک ہی وقت پرکھانا کھائیں:

صرف سونے کا وقت ہی نہیں بلکہ اپنے کھانے کا وقت بھی مقرر کریں اس طرح آپ کا سرکاڈیئن ردھم بھی صحیح رہے گا۔بھاگتے دوڑتے ڈونٹ اور کافی کے بجائے صحت بخش ناشتہ اور دوپہر کا کھاناکھائیں ۔کیونکہ صحیح غذا نہ لینے سے بھی سستی رہتی ہے ۔رات کا کھانا بھی سونے سے دو،تین گھنٹے پہلے لیں۔

ورزش کریں:

روزانہ کم ا ز کم آدھاگھنٹہ ورزش کرنے سے نیند کے لئے لا تعداد فوائد ملتے ہیں ۔ورزش، خاص طور پر ایروبک ورزش اچھی اور گہری نیند لانے میں مدد دیتی ہے۔ورزش سے توانائی حاصل ہوتی ہے ۔دن کی روشنی میں ورزش کرنے سے نیند کے لئے زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دھوپ میں 30منٹ ورزش کرنے سے آپ کے سونے کی عادت کو بہتر بناتی ہے۔

نیند نہ آئے تو بستر پر نہ جائیں :

اگر آپ صرف تھکے ہوئے ہیں تو بستر پر لیٹ کر آپ کو نیند نہیں آئے گی کیونکہ نیند اور تھکن میں فرق ہوتا ہے۔بستر پر اسی وقت جائیں جب آپ کو نیند آرہی ہو اور آنکھیں نیند سے بوجھل ہونے لگیں ۔

دن میں دیر تک نہ سوئیں:

دوپہر میں دیر تک سونے سے بھی رات کی نیند خراب ہوتی ہے جس کی وجہ سے دن میں نیند آتی رہتی ہے۔

لیٹنے سے پہلے ریلیکس ہو جائیں :

سونے سے پہلے پر سکون ہونے کا روٹین آپ کے دن کو رات سے الگ کردے گا کیوںکہ اکثر کام ذہنی دبائو کی وجہ بنتے ہیں اور آپ کی نیند خراب ہو جاتی ہے۔سونے سے پہلے کچھ دیر مراقبہ کرنا ،گرم پانی سے نہانا،کوئی کتاب پڑھنا،گرین ٹی یا گرم دودھ بھی اچھی نیند لانے میں مددگار ہوتا ہے۔ لیکن اگر اس سے آپ کو بار بار باتھ روم جانا پڑے تو پھر انھیں ترک کر دینا چاہئے۔


توند سے نجات کے 7آسان طریقے


The post نیند کی زیادتی سے نجات پانے کے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
نیند کا بے ڈھنگا شیڈول ذہنی صحت کے لئے نقصان دہ https://htv.com.pk/ur/mind-body/sleeping-schedule Mon, 29 Apr 2019 19:35:12 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32371

ہاتھ میں پہنی گھڑی کی طرح ہمارے جسم کے اندر موجود خلیات کی بھی اپنی 24 گھنٹے کی ٹائم لائن ہوتی ہے، اگر وہ ایک ہی ترتیب میں ہو تو ہماری جسمانی گھڑی ذہنی اور جسمانی امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور اگر یہ بے ترتیب ہو تو جسمانی گھڑی کو مشکلات […]

The post نیند کا بے ڈھنگا شیڈول ذہنی صحت کے لئے نقصان دہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

ہاتھ میں پہنی گھڑی کی طرح ہمارے جسم کے اندر موجود خلیات کی بھی اپنی 24 گھنٹے کی ٹائم لائن ہوتی ہے، اگر وہ ایک ہی ترتیب میں ہو تو ہماری جسمانی گھڑی ذہنی اور جسمانی امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور اگر یہ بے ترتیب ہو تو جسمانی گھڑی کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔مگر جب آپ کی اس بارے میں پڑھئے :پر سکون نیند اور انرجی سے بھرپور دن گزارنے کے لئے تھری ڈے پلان”>نیند کا کوئی وقت طے نہ ہو جیسے نائٹ شفٹ میں کام کرنا یا رات گئے تک جاگنا وغیرہ، تو اس جسمانی گھڑی کی ترتیب بدل جاتی ہے اور جسم وائرل انفیکشن اور ڈپریشن کا آسانی سے شکار ہوجاتا ہے۔

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔اس تحقیق کے مطابق جب جسمانی گھڑی کے معمولات متاثر ہوتے ہیں تو ذہنی اور جسمانی مسائل ابھر کر سامنے آنے لگتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ایسا ہونے پر ادویات کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ درست وقت پر نیند اور سورج کی روشنی درکار ہوتے ہیں۔ایسا تو نہیں کہ اپنی جسمانی گھڑی کو درست رکھنا فلو یا دیگر امراض سے سو فیصد بچاتے ہیں مگر مختلف طبی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ اس گھڑی کا خیال رکھنا مجموعی صحت کے لیے ضروری ہے۔


 اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے

 

محققین نے اپنی اس تحقیق میں پرانی تحقیق کا حوالہ بھی دیا جس میں نیند، سورج کی روشنی اور مزاج پر روشنی ڈالی گئی تھی۔اس اطالوی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جن مریضوں کو مشرقی سمت والے کمروں میں رکھا گیا جہاں سورج کی روشنی زیادہ آتی تھی، وہ مغربی سمت والے مریضوں کے مقابلے میں ہسپتال سے جلد صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے۔

محققین نے بتایا کہ صبح کی روشنی درحقیقت جسم کو سکون پہنچانے والی دوا کی طرح کام کرتی ہے، قدرتی روشنی ڈپریشن کو دور بھگانے کے لیے بہترین ہے۔اس نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نیند پوری کرنے سے زیادہ ضروری امر یہ ہے کہ وہ درست وقت پر ہو اور صبح کی روشنی میں چہل قدمی ضرور کی جائے تاکہ جسمانی گھڑی درست انداز سے کام کرتی رہے۔


اس بارے میں پڑھئے :پر سکون نیند اور انرجی سے بھرپور دن گزارنے کے لئے تھری ڈے پلان


The post نیند کا بے ڈھنگا شیڈول ذہنی صحت کے لئے نقصان دہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
نیند اگر 6 گھنٹےسے کم ہو تو https://htv.com.pk/ur/health/sleepless Thu, 07 Feb 2019 11:44:17 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32117 sleepless

ہوسکتا ہے آپ ایک مرد ہو جو دفتر میں بہت مصروف ہو یا یہ بھی ممکن ہے کہ آپ ایک ماں ہو اور کسی نومولود کی دیکھ بھال کررہی ہو،یا پھر یہ بھی ہوسکتا ہے کہ روزگار زندگی میں بہت زیادہ مصروف ہو جس کے باعث نیند پوری نہ ہوتی ہو، غرض لاکھوں وضاحتیں ہوسکتی […]

The post نیند اگر 6 گھنٹےسے کم ہو تو appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
sleepless

ہوسکتا ہے آپ ایک مرد ہو جو دفتر میں بہت مصروف ہو یا یہ بھی ممکن ہے کہ آپ ایک ماں ہو اور کسی نومولود کی دیکھ بھال کررہی ہو،یا پھر یہ بھی ہوسکتا ہے کہ روزگار زندگی میں بہت زیادہ مصروف ہو جس کے باعث نیند پوری نہ ہوتی ہو،
غرض لاکھوں وضاحتیں ہوسکتی ہیں جن کی مدد سے آپ خود کو تسلی دیں کہ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند نہیں لی جاسکتی۔مگر یہاں کچھ وجوہات ایسی بتائی جارہی ہیں جو یہ سمجھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے کہ ہر رات پوری نیند لینا کیوں ضروری ہے، اور پوری نیند نہ لینا کس طرح آپ کی زندگیوں میں تبدیلی لارہی ہے۔

فوری غصے کا آنا :

ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نیند کی کمی دماغ کے جذباتی مراکز پر اس طرح اثرانداز ہوتی ہے کہ وہ 60 فیصد زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں۔ آسان الفاظ میں یہ مراکز آپ کے جذبات کو پراسیس کرنے اور حالات کے مطابق مناسب ردعمل سے روک دیتے ہیں جس کے باعث بہت سی باتوں پر غصہ جلد آجاتا ہے۔

امور زندگی میں سستی ہونا:

اگر تو آپ روزانہ رات کو 6 گھنٹہ یا اس سے بھی کم وقت سونے کے عادی ہیں تو اکثر دماغی صلاحیتیں بھی سست ہوجائیں گی جس کی تصدیق کئی تحقیقات میں ہوچکی ہے۔ یہ عادت نہ صرف یاداشت پر اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے دوسرے فیصلے لینےمیں مشکلات پیش آتی ہے۔


اس بارے میں جانئے :پیروں سے ظاہر ہوتی مخلتف امراض کی علامات

پراگندہ حال نظر آنا:

چہرے کی خوبصورتی کے لیےپر سکون نیند بہت ضروری ہے اور بغیر نیند کے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور چہرہ اتر جانا تو عام ہے مگر ایک تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیند کی بہت زیادہ کمی آپ کی جلد کو تیزی سے بڑھاپے کی جانب دھکیل دیتی ہے جس کی وجہ جسم میں تناؤ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی زیادہ مقدار کا ریلیز ہونا ہے اور اس کا زیادہ نکلنا جلد کو ہموار اور گداز رکھنے والے پروٹین کولاگین کو کام نہیں کرنے دیتا۔

بھوک سے زیادہ یا بے ترتیبی سے کھانا کھانا:

اگر تو آپ سونے کے وقت پر جاگ رہے ہو تو گھریلین نامی ہارمون جو آپ کو بھوک کے بارے میں بتاتا ہے، کی تعداد بڑھ جاتی ہے جبکہ پیٹ بھرنے کا احساس دلانے والا ہارمون لپٹین کی سطح گھٹ جاتی ہے اور اس طرح آپ کچھ زیادہ ہی کھالیتے ہیں یعنی بھوک سے زیادہ اور ضرورت سے زیادہ۔

فضول خرچی کرنا:

اگر تو آپ بلامقصد ہی چیزیں خرید کر بعد میں پچھتاتے ہیں تو اس کا ذمہ دار نیند کی کمی بھی ہوسکتی ہے ۔ دماغ کا وہ حصہ جو اضطراب کو کنٹرول کرنے کا کام کرتا ہے اسے پری فرنٹل کورٹیکس کہا جاتا ہے اور نیند کی کمی اسے بہت زیادہ متاثر کرتی ہے، جس کے نتیجے میں قوت فیصلہ کمزور اور لوگ نتائج کا احساس کیے بغیر اقدامات کرنے لگتے ہیں۔

زیادہ بیمار ہونا:

یک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ 6 چھ گھنٹے سے کم سوتے ہیں ان میں نزلہ زکام کا شکار ہونے کا خطرہ پوری نیند لینے والوں کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ تو اگر آپ کسی خاص موسم میں اس بیماری کا زیادہ شکار ہوتے ہیں تو اس کی روک تھام کے لیے سب سے آسان طریقہ نیند پوری کرنا ہی ہے۔


اس  بارے میں پڑھئے :جانئے ہسپتال میں خود کو جراثیم سے بچانے کی حکمت عملی

The post نیند اگر 6 گھنٹےسے کم ہو تو appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>