mind – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png mind – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 ذہنی دباؤ سے نکلنا کے لئے یہ اقدامات کیجئے https://htv.com.pk/ur/mind-body/to-get-rid-from-anxiety Fri, 11 Oct 2019 10:11:16 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34424 to-get-rid-from-anxiety

بے چینی کا احساس رہنا ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آجانا اور تھوری دیر میں ٹھنڈا ہوجانا، احساس کمتری کا احساس ہونا ، بار بار دھوکے کا خوف رہنا، شک کا بڑھ جانا، بے وجہ کسی پر چلّانا اور اپنی بھڑاس کسی اور پر نکال دینا اور بعد میں پچھتانا۔ یہ علامتیں ظاہر کرتی […]

The post ذہنی دباؤ سے نکلنا کے لئے یہ اقدامات کیجئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
to-get-rid-from-anxiety

بے چینی کا احساس رہنا ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آجانا اور تھوری دیر میں ٹھنڈا ہوجانا، احساس کمتری کا احساس ہونا ، بار بار دھوکے کا خوف رہنا، شک کا بڑھ جانا، بے وجہ کسی پر چلّانا اور اپنی بھڑاس کسی اور پر نکال دینا اور بعد میں پچھتانا۔ یہ علامتیں ظاہر کرتی ہیں کہ آپ ذہنی دباؤ میں مبتلا ہیں۔یہاں ہم آپ کے سامنے سات چند ایسے آسان طریقے پیش کررہے ہیں، جنہیں اپناكر آپ اپنا ذہنی دباؤ کسی حد تک کم کرسکتے ہیں اور اس پر قابو پاسکتے ہیں لیکن اگر یہ معاملہ کسی طور پر بہتر نہیں ہو پارہا ہے آپ فوری طور پر کسی ذہنی دباؤ کے ڈاکٹر (psychiatrist) سے رجوع کریں۔

ہنسئے اور مسکرائیے :

ہنستے مسکراتے رہیں، کیونکہ مسکراہٹ ہی واحد ایسی چیز ہے جو آپ کے سارے دکھ درد دور کر سکتی ہے۔ اگر آپ کسی مشکل وقت و مرحلے سے گزر رہے ہیں تو اس صورتحال میں آپ کی ایک مسکراہٹ آپ کے سارے غم بھُلا دے گی۔ اس سے آپ کو غصہ کم آئے گا اور آپ کو ہمیشہ مثبت سوچنے کی عادت پڑ جائے گی۔ یاد رکھئے ہر مثبت سوچ کبھی آپ کو ہارنے نہیں دیتی ، بلکے آپ ہار کر بھی جیت جاتے ہیں۔

ہاتھوں کو رگڑیں:

جب آپ کو محسوس ہو کہ آپ کو غصہ آ رہا ہے، تو اپنے ہاتھوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رگڑیں۔ایسا کرنے سے آپ کے ہاتھ گرم ہوں گے اور غصے کے وقت نروس سسٹم میں تیزی سے بڑھتا خون کا بہاؤ سست ہوجائے گا۔آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ جب آپ کو اچانک غصہ آتا ہے تو آپ کا پورا جسم گرم ہو جاتا ہے۔ دراصل اس دوران پورے جسم میں خون کا بہاؤ بہت تیز ہونے لگتا ہے۔ اسی کیفیت کو کنٹرول کرنے کے لیے جب بھی آپ کو غصہ آتا محسوس ہو تو ہاتھوں کو رگڑنا شروع کر دیجیے۔


یہ بھی جانئے نوجوانوں میں ڈپریشن کی10وجوہات


محبت اپنے اندر تلاش کریں اور خود سے کریں:

غصہ اسی وقت آتا ہے جب آپ کو کوئی بات بُری لگتی ہے، اور ایسی کیفیت اسی وقت طاری ہوتی ہے جب ذہن پر منفی خیالات کا غلبہ ہوجاتا ہے۔اس کیفیت سے بچنے کے لیے اپنے آپ سے محبت کریں، اپنے مثبت انداز سے سوچیں کیونکہ منفی سوچ ہمیشہ آپ کے بلڈ پریشر میں اضافہ کردیتی ہے، جس سے ذہنی تناؤ کا باعث بنتا ہے جو غصہ کا موجب ہوتا ہے۔ غصہ آرہا ہو تو فوری طور پر لمبی لمبی سانس لیں اور دن میں ہوئی کوئی اچھی چیز یاد کرلیں یا اگرآئینہ موجود ہے تو فوری طور پر آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے آپ سے بات کریں یہ فوری طور پر آپ کوریلکس کرتا ہے۔

حقوق العباد کے کام سر انجام دیں :

اپنے کسی اچھے جذبے اور کام سے کسی دوسرے انسان کے چہرے پر خوشی دیکھنا، دنیا کا سب سے انمول احساس ہے۔ کسی غریب اور ضرورت مند کو چیزیں دے کر یہ احساس آپ نے ضرور محسوس کیا ہوگا۔ اگر نہیں کیا تو آج سے ہی یہ کام شروع کردیں۔ ایسا کرکے آپ نہ صرف کسی ضرورتمند کی مدد کرتے ہیں، بلکہ خود پر بھی احسان کرتے ہیں اور پھر کسی کی دعا بھی انتہائی اثر رکھتی ہے جو خوشی و سکون کا باعث بنیں گی۔

شجر کاری سے جڑ ُجائیں:

ہالینڈ میں کی گئی ریسرچ کے نتائج کے مطابق پودوں کی دیکھ بھال میں آدھا گھنٹہ صرف کرنے سے ذہنی دباؤ سے اتنی ہی نجات ملتی ہے جس قدر ایک پُرسکون کمرے میں کسی دلچسپ کتاب کا مطالعہ کرنے سے راحت ملتی ہے۔ایک دوسری ریسرچ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پودوں کی دیکھ بھال کے دوران مٹی میں موجود ایسے عناصر سے آپ کا واسطہ پڑتا ہے، جس سے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہےاور آپ کو بہتر طریقے سے اپنے کام پر توجہ مرکوز ہوجاتی ہے۔ یا پھر ایسی کوئی بھی ایکٹویٹی انجام دیجئے جس سے آپ کو سکون ملتا ہو وہ کوئی کھیل کی سرگرمی ہو یا پھر پالتو جانور کی دیکھ بھال۔


اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے


 

The post ذہنی دباؤ سے نکلنا کے لئے یہ اقدامات کیجئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
اسٹگمااورذہنی مریضوں پر اس کے اثرات https://htv.com.pk/ur/mind-body/stigma-patient Thu, 03 Oct 2019 09:21:24 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34354 Stigma

اسٹگما کے اثرات جاننے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ اسٹگما کیا ہے؟جب کسی شخص کو اس کی کسی خامی (جیسے رنگت،کوئی عیب،معذوری یا ذہنی بیماری کی وجہ سے )منفی نظر سے دیکھا جائے تو یہ چیز اسٹگما کہلاتی ہے ۔ اسٹگما اس وقت ہوتا ہے جب ایک شخص کسی کو اس کی شخصیت […]

The post اسٹگمااورذہنی مریضوں پر اس کے اثرات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
Stigma

اسٹگما کے اثرات جاننے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ اسٹگما کیا ہے؟جب کسی شخص کو اس کی کسی خامی (جیسے رنگت،کوئی عیب،معذوری یا ذہنی بیماری کی وجہ سے )منفی نظر سے دیکھا جائے تو یہ چیز اسٹگما کہلاتی ہے ۔
اسٹگما اس وقت ہوتا ہے جب ایک شخص کسی کو اس کی شخصیت کی خوبی کے بجائے اس کی بیماری کے ذریعے متعارف کرائے۔
ایسے لوگ جو ذہنی مسائل کا شکار ہوتے ہیں، معاشرے کی طرف سے ملنے والی رسوائی ان کی بیماری کو مزید بڑھا دیتی ہے اور ان کا صحیح ہونا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔کیونکہ ایسے مریض رسوائی کے ڈر سے علاج کراتے ہوئے ڈرتے ہیں۔

اسٹگما کے مضر اثرات :

۔شرمندگی،ناامیدی اور اکیلے پن کا احساس
۔علاج کے لئے کسی سے مدد لینے میں ہچکچاہٹ ہونا
۔گھر والوں،دوستوں اور دوسرے لوگوں سے دوری محسوس ہونا
۔روزگار اور معاشرتی تعلقات کے ذرائع کم ہو جانا
۔خوف زدہ ہونا اور خود کو جسمانی تکلیف پہنچانا
۔یہ یقین ہوجانا کہ میں کبھی ٹھیک نہیں ہو پائوں گا یا زندگی میں وہ چیز حاصل نہیں کر پائوں گا جو میں حاصل کرنا چاہتا ہوں ۔


اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے


اسٹگما سے کس طرح نمٹیں:

علاج کرائیں :

آپ کو جس علاج کی ضرورت ہے وہ ضرور کرائیں ۔اور اس بات سے ہرگز نہ ڈریں کہ آپ پر ذہنی مریض کا لیبل لگ جائے گا ۔

کسی کا یقین نہ کریں :

بعض اوقات جب کوئی بات بہت زیادہ دیکھی یا سنی جاتی ہے تو آپ اس پر یقین بھی کرنے لگتے ہیں ۔لوگوں کی لا علمی کا اپنی ذات پر غلط اثر نہ پڑنے دیں ۔ذہنی بیماری کوئی کمزوری نہیں ہوتی اور ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ اس سے آپ خود نہ نمٹ سکیں۔ذہنی صحت کے ماہر سے رابطہ کرکے آپ اپنی بیماری پر قابو پاکر بہت جلد صحت یاب ہو سکتے ہیں ۔

کسی سے نہ چھپیں:

ذہنی بیماری میں مبتلا بہت سے لوگ خود کو دنیا سے بالکل الگ تھلگ کرلینا چاہتے ہیں ۔ایسے لوگوں سے تعلق قائم کریں جن پر آپ بھروسہ کرتے ہیں ۔جیسے گھر والے،دوست یا مذہبی پیشوا وغیرہ۔اس سے آپ کو اپنے علاج میں بہت مدد ملے گی۔

دوسروں سے تعلق قائم کریں :

اپنے جیسے لوگوں سے بھی تعلق قائم کریں۔اس طرح آپ کو پتہ چلے گا کہ اس دنیا میں صرف آپ ہی تنہا نہیں بلکہ آپ جیسے اور بھی بہت سے لوگ ہیں۔

خود کو اپنی بیماری کے حوالے سے متعارف نہ کرائیں :

دوسرے لوگوں کی طرح آپ خود کو اپنی بیماری سے متعارف نہ کرائیں ۔خود کو ذہنی مریض کہنے کے بجائے کہیں کہ میں ذہنی بیماری میں مبتلا ہوں۔الفاظ میں اس طرح کی تبدیلی کافی پر اثر ثابت ہوتی ہے۔

ہر چیز آپ کی ذات سے متعلق نہیں ہو سکتی:

یاد رکھئے دوسرے لوگ صرف اپنی لاعلمی کی بناء پر آپ کے بارے میں اپنی رائے قائم کر لیتے ہیں۔اور جب وہ آپ کو اچھی طرح جان جاتے ہیں تو ان کی یہ رائے بدل بھی جاتی ہے لہٰذا ان کے خیالات کو اپنی ذات پر نہ لیں ۔


یہ بھی جانئے نوجوانوں میں ڈپریشن کی10وجوہات

The post اسٹگمااورذہنی مریضوں پر اس کے اثرات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
جذباتی کیفیات صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں https://htv.com.pk/ur/mind-body/emotional-health Fri, 31 Aug 2018 12:20:02 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=30072 Emotional health

لوگ اکثرجذباتی صحت کونظراندازکردیتے ہیں لیکن وہ اس بات سے ناواقف ہیں کہ جذباتی صحت ان کی خوشحالی کاایک اہم حصہ ہے۔جذباتی طورپرصحت مند ہونے کی وجہ سے جذبات ،خیالات اورسب سے اہم بات یہ ہے کہ رویوں کوکنٹرول کرنے میںمدد ملتی ہے۔یہ واضح طورپرسوچنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے جوہرطرح کی مشکلات اورچیلنجز کاسامناکرنے […]

The post جذباتی کیفیات صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
Emotional health

لوگ اکثرجذباتی صحت کونظراندازکردیتے ہیں لیکن وہ اس بات سے ناواقف ہیں کہ جذباتی صحت ان کی خوشحالی کاایک اہم حصہ ہے۔جذباتی طورپرصحت مند ہونے کی وجہ سے جذبات ،خیالات اورسب سے اہم بات یہ ہے کہ رویوں کوکنٹرول کرنے میںمدد ملتی ہے۔یہ واضح طورپرسوچنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے جوہرطرح کی مشکلات اورچیلنجز کاسامناکرنے کے لئے ایک صحت مند نقطہ نظرپیش کرنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔

اگرکسی وجہ سے ترقی یاکامیابی میں رکاوٹ کاسامناکرناپڑے توایک جذباتی طورپرباشعورشخص ایک ایسے شخص کے مقابلے میں جویہ نہ جانتاہوکہ اسے ان احساسات اورجذبات کے بارے میں کیاکرناہے زیادہ بہترفیصلہ کرسکتاہے۔جذباتی صحت پرکامیابی حاصل کرنے کاہرگزیہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کبھی اداس نہیں ہونگے۔یہ کوئی جادو نہیں ہے۔

اس کے بجائے یہ آپ کے جذبات کوسمجھنے اور ان کی نوعیت کے مطابق بہترطورپر نمٹنے سے کہیں زیادہ اہم کرداراداکرتی ہے۔ یہ آپ کے مثبت اورمنفی جذبات کومنظم کرنے میں آپ کی مددبھی کرتی ہے۔جذباتی طورپرآگاہ شخص کشیدگی ،غصہ اوریہاں تک کہ حدسے زیادہ خوشی کوبھی قابوکرنے کے قابل ہوتاہے۔وہ جانتا ہے کہ اسے اپنے جذبات کوکس طرح کنٹرو ل کرنا ہے۔ جب ان میں اضافہ ہوتوکس طرح کا برتاؤ کرنا ہے اوراسے کن حالات میں ڈاکٹرکی مدد کی ضرورت پیش آئے گی۔
اگرچہ بہت سے لوگوں کواس کا تجربہ نہیں ہواہوگا۔ اچھی خبریہ ہے کہ جذباتی صحت ایک مہارت ہے جوکوئی بھی سیکھ سکتا ہے۔ ذیل میں جذباتی صحت کوبرقراراوربہتربنانے کے چند طریقے موجود ہیں جن سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں:

٭اپنے جذبات اورردعمل کی شناخت کریں :

کون سی چیزیں ایسی ہیں جوعام طورپر آپ کو ناراض،غصہ ،مایوس اوراداس کرتی ہیں۔ان مسائل کی نشاندہی کریں اورحالات میں بہتری کے لئے ان میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں۔

٭بہتر طورپراظہارکریں :

کسی صورتحال کیاکسی کے رویے پراندرپلنے والے منفی اثرات جوانتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں آپ کے جذباتی رویے کے لئے انتہائی مہلک ثابت ہوسکتے ہیں۔اس سے دوسروں کے ساتھ آپ کے تعلقات میں کشیدگی اورضرورت سے زیادہ مسائل پیداہوسکتے ہیں۔اسی لئے اپنے خیالات کا کھل کراظہاریابات چیت کرنابہترہے۔

مزید جانئے :ذہن و بدن میں توازن قائم کرنے کے 10 اصول

٭اپنی عادت پرغورکریں:

تسلسل کے بغیرکام کرنے کے بجائے یہ سوچیں کہ آپ کیاکررہے ہیں۔اگرآپ پھرتی سے کام کررہے ہیں توپرسکون ہوجائیں اورنتائج پرغورکریں۔اگرکسی کام کوکرنے کاکوئی نقطہ نظرہی نہیں ہے تو بعدمیں آپ کوپچھتاواہوگا۔

٭کشیدگی کومنظم کریں : 

یہ بہترجذباتی صحت کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ان حالات کوتبدیل کریں جوآپ کوکشیدگی میں مبتلاکردیتے ہیں۔پرسکون رہنے کے بہت سے طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ کشیدگی سے نمٹ سکتے ہیں جیسے مراقبہ ،گہری سانس اورورزش۔

٭زندگی میں توازن لائیں : 

خودپراوراپنے جذبات پراضافی بوجھ ڈالنے سے بچیں اپنے کاموں کوترتیب دیں۔کام اورآرام کے درمیان ہمیشہ توازن رکھیں۔ان سرگرمیوں کے لئے وقت نکالیںجن سے آپ لطف اندوز ہوتے ہیں۔زندگی کے مثبت حصہ پرتوجہ مرکوزکریں۔

Emotional health
٭آپ کی جسمانی صحت اہم ہے : 

آپ پہلے ہی سے یہ بات جانتے ہیں کہ بگڑی ہوئی جذباتی صحت جسمانی صحت پربھی اثراندازہوتی ہے۔یہ ڈپریشن ،دل کے امراض،ذیابیطس اورہائی بلڈ پریشرکاباعث بنتی ہے۔تاہم خراب جسمانی صحت بھی جذباتی صحت کی خرابی کاسبب بن سکتی ہے۔لہٰذاآپ کواپنی مناسب دیکھ بھال کرناضروری ہے بھرپورنیندلیں اورصحت بخش غذاکاانتخاب کریں۔اس کے علاوہ شراب اورمنشیات کی عادت سے پرہیز بھی ضروری ہے۔

٭دوسروں کے ساتھ منسلک رہیں:

 معاشرتی حیوان ہونے کی وجہ سے انسانوں کورفاقت کی ضرورت رہتی ہے۔لوگوں کے ساتھ منسلک رہیں۔اشتراک کرنے سے آپ کے جذبات پرورش پاتے ہیں۔اپنے تعلقات کے انتخاب میں احتیاط کریں۔جس وقت آپ کواحسا س ہوکہ دوسراشخص خراب یامنفی شخصیت کامالک ہے اوراگرآپ ان حالات میں ان کی مددیارہنمائی نہیں کرسکتے تو ایسے لوگوں کی رفاقت سے علیحٰدگی اختیارکرلیں۔

مزید جانئے :خودکشی کی شرح میں بتدریج اضافہ، ذمہ دار کون؟

٭مطلب تلاش کریں: 

بڑھتی ہوئی خودکشی کی شرح کے پیچھے اہم وجہ زندگی کابے معنی ہونایعنی زندگی کے اصل معنوں کافقدان ہے۔اپنے اوپرایک احسان اورمہربانی کریں کہ اپنی زندگی کامقصد تلاش کریں۔جوکچھ آ پ کے لئے ضروری ہے اس کے حصول کے لئے کوشش کریں۔

٭مثبت رہیں:

آخرمیں بس اتناہی کہوں گی کہ ہمیشہ مثبت رہنے کی کوشش کریں۔

تحریر : اقراء اسلم

اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 

The post جذباتی کیفیات صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>