faidaymand – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png faidaymand – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 سنگھاڑا ؛ حیرت انگیز فوائد https://htv.com.pk/ur/nutrition/singhara-kay-faiday Tue, 22 Oct 2019 07:40:44 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34503

سنگھاڑا شکل و ذائقے کے لحاظ سے اتنا اچھا نہیں ہوتااور یہی وجہ ہے کہ ہم اس چیز کو نظر انداز کردیتے ہیں جو سردیوں میں گلی کوچوں میں ریڑھیوں پر بک رہی ہوتی ہے۔مگر ابھی بھی بہت سے لوگ اس کے خستہ ساخت اور میٹھے ناریل جیسے ذائقے کو پسند کرتے ہیں۔جنوبی ایشیاء میں […]

The post سنگھاڑا ؛ حیرت انگیز فوائد appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

سنگھاڑا شکل و ذائقے کے لحاظ سے اتنا اچھا نہیں ہوتااور یہی وجہ ہے کہ ہم اس چیز کو نظر انداز کردیتے ہیں جو سردیوں میں گلی کوچوں میں ریڑھیوں پر بک رہی ہوتی ہے۔مگر ابھی بھی بہت سے لوگ اس کے خستہ ساخت اور میٹھے ناریل جیسے ذائقے کو پسند کرتے ہیں۔جنوبی ایشیاء میں عام اس میوے یا پھل کو سنگھاڑا کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ پانی پھل سمیت اس کے متعدد نام ہیں۔بہت کم افراد اس کے بارے میں جانتے اور کھاتے ہیں حالانکہ یہ متعدد طبی فوائد کا حامل ہے۔
اس پھل کو خام یا ابال کر کھایا جاتا ہے۔ اس کے خشک پھل کو چکی میں ڈال کر آٹا بھی بنایا جاتا ہے جسے سنگھاڑے کا آٹا کہا جاتا ہے ۔

غذائیت بخش اجزاءسے بھرپور

تازہ سنگھاڑے کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، آئرن، آیوڈین سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ اس میں میگنیشم، کیلشیئم، پوٹاشیم، زنک، کاپر اور ملٹی وٹامنز کی دوگنی مقدار ہوتی ہے۔

ایک متوازن غذا

یہ صحت مند زندگی کے لیے مثالی غذا ہے۔ بھینس کے دودھ سے موازنہ کیا جائے تو آدھا کپ سنگھاڑوں میں صرف 0.1 گرام چربی یا فیٹ، 14.8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 0.9 گرام پروٹینز، 22 فیصد مزید ایسے منرلز اور اجزاءشامل ہوتے ہیں۔ صرف 6 کیلوریز، صفر کولیسٹرول، کم نمک اور روزمرہ کے لیے ضروری 10 فیصد وٹامن بی سکس اور بی سیون اس کا حصہ ہیں جو دماغ اور جسم کی قوت مدافعت کو صحت بنانے میں معاونت کرتے ہیں۔ اسی طرح تھائی اے من اور ریبو فلوین پروٹین جسم کو اپنے اندر موجود خوراک کو توانائی میں منتقل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ چونکہ اس میں فیٹ نہیں ہوتا اس لیے یہ صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

دیگر امراض کے خلاف فائدے مند

زہریلے اثرات دور کرنے کی خصوصیت کے ساتھ یہ پھل ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے جو یرقان کا شکار ہو۔ اسی طرح یہ تھائی رائیڈ (گردن میں سانس کی نالی کے قریب بے نالی غدود) کو مناسب طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے، جسم کو ٹھنڈا کرنے، منہ میں لعاب دہن کو بڑھاتا ہے اور پیاس بجھانے کا کام بھی کرتا ہے۔یہ پھل پیشاب کے انفیکشنز کے لیے بھی مفید ہے، سوجن کو دور کرتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے۔

وائرس کش اور انسداد کینسر

سنگھاڑے پولی فینولک اور فلیونوئڈ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو بیکٹریا اور وائرس کش ہونے کے ساتھ ساتھ کینسر کی روک تھام کا کام بھی کرتے ہیں جبکہ معدے اور تلی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تلی میں آنے والی کمزوری کی علامات جیسے منہ کا ذائقہ خراب ہونا، نیند نہ آنا، خود کو بیمار محسوس کرنا، تھکاوٹ، سوجن یا پیشاب کے انفیکشن کو بھی دور کرتے ہیں۔

حاملہ خواتین کے لئے مفید

سنگھاڑے کے آٹے سے بنائے جانے والا دلیہ زیادہ کریم والا ہوتا ہے اور بچے کی پیدائش کے بعد ماں کو جریان خون کو کنٹرول کرنے کے لیے اسے دیا جاتا ہے۔ اس کے خشک بیج خون کے بہاؤ کو روک دیتے ہیں اور خواتین میں اسقاط حمل کے مسائل پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ سنگھاڑے کا دلیہ انتڑیوں کے لیے مفید ہے اور اندرونی حرارت کو دور کرتا ہے۔


انگور ،جلد اور صحت دونوں کے لئے مفید


صحت مند جلد اور بالوں کے لیے

سنگھاڑوں کے چھلکوں کے پاؤڈر سے بنایا جانے والا پیسٹ جلد کے سوجے ہوئے حصوں پر ریلیف کے لیے لگایا جاسکتا ہے، اس کے بیجوں کے پاؤڈر کو لیموں کے عرق کے ساتھ مکس کرکے جلد پر لگانے کو معمول بنانے سے سوزش جلد کے علاج میں مدد ملتی ہے۔ اس کے غذائی فوائد صحت مند بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔

سنگھاڑے کو کھانے کے حوالے سے چند احتیاطی تدابیر

ان تمام تر فوائد کے برعکس کچھ احتیاطبی تدابیر کو اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے، جس کا انحصار کسی فرد کے نظام ہاضمہ پر ہوتا ہے۔ ایک صحت مند شخص دس سے پندرہ گرام سنگھاڑے روزانہ کھا سکتا ہے مگر اس سے زیادہ گیس پیدا ہونے یا معدے میں درد کا باعث بن سکتا ہے، وہ لوگ جو قبض کے شکار ہو انہیں اس سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

اسے کھانے کے آدھے گھنٹے بعد تک پانی پینے سے گریز کرنا چاہئے۔ ذیابیطس کے مریض اس کی معتدل مقدار استعمال کریں کیونکہ تازہ پھل میں نشاستہ اور کاربوہائیڈیٹ کافی زیادہ ہوتا ہے۔

سنگھاڑوں کو خریدتے ہوئے خیال رکھیں کہ وہ مضبوط، جھریاں نہ ہو اور کہیں سے نرم نہ پڑ چکا ہے ورنہ جب آپ چھلکے اتاریں گے تو آپ کو نرم اور نرم گودا ملے گا۔ ایسے سنگھاڑوں کو نہ کھائیں جس کا ذائقہ خراب ہو یا سڑگیا ہو۔


سردی کا پھل انار؛ صحت کے لئے بہترین


The post سنگھاڑا ؛ حیرت انگیز فوائد appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
انگور ،جلد اور صحت دونوں کے لئے مفید https://htv.com.pk/ur/nutrition/grapes-benefits-2 Mon, 07 Oct 2019 08:42:32 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34345 grapes

جنت کا پھل انگور اپنے میٹھے اور لذیذ ذائقے کی وجہ سے ہر ایک کا من پسند پھل ہے ۔شائد ہی کوئی ہو جو اس کے ذائقے کو نا پسند کرتا ہو ۔انگور سامنے ہوں تو ان سے ہاتھ روکنا ذرامشکل ہوتا ہے ۔ہمارے ملک میں اگست ، ستمبر اور اکتوبر کے موسم میں خوب […]

The post انگور ،جلد اور صحت دونوں کے لئے مفید appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
grapes

جنت کا پھل انگور اپنے میٹھے اور لذیذ ذائقے کی وجہ سے ہر ایک کا من پسند پھل ہے ۔شائد ہی کوئی ہو جو اس کے ذائقے کو نا پسند کرتا ہو ۔انگور سامنے ہوں تو ان سے ہاتھ روکنا ذرامشکل ہوتا ہے ۔ہمارے ملک میں اگست ، ستمبر اور اکتوبر کے موسم میں خوب انگور آتا ہے ۔اور لوگ دل کھول کر اس نعمت کا مزہ لیتے ہیں ۔انگورکئی اقسام میں پایا جاتا ہے لال،ہرے اور جامنی انگور سب کا مزہ الگ الگ ہوتا ہے جن سے جام ،جیلی ،تازہ رس ،کشمش اور منقہ بھی بنایا جاتا ہے ۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ انگور کا استعمال جلد اور جسمانی صحت دونوں کے لئے مفید ہے۔

انگور میں اینٹی اوکسی ڈینٹس ہیں :

انگور میں طاقتور اینٹی اوکسی ڈنٹس شامل ہیں ۔اس میں فائٹو نیوٹرنٹس بڑی مقدارمیں موجود ہیں ۔تحقیق سے ثابت ہو اہے کہ یہ فائٹو نیوٹرنٹس کئی قسم کے کینسرز سے بچاتے ہیں اور دل کو صحت مند رکھتے ہیں ۔پولی فینولز جسم میںکینسر کا باعث بننے والے فری ریڈیکلز کو بننے سے روکتے ہیں اور خون کی نالیوں کو کھولتے ہیں جس سے دوران خون صحیح ہوتا ہے اوربلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔یہ اینٹی اوکسی ڈینٹس انگور کے چھلکے اور بیج میں ہوتے ہیں اس لئے انگور سے اس کا چھلکا اور بیج الگ نہیں کرنے چاہئیں۔

جلد کے مسائل کو کم کرتا ہے:

انگور میں موجود ریسورٹرول جلد کو بڑھتی عمر کے اثرات اور دوسرے مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ریسورٹرول ،بینزوائل پر آکسائیڈ کے ساتھ مل کر ایکنی کے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے ۔

پوٹاشیئم حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں :

100 گرام انگور میں 191ملی گرام پوٹاشیئم موجود ہوتا ہے ۔پوٹاشیئم کا ذیادہ استعمال اور سوڈیم کے استعمال میں کمی جسم کو کئی طرح سے فائدہ پہنچاتی ہے۔ساتھ ہی پوٹاشیئم سوڈیم کے مضر اثرات کو ختم کرتا ہے۔سوڈیم کی کم اور پوٹاشیئم کی زیادہ مقدار والی غذا ہائی بلڈپریشر ،ہائی کولیسٹرول اور دل کی صحت کے لئے مفید ہے۔بڑھا ہوا پیٹ بھی بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ غذا میں نمک کو کم کرکے پوٹاشیئم سے بھرپور فائبر والی غذائیں پیٹ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں ۔

آنکھوں کے لئے مفید ہے:

ایک تحقیق کے مطابق انگور آنکھوں کو صحت مند بناتے ہیں ۔ اگر انگورکو غذامیں شامل کر لیا جائے تو یہ آنکھ کے حصے ریٹینا سے سوزش پیدا کرنے واے پروٹین کم کرکے حفاظتی پروٹین کو بڑھا دیتے ہیں ۔

ذہن کو تیز کرتے ہیں :

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ انگور میںموجود ریسوراٹرو ل دماغ کی طرف دوران خون تیز کرنے میں مدد دیتے ہیں جس سے ذہنی کارکردگی بہتر ہوتی جاتی ہے۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انگور ذہنی کمزوری دور کرتا ہے اور الزائمر کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ایک اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ریسواٹرول دماغ پر اثر انداز ہونے والے پلاک اور فری ریڈیکلز کو ختم کرتا ہے۔

گھٹنوں کے لئے مفید:

ٹیکساز یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق انگوروں کا روزانہ استعمال گھٹنوں اورجوڑوں کے درد کے لئے مفید ہے۔انگور میں لاتعداد پولی فینولز موجود ہیںجو جوڑوں کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں ۔

سوزش کو ختم کرتا ہے:

انگور میں ایسے اینزائمز موجود ہیں جوجسم کی سوزش کو ختم کرتے ہیں ۔جو خون کی نالیوں کو سکون بخش کر دل
کو صحت مند بناتے ہیں ۔اور جسم کی کارکردگی بہتر کرتے ہیں ۔


پپیتا ؛بے شمار فوائد کا حامل پھل


The post انگور ،جلد اور صحت دونوں کے لئے مفید appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
چکوترے کے فوائد اور نقصانات جانئے https://htv.com.pk/ur/nutrition/grape-fruit-benefit Mon, 07 Oct 2019 06:36:00 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34368

گریپ فروٹ یا چکوترا اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے اور ہوسکتا ہے آپ کو یہ بات معلوم ہو کہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے مفید ہے۔مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ جلد کو بھی بہتر بناتا ہے؟یہاں اس مزیدار پھل کے کچھ فوائد اور نقصانات بتائیں جارہے ہیں ۔ چکوترے کے فوائد […]

The post چکوترے کے فوائد اور نقصانات جانئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

گریپ فروٹ یا چکوترا اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے اور ہوسکتا ہے آپ کو یہ بات معلوم ہو کہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے مفید ہے۔مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ جلد کو بھی بہتر بناتا ہے؟یہاں اس مزیدار پھل کے کچھ فوائد اور نقصانات بتائیں جارہے ہیں ۔

چکوترے کے فوائد :

جسمانی وزن میں کمی کے لیے مفید

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک گلاس چکوترے کا جوس پینا خوراک کی خواہش پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس پھل میں ایسے اجزاءموجود ہوتے ہیں جو میٹابولزم کی رفتار کو بڑھا دیتے ہیں اور چوہوں پر تجربات کے دوران ایک جاپانی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ چکوترے کے تیل کی خوشبو کو 15 منٹ تک سونگھنا بھی خوراک کی اشتہا اور جسمانی وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

چکنی جلد کے خلاف کار آمد

چکوترے میں قدرتی طور پر ایسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جلد میں زیادہ تیل کو ختم کرکے مساموں کو تنگ کرتا ہے۔ یہ پھل جراثیم کش خصوصیات کا بھی حامل ہے جو بیکٹریا کو ختم کرکے کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتا ہے۔

خون کی گردش کی بہتری کے لئے

چکوترے کو کھانے کی عادت خون کی گردش یا سرکولیشن کو بہتر کرنے میں مدد دیتی ہے، خون کی گردش ٹھیک ہو تو جسم میں پانی یا دیگر سیال کا اجتماع نہیں ہوپاتا، اس کے علاوہ جگر اور پتے کو متحرک کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ڈپریشن کے خلاف مفید

چکوترا یا اس کے تیل کی مہک ذہن اور جسم کے مختلف حصوں کو متحرک کرتی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف ہارمونز جیسے ڈوپامائن اور آکسی ٹوکین خارج ہوکر مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں، ایسا ہونے پر ذہنی بے چینی اور ڈپریشن کے خلاف لڑنے مین مدد ملتی ہے۔

بڑھاپے کے عمل کے خلاف مزاحمت

چکوترے میں کافی مقدار میں اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو جلد کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ جھریوں کے خلاف مزاحمت بھی کرتے ہیں۔ اس پھل میں ایک جز سپیرمیڈائن بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق یہ جز خلیات کے عمر بڑھنے کے عمل کو سست کردیتا ہے۔

کولیسٹرول کی سطح میں کمی کے لئے

ایک طبی تحقیق کے مطابق سرخ چکوترے کا ایک ماہ تک روزانہ استعمال کولیسٹرول کی سطح میں 15 فیصد تک کمی کرتا ہے۔ تاہم چکوترے کے پھل کے ساتھ مخصوص ادویات بشمول امراض قلب کی ادویات کا امتزاج خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے تو اسے اپنی غذا کا حصہ بنانے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔


پپیتا ؛بے شمار فوائد کا حامل پھل


کچھ نقصانات یہ ہیں :

منہ کے چھالوں کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے

اگر منہ میں چھالے ہورہے ہیں تو چکوترے کو کھانے یا اس کا جوس پینے سے گریز کریں، کیونکہ اس میں موجود تیزابیت جلن مزید بڑھادے گی،ویسے بھی چکوترے کو تیزابیت کی وجہ سے دانتوں کے لیے بدترین غذاؤں میں سے ایک مانا جاتا ہے، جس کا زیادہ استعمال دانتوں کی سطح ختم کرسکتا ہے۔

گردوں میں پتھری کا خطرہ بھی ہوسکتا تھا

گردوں میں پتھری کی بڑی وجہ کیلشیئم کی ایک قسم کا بڑھ جانا ہوتا ہے، چکوترے، سیب اور مالٹے وغیرہ کیلشیئم کی سطح کو بڑھاتے ہیں جس کے نتیجے میں پتھری کا خطرہ بڑھتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پھلوں کا بہت زیادہ استعمال کرنا اس خطرے کا باعث بنتا ہے لہذا معتدل مقدار میں انہیں کھانا نقصان دہ نہیں ہوتا پھر بھی گردوں میں پتھری کے تجربے سے گزرنے والے افراد ڈاکٹر سے رجوع کرکے ان کا استعمال کریں۔


نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کی فراہمی کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

وہ مصالحے جو صحت کے لئے بھی مفید ہیں


The post چکوترے کے فوائد اور نقصانات جانئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
شہتوت کے حیرت انگیز فوائد https://htv.com.pk/ur/nutrition/mulberry-shahtoot-fawaid Mon, 02 Sep 2019 06:40:28 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34167 mulberry

گرمیوں میں آنے والا پھل شہتوت ناصرف دیکھنے میں خوبصورت اور کھانے میں مزے دار ہوتا ہے بلکہ اس کے بہت سے فوائد بھی ہیں ۔100گرام شہتوت میں43 کیلوریز ہوتی ہیں .شہتوت میں وٹامن C،وٹامنK اوروٹامنb2 کے علاوہ بہت سے غذائی اجزاء بھی شامل ہیں جو ہمارے جسم کے لئے نہایت ضروری ہوتے ہیں ۔شہتوت […]

The post شہتوت کے حیرت انگیز فوائد appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
mulberry

گرمیوں میں آنے والا پھل شہتوت ناصرف دیکھنے میں خوبصورت اور کھانے میں مزے دار ہوتا ہے بلکہ اس کے بہت سے فوائد بھی ہیں ۔100گرام شہتوت میں43 کیلوریز ہوتی ہیں .شہتوت میں وٹامن C،وٹامنK اوروٹامنb2 کے علاوہ بہت سے غذائی اجزاء بھی شامل ہیں جو ہمارے جسم کے لئے نہایت ضروری ہوتے ہیں ۔شہتوت جلد اور بالوں کے علاوہ ہمارے پورے جسم کی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔

دوران خون کو صحیح رکھتا ہے:

شہتوت جسم میں خون کے دوران کو صحیح کرنے میں مدد دیتا ہے۔یہی نہیں بلکہ شہتوت خون کی صفائی بھی کرتا ہے ۔اینٹی اوکسی ڈنٹ ہونے کی وجہ سے یہ خون کی نالیوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں ریڈ سیلز بھی بناتا ہے۔

دل کو صحت مند رکھتا ہے:

کیونکہ شہتوت دوران خون کو بہتر بناتا ہے اس طرح دل خون کو صحیح طرح پمپ کرتا ہے اور اپنا کام بہتر طورانجام دیتا ہے ۔شہتوت میں پولی فینول ہے جو دل کو صحت مند رکھتے ہے اور دل کے دورے سے محفوظ رکھتے ہیں ۔


گوشت نہ پسند کرنے والے پھلوں سے پروٹین حاصل کرسکتے ہیں


قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے:

شہتوت قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔یہ جسم میں موجود میکروفیجس کو ٹھیک کرتا ہے یہ میکرو فیجس قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لئے نہایت ضروری ہوتے ہیں ۔شہتوت میں موجود وٹامن Cبھی جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے ۔

ہڈیوں کے ٹشوزبناتا ہے:

شہتوت میں موجود وٹامن k،آئرن اور کیلشیئم ہڈیوں کی صحت کو بڑھاتا ہے۔یہ اجزاء ہڈیوں اور ان کے ٹشوز کو مضبوط بناتے ہیں۔جو لوگ جوڑوں کے درد کے مریض ہیں انھیں اپنی غذا میں شہتوت ضرور شامل کرنا چاہئے تاکہ اس کے غذائی فوائدسے پوری طرح مستفید ہوسکیں۔

ہاضمہ بہتر کرتا ہے:

شہتوت پیٹ کی صحت کو بہتر بنا کرنظام ہاضمہ درست رکھتا ہے۔شہتوت جسم کا زائد وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔اس میں موجود فائبر سے مستقل ہاضمہ ہوتارہتا ہے۔اس کے علاوہ یہ پیٹ کا درد اورقبض کو بھی ختم کرتا ہے۔


وہ مصالحے جو صحت کے لئے بھی مفید ہیں


The post شہتوت کے حیرت انگیز فوائد appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
یخنی پینے کے فوائد اور پینے کا صحیح وقت https://htv.com.pk/ur/healthy-recipes/yakhni Thu, 27 Dec 2018 05:47:35 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=31492 yakhni

اگرآپ صحت کاحصول چاہتے ہیں تواس کے لئے ان غذاؤں کاانتخاب بہت ضروری ہے جوصحت کی ضامن سمجھی جاتی ہیں۔یخنی ہزاروں سالوں سے بیماریوں سے نجات کاذریعہ اورزودہضم غذاتصورکی جاتی ہے۔بچے ہوں یابڑے ،بیمارہوں یاصحت مند،بوڑھے ہوںیاجوان غرض ہرایک کے لئے مفید اورجامع غذاہے۔ صحت مند رہنے کے لئے یخنی کیوں ضروری ہے؟ یخنی میں […]

The post یخنی پینے کے فوائد اور پینے کا صحیح وقت appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
yakhni

اگرآپ صحت کاحصول چاہتے ہیں تواس کے لئے ان غذاؤں کاانتخاب بہت ضروری ہے جوصحت کی ضامن سمجھی جاتی ہیں۔یخنی ہزاروں سالوں سے بیماریوں سے نجات کاذریعہ اورزودہضم غذاتصورکی جاتی ہے۔بچے ہوں یابڑے ،بیمارہوں یاصحت مند،بوڑھے ہوںیاجوان غرض ہرایک کے لئے مفید اورجامع غذاہے۔

صحت مند رہنے کے لئے یخنی کیوں ضروری ہے؟

یخنی میں شفاء بخش صلاحیت موجود ہوتی ہے۔مختلف اجزاء کے ملاپ سے تیارکردہ یخنی ہزاروں سالوں سے مختلف بیماریوں سے صحت یاب ہونے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔یہ مختلف بیماریوں کودورکرنے میں کام آتی ہے۔کسی بھی قسم کی بیماری میں یخنی مریض کے لئے بہتر غذا تصورکی جاتی ہے۔یہ جسم میں خون کی فراہمی کومستحکم اورگردوں کی صحت کوفروغ دیتی ہے۔

اکثرلوگ اس بات کادعوٰی کرتے ہیں کہ سائنسی لحاظ سے اس کاکوئی ثبوت نہیں ملتاکہ یخنی انسانی جسم کوطاقتوربناتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ ہربات کتابوں میں نہیں لکھی ہوتی بلکہ تجربہ بھی کوئی چیز ہوتی ہے ۔یہ ہماری روایت اورثقافت کاحصہ تصورکی جاتی ہے۔اس میں شامل کئے جانے والے تمام اجزاء صحت کے حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔جس سے انکارنہیں کیا جاسکتا ہے۔

یخنی پرکی جانے والی تحقیقات بہت محدود ہیںلیکن ماہرین کے مطابق اس میں موجود غذائی اجزاء صحت کے مندرجہ ذیل مسائل حل کرسکتے ہیں جیسے:
٭نظام ہضم
٭سوزش
٭جوڑوں کادرد
٭وزن میں کمی
٭نیندکے مسائل


اس بارے میں جانئے :کافی بنانے کے منفردانداز

یخنی کس طرح کام کرتی ہے؟

اکثرلوگوں کاخیال ہے کہ اس میں موجود نمک حلق کے امراض کاخاتمہ کرکے گلے کوآرم پہنچاتاہے۔جب یخنی کوپکایاجاتاہے تواسمیں موجودہڈیاں ،گودااورمختلف ٹشوزمختلف وٹامنزجیسے کیلشیم،میگنیشیم،فاسفورس اورسلیکون خارج کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ صحت بخش مرکبات جیسے کولیجن،گلوٹامائن،گلائیسین بھی یخنی میں شامل ہوجاتے ہیں۔
کولیجن ہدیوں اورجوڑوں کے امراض میں مدد فراہم کرتاہے جبکہ گلائیسین سے تھکاوٹ اورنیند کی شکایت دورہوجاتی ہے۔ایک مطالعہ سے یہ بھی پتہ چلتاہے کہ گلوٹامائن آنتوں کے بیکٹیریاکومنظم کرنے میں مددکرتاہے۔اس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتاہے۔جسم میں موجود زہریلے مادے خارج ہوجاتے ہیں۔یہ کمزوری دورکرکے توانائی کااحساس جگاتی ہے۔

یخنی پینے کابہترین وقت

ثقافتی لحاظ سے پوری دنیامیں مرغی،مچھلی اورگوشت کی یخنی پی جاتی ہے۔سائنسی اعتبارسے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے کہ یخنی کس وقت پینی چاہئے۔اسے صبح پینازیادہ مفید ہے یاپھرسونے سے قبل؟
بہرحال یہ ایک ایسی مکمل غذاہے کہ اسے آپ جب چاہیں پی سکتے ہیں۔چاہے دوپہرمیںیارات میں یہ کسی بھی وقت استعمال کی جاسکتی ہے۔ذائقہ کے فروغ کے لئے کچھ لوگ اس میں ہلدی،گرم مصالحہ اورادرک لہسن کااستعمال بھی کرتے ہیں۔یخنی کے لئے جب بھی آپ خریداری کریں تودھیان رکھیں کہ گوشت تازہ اورصحت بخش ہو۔اعلیٰ معیاراورگھاس پرپلنے والے جانوروں کے گوشت کوترجیح دیں۔


یہ بھی پڑھئے : وزن کم کرنے والانیم کاسوپ اورسیریل

 

۱۔مچھلی کی یخنی

مچھلی سے تیارکردہ یخنی آیوڈین سے بھرپورہوتی ہے ۔اسی لئے یہ تھائی رائڈ کے امراض میں نہایت مفید رہتی ہے۔اس یخنی کوایشیائی سوپ اورسالن میں نہایت اہمیت حاصل ہے۔
مچھلی چارسے پانچ سرسمیت،تیزپات ایک عدد،گاجردو عدد،پیازدو عدد،سیلری ایک عدد،گرم مصالحہ(کالی مرچ،لونگ)،دیسی گھی دوچمچ
مچھلی اچھی طرح دھوکرعلیحٰدہ رکھ لیں۔گھی میں گاجر،سیلری اورپیاز ہلکے سے بھون کرمچھلی اورپانی شامل کریں۔پانی میں ابال آنے پرآنچ ہلکی کردیں۔اس کے بعدتیزپات،لونگ اورکالی مرچ شامل کرکے پچاس منٹ تک ہلکی آنچ پرپکائیں۔جب یخنی تیارہوجائے توتمام کانٹیں اورمچھلی کے سرمیں موجود ہڈیاں علیحٰدہ کردیں۔چاہیں توچھان کراستعمال کرلیں۔اسے پانچ دن تک فرج میںرکھ کراستعمال کیاجاسکتاہے۔

۲۔چکن کے پنجوں کی یخنی

شاید یہ کچھ آپ کواچھانہ لگ رہاہولیکن اگرآپ گلوکوزامین،کولیجن اورکیلشیم سے بھرپوریخنی بناناچاہتے ہیں تویخنی میں یہ ضرورشامل کریں۔سردی کے موسم میں یہ نہایت مفید رہتی ہے۔
مرغی کے پنجے چھ عدد،نمک ایک چٹکی،کالی مرچ،چارعدد،لونگ دوعدد،ادرک ایک چھوٹاٹکڑاتیزپات ایک عدد
مرغی کے پنجوں کواچھی طرح دھوکرپانی اورچٹکی ہلدی ڈال کرابالنے چڑھادیں۔ایک ابال آنے پرتمام پانی پھینک دیں اس کے بعد دوبارہ پانی شامل کریں اوراوپردیئے گئے تمام اجزاء شامل کرکے پکنے چڑھادیں۔جب ابال آجائے توآنچ ہلکی کردیں۔تیارہونے پرچھان کراستعمال کریں۔اگرگاڑھاکرناچاہیں توکارن فلور تھوڑے سے پانی میں گھول کرشامل کردیں۔

۳۔بکرے کی ہڈیوں کی یخنی

بکرے کی ہڈی گڈیاں بآسانی دستیاب ہوتی ہیں۔انھیں آپ یخنی میں استعمال کرسکتے ہیں۔اگرآپ کے جوڑوں میں دردہوتویہ آپ کے لئے مفیدرہتی ہے۔ٹھنڈ سے بچاتی ہے اورجسم کوطاقت فراہم کرتی ہے۔
ہڈیوں کودھوکرگرم مصالحہ (کالی مرچ،لونگ،دارچینی،بڑی الائچی)،ادرک ایک چھوٹاٹکڑا،پیازایک عدد،تیزپات ایک عدداورچٹکی ہلدی اور نمک شامل کرکے پکنے چڑھادیں۔ ابال آنے پرچولھاہلکاکردیں۔جب ہڈیاں اچھی طرح گل جائیں توچاہیں توچھان کراستعمال کریں اوراگرچاہیں توآپ اسے چپاتی کے ساتھ بھی لے سکتے ہیں۔
۴۔مرغی کی یخنی
مرغی کی یخنی پروٹین کابہترین ذریعہ ہے۔چھوٹے بچوں کے لئے مفید اورطاقتورغذاہے۔چھ ماہ کے بچے کوبھی یہ یخنی پلائی جاسکتی ہے۔
مرغی میں ایک چھوٹاٹکڑاادرک،دوکالی مرچ،ایک لونگ،ایک چٹکی نمک اوردوگلاس پانی ڈال کرپکنے چڑھادیں۔ابال آنے پرچولھاہلکاکردیں۔پکنے پرچھان کرعلیحٰدہ رکھ لیں۔علیحٰدہ کی ہوئی مرغی کوآپ دلیہ اورکھچڑی میں بھی استعمال کرسکتی ہیں۔یخنی بچہ کوچمچ یاکپ کی مددسے آرام سے پلائی جاسکتی ہے۔
۵۔یخنی ود ویجیٹیبل
یخنی آپ اپنے موڈ اورپسند کے مطابق کسی بھی گوشت کی بناسکتی ہیں۔اس میں موسمی سبزیاںجیسے پالک،ٹماٹر،گاجر،بندگوبھی،مٹروغیرہ بھی اپنی پسند کے مطابق شامل کریں اوراس کے ذائقہ اوراپنی صحت میں اضافہ کریں۔اضافی ذائقہ کے لئے گرم مصالحہ جات،ادرک ،لہسن،ہلدی ،پیازوغیرہ ضرورشامل کریں۔


 اس بارے میں پڑھئے :میٹھے کے شوقین لوگوں کے لئے صحت بخش سوئیٹ ڈشز


The post یخنی پینے کے فوائد اور پینے کا صحیح وقت appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>