اینٹی بائیوٹکس کے بارے میں چند بنیادی غلط فہمیاں

17,410

ورلڈہیلتھ آرگنائیزیشن کے سروے کے تحت دنیابھر میں دس ہزار سے زائد لوگ صحت (heatlh)کے مسائل کے حل اورفوری آرام کے لئے اینٹی بائیوٹکس کااستعمال کرتے ہیں۔مسئلے کے حل اورصحت کی بحالی کے لئے اینٹی بائیوٹکس لے تو لی جاتی ہیں لیکن ان کے بارے میں چند بنیادی غلط فہمیاں عام ہیں۔سب سے پہلے تو یہ جانناضروری ہے کہ

اینٹی بائیوٹک کیاہے؟

اینٹی بائیوٹکس پینسلین کی دریافت ۱۹۲۰ میں ہوئی جوانسانی تاریخ پرنمایاں اثررکھتی ہے۔یہ بیکٹیریل انفیکشن جونہ صرف مہلک تھے بلکہ جان لیوا بھی تھے اسکے علاج کے لئے استعمال کی گئی۔لیکن اس سے نئے اینٹی بائیوٹکس کوتلاش کرنے کی لگن بڑھ گئی۔اسی لئے مختلف طرح کے انفیکشن سے لڑنے کے لئے آج مارکیٹ میں کئی طرح کی اینٹی بائیوٹکس دستیاب ہیں۔
اینٹی بائیوٹکس کے بارے میں جوچند بنیادی غلط فہمیاں ہیں وہ جانناضروری ہیں۔
۱۔آپ حیران ہوتے ہونگے کہ اینٹی بائیوٹکس بیکٹیریاکاخاتمہ کیسے کرتی ہے۔بیکٹیریااورانسانی خلیات کے درمیان مماثلت اوراختلافات موجود ہیں۔بیکٹیریا اورانسانی خلیات ساخت میں مختلف ہوتے ہیں۔اینٹی بائیوٹکس کچھ اس طرح کام کرتی ہیں کہ یہ بیکٹیریاکے خلیات پراثر انداز ہوتی ہیں جبکہ انسانی خلیات پرنہیں۔
۲۔جب آپ کوئی بھی اینٹی بائیوٹکس لیتے ہیں تو وہ خون میں داخل ہوکرجسم کے ذریعے سفر کرتی ہے اوربیکٹیریاکوہلاک کردیتی ہے۔اس بات میں اختلاف ہے کہ بیکٹیریاکچھ اچھے بھی ہوتے ہیں توجب بیماری کی حالت میں اینٹی بائیوٹکس لی جاتی ہیں تو وہ بیماری پھیلانے والے بیکٹیریاکے ساتھ ساتھ اچھے بیکٹیریاکابھی خاتمہ کردیتی ہیں۔
۳۔اچھے بیکٹیریاجوآپکے جسم میں ہوتے ہیں وہ کئی طریقوں سے جسم کوصحت مندرکھنے میں مدد کرتے ہیں۔تو اگر اینٹی بائیوٹکس کے استعمال سے ان بیکٹیریاکابھی خاتمہ ہوجائے تو اس عمل سے آپکی صحت متاثرہوسکتی ہے۔
۴۔اچھے بیکٹیریاکے خاتمے سے دوسرے بیکٹیریامیں اضافہ ہوتاہے جوانفیکشن پھیلانے کاسبب بنتے ہیں۔
۵۔بعض اوقات اینٹی بائیوٹکس رہائشی جرثوموں کے توازن میں بگاڑ پیداکردیتاہے جسکے باعث اچھے بیکٹیریاکی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتاہے اوروہ مزید نقصان کاسبب بن سکتاہے۔
۶۔اگر آپ طویل عرصے سے اینٹی بائیوٹکس لے رہے ہیں تویہ صحت پراثر انداز ہوسکتاہے۔
اگر آپ وقتی طورپراینٹی بائیوٹکس لیتے ہیں اورصحت یاب ہوجاتے ہیں۔اس طرح اچھے بیکٹیریاجوآپ کے جسم میں ہوتے ہیں انھیں نقصان نہیں پہنچتاہے۔
یاد رکھیں اینٹی بائیوٹکس صرف بیکٹیریاکومارسکتاہے۔اسی لئے یہ وائرس کے لئے موثر نہیں جیسے فلواورسردی وغیرہ
اگر آپ کوکوئی وائرل ہے تب اینٹی بائیوٹکس لینانقصان دہ ہوسکتاہے۔کیونکہ یہ رہائشی جرثوموں کونقصان پہنچاسکتی ہیں۔اگر آپ کواینٹی بائیوٹکس لینے کی ضرورت ہے توہرممکن حد تک اچھے بیکٹیریاکومحفوظ رکھنے کی کوشش کریں۔کیونکہ یہ بیکٹیریاآپ کوصحت مند رہنے میں مدد کرتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...