orange – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png orange – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 اورنج یا پھر کینو ؟ کون ہے زیادہ فائدہ مند https://htv.com.pk/ur/nutrition/kinnow-orange-nutrition Wed, 30 Jan 2019 04:56:34 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=31949 oranges

سردیاں شروع ہوتے ہی بازار میں کینو اور اورنج  کی بہار نظر آنے لگتی ہے ۔ذائقے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بہترین کینو اور اورنج پاکستان میں پیدا ہوتا ہے ۔ان کا ذائقہ ہر خاص وعام کو بہت پسند ہے ۔ہر سال سردیوں کے موسم میں یہ دونوں پھل  سب سے زیادہ فروخت […]

The post اورنج یا پھر کینو ؟ کون ہے زیادہ فائدہ مند appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
oranges

سردیاں شروع ہوتے ہی بازار میں کینو اور اورنج  کی بہار نظر آنے لگتی ہے ۔ذائقے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بہترین کینو اور اورنج پاکستان میں پیدا ہوتا ہے ۔ان کا ذائقہ ہر خاص وعام کو بہت پسند ہے ۔ہر سال سردیوں کے موسم میں یہ دونوں پھل  سب سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں اور اسے بڑی تعداد میں برآمد بھی کیا جاتاہے ۔ کینو کو کالے نمک اور چاٹ مصالحہ کے ساتھ کھانے کے علاوہ اس کا جوس بھی پسند کیا جاتا ہے۔

یہ پھل ذا ئقہ کے ساتھ ساتھ اپنے اند ربے پناہ غذائیت بھی رکھتا ہے۔ان دونوں پھل میں حرارے (کیلوریز)کم اور غذائیت سے بھر پور اجزاء زیادہ ہوتے ہیں ۔اس میں فاسفورس ،فولیٹ،کاربوہائیڈریٹ (نشاستہ )،ریشہ ،لحمیات (پروٹینز)،تانبا،پوٹا شیئم ،حیاتین الف اور ج (وٹامن اے اور سی )اور تھایا من(thiamin)پائے جاتے ہیں ،جو اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں ۔

ذیل میں کینو اور اورنج کے فوائد بیان کئے جارہے ہیں:۔


اس بارے میں جانئے :مونگ پھلی کوکھانے کے الگ الگ انداز

اورنج کے فوائد 

اورنج میں موجود وٹامن شریانوں کو سخت نہیں ہونے دیتی ،اس لیے اورنج کھانے والافرد دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ۔

اورنج آنتوں کے سرطان سے بچانے میں مفید ثابت ہو چکا ہے ۔اگر آپ روزانہ کینو کا ایک گلاس رس نوش کرتے ہیں تو جسم کے تمام زہر یلے مادّے ختم ہو جاتے ہیں ۔

اورنج میں موجود پوٹاشیئم اور نمکیات کی کم مقدار خون کی شریانوں کو پھیلاتی اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں معاونت کرتی ہے ۔

اورنج آنکھوں کی بینائی تیز کرتا ہے اور بالوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

اورنج وائرل انفیکشن کا قدرتی علاج ہے اس میں موجود فلیونائیڈز اور فولی فینولز کی موجودگی  وائرل انفیکشن کے خلاف مدافعت کرتی ہے۔


یہ پڑھیئے:سردیوں میں یہ میوہ پاؤڈر کھائیں اور خود کو بیماریوں سے بچائیں

 

کینو کے فوائد 

قدرت نے ہمارے جسم میں امراض سے لڑنے کے لیے ایک ایسا سلسلہ رکھا ہے ،جسے مدافعتی نظام کہتے ہیں ۔حیاتین ج اس نظام کو طاقت ور کرتی ہے اور یہ کینو میں زیادہ ہوتی ہے ۔یہ حیاتین مانع تکسید کا کام کرتی ہے ،جو جسم کو نقصان پہنچانے والے آزاداصلیوں (فری ریڈیکلز )کے بننے میں رکاوٹ پیدا کرتا اور نئی بافتوں (ٹشوز)کی پیدائش میں مدد گار ہوتا ہے ۔

اسے کھانے سے بلڈ پریشر بھی قابو میں رہتا ہے ۔کینو سرطان سے بچانے میں بھی مدد کرتا ہے ۔اس میں پائے جانے والے مانع تکسید اجزا(antioxidents)خلیات (سیلز)اور ڈی این اے (dna)کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں ۔

کینوحیاتین ج کی موجودگی کے باعث جِلد اور بالوں کے لیے بھی مفید ہے ۔یہ ہمارے جسم میں ایک ریشے دار مادّے کو لاجن (collagen)کی مقدار مستحکم رکھنے میں بھی مدد کرتی ہے ،جو جِلد کو جھرّیوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔

کینو میں پائے جانے والے اجزاء،مثلاً حیاتین ب9،پوٹا شیئم اور مانع تکسید ،یہ سب دماغ کے لیے فائدہ مند ہیں ۔پوٹا شیئم دماغ کی جانب دورانِ خون رواں رکھنے اور اعصابی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد دیتا ہے ،جب کہ حیاتین ب9عمر بڑھنے کی وجہ سے لاحق ہونے والے دماغی انحطاط کی روک تھام کرتی اور نسیان کے مرض (الزائمر )سے بچاتی ہے ۔

کینو کھانے والے افراد کے سرخ خلیات بڑھ جاتے ہیں ،اس طرح جسم میں نیا خون بنتا ہے ۔اس کے علاوہ دل کی بیماریاں اور فالج کے خطرات میں بھی 49فی صد تک کمی ہوجاتی ہے۔
کینو کھانے سے قبض اور بد ہضمی کی شکایات بھی دُور ہوجاتی ہیں ۔


اس بارے میں پڑھئے:سردیوں میں مدافعتی نظام مضبوط بنانے کے لئے مشروبات


The post اورنج یا پھر کینو ؟ کون ہے زیادہ فائدہ مند appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
سنگترہ سے حاصل ہونے والے طبی فوائد https://htv.com.pk/ur/tibe-nabvi/tangerine-orange Fri, 14 Dec 2018 11:51:28 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=31469 oranges

ماہیت:۔ اترج جس کو عام طور پر سنگترہ کہا جاتا ہے ایک موسمی پھل ہے جو کے دنیا بھر میں مشہور ہے یہ ایک ایسا پھل ہے جس کی متعدد اقسام دنیا پھر میں پائی جاتی ہیں ۔اس کی پہچان جہاں اپنے ذائقے کی وجہ سے ہے وہیں اس کی خوشبو بھی دنیا بھر میں […]

The post سنگترہ سے حاصل ہونے والے طبی فوائد appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
oranges

ماہیت:۔

اترج جس کو عام طور پر سنگترہ کہا جاتا ہے ایک موسمی پھل ہے جو کے دنیا بھر میں مشہور ہے یہ ایک ایسا پھل ہے جس کی متعدد اقسام دنیا پھر میں پائی جاتی ہیں ۔اس کی پہچان جہاں اپنے ذائقے کی وجہ سے ہے وہیں اس کی خوشبو بھی دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے ۔

طب نبوی ﷺ اور سنگترہ:۔

صحیح بخاری حدیث نمبر ۔۸/۵۹ میں ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت نقل ہے جس میں اترج کا بیان بہت ہی خوبصورت انداز میں فرمایا گیا ہے :
نبی رحمت ﷺ نے فرمایا
ـ”قرآن پڑھنے والے مومن کی مثال اترج کی سی ہے جس کا زائقہ خوشگوار اور خوشبو پسندیدہ ہوتی ہے”


 اس بارے میں جانئے : طبِ نبوی ﷺ میں زیتون کے تیل سے جلدی امراض کا علاج

طبی فوائد:۔

اترج کی جن اقسام کو اپنے ذائقے کے حوالے سے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ان میں پاکستان کی حیثیت درجہ اول کی ہے ۔ اس کی مختلف اقسام میں موسمبی ،کینو۔مالٹا ۔سنگترہ وغیرہ شامل ہیں۔ اترج اپنے افعال کے اعتبار سے ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے۔ بھوک بڑھاتا ہے ۔ جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے ۔تیزابیت کو دور کرتا ہے ۔بہت زیادہ گرم غذائوں کے استعمال سے ہونے والی الرجی کو دور کرتا ہے ۔معدہ کی بڑھی ہو ئی حرارت کو کم کر کے معتدل بناتا ہے ۔منہ کی بدبو کو دور کرتا ہے ۔قبض کو رفع کرتا ہے ۔ کیلشیم اور وٹامن سی کی کمی کو دور کر کے ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے ۔

اترج کا استعمال بخار کی شدت کو کم کرتا ہے ۔اس کے چھلکے بطور ابٹن استعمال کرنے سے چہرے کی جلد کو میل کچیل سے صاف کرتا ہے ۔مہاسے دور کرتا ہے ۔اس کا جوس استعمال کرنے سے جگر کی گرمی دور ہوتی ہے اور یہ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے ۔جو بچے دن بدن کمزور ہوتے جاتے ہیں اور سوکھ کر کانٹا ہو جاتے ہیں اگر ایسے بچوں کو اترج کا جوس استعمال کرایا جاے تو وہ جلد ہی صحت مند اور توانا ہو جاتے ہیں ۔وہ خواتین جو کہ جگر کی خرابی کی وجہ سے کمزوری کا شکار ہوتی ہیں جلد سانس پھول جاتا ہے سیڑھیاں چڑھنا انتہائی دشوار ہو تا ہے انھیں چاہئے کہ سنترہ کا رس اپنی زندگی میں شامل کریں اور صحت مندزندگی گزاریں۔

اس بارے میں جانئے : طب نبوی ﷺ میں کدو کی افادیت اور بیماریوں کا علاج

The post سنگترہ سے حاصل ہونے والے طبی فوائد appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
کینو کو سنہری سیب کیوں مانا جاتا ہے؟ https://htv.com.pk/ur/nutrition/orange-kay-kamalat Tue, 09 Jan 2018 05:26:02 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=24864 benefits of orange

سردیوں کے آغاز سے ہی بہت سے رنگوں کے پھل بازاروں کی زینت بن جاتے ہیں ان میں سے ایک کینو بھی ہے کینو پاکستان میں با کثرت دستیاب ہوتا ہے کینو کا شمار ترش پھلوں میں کیا جاتا ہے ۔ذائقے دار اور رسیلا پھل کینو جو رنگت میں بھی دل کو بھاتا ہے اور […]

The post کینو کو سنہری سیب کیوں مانا جاتا ہے؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
benefits of orange

سردیوں کے آغاز سے ہی بہت سے رنگوں کے پھل بازاروں کی زینت بن جاتے ہیں ان میں سے ایک کینو بھی ہے کینو پاکستان میں با کثرت دستیاب ہوتا ہے کینو کا شمار ترش پھلوں میں کیا جاتا ہے ۔ذائقے دار اور رسیلا پھل کینو جو رنگت میں بھی دل کو بھاتا ہے اور ذائقہ میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

اب تک صرف سیب کے بارے میں مشھور تھا کے ایک سیب روزانہ آپکو ڈاکٹر سے دور رکھ سکتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کے کینو بھی سیب کے ہم برابر افادیت کا حامل پھل ہے اور اسے سنہرا سیب بھی مانا جاتا ہے . کینو میں سٹرک ایسڈ، وٹا من سی ،کیلشیم، میگنیشیم، فولاد، پوٹاشیم، فا سفورس، جست اور تانبا وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو اس پھل کو فائدے مند بناتا ہے اور انسانی صحت کو بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔

مزید جانئے :انار کے 7 حیران کن فوائد

جھریوں کا خاتمہ

کینو میں وافر مقدار میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ جلد پر پڑھنے والی جھریوں کا خاتمہ کرتے ہیں اسکے علاوہ اس میں پایا جانے والا ایک جز جسے سپیرمیڈائن کے نام سے جانا جاتا ہے یہ جز عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جومنفی اثرات ہماری جلد پر رونما ہوتے ہیں یہ ان اثرات کے عمل کو سست کرنے کے لئے مدافعتی نظام تشکیل دیتے ہیں۔


مدافعتی نظام

مدافعتی نظام ھمارے جسم کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے کینو میں موجود وٹامن( سی) مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کے اس نظام کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے جو مختلف امراض سےانسانی صحت کو محفوظ رکھتا ہے ۔

مزید جانئے :15غذائیں جوقوت مدافعت بڑھائیں

کولیسٹرول کی سطح میں کمی

ایک طبی تحقیق کے مطابق سرخ کینو کا ایک ماہ تک روزانہ استعمال کولیسٹرول کی سطح میں 15 فیصد تک کمی کرتا ہے۔ تاہم کینو کے ساتھ مخصوص ادویات بشمول امراض قلب کی ادویات کا استعمال خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے تو اسے اپنی غذا کا حصہ بنانے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔


معدے کی تیزابیت

کینو کارس بھوک بڑھاتا ہے اور معدے کی تیزابیت کوکم کرتا ہے ۔ جو افراد ریاح کی شکایت میں مبتلا رہتے ہیں اور بھوک کم لگتی ہے ، انھیں کینو کھلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔ کینو کارس معدے کی تیزابیت کی وجہ سے آنے والی کھٹی ڈکاروں کوختم کردیتا ہے ۔

مزید جانئے :تیزابیت گھر میں موجود چیزوں سے ختم کریں

بینائی کے لئے مفید

کینو میں پوٹاشیم، وٹامن اے اور سی کی موجودگی آنکھوں کے لئے فائدے مند ہوتی ہے اگر آپ اپنی نظر کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ ایک کینو کھانے کی عادت ڈال لیں۔


معدے کے السر کے لئے مفید

فائبر انسانی معدے کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ معدے کے جملہ امراض سے نجات دلاتا ہے۔ کینو فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور اگر آپ قبض یا معدے کے السر کی پریشانی سے دوچار ہیں تو آج ہی سے کینو کو اپنی غذاؤں کا حصہ بنا لیں ۔

مزید جانئے :سردیوں میں کھانے سے متعلق غلط فہمیاں


The post کینو کو سنہری سیب کیوں مانا جاتا ہے؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>