acidity – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png acidity – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 پانی میں 5چیزوں کو ملائیں اور ہاضمہ بہتر بنائیں https://htv.com.pk/ur/home-remedies/make-healthy-digestive-system Thu, 31 Oct 2019 07:15:00 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34592

نظام ہاضمہ کو بہتر رکھنے کے لئے جسم میں پانی کی مناسب مقدار کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ پانی کی مناسب مقدار اگر جسم میں موجود نہیں ہونگی تو آنتوں کے افعال سست ہوجائیں گے جس کے نتیجے میں فضلہ سخت ہوگا اور اخراج مین مشکل پیش آئیگی۔یعنی قبض کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔ […]

The post پانی میں 5چیزوں کو ملائیں اور ہاضمہ بہتر بنائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

نظام ہاضمہ کو بہتر رکھنے کے لئے جسم میں پانی کی مناسب مقدار کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ پانی کی مناسب مقدار اگر جسم میں موجود نہیں ہونگی تو آنتوں کے افعال سست ہوجائیں گے جس کے نتیجے میں فضلہ سخت ہوگا اور اخراج مین مشکل پیش آئیگی۔یعنی قبض کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔ یقیناً آپ مناسب مقدار میں پانی پینے کی اہمیت سے واقف ہیں مگر پانی کا ذائقہ آپ کو اس سے دور رکھتا ہے؟اگر ہاں تو باروچی خانےمیں موجود چند چیزوں کو پانی میں شامل کرکے آپ پینے کے پانی کو ذائقہ دار بناسکتے ہیں۔پانی میں ان اجزاء کااضافہ نہ صرف پانی کے ذائقے کو لذید بنائیں بلکے اس آپ کے ہاضمے کو بھی بہتر بنا کررکھے گا۔

کھیرے

کھیرے فائبر اور پانی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ نظام ہاضمہ کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ آنتوں کے افعال کو صحت مند بناتے ہیں۔ کھیرے کا ایک ٹکڑا پانی میں شامل کرکے آپ یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

لیموں پانی

پانی میں لیموں کا اضافہ فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ ہاضمے میں مدد دینے والے انزائمے بننے میں مدد دیتا ہے، اس مقصد کے لیے لیموں کو پانی میں نچوڑ دیں یا پتلے ٹکڑوں میں کاٹ کر پانی میں ڈال دیں۔اس لیموں پانی کا استعمال ایسڈیٹی سے بھی نجات دلاتا ہے۔

پودینے کے پتے

پانی میں پودینے کے چند پتوں کا اضافہ اس کو ذائقہ دار بناتا ہے۔ یہ پتے ایسے انزائمے بھی فراہم کرتے ہیں جو کہ جسم کو غذا میں موجود وٹامنز اور غذائی اجزاءجذب کرنے میں مدد دیتے ہیں، پودینہ بدہضمی سے ریلیف کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔


دودھ کے 7حیرت انگیز استعمال

ادرک والا پانی

کیا آپ گیس، پیٹ پھولنے یا بدہضمی کے شکار ہیں؟ تو ادرک کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر رات بھر کے لیے پانی میں بھگو دیں اور نہار منہ اس پانی کا استعمال کریں ۔

سیب کا سرکہ اور پانی

2 یا 3 کھانے کے چمچ سیب کے سرکے کو پانی میں شامل کرکے پینا جسم سے زہریلے مواد کے اخراج، ہاضمہ بہتر کرنے اور میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔


یہ بھی پڑھئے : لیموں سے جلد ،بال اور ناخن خوبصورت بنائیں


The post پانی میں 5چیزوں کو ملائیں اور ہاضمہ بہتر بنائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
وہ عادات جو نظام ہاضمہ کو محفوظ بنائیں https://htv.com.pk/ur/health/habits-for-digestion Wed, 16 Oct 2019 07:39:47 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34433 habits-for-digestion

غذا انسانی زندگی کا اہم جزو ہے جو انسان کو زندہ اور توانا رکھنے کے بہت ضروری ہے۔ غذا یعنی کھانا کھانا انسان کے لئے ہمیشہ پسندیدہ عمل رہا ہے مگر غذا سے اسی وقت لطف اندوز ہوسکتے ہیں جب نظام ہاضمہ کے مسائل کا سامنا نہ ہو، اور اس کھانے سے پہلے یہ نہ […]

The post وہ عادات جو نظام ہاضمہ کو محفوظ بنائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
habits-for-digestion

غذا انسانی زندگی کا اہم جزو ہے جو انسان کو زندہ اور توانا رکھنے کے بہت ضروری ہے۔ غذا یعنی کھانا کھانا انسان کے لئے ہمیشہ پسندیدہ عمل رہا ہے مگر غذا سے اسی وقت لطف اندوز ہوسکتے ہیں جب نظام ہاضمہ کے مسائل کا سامنا نہ ہو، اور اس کھانے سے پہلے یہ نہ سوچنا پڑے کہ کھانے کے بعد تکلیف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔زیادہ کھانا ہوسکتا ہے کہ نظام ہاضمہ پر بوجھ بڑھا دے اور کمزور نظام ہاضمہ اکثر اوقات تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔تاہم یہ چند سادہ سی عادات کو اپنا کر آپ اپنے کمزور ہاضمے کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔بس کھانے سے پہلے ان عادات کو اپنالیں، جو نظام ہاضمہ بہتر بناسکتی ہے۔

سبز چائے

سبز چائے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مشروب ہے جو نہ صرف جسم میں ورم کو کم کرتا ہے بلکہ میٹابولزم کو بھی فوری حرکت میں لاتا ہے۔ تو کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے اس مشروب کو پینا ہر غذا کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔

سیب کا سرکہ

کچھ تلخ کھانا نظام ہاضمہ کو بھرپور طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے، ایک چمچ سیب کا سرکہ کچھ اونس پانی میں کھانے سے پہلے ملاکر پی لیں، کسی غذا کو ہضم کرنے کے دوران معدے کی تیزابیت کی ضرورت ہوتی ہے جو غذا کو چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرسکے اور تلخ غذائیں اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں کیونکہ یہ معدے کی تیزابیت کو زیادہ غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

پانی

صحت مند نظام ہاضمہ کے لیے جسم میں پانی کی مناسب مقدار کنجی ہے، پانی نہ صرف ٹھوس غذا کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے بلکہ ضروری اجزاءکو مناسب طریقے سے جذب بھی کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی پینا نظام ہاضمہ کو بیدار کرکے میٹابولزم کی رفتار بڑھا دیتا ہے، جبکہ کھانے کے درمیان میں پانی پینا معدے کی تیزابیت پر منفی اثر ڈالتا ہے۔


ہاضمہ درست کرنے کے لیے ورزش کریں


The post وہ عادات جو نظام ہاضمہ کو محفوظ بنائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
کیاآپ کورمضان میں بدہضمی سے بچنے کے لئے ٹپس کی تلاش ہے؟ https://htv.com.pk/ur/health/ramadan-indigestion Tue, 07 May 2019 05:00:52 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=28377 indigestion

امید ہے اس رمضان آپ کانظام ہاضمہ درست طرح سے کام کرنے کے قابل ہوگا۔آپ کے کھانے کی نشاندہی اورجراثیم سے پاک کرکے اسے ہضم کرنے کی ذمہ داری آپ کے نظام ہضم کی ہے۔رمضان المبارک میں نظام ہاضمہ پراضافی بوجھ ہوتاہے۔اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں کیونکہ اس مہینے نظام ہضم کے مسائل […]

The post کیاآپ کورمضان میں بدہضمی سے بچنے کے لئے ٹپس کی تلاش ہے؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
indigestion

امید ہے اس رمضان آپ کانظام ہاضمہ درست طرح سے کام کرنے کے قابل ہوگا۔آپ کے کھانے کی نشاندہی اورجراثیم سے پاک کرکے اسے ہضم کرنے کی ذمہ داری آپ کے نظام ہضم کی ہے۔رمضان المبارک میں نظام ہاضمہ پراضافی بوجھ ہوتاہے۔اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں کیونکہ اس مہینے نظام ہضم کے مسائل عام سی بات ہے۔یہ سب مسائل ہماری غذاکے انتخاب اوررفتارکی بدولت ہوتے ہیں۔دن بھربھوکے پیاسے رہنے کے بعد جب شام میں ہم روزہ افطارکرتے ہیں توہم عام طورسے بہت زیادہ اورتیزی سے کھاتے ہیں۔اکثراوقات ہم اپنے کھانے کوٹھیک سے چباتے بھی نہیں ہیں۔رمضان کے دوران ہماری دیسی افطاری کامینیوجوچکنے اورتلے ہوئے کھانے اورچینی سے لبریز مشروبات پرمشتمل ہوتاہے اس سے ہمارے پیٹ کانظام فوری طورپرمتاثرہوجاتاہے۔ایسی صورتحال میں ڈکار،ایسڈ ریفلکس،اپھارہ اوربدہضمی جیسے مسائل عام ہوجاتے ہیں۔رمضان میں تقریباہرکسی کوان مسائل کاسامنارہتاہے۔یہ سب روزہ افطارکرنے کے بعد کھانے کی عادات میں تبدیلی کے سبب ہوتاہے۔
ذیل میں ایچ ٹی وی کی طرف سے رمضان المبارک کے حوالے سے چند ٹپس ہیں جن کی مدد سے آپ اس مبارک مہینے میں بدہضمی سے بچ سکتے ہیں۔


مزید جانئے  : رمضان میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں ؟

خوب پیٹ بھرکرکھانے سے گریز کریں

بہت زیادہ اوربہت جلد ی کھاناآپ کے نظام ہضم پردباؤڈا ل سکتاہے۔روزہ افطارکرنے کے بعد عموماًبھوک کے باعث زیادہ کھاناکھایاجاتاہے۔کوشش کریں کہ کھاناآہستہ آہستہ اوراچھی طرح چباکرکھائیں۔اگرآپ فوری طورپربہت زیادہ کھاناکھالیں گے تواس عمل سے آپ کے پیٹ میں بہت ساکھاناچلاجائے گا۔جوگیسٹرک ایسڈ کاسبب بنتاہے اس سے سینے میں جلن کی شکایت ہوتی ہے۔چونکہ ہماراپیٹ گھنٹوں خالی رہتاہے اوراسی وجہ سے ہضم کرنے والے انزائمز بھی اپناکام نہیں کرتے۔اسی وجہ سے ہضم کاعمل بھی سست ہوجاتاہے۔بہت زیادہ پیٹ بھرکرکھاناصرف درداوربے آرامی کاسبب بنتاہے۔

پانی کااستعمال زیادہ کریں

یادرکھیں روزہ افطارکرنے کے بعد فوری طورپربہت زیادہ پانی پینے سے گریزکریں۔آپ افطارکے وقت ایک گلاس پانی پی سکتے ہیں۔ہلکی پھلکی غذالیں اوراس کے بعد وقفہ دیں۔ہاضمہ کے لئے پانی ضروری ہے۔کھانے کواچھی طرح چبائیں اورآرام سے کھائیں اورآہستہ آہستہ پانی پیئیں۔پانی کےمقدارکو جسم میں بڑھانے کاایک طریقہ یہ بھی ہے کہ وہ پھل جن میں پانی کی وافرمقدارپائی جاتی ہے اپنی غذامیں ان پھلوں کااستعمال کریں جیسے تربوز۔

چکنے ،مصالحہ داراورڈیپ فرائی کھانے کم کریں

جیساکہ اوپربیان کیاگیاہے کہ رمضان المبارک میں ہمارے ہاں زیادہ چکنے اورمیٹھے مشروبات کارواج ہے۔خالی پیٹ زیادہ چکنے کھانے ہمارے نظام ہضم کومتاثرکرتے ہیں اورریفلکس کاسبب بن سکتے ہیں۔مصالحہ دارکھانوں کی وجہ سے بے آرامی اورپیٹ دردکی شکایت ہوسکتی ہے۔اپنے کھانے کی درست منصوبہ بندی کرناضروری ہے۔اپنے دسترخوان پر درست ،صحت بخش اورہلکے کھانوں کاانتخاب ضرور کریں۔

ہلکی پھلکی ورزش کریں

روزمرہ سخت ورزش کرنے کے بجائے افطارکے بعدہلکی پھلکی واک کریں ۔یہ ایسڈ ریفلکس اورسینے کی جلن سے بچنے کابہترین طریقہ ہے۔روزانہ تھوڑی واک اورہلکی پھلکی ورزش ضرورکریں۔


مزید جانئے  : رمضان اور حمل:روزہ رکھیں یا نہ رکھیں؟

حتمی الفاظ

رمضان المبارک میں کھانے کی عادات کوکنٹرول کرناکبھی کبھارمشکل ہوجاتاہے۔اس سلسلے میں کھانے کی بہتر منصوبہ بندی آپ کی مددکرسکتی ہے۔روزانہ تلی ہوئی اشیاء کے استعمال سے بچیں اوران کی جگہ صحت (health) بخش کھانوں کاانتخاب کریں۔ پانی زیادہ پیئیں مگر آہستہ آہستہ ۔ اس رمضان بدہضمی سے بچنے کے لئے باقاعدگی سے ورزش ضرور کریں۔

یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھیں

تحریر : ماہا آفریدی


The post کیاآپ کورمضان میں بدہضمی سے بچنے کے لئے ٹپس کی تلاش ہے؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
سینے کی جلن سے فوری نجات کے لیے https://htv.com.pk/ur/health/acidity-problems Wed, 13 Mar 2019 19:43:19 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32377 acid reflux

کیا آپ اکثر سینے کی جلن کے مسٔلے کا شکار ہوجاتے ہیں ؟ ہوسکتا ہے کہ آپ کو معلوم نہ ہو مگر معدے کی تیزابیت کےنتیجہ میں آپ کو سینے میں تکلیف محسوس ہوتی ہےاور اکثریہ مسٔلہ بہت زیادہ کھانے، موٹاپے کا شکار اور دوران حمل ہوتا ہے۔کبھی کبھار سینے میں ہونے والی جلن فکرمندی […]

The post سینے کی جلن سے فوری نجات کے لیے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
acid reflux

کیا آپ اکثر سینے کی جلن کے مسٔلے کا شکار ہوجاتے ہیں ؟ ہوسکتا ہے کہ آپ کو معلوم نہ ہو مگر معدے کی تیزابیت کےنتیجہ میں آپ کو سینے میں تکلیف محسوس ہوتی ہےاور اکثریہ مسٔلہ بہت زیادہ کھانے، موٹاپے کا شکار اور دوران حمل ہوتا ہے۔کبھی کبھار سینے میں ہونے والی جلن فکرمندی کی بات نہیں تاہم ایسا اکثر ہو تو یہ نظام ہضم کے حوالے سے سنگین امراض کا باعث بن سکتا ہے۔تاہم چند چھوٹی چیزیں آپ کو سینے کی جلن سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

سونف

سونف بھی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے اور یہ بھی معدے کے لیے فائدہ مند ہے خصوصاً معدے کی تیزابیت کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے جبکہ یہ معدے کے افعال کو بھی بہتر کرتی ہے۔ اگر سینے میں اکثر جلن کی شکایت رہتی ہے تو کھانے کے بعد تھوڑی سی سونف کھالیں یا سونف کا پانی پینا اس میں کمی لاسکتا ہے۔

جو اور اناج

معدے میں تیزابیت بڑھنے سے سینے میں جلن کی شکایت ہوتی ہے مگر جو اور اناج میں موجود فائبر اس تیزابیت میں کمی لاتے ہیں۔ فائبر سے بھرپور یہ غذائیں تیزابیت کو جذب کرکے اس کی سطح میں کمی لاتے ہیں، تاہم ان غذاؤں کو استعمال کرتے ہوئے ٹماٹر یا لہسن کو شامل کرنے سے گریز کرنا سینے کی جلن دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ادرک

ادرک پاکستان میں عام استعمال ہونے والی چیز ہے جو کہ معدے کے لیے فائدہ مند ہے مگر یہ سینے کی جلن سے نجات دلانے میں بھی مددگار ہے۔ ادرک قدرتی طور پر ورم کش ہے اور غذائی نالی میں ورم کو کم کرتی ہے جو سینے میں جلن کا باعث بنتی ہے۔ اس مقصد کے لیے چائے میں تھوڑی سی ادرک شامل کرکے پی لیں۔


اس بارے میں جانئے : سوئمنگ سے بلڈ پریشر کا علاج کریں

سیب

سیب صحت کے لیے بہت فائدہ مند پھل ہے اور یہ بھی سینے میں جلن کی شکایت پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سیب میں موجود غذائی فائبر سینے کی جلن کی شدت میں کمی لاتی ہے۔ سیب میں موجود منرلز جیسے کیلشیئم، میگنیشم اور پوٹاشیم سب معدے کی تیزابیت میں کمی لاتے ہیں۔

ایلو ویرا کا جوس

ایلو ویرا کا جوس بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اگر اکثر سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے تو چوتھائی سے آدھا کپ ایلوویرا جوس کھانے سے پہلے پی لیں یا دن میں کسی بھی وقت، جب سینے میں جلن محسوس ہو۔

کیلے

کیلے بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جو کہ معدے کی صحت درست رکھنے کے لیے فائدہ مند پھل ہے جو کہ تیزابیت کی سطح بھی کم کرتا ہے، تاہم ایک فیصد مریضوں کے لیے کیلے جلن کو بدتر بھی کرسکتے ہیں تو اس پھل کو پہلی دفعہ آزمانے کے بعد ردعمل کو ذہن میں رکھ کر اگلی بار کھانا بہتر ہوگا۔

چیونگم

چیونگم لعاب دہن کی مقدار بڑھا دیتی ہے جو کہ معدے میں تیزابیت کا باعث بننے والی خوراک کے اثرات کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، تاہم شوگر فری چیونگم ہی اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔


مزید جانئے :کیا السر کینسر میں تبدیل ہوسکتا ہے؟

پالک

پالک کیلشیئم سے بھرپور سبزی ہے جو ہڈیوں کی صحت بہتر بناتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ معدے میں تیزابیت کی سطح بھی کم کرتی ہے جس سے سینے میں جلن کی تکلیف میں ریلیف ملتی ہے۔

پانی کا ایک گلاس پینا

ایک تحقیق کے مطابق سینے کی جلن کی شکایت کی صورت میں پانی اکثر ادویات سے زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے کیونکہ یہ آپ کے معدے میں ایک کیمیکل کی مقدار کو بڑھاتا ہے جس سے جلن کی کیفیت میں آرام محسوس ہونے لگتا ہے۔


 

The post سینے کی جلن سے فوری نجات کے لیے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
تیزابیت سے چھٹکارا پانا ہے تو ان 7غذاؤں کا استعمال کریں https://htv.com.pk/ur/nutrition/acidity-reflux Tue, 22 May 2018 06:34:02 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=28204

ایسڈٹی  یعنی تیزابیت دنیابھرمیں ہونے والاایک اہم مسئلہ ہے۔لوگوں کی اکثریت اس مسئلہ کے پیش نظربے حد پریشان نظرآتی ہے۔صحت مند طرززندگی کے حصول کے لئے بہترغذاکااستعمال بہت ضروری ہے۔ایسی غذائیں جن میں ایسڈ کی مقدارزیادہ ہوتی ہے انھیں کھانے کے بعدایسڈٹی کی شکایت ہونے کااندیشہ رہتاہے۔عموماً وہ افراد جن کی غذائی نالی کمزور یعنی […]

The post تیزابیت سے چھٹکارا پانا ہے تو ان 7غذاؤں کا استعمال کریں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

ایسڈٹی  یعنی تیزابیت دنیابھرمیں ہونے والاایک اہم مسئلہ ہے۔لوگوں کی اکثریت اس مسئلہ کے پیش نظربے حد پریشان نظرآتی ہے۔صحت مند طرززندگی کے حصول کے لئے بہترغذاکااستعمال بہت ضروری ہے۔ایسی غذائیں جن میں ایسڈ کی مقدارزیادہ ہوتی ہے انھیں کھانے کے بعدایسڈٹی کی شکایت ہونے کااندیشہ رہتاہے۔عموماً وہ افراد جن کی غذائی نالی کمزور یعنی عضلاتی نالی جوحلق سے پیٹ تک جاتی ہے۔ اس میں مقعد کوبند کرنے والاپٹھاہوتاہے جس کے سکڑنے سے غذائی نالی کاخارجی راستہ بند ہوجاتاہے۔اس سے ایسڈٹی کی شکایت ہوتی ہے جس کے باعث گیسٹروکامرض لاحق ہونے کاخطرہ رہتاہے۔

 

اگرغذاکاصحیح انتخاب کیاجائے تو تیزابیت سے بچاجاسکتاہے۔کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے تیزابیت کی شکایت کوکم کیاجاسکتاہے۔گیسٹرک ایسڈ سے بچنے کے لئے ان غذاؤں کاروزمرہ استعمال مفید رہتاہے۔

1۔ادرک

تیزابیت میں ادرک کااستعمال بہترین ہے۔ادرک میں اینٹی آکسیڈنٹ اوراینٹی انفلیمنٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں۔تیزابیت کے ساتھ یہ سینے کی جلن ،بدہضمی اورپیٹ کے دیگرامراض میں بھی مفید ہے۔اگرآپ کوتیزابیت کے ساتھ ساتھ سینے میں جلن کی شکایت بھی ہوتوادرک کاقہوہ بناکرجب وہ روم ٹمپریچرپرآجائے تو پی لیں۔تازہ ادرک کاچھوٹاٹکڑاسمودھی ،سیریل اوردیگرغذاؤں کے ساتھ لیاجاسکتا ہے۔

2۔ہرے پتوں کی سبزیاں

ہرے پتوں کی سبزیاں جیسے پالک ،پودینا،دھنیا،میتھی،کیلے،بندگوبھی وغیرہ کو اگراپنی روزمرہ غذاکاحصہ بنالیاجائے تو تیزابیت کی شکایت سے چھٹکاراپایاجاسکتاہے۔تیزابیت کامسئلہ ہوتاہی غذاکے غلط استعمال کے سبب ہے ۔ اگرغذاکامتوازن استعمال کیاجائے تو اس مسئلے سے بچاجاسکتاہے۔

مزید جانئے :ہاضمہ درست کرنے کے لیے ورزش کریں

3۔دہی

جب بھی سینے میں جلن اورایسڈٹی کی شکایت ہوتو ایک پیالہ ٹھنڈادہی استعمال کریں۔دہی کھانے کے بعد آپ خود حیران رہ جائیں گے کہ کتنی جلدی آپ کی طبیعت میں بہتری آتی ہے۔دہی میں کیلایاخربوزہ شامل کرکے آپ اس کی افادیت میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔دہی کی غذائیت مسئلہ کوختم کرکے آپ کوتوانائی بھی فراہم کرتی ہے۔

4۔کیلا

کیلے میں الکلائن موجود ہوتاہے اسی لئے یہ ایسڈٹی میں کارآمد رہتاہے۔کسی بھی ایسے مسئلے کے پیش نظرآپ ایک سے دوکیلے کھاسکتے ہیں۔ کیلے ذائقہ میں مزیدارہوتے ہیں اسی لئے اسے کھانامشکل نہیں ہوتا۔اس کے استعمال سے آپ کم وقت میں طبیعت میں کافی بہتری محسوس کریں گے۔

مزید جانئے :تیزابیت گھر میں موجود چیزوں سے ختم کریں

5۔جوکادلیہ

ناشتے میں جوکادلیہ تیزابیت کاشکارافراد کے لئے بہترین آپشن ہے۔اسمیں موجود فائبر اپھارہ اورواٹرریٹنشن کوکنٹرول کرنے میں مدد کرتاہے۔یہ پیٹ میں موجود اضافی ایسڈ کوجذب کرنے کی صلاحیت بھی رکھتاہے۔اس مسئلہ کے لئے کچھ اورفائبرسے لبریز غذائیں جیسے گندم اورچاول کی پروڈکٹ بھی فائدہ مند رہتی ہیں۔

6۔خربوزہ

خربوزہ ایک الکلائن پھل ہے۔ایسڈٹی کی شکایت میں آپ اسے ڈائریکٹ ٹھنڈاکرکے یااسمودھی کے طورپربھی لے سکتے ہیں۔یہ پیٹ کے لئے نہایت مفید پھل ہے۔اس کے استعمال سے منٹوں میں آرام آتاہے۔گرمی میں ہونے والی پانی کی کمی کودورکرکے پیٹ کوصحت مند رکھتاہے۔

7۔چیونگم

چیونگم چبانے سے چند ہی سیکنڈو ں میں آپ محسوس کریں گے کہ ایسڈٹی کی علامات میں کمی واقع ہوئی ہے۔چیونگم سے سلیواکی پیداوارمیں اضافہ ہوتاہے جس کی وجہ سے تیزابیت میں کمی واقع ہوتی ہے۔یہ نہایت سستااورکارآمد طریقہ ہے۔جسے آسانی سے استعمال کیاجاسکتاہے۔

انگریزی میں پڑھئے 

تحریر : قاضی طلحہ

ترجمہ :سائرہ شاہد


The post تیزابیت سے چھٹکارا پانا ہے تو ان 7غذاؤں کا استعمال کریں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>