ان طریقوں سے بلڈپریشر میں کمی لانا اب ممکن ہے

3,227

بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جو امراض قلب یا فالج وغیرہ کا خطرہ سنگین حد تک بڑھا دیتا ہے۔یہ مرض ہر تین میں سے ایک بالغ فرد کو لاحق ہوتا ہے جس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں اور اس کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ادویات سمیت دوسری چیزیں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔تاہم قدرتی طور پر بھی آپ اپنے طرز زندگی میں چند عادات اپنا کر یا بدل کر اس پر قابو پاسکتے ہیں۔ایسے 6 طریقے جن کے ذریعے بلڈ پریشر کو نارمل رکھا جا سکتا ہے وہ درج ذیل ہیں۔

تمباکو نوشی سے گریز

سگریٹ میں شامل نکوٹین بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے، تو جو لوگ دن بھر بے تحاشہ تمباکو نوشی کرتے ہیں ان کا بلڈ پریشر ہمیشہ بڑھا ہوا ہی آتا ہے، جس سے گریز امراض قلب اور فالج وغیرہ سے تحفظ کیلئے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

دہی کو غذا کا حصہ بنائیں

دہی میں شامل پروبایوٹیکس بلڈ پریشر کو صحت مند سطح پر رکھنے میں مدد دیتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق دہی میں شامل یہ جز بلڈ پریشر میں کمی لاکر کولیسٹرول کو بہتر جبکہ بلڈ شوگر کی سطح کو بھی کم کرتا ہے۔

سانس

آہستگی اور گہری سانسیں لینا بھی آپ کو پرسکون رہنے اور بلڈ پریشر میں کمی لانے میں مدد دیتی ہیں، سانس کی ورزشوں سے دل کی دھڑکن کو بہتر بنایا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں خون کی شریانیں بھی زیادہ لچکدار ہوجاتی ہیں۔

ورزش

جسمانی سرگرمیاں فشار خون سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ درحقیقت ورزش کو معمول بنالینا جسم پر زبردست اثرات مرتب کرتا ہے اور یہ بلڈ پریشر کو مستحکم رکھنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے، ہفتہ بھر میں کم از کم 30 منٹ سے ایک گھنٹے کی ورزش بلڈ پریشر کی سطح کو کم رکھتی ہے، یہاں تک کہ صرف چہل قدمی کی عادت ہی دل کی صحت کیلئے بہترین ہے۔


مزید جانیں: مشروم کی غذائیت بڑھانے کا ٹوٹکا

پرسکون رہنا

بہت زیادہ تناؤ خون کے ابلنے کا سبب بنتا ہے کم از کم کچھ دیر کیلئے ضرور ایسا ہوتا ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق تناؤ سے دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جاتی ہے جبکہ خون کی رگیں سکڑ جاتی ہیں، جس سے بلڈ پریشر کچھ وقت کیلئے بڑھ جاتا ہے۔ تناؤ اور ذہنی صحت کو معمول پر رکھنا مجموعی صحت کیلئے بہت ضروری ہے، جس کا بہترین ذریعہ کچھ دیر کیلئے تمام تناؤ اور الجھنیں بھلا کر گھومنا ہے۔

کافی کا کم سے کم استعمال

یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو کافی پینا پسند کرتے ہیں، اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے شکار نہیں تب بھی کیفین کے زیادہ استعمال سے گریز زیادہ بہتر ہوگا، کیونکہ یہ عنصر دل کی دھڑکن کی رفتار اور بلڈ پریشر کو بڑھا دیتا ہے۔ ابھی یہ تو واضح نہیں کیفین سے بلڈ پریشر کیوں بڑھتا ہے مگر ایسا ہوتا ضرور ہے، اس لئے دن بھر میں 4 کپ سے زیادہ کافی کا استعمال بلڈپریشر کا مریض بنادینے کیلئے کافی ہے۔

نوٹ:  قارئین اس مضمون کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


یہ بھی پڑھئے :خاموش قاتل مرض “میٹابولک سینڈ روم” جو تیزی سے پھیل رہا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...