ٹائی فائیڈ بخار

2,526

مختصرجائزہ

ٹائی فائیڈ بخارآنتوں کے بخارکے طورپربھی جاناجاتاہے۔یہ سالمونیلا بیکٹیریاسے ہونے والے انفیکشن کے سبب ہوتاہے۔ترقی یافتہ ممالک کے پیش نظریہ انفیکشن ترقی پذیر ممالک میں زیادہ عام ہے۔علاج شروع ہونے کے چند ہفتوں بعد ہی اس کی علامات میں کمی واقع ہوتی ہے۔تاہم بعض مریضوں کوپیچیدگیوں کاسامنارہتاہے۔

وجوہات

ٹائی فائیڈ انسانی آنتوں کے انفیکشن (ورم) کوکہتے ہیں جوسالمونیلا جرثومے سے پھیلتاہے۔ یہ آلودہ غذااورپانی کے استعمال سے ہوتاہے جس میں بیکٹیریاموجود ہوتے ہیں۔یہ بیکٹیریافضلہ کے ذریعے منتقل ہوتاہے کیونکہ ٹائی فائیڈ کاجراثیم مریض کے خون اورآنتوں میں پایاجاتاہے۔اوران کے فضلہ کے ذریعے خارج ہوتارہتاہے۔

علامات

ٹائی فائیڈ بخارسے منسلک علامات میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:
٭بخار(دن کے آغاز میں کم اورآہستہ آہستہ بڑھ کر 104 فارن ہائیٹ تک پہنچ جاتاہے)
٭سردرد
٭تھکاوٹ اورکمزوری
٭پٹھوں میں درد
٭پسینہ
٭ڈائیریایاقبض
٭پیٹ درد
٭ریشز
٭پیٹ کی سوجن
اگرعلاج میں تاخیرہوتوبیماری کی شدت میںاضافہ ہوجاتاہے۔مریض کومندرجہ ذیل پیچیدگیوں کاسامناکرناپڑتاہے:
1۔بے چینی،اضطراب
2۔ٹائی فائیڈ اسٹیٹ ۔یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں مریض بے حس وحرکت ،تھکاماندہ اورآنکھیں بند کرکے غنودگی کی حالت میں لیٹارہتاہے ۔

تشخیص وعلاج

ٹائی فائیڈ بخارکی تشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاسکتے ہیں:
٭اسٹول کلچر
٭بلڈ کلچر
٭بون میرو کلچر
اس بخارکاعلاج بنیادی طورپراینٹی بائیوٹکس سے کیاجاتاہے۔اس میں استعمال کی جانے والی اینٹی بائیوٹکس یہ ہیں:
٭سپروفلاکسیسن
٭سیفٹرائیکسین


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...