belly fat – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Fri, 28 Oct 2022 06:54:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png belly fat – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 توند سے نجات کے 7آسان طریقے https://htv.com.pk/ur/lifestyle/tond-sai-nijat-ky-tareekay Thu, 22 Aug 2019 08:43:58 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34037 tond-sai-nijat-ky-tareekay

اپنے جسم میں نکلتی ہوئی توند کسی کو اچھی لگ سکتی ہے ؟ خواتین اور مرد دونوں اپنی پھیلتی کمر اور نکلتے پیٹ سے پریشان ہوتے ہیں۔مگر اس سے نجات پانا بہت مشکل محسوس ہوتاہے۔تاہم پیٹ میں جمع ہونے والی اضافی چربی کو گھلانے کے آسان طریقے بھی موجود ہیں جس سے آپ کا جسم […]

The post توند سے نجات کے 7آسان طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
tond-sai-nijat-ky-tareekay

اپنے جسم میں نکلتی ہوئی توند کسی کو اچھی لگ سکتی ہے ؟ خواتین اور مرد دونوں اپنی پھیلتی کمر اور نکلتے پیٹ سے پریشان ہوتے ہیں۔مگر اس سے نجات پانا بہت مشکل محسوس ہوتاہے۔تاہم پیٹ میں جمع ہونے والی اضافی چربی کو گھلانے کے آسان طریقے بھی موجود ہیں جس سے آپ کا جسم چند مہینوں میں ایک بار پھر متناسب ہوسکتا ہے۔

صحیح طرح خوراک کو چبانا

اگر آپ تیزی سے خوراک کو نگلتے ہیں تو یہ پیٹ کے پھولنے کا باعث بنتا ہے، کھانے کے صحیح آداب کا خیال رکھنا نہ صرف پیٹ کو صحیح شکل میں برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ دوست اور رشتے دار بھی خوش ہوتے ہیں۔

میٹھی اشیاءسے زیادہ سے زیادہ دوری

میٹھی اشیاءیقیناً لذیذ ہوتی ہیں مگر ان کا بہت زیادہ استعمال ہمارے جسم کے لیے کچھ زیادہ اچھا نہیں ہوتا، یہ نہ صرف بہت زیادہ کیلوریز سے بھرپور ہوتی ہیں بلکہ ہماری کمروں کو بھی پھیلاتی ہیں، جبکہ اس کے نتیجے میں انسولین کی حساسیت کا سامنا بھی ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں اضافی چربی پیٹ کے گرد جمع ہونے لگتی ہے۔ توند سے نجات چاہتے ہیں تو چینی سے دوری اختیار کرلینا بہترین حکمت عملی ہوتی ہے۔

پانی کو ترجیح دینا

اگر کچھ مشروبات کمر کو پھیلاتے ہیں تو ایک توند کو شرطیہ کم کرتا ہے اور وہ ہے پانی، یہ جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے جس سے پیٹ نہیں پھولتا، جبکہ پانی کا ذیادہ استعمال غذا کی اشتہا کو بھی کم کرتا ہے اور پیٹ بھی جلد بھر جاتا ہے۔


ذہین افراد کی عجیب نشانیاں جانئے

پھلوں کا استعمال

پھل جیسے بیریز، چیری، سیب اور مالٹے وغیرہ ایک قدرتی جز کیورسیٹن سے بھرپور ہوتے ہیں جو معدے کی سوجن کم کرتے ہیں، تو اگر آپ ان پھلوں کو اپنے گھر میں نمایاں جگہ پر رکھیں تو بے وقت بھوک پر آپ انہیں کھانے کو ترجیح دیں گے۔

کھڑے ہونے کا صحیح انداز

دو سیکنڈ میں سپاٹ پیٹ چاہتے ہیں؟ تو بالکل سیدھا کھڑے ہوجائیں، جھک کر چلنے سے پیٹ باہر کی جانب نکلتا ہے مگر ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھنے سے آپ لمبے اور دبلے نظر آتے ہیں، یقیناً یہ ایک عارضی حل ہے مگر کھڑے ہونے کا صحیح انداز پرکشش شخصیت سے ہٹ کر بھی متعدد طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے۔

تناؤ سے بچیں

تناؤ جسم میں ایک ہارمون کورٹیسول کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے اور یہ ہارمون پیٹ کے گرد چربی کو جمع کرنے لگتا ہے، روزمرہ میں زیادہ تناؤ موٹاپے سے ہٹ کر بھی صحت کے لیے اچھا نہیں اور مختلف امراض کا باعث بنتا ہے۔

تمباکو نوشی سے چھٹکارا

کینسر جیسے موذی مرض کے باوجود آپ تمباکو نوشی ترک کرنے کے لیے کوئی جواز ڈھونڈ رہے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ عادت موٹاپے کا باعث بھی بنتی ہے، درحقیقت تمباکو نوشی پیٹ کے گرد چربی کے جمع ہونے کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں توند نکلنے لگتی ہے۔


نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کی فراہمی کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

The post توند سے نجات کے 7آسان طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
وٹامن ڈی کا حصول پیٹ کی چربی کم کرنےکا آسان طریقہ https://htv.com.pk/ur/weight-loss/belly-fat-ka-barhna-vitamin-d-ki-deficiency Tue, 11 Sep 2018 10:36:51 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=30070

ہم میں سے جوکوئی بھی اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کرتاہے وہ اس بات سے ضرور اتفاق کرے گاکہ پیٹ کی چربی سے چھٹکارا حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ جسم کے کسی بھی دوسرے حصے کے مقابلے میں پیٹ کی چربی ختم کرنے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے۔سخت ڈائٹ اورایب کرنچزکے باوجود […]

The post وٹامن ڈی کا حصول پیٹ کی چربی کم کرنےکا آسان طریقہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

ہم میں سے جوکوئی بھی اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کرتاہے وہ اس بات سے ضرور اتفاق کرے گاکہ پیٹ کی چربی سے چھٹکارا حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ جسم کے کسی بھی دوسرے حصے کے مقابلے میں پیٹ کی چربی ختم کرنے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے۔سخت ڈائٹ اورایب کرنچزکے باوجود بھی کچھ لوگ مکمل طورپرپیٹ کی چربی سے نجات حاصل نہیں کرپاتے۔
لوگوں کے لئے یہ انتہائی مایوس کن ہوسکتا ہے۔ خواتین کے اکثردیدہ زیب ملبوسات جیسے مغربی کروپ ٹاپس،مشرقی ساڑھی وغیرہ کوزیب تن کرنے کے لئے فلیٹ ٹمی کی ضرورت ہوتی ہے۔اس سے متعلق ایک اورسنجیدہ مسئلہ یہ ہے کہ پیٹ کی چربی ٹائپ ٹوذیابیطس اوردل کے امراض کاسبب بن سکتی ہے۔ یہ نقصان دہ نتائج کے ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے بھی انتہائی تشویشناک بات ہے

پیٹ کی چربی ختم کرنے میں کیارکاوٹ آتی ہے؟

تحقیقی مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ جب جسم کشیدگی کے زیر اثرہوتا ہے تویہ ہارمون ریلیز رکت اہے جوپیٹ کے اردگرد چربی جمع کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔ یہ پیٹ پرچربی جمع ہونے کی ابتدائی وجہ ہوسکتی ہے لیکن یہ ایک علیحدٰہ نظریہ ہے۔جووضاحت کرتاہے کہ ورزش کے باوجود پیٹ کی چربی ہاتھ پیروں کے فیٹ کے مقابلے میں جلد ختم کیوں نہیں ہوتی۔

یہ اصول مقررہ ہدف پرموجود خون کی وریدوں کی تعداد پرمبنی ہے۔ ہاتھ پیروں پرخون کی وریدیں زیادہ ہوتی ہیں جوچربی کے خاتمے کوآسان بنادیتی ہیں جبکہ پیٹ کے ٹشوز میں وریدوں کی تعداد زیادہ نہیں ہوتی جس کی وجہ سے پیٹ کی چربی کا خاتمہ مشکل عمل بن جاتا ہے

مزید جانئے :وٹامنزمیں چھپے صحت کے راز!

لیکن کیا اب بھی ہم کچھ بھول رہے ہیں؟

موٹاپا پہلی دنیا کے ممالک کا ایک نیا مقامی مرض ہے۔اس دوہری مشکل سے نجات ، اس کی ممکنہ وجوہات اور حل کے لئے بہت سی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پچھلے مطالعے میں موٹاپے اوروٹامن ڈی کی کمی کے دوران ایک تعلق بیان کیاگیاتھا لیکن حال ہی میں یورپین سوسائٹی آف اینڈوکرینولوجی کے سالانہ اجلاس میں پیش کردہ نئے مطالعے میں اس تعلق کی مزید وضاحت بیان کی گئی اورثابت کیاگیاکہ پیٹ کی چربی کابراہ راست تعلق وٹامن ڈی کی کمی سے ہوتا ہے۔
اس مطالعے سے مصنفین نے یہ نتیجہ اخذ کیاہے کہ مرد اورعورت دونوں میں پیٹ کی چربی سے وٹامن ڈی کی کمی کااندازہ لگایا جاسکتا ہے۔اگرچہ یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی ہی پیٹ کی چربی کاسبب بنتی ہے یا اس کی کوئی دوسری وجہ ہے۔

belly-fat-ka-barhna-vitamin-D-ki-deficiencyمزید جانئے :وٹامنز اور منرلز کی زیادتی کے نقصانات
وٹامن ڈی کی کمی امریکہ کی 40% سے زائدآبادی کاعام مسئلہ ہے۔ اس کمی کاایک عام سبب ڈیری مصنوعات کاکم استعمال اورسورج کی روشنی سے براہ راست تعلق کی کمی ہے۔یہ کمی صحت سے متعلق بہت سے مسائل کاسبب بن سکتی ہے جیسے ہڈی میں درد ،سانس کی نالی کے انفیکشن،آٹوامیون امراض اوراب اس میں پیٹ کے اطراف جمع ہونے والی چربی بھی شامل ہے۔
اس سلسلے میں وٹامن کی کمی کے بارے میں سب سے بہترین بات یہ ہے کہ اس کاحل انتہائی آسان اورسستاہے۔دوطرح کے وٹامن ڈی سپلیمنٹ ہرجگہ بآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔ ان کے منفی اثرات نہایت کم ہوتے ہیں جواسے استعمال کے لئے محفوظ اورموثربناتے ہیں۔اس کی تجویز کردہ خوراک پرابھی تک تفصیلات کے لئے مزید تحقیقات جاری ہیںکہ کتنی مقدارمیں اورکس وقت وٹامن ڈی سپلیمنٹ کااستعمال کیاجاسکتاہے۔لیکن یہ بات واضح ہے کہ وٹامن ڈی کی نارمل سطح چربی کے خاتمہ خاص طورپرپیٹ کی چربی کے خاتمہ میں مثبت کردارادارکرسکتی ہے۔

 مزیدجانئے : وٹامن ڈی تھری دل کے مریضوں کے لیے مفید
اس تحقیق میں ڈچ سائنسدانوں کے ایک گروہ نے ان لوگوں کوجن کی پیٹ کی چربی کوشش کے باوجودبھی اگر نہ جاتی ہوتومشورہ دیاہے کہ وہ ایک سادہ سے خون ٹیسٹ کے ذریعے وٹامن ڈی کی سطح چیک کروائیں۔بہت سے لوگ جن میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے ان میں کوئی کلینیکل علامات ظاہرنہیں ہوتی جس کی وجہ سے تشخیص نہیں ہوپاتی۔نتیجتاًان میںاس کی سطح خطرناک حد تک کم ہوجاتی ہے۔
ماضی میں لوگوں کی ناراضگی کوکم کرنے کی کوشش میں پیٹ کی چربی کو”لوہینڈلز “یا”مشروم ٹاپ” کانام دیاجاتاتھا اوراب ہمارے پاس چربی کی ان تہوں کی قدردانی ایک اوروجہ ہے کہ یہ جمع ہونے والافیٹ وٹامن کی کمی کی طرف براہ راست ہماری توجہ مبذول کرواسکتاہے۔ ابتدائی مراحل میں اس کمی کی تشخیص ہمیںاس سے پہنچنے والے بہت سے سنگین منفی اثرات سے بچاسکتی ہے۔ ساتھ ہی طاقتور،دلکش اورسرخ وسفید رہنے میں ہماری مددکرسکتی ہے۔

اس آرٹیکل کو انگریزی میں  پڑھنے کے لئے کلک کریں 


The post وٹامن ڈی کا حصول پیٹ کی چربی کم کرنےکا آسان طریقہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
بنا کسی مشقت کے وزن گھٹائیں https://htv.com.pk/ur/fitness/lose-weight-without-trying Mon, 07 Aug 2017 11:42:28 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=21749 lose weight

وزن کم کرنے کے لئے لمبے عرصے تک کسی خاص ورزش یا غذا کا استعمال خاصا مشکل کام ہے لیکن بہت سے طریقے ایسے ہیں جن کے ذریعے آپ کم کیلوریز لے سکتے ہیں۔ یہ طریقے ناصرف وزن کم کرتے ہیں بلکہ آئندہ بھی وزن کو بڑھنے نہیں دیتے۔ بغیر کسی خاص غذا یا ورزش […]

The post بنا کسی مشقت کے وزن گھٹائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
lose weight

وزن کم کرنے کے لئے لمبے عرصے تک کسی خاص ورزش یا غذا کا استعمال خاصا مشکل کام ہے لیکن بہت سے طریقے ایسے ہیں جن کے ذریعے آپ کم کیلوریز لے سکتے ہیں۔
یہ طریقے ناصرف وزن کم کرتے ہیں بلکہ آئندہ بھی وزن کو بڑھنے نہیں دیتے۔
بغیر کسی خاص غذا یا ورزش کے وزن کم کرنے کے طریقے:

۱۔آہستہ آہستہ اور اچھی طرح چبا کر کھائیں:

آپ نے اپنی ضرورت کے مطابق مناسب غذا لے لی ہے اس کا تعین دماغ کرتاہے لیکن اس میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔
اچھی طرح چبا کر کھانے سے کھانے کی رفتار کم ہوتی ہے ا س طرح جلد پیٹ بھر اہوا محسوس ہوتا ہے اور کم کھانا کھایا جاتا ہے ۔ زیادہ تیزی سے کھانا وزن کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ تیزی سے کھانے والوں کا آہستہ کھانے والوں کی نسبت زیادہ وزن بڑھتا ہے ۔ آہستہ آہستہ چبا کر کھانے میں آپ کا کم کیلوریز میں پیٹ بھر جائے گا۔ وزن کم کرنے اور موٹاپے سے بچنے کا آسان طریقہ ہے۔

۲۔ مضر صحت کھانے کے لیے چھوٹی پلیٹ استعمال کریں:

پہلے وقتوں کے مقابلے میں آجکل بڑے سائز کی پلیٹیں استعمال ہونے لگی ہیں۔ جب چھوٹی پلیٹوں میں کھایا جاتا تھا تو کم کھانے سے بھی پلیٹ بھری ہوئی لگتی تھی جبکہ اب بڑی پلیٹ میں جتنا کھانا ڈال لیں وہ کم لگتا ہے اور آپ اس میں مزید کھانا ڈالنا چاہتے ہیں۔ اس لیے جب بھی مضر صحت کھانا کھائیں چھوٹی پلیٹ میں کھائیں جبکہ صحت بخش کھانے کے لیے بڑی پلیٹ استعمال کریں۔

۳۔ زیادہ پروٹین لیں:

پروٹین آپ کی بھوک پر گہرا اثر ڈالتے ہیں اس کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے اور کم کیلوریز میں بھی پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پروٹین ایسے ہارمونز پر اثر انداز ہوتے جو بھوک کی کیفیت کو کم کرتے ہیں ۔
ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ۱۵ سے ۳۰ فیصد زائد پروٹینز لینے والے لوگوں نے ۱۲ ہفتے میں ۱۱ پاؤنڈ تک وزن کم کیا ۔ اگر آپ ناشتے میں اناج سے بنی چیزیں کھاتے ہیں تو اس کی جگہ پروٹین جیسے انڈے وغیرہ کھانا شروع کردیں۔ اس طرح دیر تک پیٹ بھرا رہے گا اور دوپہر میں کم کھایا جائے گا۔ دہی ، مچھلی ، مرغی، بادام اور دالیں پروٹین سے بھرپور غذائیں ہیں۔

۴۔ مضر صحت کھانا اپنی نظروں سے دور رکھیں:

کھانے پینے کی چیزیں سامنے ہوں تو انھیں دیکھ کر بھوک لگتی ہے اور کھانے کا دل چاہتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق جن گھروں میں زیادہ کیلوریز والے کھانے سامنے ہوتے ہیں اس گھر کے افراد ان افراد کے مقابلے زیادہ موٹے ہوتے ہیں جن کے گھروں میں پھل سامنے رکھے ہوتے ہیں ۔ اس لیے مضر صحت کھانوں کو ایسی جگہ رکھیں جہاں نظر نہ جاسکے جبکہ صحت بخش کھانوں کو نظروں کے سامنے رکھیں تاکہ جب بھی آپ کو بھوک لگے آپ اچھی چیز کھائیں۔

۵۔ فائبر والی غذا کھائیں:

فائبر والی غذاؤں میں پیٹ دیر تک بھرا محسوس ہوتا ہے ۔
ایک تحقیق کے مطابق ایک خاص قسم کے فائبر جو وسکس فائبر کہلاتا ہے ۔وزن کم کرنے میں بہت مددگار ہے اور اس سے کھانا کھانے کی کم خواہش ہوتی ہے۔ یہ فائبر پھلوں ، جوء ، کینو اور السی کے بیجوں میں پایا جاتا ہے۔

۶۔ زیادہ پانی پئیں:

کھانے سے پہلے پانی پینے سے کھانا کم کھایا جاتاہے اس طرح وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے آدھا لیٹر یعنی دو گلاس پانی پینے سے بھوک کم ہوجاتی ہے اور ایسے لوگ ۱۲ ہفتوں میں ۴۴ فیصد تک زیادہ وزن کم کرلیتے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ زیادہ کیلوری والے سوڈا ڈرنکس اور جوس کی جگہ بھی پانی استعمال کریں تو اس کا بھی آپ کی صحت پر اچھا اثر پڑے گا۔

۷۔کھاتے وقت برقی آلات استعمال نہ کریں:

کھانا کھاتے وقت صرف کھانے پر دھیان دیں اس طرح آپ کم کیلوریز کھائیں گے ۔ ایسے لوگ جو کھانا کھاتے وقت ٹی وی دیکھ رہے ہوں یا کمپیوٹر اور موبائل استعمال کر رہے ہوں تو وہ ضرورت سے زیادہ کھاسکتے ہیں ۔ کھانے کے دوران برقی آلات استعمال کرنے والے لوگ ۲۵ فیصد زیادہ کیلوریز لے سکتے ہیں۔ اگر آپ کھانا کھاتے وقت ہمیشہ ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں تو حاصل ہونے والی کیلوریز صحت پر غلط اثر ڈالیں گی۔

۸۔میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں:

میٹھے مشروبات سے زیادہ کیلوریز حاصل کی جاسکتی ہیں کیونکہ ان سے پیٹ جلدی نہیں بھرتا ۔ اس لیے میٹھے مشروبات سے پرہیز بھی وزن کم کرنے اور بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

مزید جانئے :دوبارہ وزن بڑھنےسے بچنے کے چھ طریقے


The post بنا کسی مشقت کے وزن گھٹائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>