Facebook Pixel

کراچی : سوبھراج میٹرنٹی ہسپتال کے 25گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی شروع

535

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام سوبھراج میٹرنٹی اسپتال میں عملے کی فزیکل ویریفیکیشن کے دوران 25 گھوسٹ ملازمین پائے گئے جن کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے ایم سی کی جانب سے سوبھراج میٹرنٹی اسپتال کے تمام عملے بشمول ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل و انتظامی 216 ملازمین، نرسز وغیرہ کی فزیکل ویریفیکیشن کی گئی جس کے نتیجے میں اسپتال میں 25 گھوسٹ ملازمین کا پتہ چلا جبکہ سوبھراج میٹرنٹی اسپتال کے 27 ایسے ملازمین جو دیگر اسپتالوں، دواخانوں یا کے ایم سی کے دیگر محکموں میں تعینات ہیں انہیں تین یوم کے اندر سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے ایم سی کے روبرو پیش ہونے اور اپنی آئندہ ڈیوٹی کے متعلق احکامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...