جدید ٹکنالوجی ، وائی فائی کے مضر اثرات

947

ترقی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کی خواہش ہر انسان کی ہوتی ہے لیکن اچھے برے کی پہچان کرنے والے کو ہی انسان کہاجاتاہے آج موجودہ معاشرے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ زیادہ دیکھی جاتی ہے۔اچھے سے اچھا موبائل ہونا فخر کی بات سمجھی جاتی ہے اور تو اور چھوٹے چھوٹے بچوں کو موبائل دے کر ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ٹھیک کررہے ہیں حالانکہ یہ نہایت ہی غلط اقدام ہے۔جدید ٹکنالوجی کی آمد کے ساتھ اب ہر کوئی وائی فائی سے کنیکٹ نظر آتاہے ۔ چھوٹے بچے یا توزیادہ وقت موبائل پر گیمز کھیلتے ہیں یا پھر اسکا مس یوز کرتے ہیں اور تو اور اب تو چند ماہ کے بچوں کو بھی والدین موبائل پر نظمیں،کارٹون اور کہانیاں دکھاتے ہیں جب کہ اس بات سے سبھی واقف ہیں کہ صرف موبائل کی ریز ہی نقصان پہنچانے کے لئے کافی ہیں۔

وائی فائی کی شعاعوں کے بارے میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ وائی فائی متعارف ہونے کے بعد محققین نے اسکے استعمال نے جو نتائج بیان کئے ہیں وہ نہایت واضح اور افسوسناک ہیں۔اس تحقیق کے مطابق وائی فائی کے منفی اثرات مجموعی صحت ،دماغ کی صحت کو اور خاص طور پر چھوٹے بچوں کیونکہ وہ زیادہ حساس ہوتے ہیں انھیں متاثر کرتے ہیں۔

اسکے برعکس ایک رپوٹ کے مطابق وائی فائی محفوظ ہے اور اس سے بچوں یا بڑوں کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچتاہے۔ لیکن اس با ت سے تو ہم سب ہی بخوبی واقف ہیں کہ شعائیں چاہے وہ ٹی وی کی ہو یا کمپیوٹر کی ، عام موبائل کی ہوں یا وائی فائی کنیکٹ موبائل کی اور حتٰی کے سورج جو روشنی کا قدرتی ذریعہ ہے اسکی بھی شعائیں نقصان پہنچا سکتی ہیں تو کیا آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ دن بھر وائی فائی کنیکٹ موبائل کے استعمال کی عادت کے باوجود وہ آپ پرکوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہونگے۔ہمارے معاشرے میں تو اب یہ حال ہوچکاہے کہ لوگ سوتے بھی ہیں تو موبائل کے ساتھ اور اٹھتے بھی ہیں تو موبائل ہاتھ میں لے کر ۔
کہنے کا یہ مقصد ہر گز نہیں کہ جدید ٹکنالوجی استعمال نہ کریں ضرور کریں لیکن ترقی کے لئے صحت کی بربادی کے لئے نہیں۔ہم دوسرے مما لک کی بہ نسبت ترقی کے میدان میں بہت پیچھے ہیں کیونکہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم ان ٹکنالوجیز کو ترقی کے لئے نہیں بلکہ ٹائم پاس کا ذریعہ سمجھ کر استعمال کرتے ہیں ،تحقیقات کے مطابق وائی فائی سے ہونے والے صحت کے نقصانات کی تفصیل درج ذیل ہے ۔جو نئی تو نہیں ہے لیکن اسکے نقصانات کے بارے میں جاننے کے بعد سوچنے کی ضرورت یقیناًہے۔

۱۔آپ نے کبھی محسوس کیاہے کہ رات سونے سے پہلے و ائی فائی کے استعمال کے بعدآپکو نیند نہیں آتی یا پھر آپکو سونے کے لئے کوشش کرنی پڑتی ہے۔ ۲۰۰۷ کی تحقیق کے مطابق فون سے لو فریکوئینسی موڈیویشن نیند پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اور یہ نیند کے مجموعی بڑے مسائل کا آغا ز کرسکتی ہے ڈپریشن اور ہائی بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب ناکافی نیند ہوسکتی ہے۔سوتے وقت موبائل فون اپنے قریب نہ رکھیں کیونکہ اسمیں آنے والے سگنلز نیند میں مداخلت اور دائمی انسومنیا کے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔
۲۔وائی فائی سے نون تھرمل ریڈیو فریکوئنسی بچوں کی نشوونما، خاص طور پر ہونے والے بچے کی نشوونما پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے۲۰۰۴ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ ہونے والے بچے کے گردوں پر اثر انداز ہو سکتاہے۔اور ۲۰۰۹ میں آسٹرین نے بھی اس تحقیق کی حمایت کی ہے مختصر یہ کہ وائی فائی کا ناجائز استعمال انکی نشوونما کے مسائل کے خطرہ اور خاص طور پر بڑھتے ہوئے ٹشوز جو بچوں اور نوجوانوں میں ہوتے ہیں انھیں متاثر کرسکتاہے۔
۳۔ وائی فائی خلیوں کی نشوونما پر اثر انداز ہوتاہے موبائل فون سر کے پاس رکھ کر سونے سے توجہ مرکوز کرنے میں مشکل درپیش ہوتی ہے۔اس بات کی تصدیق کے لئے پودوں پر تجربہ کیا گیا پودو ں کا ایک گروپ جو وائی فائی کی تابکاری سے دور تھا بڑا ہوتاگیا جبکہ دوسرا گروپ جو وائی فائی کنیکشن کے پاس تھے وہ بڑھ نہیں رہے تھے۔
۴۔جب توجہ مرکوز کرنے کے مسائل درپیش آنے لگے تو سائنسدانوں نے دماغ کے نظام پر 4G تابکاری کے اثرات کے بارے میں جانناشروع کیاMRI ٹکنالوجی ریسرچ کے مطابق 4Gکی تابکاری کے اثرات سے دماغ کے کئی حصو ں کی سرگرمی متاثر ہوئی تھی۔
۵۔مردوں اور عورتوں کے ایک سادہ سے میموری ٹیسٹ میں وائی فائی کے استعمال سے مردوں کے مقابلے ،عورتوں میں خاص طور پر دماغ کی سرگرمیوں اور توانائی کی سطح میں نمایاں تبدیلی آئی تھی۔
۶۔اگر وائر لیس نیٹ ورک یا 3Gاور LTEسیل فون کے درمیان ہونے سے آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ آپکا دل تیزی سے دھڑکتا ہے تو یہ برقی مقناطیسی فریکوئنسی کے باعث جسمانی ردعمل ہے۔
۷۔مختلف رپوٹس اور کیس اسٹڈیز کے مطابق الیکٹرومیگنیٹک ریڈیئیشن ٹیومر کے خطرے کو بڑھاتاہے۔

منفی اثرات سے حفاظت کے طریقے

اگر آپ نوٹ کریں کہ آپکے اسمارٹ فون پر کتنے وائی فائی نیٹ ورک سگنل آرہے ہیں تو آپکو اندازہ ہوگا کہ آپ الیکٹرو میگنیٹک کے اطراف میں گھرے ہیں اس سے بچنا مشکل ہے لیکن چند چھوٹے اقدامات کے ذریعے آپ احتیاط کرسکتے ہیں۔
۱۔میلاٹونن سپلیمنٹ ا ور اینٹی آکسیڈنٹ اسکے منفی اثرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
۲۔کم سے کم اور ضرورت کے تحت استعمال کریں اور صحت مند رہیں۔
۳۔فون ،لیپ ٹوپ، اور ٹیبلیٹس اپنے قریب نہ رکھیں اور جب آپ انھیں استعمال نہیں کررہے ہوں تو انھیں آف کردیں( اپنے وائر لیس راؤٹر بھی)۔
۴۔حاملہ خواتین خاص طور وائر لیس آلات سے بچیں ۔
۵۔اپنی فیملی کو زیادہ وقت دیں تاکہ آپکو وقت گزارنے کے لئے ان نقصان دہ چیزوں کا سہارا نہ لیناپڑے۔
لیپ ٹاپ اور سیل فون کی تابکاری سے بچنے کے لئے اپنی حفاظت کے لئے ان طریقوں پر عمل کریں اگر آپ نے وائی فائی کے منفی اثرات کا تجربہ کیا ہوتو اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لئے مناسب اقدامات ضرور کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...