فرسٹ ایڈ

1,221

مختصرجائزہ

فرسٹ ایڈ کامطلب موقع پرہی فوری طبی امدادکی فراہمی ہے جوڈاکٹرکے پاس لے جانے سے پہلے مریض کوفراہم کی جاتی ہے۔یہ بنیادی مہارتوں کاایک مجموعہ ہے جسے ہرفرد کوسیکھنااوراس پرعمل کرناآناچاہئے۔ اس بات سے قطع نظرہو کرکہ ان کاتعلق پیشہ ورانہ طورپرطب سے ہے یانہیں ۔مندرجہ ذیل صورتحال ایسی ہیں جن کاہرشخص کوزندگی میں سامنارہتاہے اورانھیں فوری طبی امدادکی ضرورت ہوتی ہے:
1۔دم گھٹنا
2۔معمولی جل جانا
3۔زیادہ جل جانا
4۔خون بہنا
5۔چوٹ

وجوہات

عام طورپرپیداہونے والی ان تمام صورتحال کی وجوہات یہ ہیں:
٭دم گھٹناکسی بھی وجہ سے جیسے( کھانایاکسی بے جان چیزکی وجہ سے)جوحلق میں داخل ہوکرہواکے بہاؤ کوروک دے
٭معمولی جلناآگ ،کیمیکل،تابکاری،گرم اشیاء جلد پرلگنے کی وجہ سے
٭زیادہ جلنااس کی وجوہات بھی معمولی جلنے کی طرح ہیں بس جلدکے جلنے کادورانیہ زیادہ ہوتاہے
٭خون بہناکٹ لگنا،سڑک پرٹریفک حادثہ
٭چوٹ صدمہ،ہیٹ اسٹروک،شدید جلنے کی وجہ سے،زیادہ خون بہنے کی صورت میں،الرجی کی وجہ سے

علامات

فوری طبی امدادسے پہلے ان صورتحال سے منسلک علامات پرنظرڈالناضروری ہے تاکہ ان کی شناخت میں آسانی ہوجیسے:
٭دم گھٹنادونوں ہاتھوں سے حلق کوپکڑنا،بات کرنے کی دشواری ہونا،جلدکی رنگت کا نیلا ہونا
٭معمولی جلناسرخی ،درد،چھالے
٭زیادہ جلناگہری ،خشک اورچمڑے جیسی جلد،جلد پرجلنے سے سیاہ دھبے پڑنا
٭خون بہنا
٭چوٹ,جلدکاٹھنڈاپڑجانا،تیزی سے سانس لینا،بے ہوش ہونا،آنکھ کی پتلی کاپھیلنا،ذہنی سطح میں تبدیلی

تشخیص وعلاج

اس کی تشخیص علامات کی بنیادپرکی جاتی ہے اگرچہ ان صورتحال میں ہسپتال میں علاج کروایاجاتاہے لیکن ان تمام صورحال میں کی جانے والی فوری طبی امداد علیحٰدہ علیحٰدہ درج ذیل ہیں:
٭دم گھٹنااس میں باقاعدہ طبی طریقہ کاراپنایاجاتاہے ۔متاثرہ شخص کے پیچھے کھڑے ہوکردونوں ہاتھ مریض کی کمرپررکھیں اورہلکے سے اوپرکی طرف دباناہے۔ایک ہاتھ کی مٹھی بنائیں اورمتاثرہ فرد کی ناف پررکھیں پھردوسرے ہاتھ سے مٹھی کوپکڑیں اورپیٹ پرتیزی سے دباؤ ڈالیں۔تیزی سے ہاتھ کوحرکت دیں اس عمل کوبارباردہرائیں یہاں تک کہ متاثرہ شخص حلق میں پھنسی ہوئی چیز اگل نہ دے۔
٭معمولی جلناجلے ہوئے حصے کوٹھنڈاکریں،جلد پرسے کپڑے ہٹائیں،چھالوں کونہ پھاڑیں،لوشن لگائیں ،بینڈیج کریں
٭زیادہ جلناجلے ہوئے حصے کوڈھک کررکھیں،جیولری اوربیلٹ وغیرہ اتاردیں،پانی نہ لگائیں،جلے ہوئے حصے کواوپررکھیں،زخموں کی علامات کی نگرانی کریں
٭خون بہناخون بہنے والے حصے پردباؤ ڈالیں،خون روکنے کے لئے ٹونیکیٹ باندھیں
٭چوٹ متاثرہ شخص کونیچے بٹھائیں اورپیروں کوہلکاسااونچارکھیں،کمبل سے ڈھانپ دیں اورفوری طورپرمدد کے لئے کال کریں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...