بار بار آنکھ پھڑکنا بے وجہ نہیں

69,388

آنکھ پھڑکنے کا سب سے عام سبب کشیدگی،تھکاوٹ ،نیند کی کمی اورکیفین کا زیادہ استعمال ہے۔اگر آپ آنکھوں کے پھڑکنے سے پریشان ہیں تو آپ کیفین کی مقدار کوکم کریں۔
آنکھ کاپھڑکنا یا مایوکیمیا پپوٹوں کے پٹھوں کا باربارغیراختیاری طورپرسکڑنا ہے ۔ عموماً آنکھ کے اوپر والا حصہ زیادہ پھڑکتا ہے لیکن یہ عمل اوپری اورنچلے دونوں حصوں میں ہوتا ہے۔

اکثرلوگوں میں یہ کھنچاؤ بہت معمولی سا ہوتا ہے اسی لئے پپوٹے پرہلکا سا کھچاؤ محسوس ہوتاہے۔ جبکہ کچھ لوگوں میں یہ کھچاؤ شدید ہوتا ہے۔Blepharospasmکہلاتی ہے۔
یہ حالت آنکھوں کے پھڑکنے کاعمل چندسیکنڈ یاایک منٹ ہوتاہے۔ یہ عمل چند دن تک جاری رہ سکتاہے لیکن یہ ہفتوں یا مہینوں نہیں ہوتا۔اس سے نہ تو درد ہوتاہے اورنہ ہی یہ نقصان دہ ہیں لیکن اس عمل سے آپ پریشان ضرورہوجاتے ہیں۔ویسے تو یہ خود ہی ٹھیک ہوجاتاہے لیکن اگریہ مسلسل ہوتو یہ دائمی موومنٹ ڈس آرڈر کی نشانی ہوسکتی ہے۔

آنکھ پھڑکنے کی وجوہات

کبھی کبھارآنکھ پھڑکنے کی وجوہات نہیں ہوتی لیکن اس کی زیادتی مختلف مسائل کی نشاندہی کرتی ہے۔اس کی وجہ آنکھوں میں جلن،پپوٹے(Eyelid) میں کشیدگی،تھکاوٹ ،کشیدگی،نیند کی کمی،جسمانی محنت کی زیادتی،ادویات کے منفی نقصانات اور تمباکو یا کیفین کازیادہ استعمال ہے۔

اگرآنکھوں کے پھڑکنے کی شکایت مستقل رہے تویہ حالت عام طورسے دونوںآنکھوں کومتاثرکرتی ہے۔اس حالت کی صحیح وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی لیکن یہ صورتحال اسے مزید نقصان کاباعث بنادیتی ہیں۔

اس میں پپوٹے کی سوزش،آنکھوں کاخشک ہونا،آشوب چشم،ماحولیاتی اثرات جیسے ہوا،تیزروشنی ،سورج اورآلودگی وغیرہ،تھکاوٹ اورکشیدگی،روشنی سے حساسیت اورالکحل،تمباکواورکیفین کازیادہ استعمال شامل ہے۔

مردوں کی نسبت عورتوں میں یہ عام ہے۔اگریہ حالت شدت اختیارکرجائے تو اس کے سبب دھندلا نظرآنا، روشنی کی حساسیت میں اضافہ اور Facial spasmsکے مسائل ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر کے پاس جانے کی نوبت کب آتی ہے؟

اگر آنکھوں کے پھڑکنے میں اضافہ ہوجائے تو ڈاکٹر سے میڈیکل ٹریٹمنٹ کی ضرورت پیش آتی ہے۔بصورت دیگریہ اعصابی نظام میں خرابی کاسبب بن سکتی ہے۔اگر آنکھ پھڑکنے کے ساتھ ساتھ آپ کوان علامات کابھی سامناہوتوڈاکٹرسے فوری رابطہ کریں۔
۱۔آنکھ میں سوجن،سرخی اورآنکھ بہہ رہی ہوتو
۲۔اگر اوپر والا آئی لڈ باربار نیچے کی طرف گرے تو
۳۔جب آنکھ  پھڑکے تو مکمل طور پر بند ہو جائے
۴۔اگریہ مسئلہ کئی ہفتوں تک مسلسل رہے تو
ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیونکہ یہ عمل آپ کے چہرے کے دیگرحصوں کوبھی متاثرکرسکتاہے۔

اس کی روک تھام کیسے کی جاسکتی ہے؟

۱۔اگرآپ کومستقل یہ شکایت رہتی ہے تو ایک نوٹ بک تیارکریں اورنوٹ کریں کہ یہ کب کب ہوتی ہے۔
۲۔آپ اپنی کیفین کی مقدارکوچیک کریں اگراسموکنگ کی عادت ہے تو اس کی تعداد کو بھی نوٹ کریں۔
۳۔ذہنی تناؤ کا شکار ہیں تو اسے نظرانداز نہ کریں۔
۴۔نیند کا دورانیہ اوراوقات نوٹ کریں۔
ان سب کاموں کے بعد اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ جب آپ ناکافی نیند لیتے ہیں تو اس مسئلہ سے دوچارہوتے ہیں تو کوشش کریں کہ اپنے نیند کے دورانیہ میں اضافہ کریں۔اگرکیفین یااسموکنگ کی زیادتی کے سبب ہوتا ہے تو اسے کم کریں۔

اگرآپ کو لگتا ہے کہ جب آپ ڈپریشن کا شکارہ وتے ہیں توایسا ہوتا ہے تو اپنے آپ کواس سے بچانے کی کوشش کریں۔ڈپریشن ،کیفین اورغیرصحت (health) بخش طریقوں کو کم اورنیند کو پورا کریں اورمزے سے خوشگوار زندگی گزاریں۔

مزید جانئے: آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لئے مفید مشورے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...