آپکا تکیا آپکو بیمار بھی کر سکتا ہے

14,257

دن بھر کی تھکا دینے والی محنت کے بعد جب رات کو آرام کرنے کے لئے انسان لیٹتا ہے تو اسکی ایک ہی خواہش ہوتی ہے کے تکیہ آرام دے ہو۔ تاکے جب اگلے دن کا آغاز ہو تو خوش و خرم اور تندرست و توانا اٹھے ۔ تمام افراد کو اس بات کا بخوبی علم ہے کے رات کو آٹھ گھنٹے کی نیند تندرست و توانا رہنے کے لئے بہت ضروری ہے لیکن بہت سے لوگ یہ بات نہیں جانتے کے رات کو پرسکون نیند کے لئے استعمال کیے جانے والا تکیہ ہمیں کس مشکلات میں ڈال سکتا ہے اور ہماری صحت مند زندگی کو کس طرح متاثر کر سکتا ہے۔

تکیہ کس طرح سے آپکو متاثر کر سکتا ہے اور سہی تکیہ کا انتخاب کس طرح کیا جائے یہ ہم آپکو بتایں گے

الرجی اور خارش

ہم اپنی زندگی کا تقریبآ تیسرا حصہ سو کے گزارتے ہیں بہرحال کیا آپ بخوابی اور نیند کی کمی کا شکار ہیں اور زیادہ وقت بستر پر اپنے تکیہ کے ساتھ گزارتے ہیں کیا آپ جانتے ہیں کے آپکے تکیے کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد اور اس پر جمنے والی مٹی خارش اور الرجی کی ایک سب سے بڑی وجہ ہے

کیا آپکا تکیا آپکو بیمار کر رہا ہے

ایک ریسرچ کے مطابق زیادہ تر بیماریاں تکیے سے لگتی ہیں زیادہ تر تکیا اور میٹریس بنانے والی کمپنیاں ان میں پولیسٹر فوم استعمال کرتے ہیں جو کے آہستہ آہستہ آپکے کمرے کی فضا میں مختلف کیمیکلز چھوڑتا رہتا ہے اور یہ کیمیکلز سانس کی بیماری جلد کے امراض اور سر میں درد کی وجہ بنتے ہیں۔

پرانے تکیے

اگر آپ اپنی آٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرنے کے بعد بھی کمر درد کندھوں کے درد کا شکار ہیں تو اسکی ایک بنیادی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کے اپکا تکیا پرانا ہو چکا ہے ایک ریسرچ کے مطابق پچاسی فیصد لوگوں میں کمر درد اور کندھوں کے درد کی وجہ انکا تکیا ہے۔

مصنوعی تکیے

مائکرو فائبر اور پولیسٹر سے تیار شدہ تکیے سستے اور آسانی سے واش ہو جانے کی وجہ سے بازاروں میں زیادہ سیل کیے جاتے ہیں یہ تکیے دھل جانے کے بعد بھی ان میں مٹی اور جراثیم رہ جاتے ہیں جو مختلف بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں. ان تکیوں کو ? سال استعمال کے بعد تبدیل کر لینا بہتر ہے ۔

اونی یا سوتی تکیے

اگر آپکو دھاتوں سے الرجی ہے تو اونی یا سوتی تکیے آپکے لئے بہترین آپشن ہیں یہ قدرتی ہونے کی وجہ سے انکے نہ تو کوئی مضر اثرات ہیں اور نہ ہی ان کی تیاری میں کسی دھات کو شامل کیا جاتا ہے البتہ تین سے پانچ سال کے بعد ان تکیوں کو بھی بدل لینا چاہیے ۔

لیٹیکس تکیے

لیٹیکس تکیے بہت جلد ہی اچھی خاصی شہرت کما چکے ہیں یہ تکیے زیادہ تر وہ افراد استعمال کرتے ہیں جن میں کمر درد اور کندھوں کے درد کی شکایت ہو ان کی ایک خاص بات یہ ہے کے یہ تکیے زیادہ تر ربڑ سے تیار کیے جاتے ہیں اس لئے ان پر گردوغبار نہیں جمتا۔

مزید جانئے :قدرتی جراثیم کش محلول کو گھر میں بنائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...