طویل عرصے تک رہنے والے ٹانسلز کی علامات و علاج
ٹانسلز کی بیماری زیادہ تر بچوں میں ہوتی ہے لیکن اکثر نوجوان اور بڑے بھی اس سے متاثر ہوجاتے ہیں۔ عام طور پر یہ کچھ ہی دنوں میں ختم ہو جاتے ہیں۔
ٹانسلز کی علامات:
۔ بچوں یا بڑوں میں وائرس کی وجہ سے ہونے والے ٹانسلز اپنی مدت پوری کرکے ختم ہوتے ہیں اور اینٹی بائیوٹک کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ٹانسلز میں نزلے اور زکام کی کیفیت ہوتی ہے۔ گلے میں موجود ٹانلسز پھول جاتے اور سرخ ہوجاتے ہیں۔
ٹانسلز کی بڑی علامات یہ ہیں۔
۔ گلے میں خراش
۔ نگلنے میں تکلیف ہونا
۔ آواز بیٹھ جانا
۔ بخار ہونا
۔ کھانسی
۔ سردرد
۔ طبیعت گری ہوئی محسوس ہونا
۔ کان میں درد
۔ تھکن محسوس ہونا
ٹانسلزکے مزید بڑھنے کی علامات:
۔گر دن کے سائڈ میں غدود کا پھول جانا۔ جو گردن میں ایک طرف گلٹی کی طرح محسوس ہوتی ہے۔
۔ ٹانسلز پر سفید پس کے بھرے نشان۔
۔ سانس میں بدبو۔
ٹانسلز کتنے عرصے تک رہتے ہیں؟
عام طورپر ۳ سے ۴ دن میں اس کی علامات ختم ہوجاتی ہیں۔
ٹانسلز کی بیماری لگنے والی نہیں لیکن یہ انفیکشن نزلے اور زکام کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس لیے اس انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے۔
۔ جب تک طبیعت ٹھیک نہ ہو گھر پر رہیں۔
۔ چھینکتے اور کھانستے وقت ٹشو منہ پر رکھیں۔
؎۔ ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
ٹانسلز کا گھریلو علاج:
ٹانسلز اپنی مدت پوری کرکے ہی ختم ہوتے ہیں۔ اس کی تکلیف میں آرام کے لیے
۔ خوب آرام کریں۔
۔ پیراسٹامول یا بروفن لیں۔
۔ نیم گرم نمک کے پانی سے غرارے کریں۔
ٹانسلز میں آرام کے لیے:
۔ لوزنجرز
۔ اسپرے
۔ اینٹی سیپٹک سلوشن
کا استعمال کریں۔
ڈاکٹر سے رجوع کریں:
اگر ٹانسلز میں یہ علامات ظاہر ہوں تو ڈاکٹر کو دکھائیں۔
۔جب ٹانسلز پر سفید پس کے نشان ابھر آئیں۔
۔ گلے میں تکلیف بہت بڑھ جائے اور نگلنے میں تکلیف ہو۔
۔ چار دن گزرنے کے بعد بھی علامات برقرار رہیں۔
عام طور پر آپ کا ڈاکٹر آپ سے ان علامات کے بارے میں سوالات کرنے کے ساتھ معائنہ بھی کرتا ہے۔ اور کبھی
۔ ٹانسلز کے پاس سے کاٹن بڈ کے ذریعے صاف کرتا ہے۔ تاکہ اس کا ٹیسٹ کرکے بیکٹیریا کا معلوم ہو سکے۔
۔ اگر علامات زیادہ بڑھ جائیں اور تکلیف ختم نہ ہو تو بلڈ ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔
ٹانسلز کا علاج:
علاج کا دارومدار مرض کی وجوہات پر ہوتا ہے۔
۔ بچوں یا بڑوں میں وائرس کی وجہ سے ہونے والے ٹانسلز اپنی مدت پوری کرکے ختم ہوتے ہیں اور اینٹی بائیوٹک کی ضرورت نہیں ہوتی۔
۔ بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والے ٹانسلز میں اینٹی بائیوٹک دی جاتی ہے۔
ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی ڈاکٹر اس کا فیصلہ کرتا ہے کہ ٹانسلز کا علاج کس طرح کیا جائے۔
سرجری :
ٹانسلز کی شکایت بار بار ہو تو ڈاکٹر انہیں نکالنے کا مشورہ دیتا ہے۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے لیکن اگر ٹانسلز کی تکلیف زیادہ عرصہ رہے یا بار بار ہو تو انہیں نکلوانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
مزید جانئے: 4غذاؤں سے کریں ٹانسلز کا گھریلو علاج