جلد کا کینسر:ابتدائی علامات کے لئے اپنا معائنہ خود کریں

24,666

بریسٹ کینسر کی طرح اسکن کینسر کے مریضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔اس مرض سے بچنے یا ابتداء میں ہی پکڑ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جلد کا خود معائنہ کیا جائے۔ایک سروے کے مطابق ۸۸ فی صد خواتین جلد کے کسی مسئلے کا کبھی ذکر نہیں کرتیں اور ۳۰ فیصد خواتین خود اپنی جلد کا معائنہ کرتی ہیں۔
اگر آپ اپنی جلد کا خود معائنہ نہیں کرتے ہیں تو اب شروع کردیں۔ جن کا طریقہ ماہرین یوں بتاتے ہیں۔

روشن کمرہ:

جلد کا معائنہ مہینے میں ایک مرتبہ ضرور کریں۔ معائنے کے لیے ایسے کمرے کا انتخاب کریں جو سب سے زیادہ روشن ہو یا روشنی کا زیادہ انتظام ہو ساتھ ہی بڑا آئنہ ہو جس میں آگے پیچھے اور سائڈ کے حصے آسانی سے دیکھے جاسکیں۔

ان باتوں کاخیال رکھیں:

اپنے جسم کو آگے ، پھر پیچھے سے اور پھر سائڈسے دونوں ہاتھ اوپر اٹھا کر دیکھیں، اگر کوئی غیر متوازن نکتہ نظر آتا ہے تو اس کا معائنہ کرنے میں ان باتوں کا خیال رکھیں۔
۔ ایسے تل کے دونوں نصف حصے الگ رنگ کے نظرآتے ہیں
۔ کنارے ناہموار ہوتے ہیں۔
۔ رنگ ایک جیسا نہیں رہنا
۔ اسکا ڈایا میٹر پینسل کے ربر (۴ ملی میٹر ) سے بڑا ہوتا ہے ۔
۔ تل کی افزائش میں اضافہ ، سوزش یا خارش

مختلف حصوں کا جائزہ لیں:

کہنیاں موڑ کر ہاتھوں کا اگلا حصہ ، بغل اور ہتھیلیوں کا جائزہ لیں ۔ ساتھ ہی پیروں کے تلوے اور ناخن کا جائزہ لیں ۔ عام طور پر ہتھیلیوں اور پیر کے تلووں پر ایکرل لینٹی جینس میلینوما کے نشان پائے جاتے ہیں جو جلد کی اوپری سطح کے سیلز میں ہوتا ہے۔

ہاتھ اور پیروں کی انگلیاں:

ٹانگوں اور پیروںکا پچھلا حصہ دیکھیں ، پیروں کی انگلیوں کے درمیان کی جگہ اور پیروں کے تلوے چیک کریں۔ ہاتھوں اور پیروں کے ناخن کا بھی ضرور معائنہ کریں ۔ ناخنوں پر بننے والی نئی تہہ بھی کینسر کی نشانی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ برائون کلر کی کوئی لائن (جو کیوٹیکل سے ناخن کے سرے تک جارہی ہو) دیکھیں تو اپنے ڈرماٹولوجسٹ کو ضرور دکھائیں۔

کاندھوں کے اوپر:

گردن کے پیچھے اور سر کے حصے کا بھی معائنہ کریں آپ کسی اور کی مدد لے سکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں بلوڈرائیر سے بھی کام لیا جاسکتا ہے ۔ سر پر ابھرنے والے میکینو ما ۶ فیصد سے بھی کم ہوتے ہیں لیکن خطرناک ثابت ہوتے ہیں کیونکہ یہ کینسر کے کافی بڑھنے کے بعد ظاہر ہوتے ہیں۔

ہاتھ کے شیشے کا استعمال کریں:

کمر اور اسکے نیچے کا حصہ دیکھنے کے لیے دیوار میں لگے شیشے کے بجائے ہاتھ کا شیشہ استعمال کریں ۔ کوئی بھی تشوش ناک چیز دیکھیں تو ڈاکٹر کو بتائیں کیونکہ یہ ایسی کوئی بھی چیز ہوسکتی ہے جس کے بارے میں آپ نہیں جانتے ۔

ان حالات میں تاخیر کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہ نشانات چند ہی مہینوں میں کینسر میں تبدیل ہوجاتے ہیں ، کسی تل یا مسّے کے لیے آپکا ڈرماٹولوجسٹ فوری اقدام کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...