لیکوریاکے بارے میں 11ضروری حقائق

11,079

ویجائنل ڈسچارج (vaginal discharge) یا لیکوریا وہ سیال ہوتا ہے جو کہ ویجائنہ سے خارج ہوتا ہے ۔ خواتین خاص ایام اور عام دنوں میں بھی اس عمل سے گزرتی ہیں جس کا آغاز سات سے بارہ سال کی عمر سے ہوتا ہے ۔ یہ سلسلہ مینو پاز یعنی ماہواری ختم ہونے تک جاری رہتا ہے ۔

شرم کی وجہ سے عموماً خواتین اس بارے میں اپنے معالج سے بات کرتے ہوئے بھی کتراتی ہیں ۔ یہ ہی لاپرواہی آگے جاکر صحت کے بڑے مسئلے کی وجہ بن سکتی ہے ۔ لیکوریا کے بارے میں ان 11 حقائق کا جاننا خواتین کی صحت کے لئے ضروری ہے ۔

1۔لیکوریا کیوں ہوتا ہے؟

ویجانئنل ڈسچارج (vaginal discharge) اس بات کا سگنل ہوتا ہے کہ ویجائنہ درست کام کر رہا ہے اور صفائی کا عمل جاری ہے ۔ یہ سیال سرویکس میں سے جاری ہوتا ہے جس کے ذریعے بیکٹیریا جسم سے خارج ہو جاتے ہیں ۔یہ مباشرت(intercourse)میں قدرتی لبریکیشن پیدا کرتا ہے ۔

2۔یہ دکھتا کیساہے؟

صحت مند خواتین کا لیکوریا سفید ، صاف اور بدبو سے پاک ہوتا ہےاور اس کے اخراج سے کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی ۔ لیکوریا کے اخراج کی مقدار مختلف ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ماہواری سے پہلے اور بعد میں اس کا اخراج بڑھ جاتا ہے ۔ عموماًایک دن میں چار ملی لیٹر تک لیکوریا ڈسچارج ہو سکتا ہے۔

3۔صفائی کے مصنوئی طریقے

ویجانئہ کی صفائی کا ایک طریقہ جو ان دنوں مغرب میں عام ہوتا جا رہا ہے اور جس بارے میں ڈاکٹرز تشویش کا اظہار کر رہے ہیں وہ ڈوچ یا ڈوچنگ کہلاتا ہے ۔ اس میں اسپرے کے ذریعے پانی اوپر کی طرف پھینکا جاتا ہے جس سے ویجائنہ کی صفائی ہو جاتی ہے ۔ البتہ اس سے ویجائنہ میں موجود مفید بیکٹیریا بھی خارج ہو جاتے ہیں جس سے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔

4۔پیڈ کے استعمال میں احتیاط

بعض خواتین لیکوریا کے باعث کپڑے خراب ہونے سے بچانے کے لئے پیڈ کا استعمال بھی کرتی ہیں۔ البتہ اس میں احتیاط کی ضرورت ہے ۔ ہر وقت پیڈ کا استعمال جلد میں خارش کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ ایک پیڈکو زیادہ دیر تک پہننے سے بھی گریز کریں۔

5۔ماہواری اور مباشرت کے دوران آنے والی تبدیلی

دوران مباشرت اور پیریڈز سے پہلے لیکوریا کا ڈسچارج کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔ اس دوران اس کا اخراج پانی کی طرح ہوتا ہے ۔سیال کے پتلا ہونے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اسپرم بآسانی انڈوں تک پہنچ جائیں۔ ڈسچارج میں ہونےو الی اس تبدیلی پر توجہ دی جائے تو اس سےعورت کی فرٹلٹی بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے ۔

6۔لیکوریا میں خون کا آنا

گہرے رنگ کے ویجائنل ڈسچارج کا مطلب ہے کہ اس سیال میں خون بھی شامل ہے جو کہ بلکل نارمل ہے ۔ تھوڑی مقدار میں خون کا اخراج کوئی خطرے کی بات نہیں البتہ ایسا اکثر ہونے لگے اور خصوصاً پیریڈز کے بعد تو معالج سے مشورہ کر لیں ۔

7۔ڈسچارج ویجائنل ہیلتھ کی علامت

اگر ڈسچارج میں کسی قسم کی تکلیف ہو یا رنگ جلدی جلدی تبدیل ہوتا محسوس ہوتو ضرور اپنا چیک اپ کرائیں ۔یہ ویجائنل انفیکشن کی علامت ہو سکتی ہے ۔

8۔رافع حمل ادویات کا استعمال

جو خواتین برتھ کنٹرول ادویات کا استعمال کر رہی ہوں انہیں لیکوریا کے رنگ اور ساخت میں تبدیلی کا سامنا کرنا پر سکتا ہے ۔ زیادہ تر اس میں کوئی خطرے کی بات نہیں ہوتی ۔

9۔تیز خوشبو والے صابن کے استعمال سے گریز

 خواتین جسم کے اندرونی حصوں کی صفائی کے لئے زیادہ خوشبو والے صابن کے استعمال سے گریز کریں ۔ ایسے صابن میں عموماًکیمیکل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ ویجائنل ہیلتھ کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے ۔ اس جگہ کی صفائی کے لئے اچھے بیبی شیمپو کا استعمال کریں اور پانی سے اچھی طرح جگہ کو صاف کریں ۔

10۔لیکوریا اور کینسر کی تشخیص

ویجائنل ڈسچارج (vaginal discharge) میں سرویکل، ویجائنل اور اینڈو میٹریل سیلز کی محدودمقدار موجود ہوتی ہے ۔ اس بارے میں تحقیق جاری ہے کہ کس طرح ویجائنل ڈسچارج کے نمونے سے کینسر سیلز کا پتا لگا یا جا سکتا ہے ۔

11۔زیرِ ناف بال

جسم کے اندرونی حصے میں بالوں کی موجودگی ویجائنل ہیلتھ کے لئے مفید ہے ۔ اس سے جسم سے لیکوریا کے اخراج میں مدد ملتی ہے ۔ اس سے ویجائنہ نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا سے بھی پاک رہتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...