yoga – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png yoga – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 جسمانی وذہنی صحت کے لیے یوگا کے 8 آسن https://htv.com.pk/ur/lifestyle/8-yoga-tricks Mon, 24 Jun 2019 08:51:30 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33354

یوگا پریکٹس کرنے سے آپ اپنے جسم سے ایک مضبوط  و توانا تعلق قائم کرسکتے ہیں ۔ یوگا آپ کی جسمانی  نشو نما کے ساتھ ذہنی نشونما بھی کرتا ہے ۔ جو لوگ باقائدگی سے یوگا کرتے ہیں انہیں پر سکون نیند آتی ہے اور وہ زندگی کے ہر مرحلے میں زیادہ پر اعتماد رہتے […]

The post جسمانی وذہنی صحت کے لیے یوگا کے 8 آسن appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

یوگا پریکٹس کرنے سے آپ اپنے جسم سے ایک مضبوط  و توانا تعلق قائم کرسکتے ہیں ۔ یوگا آپ کی جسمانی  نشو نما کے ساتھ ذہنی نشونما بھی کرتا ہے ۔ جو لوگ باقائدگی سے یوگا کرتے ہیں انہیں پر سکون نیند آتی ہے اور وہ زندگی کے ہر مرحلے میں زیادہ پر اعتماد رہتے ہیں ۔ یوگا میں کیئے جانے والی مشقیں ذہن کو سکون مہیا کرتی ہیں اور جسم کو توانائی فراہم کرتی ہیں ۔ ورزش کا یہ طریقہ 5ہزار سالوں سے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اس کی جڑیں ہندو مذہبی روایات میں موجود ہیں ۔یوگا کے بعض آسن تو کافی مشکل ہوتے ہیں اور انہیں کرنے کے لیے کسی ماہر یوگی کی مدد درکار ہوتی ہے لیکن بعض پوزس ایسے ہیں جو آپ با آسانی خود بھی کر سکتے ہیں ۔

مندرجہ ذیل آسن کو اپنی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنائیے ۔ ان سے آپ کو اپنی جسمانی صحت، ذہنی قو ت اور جذباتی کیفیت میں نمایاں مثبت تبدیلیاں محسوس ہونگی :

1۔ سمہاسنا

1(8)
یہ ایک زبردست ورزش ہے ۔ خاص طور پر چہرے کے پٹھوں کے لیے یہ بے حد مفید ہے ۔ اس سے گلے کی سوزش اور سانس لینے کی تکلیف میں فائدہ پہنچتا ہے ۔

2۔ سدہاسنا

2(7)
یہ پیٹھنے والا بہترین آسن ہے ۔ اس میں روحانیت کا احساس ہوتا ہے ۔ اس سے ذہن تیز اور اعصابی نظام میں بہتری اور لچک آتی ہے ۔ اس پوز سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے ۔

3۔ سکھاسنا

3(6)
اس آسن سے کولہے اور ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ۔ یہ پوز کرنے سے اسٹریس دور ہوتا ہے، ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور جسمانی تھکن بھی دور ہو جاتی ہے ۔

4۔ ورآسنا

4(6)
یہ ایک طرح سے تھکے ہوئے پیروں کے لیے مرہم کا کام کرتا ہے ۔ اس آسن سے ہاضمہ ٹھیک ہوتا ہے اور گیس کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے ۔

5۔ پریگھاسنا

5(5)
اس آسن سے آنتیں اور معدہ سہی طرح کام کرتا ہے ۔ یہ ورزش پھیپڑوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے ۔ خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور ساتھ ہی جسم کو ضروری توانائی بھی حاصل ہوتی ہے ۔

6۔دنداسنا

6(5)
ٹانگوں کے پٹھوں اور ہڈٖیوں کو طاقت ور بنانے کے لیے اس آسن کو ضرور آزما کر دیکھیں۔ اس سے جسم کی وضع اور حرکات میں باقائدگی آتی ہے ۔ یوگا کا یہ پوز تولیدی نظام کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے ۔

7۔گربھا پنداسنا

7(4)
اس سے قبض اور معدے کے دیگر مسائل میں آرام پہنچتا ہے ۔ پیٹ میں کھنچاؤ یا مروڑ محسوس ہو تو اس آسن کو ضرور کرنا چاہیے ۔ اس سے ریڑھ کی ہڈی ، ناف اور معدہ مضبوط ہوتا ہے ۔

گوموخسانا

9(1)
اس سے کولہوں کا درد دور ہوتا ہے ۔ ٹانگیں ا ور کولہوں کی ہڈی اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ۔ گٹھیا اور بواسیر کے مرض کا شکار افراد کے لیے یہ آسن بے حد فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے ۔


مزید جانئے :یوگا کے حیرت انگیز فوائد

The post جسمانی وذہنی صحت کے لیے یوگا کے 8 آسن appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
ذیابیطس کے علاج کے لئے یوگا کے آسان طریقے https://htv.com.pk/ur/mind-body/yoga-to-cure-diabetes Thu, 25 Apr 2019 07:28:22 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=17426

آج کل تیزی سے بڑھنے والی ایک بیماری کا نام ذیابیطس ہے، یہ صرف موروثی بیماری

The post ذیابیطس کے علاج کے لئے یوگا کے آسان طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

آج کل تیزی سے بڑھنے والی ایک بیماری کا نام ذیابیطس ہے، یہ صرف موروثی بیماری نہیں بلکہ زندگی کی دشواریاں، پیچیدگیاں ،مستقل تناؤ اور بعض اوقات ہائی بلڈپریشر جیسے عوامل بھی اس بیماری کی وجہ بن جاتے ہیں ۔

ذیابیطس جیسے مرض سے فوری اور مکمل نجات حاصل نہیں کی جاسکتی لیکن علاج کے ساتھ چند چیزوں سے پرہیز اور چند غذائی عادات اپنا کر ذیابیطس سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔

ذیابیطس کی وجہ بننے والے عوامل

1۔ وزن کی زیادتی

عام طور پر بدن پر زائد چربی اور وزن کی زیادتی شوگر جیسے مرض کو دعوت دیتی ہے ۔ یوگا کے ذریعے آسانی سے وزن کم کیا جا سکتا ہے اور بہت سی بیماریوں ( جیسے ،شوگر ، بلڈ پریشر ،کولیسٹرول )سے بچا جا سکتا ہے ۔

2۔ ذہنی دباؤ اور جسمانی تکان

تناؤ ،فکر ا،ذہنی دباؤ ور مستقل اُلجھن بھی شوگر کی وجوہات ہیں ۔مستقل ٹینشن اور تناؤ کی حالت میں رہنے سے گلوکا گون نامی ایک ہارمون کا اخراج ہوتا ہے جو خون میں شوگر کی سطح کے اضافے کا باعث بنتا ہے اور جب ہم یوگا کرتے ہیں تو ہمارا تناؤ کا لیول کم ہوتا تا ہے جس سے گلوکا گون کی مقدار کم ہوتی چلی جاتی ہے اور انسولین کا کام بھی مستقل بنیادوں پر موثر ہو جاتا ہے ۔


 

مزید جانئے :25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ

یوگا کے آسان طریقوں کے ذریعے ذیابطیس کا علاج

روزانہ یوگا کرنے سے نہ صرف شوگر لیول کنٹرول کیا جا سکتا ہے بلکہ بلڈ پریشر سے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔
یوگا کرنے سے بہت سی بیماریوں سے مکمل نجات حاصل کی جا سکتی ہے اور بہت سی سنگین بیماریوں کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ اگر روزانہ پابندی سے یوگا کیا جائے تو ان تمام عوامل سے جو کہ ذیابیطس کی وجہ بنتے ہیں ان سے بچا جا سکتا ہے ۔

1۔ پرانام

۱۔زمین پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں
۲۔ کمر اور چہرہ با لکل سیدھا رکھیں ۔اپنے دونوں ہاتھوں کی پشت کو اپنے گھٹنوں پر رکھیں اور آنکھیں بند کر لیں ۔
۳۔ اب آپ گہری سانس لیں اور پانچ سیکنڈ تک سانس روک کر رکھیں اور آہستہ آہستہ سانس باہر نکالیں ۔یہ طریقہ کم سے کم دس با ر کریں ۔
۴۔ اب اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑیں ۔اور گرم ہتھیلیوں کو آنکھوں پر رکھیں اور آہستہ آہستہ آنکھیں کھو لیں ۔

2۔ ستو بندھاسنا

یہ پوس بلڈ پریشر ، ذیابطیس اور پیٹ کے امرض کو دفع کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ پوس اُن خواتین کے لئے بہترین ہے جو حیض کی قلت کا شکار ہوں
1۔ زمیں پر سیدھا لیٹ جائیں
2۔ اپنے پیروں کو سیدھا کھڑا کریں کہ آپ کے تلوے زمین پر لگیں
3۔ اپنے جسم کو ( پیٹ ، کولھے اور کمر ) کو آہستہ آہستہ ہوا میں اُٹھائیں آپ کا سر ،گردن اور تلوے زمین سے لگے رہنے چاہئیں
4۔ اپنے ہاتھوں کی کلائی یا پشت کی مدد سے آپ خود کو اُوپر کی جانب آسانی سے اُٹھا سکتے ہیں ۔اس پوزیشن میں آپ اس وقت تک رہیں جب تک آسانی سے رہے سکیں ۔
اگر کسی کی گردن یا ریڑھ کی ہڈی میں انجری ہو تو اسے یہ پوس نہیں کرنا چاہئے ۔

3۔ بلاسنا

یہ ایک آسان پوس ہے ( جس طرح ہم سجدہ کرتے ہیں ) ۔ یہ ذہنی قوت کو بڑھانے اور تکان کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے کولھے اور ٹخنے کی ہڈی کو مضبوطی دیتا ہے
۱۔ سجدے میں جانے والی پوزیشن میں بیٹھ جائیں اور اپنا سارا وزن اپنی ایڑھیوں پر دیں ( جیسے خواتین بیٹھتی ہیں ) آپ کے دونوں تلوے باہر نکلے ہونے چاہئیں
۲۔ اپنا سر زمیں پر رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو سر کی سیدھ میں اتنی دور لے جائیں کہ آپ کو تکلیف نہ ہو ۔آپ کو اپنے ہاتھوں اور پیٹ میں کھنچاؤ محسوس ہونا چاہئے اس طرح آپ تین منٹ تک بیٹھیں اور آہستہ آہستہ سانس باہر نکالتے ہوئے اُٹھ جائیں ۔

 

4۔ ہالاسنا

یہ پوس تھائرائڈ گلینڈ ز، پیرا تھائرائڈ گلینڈز اور پھیپڑوں کی تکلیف میں موُثر ہے اور ہارمونز لیول درست کرتا ہے
۱۔ زمیں پر اُلٹا لیٹ جائیں اور اپنی ٹانگوں کو موڑیں آپ کی ایڑھیاں کولھوں پر رہیں پھر آہستہ آہستہ ٹانگوں کو لھوں سے بھی اوپر لے جانے کی کوشش کریں ۔اپنا وزن رانوں پر دیں
۲۔ اپنے ہاتھ پیچھے لے جائیں اور اپنے ہاتھوں سے اپنے ٹخنے پکڑ کر کھینچیں اور اُوپر کی جانب لائیں

5۔ وجرسنا

 

یہ سادہ اور آسان پوس ہے ۔( جیسے ہم بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں )
۱۔زمیں پر اپنی ٹانگیں پیچھے موڑ کر بیٹھ جائیں ۔
۲۔ اپنے کولھوں کا وزن ایڑھیوں پر دیں ۔
۳۔ اپنی ہتھیلیاں گھٹنوں پر رکھیں ،سر تھوڑا نیچے جھکائیں ، آنکھیں بند کریں اور گہری سانس لیں


اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے


The post ذیابیطس کے علاج کے لئے یوگا کے آسان طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
اچھی نیند کے لیے 8منٹ کا یوگا https://htv.com.pk/ur/mind-body/8-minute-yoga-for-a-good-night-sleep Sun, 15 Apr 2018 12:16:06 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=12725 yoga

نیند نہ آنا ان دنوں ایک بڑا عام سا مسئلہ ہے جو ہر عمر کے افراد کو لاحق رہتا ہے ۔ کام کی فکر یا پڑھائی کا بوجھ آپ کی نیند کے آڑے آجاتا ہے ۔ یوگا ذہن کو پر سکون کرنے اور اچھی نیند پانے کا بہترین طریقہ ہے ۔ اس سے جسم و […]

The post اچھی نیند کے لیے 8منٹ کا یوگا appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
yoga

نیند نہ آنا ان دنوں ایک بڑا عام سا مسئلہ ہے جو ہر عمر کے افراد کو لاحق رہتا ہے ۔ کام کی فکر یا پڑھائی کا بوجھ آپ کی نیند کے آڑے آجاتا ہے ۔ یوگا ذہن کو پر سکون کرنے اور اچھی نیند پانے کا بہترین طریقہ ہے ۔ اس سے جسم و ذہن ہم آہنگ ہو جاتے ہیں ۔ اس ورزش کی اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کو اپنے بیڈ سے اٹھنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ ایک ہی جگہ بیٹھے بیٹھیبھی ان آسان یوگا آسن کو کرکہ پر سکون اور خوشگوار نیند حاصل کرسکتے ہیں ۔

سر نیچے ٹانگیں اوپر

*دیوار کے سامنے منہ کرکہ تقریباًچھ انچ کے فاصلے پر بیٹھ جائیں ۔
*لیٹ کر اپنی ٹانگیں دیوار تک لے جائیں ۔
*اگر مشکل ہو تو دیوار سے تھوڑا اور قریب ہوجائیں ۔ ہاتھوں کو بیڈ پر رکھ دیں ۔
*اب ہلکے ہلکے سانس اندر کھینچیں اور باہر نکالیں۔ اپنی کمراور ٹانگوں پر کھنچاؤکو محسوس کریں ۔

جسم کو موڑنا

*ٹانگیں موڑ کر بیٹھ جائیں ۔ دائیں ہاتھ کو بائیں گھٹنے پر رکھ دیں اور بائیں ہاتھ کو پیچھے کی طرف بیڈ پر رکھ دیں ۔
*اب جسم کے اوپری حصے کو دائیں جانب گھمائیں ۔
*ساتھ ہی آنکھوں کو بھی دائیں طرف لے جائیں اور اپنے کندھے کو دیکھیں ۔
* لمبی سانسیں لیں اور پھر جسم کو سیدھا کر لیں ۔ ایسا ہی بائیں جانب بھی کریں ۔

ڈائمنڈ اسٹریچ

*سیدھی لیٹ جائیں اور گھٹنوں کو موڑ کر پاؤں کے تلوں کو ملا لیں ۔
*اگر زیادہ زور لگانا پڑے تو گھٹنوں کے نیچے ایک ایک تکیہ رکھ لیں ۔
*ہاتھوں کو پھیلا کر بیڈ پر رکھ لیں ۔
*تھوڑی دیر بعد پاؤں سیدھے کرلیں۔ پھر یہ عمل دہرائیں ۔

بچے کا پوز

*گھٹنوں کو موڑ کر بیٹھیں اور پھر سر کے بل لیٹ جائیں۔
*پاؤں کو جوڑے رکھیں پھر گھٹنوں کو کھولیں ۔
*ہاتھ آگے کی طرف سیدھے بیڈ پر رکھ دیں ۔
*اب اسی پوزیشن میں لمبی لمبی سانسیں لیں ۔

راک اینڈ رول

*لیٹ جائیں اور ایڑھیاں بیڈپر رکھ دیں ۔
*اب ہاتھوں سے گھٹنوں کو پکڑیں اور جسم کے اوپری حصے کو گھٹنوں تک لے جانے کی کوشش کریں ۔
*اس طرح اٹھنے کی کوشش کریں اور سانس اندر کھینچیں۔
*پھر پیچھے جاتے ہوئے سانس چھوڑیں ۔
*اس عمل کو ایک منٹ تک جاری رکھیں ۔


The post اچھی نیند کے لیے 8منٹ کا یوگا appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لئے آسان یوگا ورزش https://htv.com.pk/ur/news/yoga-for-stress-relief Mon, 05 Feb 2018 11:30:43 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=23019 yoga

ذہنی دباؤ یعنی اسٹریس (Stress)کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں ۔ یہ  انسان کو کسی بھی عمر میں  ہوسکتی ہے۔ ذ ہنی دباؤ کو کم کرنے اور پرسکون محسوس کرنے کے لیے یہ آسان یوگا ورزش آزما کر دیکھیں: دنیاکے اندر جتنی بھی اموات ہوتی ہیں انمیں ذہنی دباو یا ڈپریشن بہت اہم ہے۔لہٰذا اسٹریس سے […]

The post ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لئے آسان یوگا ورزش appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
yoga

ذہنی دباؤ یعنی اسٹریس (Stress)کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں ۔ یہ  انسان کو کسی بھی عمر میں  ہوسکتی ہے۔ ذ ہنی دباؤ کو کم کرنے اور پرسکون محسوس کرنے کے لیے یہ آسان یوگا ورزش آزما کر دیکھیں:


دنیاکے اندر جتنی بھی اموات ہوتی ہیں انمیں ذہنی دباو یا ڈپریشن بہت اہم ہے۔لہٰذا اسٹریس سے ہونے والے صحت کے مسائل جان کر اگر آپ اس کاشکار ہیں توفوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اورڈپریشن سے بچاؤ کی تدابیر اخیتار کریں۔

۱۔سردرد

ایک اندازے کے مطابق سردرد کی وجہ زیادہ تر ذہنی اوراعصابی کشیدگی ہوتی ہے۔کشیدگی کی وجہ سے لاحق ہونے والاسردرد کاسب سے اہم سبب فکر اورتشویش ہوتی ہے۔ڈپریشن کی وجہ سے ہونے والاسردردفکر اورتشویش پیداکرنے والے ان مختلف حالات کانتیجہ ہوتاہے جوجذباتی کیفیات کی وجہ سے جسمانی ردعمل کاسبب بنتے ہیں۔

۲۔نظام انہضام کی خرابی

ڈپریشن کے باعث ہونے والی ہارمون کی تبدیلی،سانس کاتیز چلنااوربڑھتی ہوئی دل کی شرح آپ کے عمل انہضام کے نظام کومتاثر کرتے ہیں۔متلی ،قے ،پیٹ کادرد،قبض،ڈائیریا،سینے میں جلن اور ایسڈٹی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔یاد رکھیں اسٹریس کی وجہ سے السر نہیں ہوتالیکن اسٹریس کے باعث اگر پہلے سے السر ہوتو وہ مزید تکلیف دہ ہوسکتاہے۔

۳۔ٹائپ ٹو شوگر

اسٹریس کے باعث توانائی کے فروغ کے لئے جگر اضافی شکر پیدا کرتاہے۔غیر استعمال شدہ خون میں موجود شکردوبارہ جسم میں جذب ہوجاتی ہے۔اوراگر آپ دائمی دباؤ کاشکار ہیں تو آپ کاجسم اضافی شکر کورکھنے میں کامیاب نہیں ہوتا۔اس کے باعث آپ میں زیابیطس ٹائپ ٹوکاخطرہ بڑھ جاتاہے۔

۴۔پٹھوں کی تکلیف

آپ نے محسوس کیاہوگاکہ جب آپ کوڈپریشن ہوتو پٹھوں میں کھینچاؤ پیداہوتاہے اورجب اسٹریس ختم ہوتاہے تو آپ ریلیکس ہوجاتے ہیں۔اگر آپ مسلسل دباؤ میں ہوں تو آپ کے پٹھوں کوآرام کاموقع نہیں مل پاتا اوروہ چوٹ سے اپنی حفاظت نہیں کرپاتے۔اگر پٹھے سخت ہوجائیں تو یہ سردرد،کمر،شولڈر اوردیگر جسمانی درد وں کاسبب بنتے ہیں۔

مکمل پڑھنے کے لئے :ڈپریشن سے صحت کے کون سے مسائل جنم لیتے ہے؟


 

مزید جانئے  :   کمرکا درد دور کرنے کے لئے آسان یوگا ورزش          

مزید جانئے  :   ہاضمہ بہتر بنانے کے لئے آسان یوگا ورزش          

مزید جانئے  :   پیریڈز کا درد دور کرنے کے لئے آسان یوگا ورزش          


    

The post ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لئے آسان یوگا ورزش appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
ہاضمہ بہتر بنانے کے لئے آسان یوگا ورزش https://htv.com.pk/ur/news/yoga-for-better-digestion Sun, 04 Feb 2018 09:30:00 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=23024 ہاضمہ

معدے  کا کام کھانے میں موجود غذائی اجزا اور انرجی کو جسم کے دوسرے اعضا تک پہنچانا ہوتا ہے ۔ہاضمہ Digestionکی خرابی تب پیدا ہوتی ہے جب آپ اپنی کھانے پینے کی عادات اور طرزِ زندگی میں صحت کے اصولوں کو اہمیت نہیں دیتےہیں۔ ضروری نہیں کہ ہاضمے کا مسئلہ دواؤں سے حل کیا جائے […]

The post ہاضمہ بہتر بنانے کے لئے آسان یوگا ورزش appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
ہاضمہ

معدے  کا کام کھانے میں موجود غذائی اجزا اور انرجی کو جسم کے دوسرے اعضا تک پہنچانا ہوتا ہے ۔ہاضمہ Digestionکی خرابی تب پیدا ہوتی ہے جب آپ اپنی کھانے پینے کی عادات اور طرزِ زندگی میں صحت کے اصولوں کو اہمیت نہیں دیتےہیں۔ ضروری نہیں کہ ہاضمے کا مسئلہ دواؤں سے حل کیا جائے یہ  مسئلہ ان یوگا ایکسر سائز سے بھی حل کیا جاسکتا ہے۔

ہاضمہ درست رکھنے تیزابیت، بھاری پن اور دیگر معدے کے مسائل سے بچنے کے لئے یوگا کی یہ آسان مشقیں آزما کر دیکھیں یوگا کی یہ مشقیں ہاضمے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ آپ کو چاق  و چوبند بھی رکھیں گی  اورمجموعی صحت کو بھی بہتر بنائے گی ۔


ہاضمہ کی خرابی خصوصاً گرمیوں میں ایک عام مسئلہ ہے لیکن بڑی پریشانی کا باعث بنتاہے سب سے پہلے تو ہائیڈریٹ رہنا عمل انہضام اور مجموعی صحت کے فروغ کے لئے بے حد ضروری ہے اور اگر آپ اپنے پینے کے پانی میں ہی کچھ ایسے اجزاء شامل کرلیں جو آپکے ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ آپکے جسم سے ٹاکسن بھی دور کردیں تو آپ اس مسئلے سے جلد چھٹکارا پاسکتے ہیں۔اس طرح آپکو اپنے اس مسئلے کے حل کے لئے الگ سے ٹائم نہیں نکالناپڑے گا، اگر آپ پانی پینا بھول جاتے ہیں تو سفر اور کام کی مصروفیت کے دوران اپنے ساتھ پانی کی بوتل ضرور رکھیں تاکہ وہ بوتل آپکو پانی پینے کی یاد دلاتی رہے صحت کی اضافی بہتری کیلئے پلاسٹک کے بجائے شیشے یا میٹل کی بوتل لیں اور پانی کے ذائقے کو بہتر بنانے کے لئے اسمیں درج ذیل اجزاء شامل کریں جو عمل انہضام اور آپکے جسم کی اندرونی صفائی کے لئے مفید ہیں۔

مکمل پڑھنے کے لئے :ہاضمہ کو بہتر اورٹاکسن دور کرنے والے سات اجزاء


 

مزید جانئے  :   کمرکا درد دور کرنے کے لئے آسان یوگا ورزش          

مزید جانئے  :   ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لئے آسان یوگا ورزش          

مزید جانئے  :   پیریڈز کا درد دور کرنے کے لئے آسان یوگا ورزش          


      

The post ہاضمہ بہتر بنانے کے لئے آسان یوگا ورزش appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>