summer – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Fri, 28 Oct 2022 06:54:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png summer – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 گرمیوں میں خود کو ٹھنڈا رکھنے کے ٹھنڈے ٹھنڈے طریقے https://htv.com.pk/ur/home-remedies/garmi-bhaganay-ky-tareekay Thu, 29 Aug 2019 06:17:44 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34125 garmi main thadak

گرمی کا موسم پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے مزاج بھی کافی گرم چل رہے ہیں اور ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے بھی اس مرحلے کو زیادہ بدترین کردیا ہے یقیناً آپ کو بھی اس کا تجربہ تو ہوا ہی ہوگا؟گرمی بھگانے کے لئے اکثر […]

The post گرمیوں میں خود کو ٹھنڈا رکھنے کے ٹھنڈے ٹھنڈے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
garmi main thadak

گرمی کا موسم پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے مزاج بھی کافی گرم چل رہے ہیں اور ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے بھی اس مرحلے کو زیادہ بدترین کردیا ہے یقیناً آپ کو بھی اس کا تجربہ تو ہوا ہی ہوگا؟گرمی بھگانے کے لئے اکثر آپ کا دل کرتا ہوگا کہ کسی سوئمنگ پول میں چھلانگ لگادیں یا ٹھنڈا مشروب اپنے منہ کو لگالیں لیکن ہمیشہ ایسا ممکن نہیں ہوپاتا مگر کچھ سادہ اور کم خرچ طریقوں کے ذریعے بھی آپ گرم موسم کی مشکلات کو کافی حد تک کم کرسکتے ہیں۔

درج ذیل میں چند نسخے دیئے جارہے ہیں جن کو آزمانا شرط ہے البتہ فائدے کے قائل آپ خود ہی ہوجائیں گے۔

اپنے بستر کو ٹھنڈا کریں

نرم جیل آئس پیکس اپنے بستر کے اوپر اور چادر کے نیچے رکھ دیں اور اگر زیادہ ہی آرام چاہتے ہیں تو ان آئس بیگز کو اپنے پیروں، گردن یا کمر کے نچلے حصے پر بھی رکھ سکتے ہیں۔

پودینے کی چائے

پودینے کی چائے کو تیار کریں اور پھر فریج میں رکھ دیں، ایک بار جب وہ صحیح معنوں میں ٹھنڈی ہوجائے ، اس کو نوش کریں اور اگر دل کرے تو کسی اسپرے بوتل میں ڈال کر اپنے اوپر چھڑکاؤ کریں۔ یہ پانی سے زیادہ بہتر ہوگا کیونکہ چائے میں پودینے کے باعث شامل ہوجانے والا مینتھول آپ کی جلد کو ٹھنڈک اور جھنجھناہٹ کا احساس پیدا کرتا ہے۔


کھٹملوں سے نجات پانا چاہتے ہیں تو ؟

سانسکے ذریعے

اگر آپ کو بہت زیادہ گرمی لگ رہی ہو تو سانس لینے ایک خاص طریقہ آپ کو سکون فراہم کرے گا۔ اپنی زبان کو ذرا سا باہر نکال کر درمیان کی جانب بل دیں اور پھر اپنے منہ کے ذریعے سانس لیں۔ کچھ دیر سانس کو روکے رکھیں اور پھر آہستگی سے اپنی ناک کے ذریعے خارج کریں۔ یہ عمل پانچ سے دس بار دوہرائیں۔

پریشر پوائنٹ پرٹھنڈی بوتل

اگر آپ کو گرمی بہت زیادہ لگ رہی ہو برف والا پانی ایک بوتل میں بھر کر جسم کے پریشر پوائنٹس جیسے کلائیوں، گھٹنوں کے پیچھے اور ٹخنوں پر رکھ دیں جس سے آپ فوری ٹھنڈک محسوس کرنے لگیں گے۔

ٹھنڈی چادریں

اپنے بستر کو چادروں اور تکیوں کے غلاف سے ٹھنڈا کریں، انہیں پلاسٹک بیگز میں رکھ کر فریزر میں کچھ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد سونے سے کچھ دیر پہلے ہی بستر پر رکھ دیں اور پھر اے سی جیسے ماحول میں میٹھی نیند کا مزہ لیں۔

عام چیزوں کو اے سی بنادینا

پانی کی کچھ بوتلیں فریز کریں اور انہیں کسی فرشی یا ڈیسک فین کے سامنے رکھ دیں اور پھر آپ اس عارضی ائیرکنڈیشنر سے خارج ہونے والی ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔


پسینے کی بو سے نجات حاصل کرنے کے ٹوٹکے


The post گرمیوں میں خود کو ٹھنڈا رکھنے کے ٹھنڈے ٹھنڈے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
وہ غذائیں جو گرمی میں جلد کو نکھاریں https://htv.com.pk/ur/beauty/skin-ko-khubsurat-bnayain Tue, 06 Aug 2019 08:47:48 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33918 skin ko khubsurat bnayain

گرمی کا موسم آتے ہی خواتین کو خاص طور پر اپنی جلد کی فکر پڑ جاتی ہے اور وہ سورج کی تپش، دھول مٹی اور پسینے کی وجہ سے جلد کو پہنچنے والے نقصانات سے بچنے کی ہر ممکن جتن کرتی ہیں۔لیکن اکثر لوگ یہ بات جانتے نہیں کہ جلد کو بہتر بنانے کیلئے صرف […]

The post وہ غذائیں جو گرمی میں جلد کو نکھاریں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
skin ko khubsurat bnayain

گرمی کا موسم آتے ہی خواتین کو خاص طور پر اپنی جلد کی فکر پڑ جاتی ہے اور وہ سورج کی تپش، دھول مٹی اور پسینے کی وجہ سے جلد کو پہنچنے والے نقصانات سے بچنے کی ہر ممکن جتن کرتی ہیں۔لیکن اکثر لوگ یہ بات جانتے نہیں کہ جلد کو بہتر بنانے کیلئے صرف میک اپ اور کریم وغیرہ کا استعمال ہی کافی نہیں بلکہ اس مقصد کیلئے آپ کو اپنی غذا میں کچھ چیزوں کا اضافہ بھی ضرور کرنا چاہیے۔

ایک خبرکے مطابق ہالی ووڈ اداکراؤں کو سنوارنے والی میک اپ آرٹسٹ وینڈی رووی کہتی ہیں کہ یہ اداکارائیں صرف میک اپ کی وجہ سے خوبصورت نظر نہیں آتیں بلکہ ان کی جلد اندر سے بھی نکھری ہوئی ہوتی ہے کیونکہ اس کی وجہ فائدہ بخش غذائیں ہوتی ہیں اگر آپ بھی اپنی جلد کو اندر سے صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو ان غذائوں کو گرمی میں ضرور استعمال کریں۔



پانی

جسم میں پانی کی کمی کا اثر آپ کی جلد پر نظر آتا ہے، جلد کو تر و تازہ رکھنے کیلئے جتنا زیادہ ممکن ہو پانی پیئیں، گرمی میں جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے آپ مختلف مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔

مگر ناشپاتی 

مگر ناشپاتی عام طور پر امریکا میں پایا جاتا ہے تاہم دنیا کے دیگر حصوں میں بھی یہ دستیاب ہوتا ہے، اس میں فائدہ مند فیٹس موجود ہوتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ اس پھل کو کھانے سے وزن بھی کم ہوتا ہے، یہ جسم کو اندر سے نمی فراہم کرتا ہے جس کہ وجہ سے جلد تر و تازہ نظر آتی ہے۔اس میں موجود مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ جسم میں جاکر جلد کو الٹرا وائلیٹ شعائوں کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔

اندرونی طور پر صفائی کے لئے کھیرا 

کھیرے میں پانی بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے جو نظام انہضام بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اسی لیے اسے اندر کی صفائی کرنے والا بھی کہا جاتا ہے۔کھیرے کا استعمال دماغ کو پرسکون اور جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے، اس کے چھلکے میں سلیکا پایا جاتا ہے جو جسم میں Collagen کی تیاری میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے جلد کی ساخت اور لچک برقرار رہتی ہے۔



پانی سے بھرپور تربوز

گرمی کا ذکر ہو اور تربوز کی ذکر نہ آئے ایسا ممکن نہیں، گرمیوں میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال نہایت ضروری ہوتا ہے اور تربوز میں پانی کے ساتھ ساتھ ذائقہ بھی موجود ہوتا ہے۔تربوز میں 93 فیصد پانی ہوتا ہے اور اس میں وٹامن اے اور سی بھی موجود ہوتے ہیں، جلد کو جوان اور چمکدار رکھنے کیلئے ان تین چیزوں سے بہتر کوئی چیز نہیں۔اور ہاں اگر آپ تربوز کھاکر اس کا بیج پھینک دیتے ہیں تو ایسا مت کریں، تربوز کے بیج میں فائدہ مند فیٹی ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو پانی کی کمی کو پورا کرتے ہیں اور جلد کو کیل مہاسوں سے نجات دلاتے ہیں۔

عمر گھٹانے والی ڈارک چاکلیٹ

غذائیت سے بھرپور اعلیٰ معیار کی ڈارک چاکلیٹ کے جہاں اور بہت سے فوائد ہیں، وہیں یہ آپ کی جلد کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ڈارک چاکلیٹ کا استعمال جلد کو سورج کی مضر شعائوں سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ جسم میں سوزش اور سوجن کو بھی کم کرتا ہے۔



The post وہ غذائیں جو گرمی میں جلد کو نکھاریں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
پسینے کی بو سے نجات حاصل کرنے کے ٹوٹکے https://htv.com.pk/ur/home-remedies/paseenay-ki-boo-sai-nijat Fri, 02 Aug 2019 10:22:26 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33881 paseenay ki boo sai nijaat

اگرچہ پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے تاہم اکثر افراد میں یہ جسمانی بو کا باعث بنتا ہے۔ موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور اب ہر گزرتے دن کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافے کا ہی امکان ہے۔ویسے یہ جان لیں کہ پسینہ میں کوئی […]

The post پسینے کی بو سے نجات حاصل کرنے کے ٹوٹکے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
paseenay ki boo sai nijaat

اگرچہ پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے تاہم اکثر افراد میں یہ جسمانی بو کا باعث بنتا ہے۔ موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور اب ہر گزرتے دن کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافے کا ہی امکان ہے۔ویسے یہ جان لیں کہ پسینہ میں کوئی بو نہیں ہوتی درحقیقت سطح پر موجود بیکٹریا کا رابطہ پسینے سے ہوتا ہے تو جسمانی بو پیدا ہوتی ہے۔گرمی اور حبس کا موسم ہے اوراس موسم میں اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے یا بو کے مسئلے کا سامنا رہتا ہے تو اس سے نجات اب بہت آسان ہےاور آسان طریقے یہاں بتائے جارہے ہیں۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا بھی جسمانی بو کی روک تھام میں مدد دیتا ہے، بیکنگ سوڈا اور پانی کا پیسٹ بنائیں اور اسے مختلف حصوں جیسے بغلوں، پیروں اور ہاتھوں پر لگائے اور پھر تھوڑی دیر بعد نہا لیجئے کیونکہ بیکنگ سوڈا کا یہ پیسٹ بو پیدا کرنے والے بیکٹریا کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

عرق گلاب

عرق گلاب کو نہانے کے پانی میں شامل کرنا پسینے سے پیدا ہونے والی بو کو دور کرتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر ٹھنڈک پہنچانے میں مددگار اور فطرت کی جانب سے فراہم کردہ پرفیوم ہے۔


کھٹملوں سے نجات پانا چاہتے ہیں تو ؟


ٹی ٹری آئل

ٹی ٹری آئل کے دو قطرے کو 2 کھانے کے چمچ پانی یا عرق گلاب میں شامل کریں اور اسے روئی کی مدد سے بغلوں پر لگالیں۔

آلو

آلو کے ٹکڑوں کو بھی ان جسمانی حصوں پر رگڑنا فائدہ مند ہے جہاں بو جلد پیدا ہو جاتی ہے۔ جیسے کہ بغل وغیرہ

پھٹکری

ایک چائے کے چمچ پھٹکری کا نہانے کے پانی میں اضافہ بھی اس حوالے سے مدد دیتا ہے، اس میں پودینے کے چند پتوں کو پیس کر بھی شامل کریں۔


سیب کے سرکے کے 13 طبی فوائد

The post پسینے کی بو سے نجات حاصل کرنے کے ٹوٹکے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
چھوٹے سے پھل کے بڑے بڑے فائدے https://htv.com.pk/ur/nutrition/apricot-benefits Wed, 24 Jul 2019 07:54:32 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33684 apricot

موسم گرما میں متعدد پھل بازاروں میں ملتے ہیں، جن میں سےایک چھوٹا سا اور مزیدار پھل خوبانی ہے۔اس مزیدار پھل میں متعدد صحت بخش اجزا ءپائے جاتے ہیں اور اس سے جسم کو پروٹین، پوٹاشیم، غذائی فائبر، فولیٹ، وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن کے اور دیگر متعدد اجزا ملتے ہیں۔اگر اس پھل […]

The post چھوٹے سے پھل کے بڑے بڑے فائدے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
apricot

موسم گرما میں متعدد پھل بازاروں میں ملتے ہیں، جن میں سےایک چھوٹا سا اور مزیدار پھل خوبانی ہے۔اس مزیدار پھل میں متعدد صحت بخش اجزا ءپائے جاتے ہیں اور اس سے جسم کو پروٹین، پوٹاشیم، غذائی فائبر، فولیٹ، وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن کے اور دیگر متعدد اجزا ملتے ہیں۔اگر اس پھل کو اعتدال میں رہ کر کھایا جائے تو یہ صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہے۔

اس چھوٹے پھل کے بڑے فائدے جانئے :

 

بینائی کے لئے مفید :

خوبانی میں موجود کیروٹین اور دیگر اجزاء عمر کے ساتھ بینائی میں آنے والی کمزوری کی روک تھام میں مدد دے سکتا ہے، اس کے علاوہ وٹامن اے بھی اس میں ہوتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے اہم جز ہے۔

خون کی کمی دور کرے: 

خوبانی آئرن کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جو کہ انیمیا سے لڑنے میں مدد دیتا ہے، جس سے جسم میں خون کی کمی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں موجود کاپر آئرن کو جذب کرتا ہے، اسی طرح روزانہ چند دانے خشک خوبانی کھانے سے ہیموگلوبن بننے میں مدد ملتی ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے مفید :

اس میں موجود غذائی فائبر آنتوں کے افعال صحت مند بناتا ہے، جس سے قبض کا خطرہ کم ہوتا ہے، اس کے علاوہ فائبر فیٹی ایسڈز کو تیزی سے توڑتا ہے جس سے بھی ہاضمے کے افعال تیز ہوتے ہیں، جبکہ پیٹ پھولنے اور گیس جیسے مسائل سے نجات ملتی ہے۔

ذیابیطس کے علاج میں مددگار :

اس میں کیلیوریز اور کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ گلیسمک انڈیکس بھی بہت کم ہے، جو بلڈ شوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے اور وہ بہت تیزی سے نہیں بڑھتا۔ اس میں موجود فائبر بلڈ شوگر لیول کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جگر کو نقصان سے بچائے :

مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق خوبانی جگر کو نقصان سے بچانے کے ساتھ ساتھ جگر پر چربی چڑھنے کی علامات میں کمی لاسکتا ہے۔

دل کو تحفظ فراہم کرے:

اس پھل میں موجود پوٹاشیم بلڈپریشر کی سطح کم کرتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ خوبانی میں موجود فائبر کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے جس سے بھی امراض قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔


آم ذائقہ بھی اورصحت بھی


جسمانی وزن میں کمی کے لئے :

خوبانی میں موجود فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے اور اس سے وزن میں کمی لانے کی کوششوں کو موثر بنانے میں مدد ملتی ہے، اس پھل کو کھانے سے میٹابولزم کی رفتار بھی تیز ہوجاتی ہے جس سے بھی وزن میں کمی لانا آسان ہوجاتا ہے۔

مسلز بنانے کےلئے : 

پوٹاشیم میٹابولزم کو بہتر بنانے کے ساتھ ٹشوز کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ عمل مسلز بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے، اس سوغات سے جسم میں ایسڈ کی سطح کو ریگولیٹ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جو کہ پروٹین کے جذب ہونے کا عمل بہتر کرتا ہے۔

ہڈیاں مضبوط بنائے :

خوبانی کیلشیئم سے بھرپور پھل ہے اور یہ جز ہڈیوں کی صحت اور نشوونما کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے، اس کے علاوہ پوٹاشیم بھی اس میں موجود ہے جو کیلشیئم کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔

نوٹ : یہ مضمون عام معلومات کی فراہمی کے لئے ہے۔ قارئین اس مضمون کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


یہ پڑھئے :بادام کھائیں فائدے اٹھائیں


The post چھوٹے سے پھل کے بڑے بڑے فائدے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
بالوں کے لئے مفید غذائیں https://htv.com.pk/ur/beauty/food-for-healthy-hair Thu, 18 Jul 2019 07:28:01 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33624

وہ غذائیں جو بالوں کے لئے انتہائی فائدے مند ہیں ان ٖغذاؤں کا استعمال آپ کے بالوں کومضبوط اور صحت  مند بناتا ہے۔ وہ غذائیں مندرجہ ذیل ہیں بادام اگر بادام کھانا پسند ہیں تو یہ بات ضرور پسند آئے گی کہ اس گری کے چوتھائی کپ میں 14.72 مائیکروگرام بائیوٹین موجود ہوتی ہے، یعنی ایسا […]

The post بالوں کے لئے مفید غذائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

وہ غذائیں جو بالوں کے لئے انتہائی فائدے مند ہیں ان ٖغذاؤں کا استعمال آپ کے بالوں کومضبوط اور صحت  مند بناتا ہے۔ وہ غذائیں مندرجہ ذیل ہیں

بادام

اگر بادام کھانا پسند ہیں تو یہ بات ضرور پسند آئے گی کہ اس گری کے چوتھائی کپ میں 14.72 مائیکروگرام بائیوٹین موجود ہوتی ہے، یعنی ایسا صحت بخش پروٹین جو بالوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ عام طور پر انسانی جسم کو روزانہ 30 مائیکرو گرام بائیوٹین کی ضرورت ہوتی ہے تو اس کے لیے کچھ مقدار میں بادام اور دیگر گریاں اور ناشتے میں جو کا دلیہ اس حوالے سے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

شکرقندی

شکرقندی ایک جز بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس وٹامن کی کمی کا نتیجہ اکثر خشک جلد کی شکل میں نکلتا ہے جو بالوں میں خشکی اور اس کے جھڑنے کی صورت میں بھی نظر آتا ہے۔ صحت مند سر کی سطح کے لیے غذا میں زیادہ بیٹا کروٹین کو شامل کرنا ضروری ہے اور شکرقندی اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

انڈے

کچھ افراد کچے انڈوں کو ہی اپنے بالوں پر لگا کر انہیں کنڈیشنر کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر آپ انہیں کھا کر بھی یہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ انڈوں میں بائیوٹین بھی ہوتا ہے جو وٹامن بی کی ایک قسم ہے اور یہ سر کی صحت اور بالوں کی نشوونما کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

پیاز

لگ بھگ ہر کھانے میں شامل کی جانے والی یہ سبزی بھی بائیوٹین سے بھرپور ہوتی ہے، اسے سلاد میں کھانا عادت بنالینا بالوں کے لیے اہم پروٹین کو جسم کا حصہ بناتے ہیں۔ سلاد سے ہٹ کر سالن میں اسے شامل کرنا بھی بائیوٹین ایکٹو کرتا ہے۔


مزید جانئے :گرمیوں میں جلد کے عام مسائل


پالک

پالک کو غذا کا حصہ بنانا خوراک کے ذریعے غذائیت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ اس میں وٹامنز بی، سی اور ای کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم، کیلشیئم، آئرن، میگنیشم اور اومیگا تھری شامل ہوتے ہیں اور یہ سب اچھے صحت مند بالوں کے درکار ہوتے ہیں۔ پالک میں شامل آئرن خون کے سرخ خلیات کو آکسیجن بالوں کے غدود تک پہنچانے میں خاص طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے جو صحت مند بالوں کی نشوونما کے لیے لازمی ہے۔

ٹماٹر

ویسے تو پاکستان میں یہ کافی مہنگے ہوچکے ہیں، تاہم اسے سلاد، سینڈوچ یا سالن وغیرہ میں ڈال کر کھانا جسم میں وٹامنز کی سطح بڑھاتا ہے جو بالوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

گاجر

گاجروں کے بارے میں اکثر سوچا جاتا ہے کہ یہ آنکھوں کے لیے بہترین سبزی ہے مگر یہ آپ کے بالوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ کیروٹین اور وٹامن اے سے بھرپور یہ سبزی بالوں کو جگمگا دیتی ہے اور ان کو قدرتی کنڈیشنر فراہم کرتی ہے کیونکہ یہ بالوں میں قدرتی تیل کی سطح کو برقرار رکھتی ہے اور خشکی نہیں ہونے دیتی۔

چکن

معیاری پروٹین صحت مند بالوں کے لیے ضروری ہے اور اس کے بغیر یا ناقص معیار کے نتیجے میں بالوں کی تباہی یقینی ہوجاتی ہے۔ پروٹین کی کمی بالوں کی رنگت کے اڑنے یا ان کے سفید ہوجانے کا باعث بھی بن جاتی ہے، مرغی کا گوشت چونکہ پروٹین سے پروٹین ہوتا ہے جو بالوں کی مضبوطی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی نشوونما کو بھی صحت مند بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مونگ پھلی

سردیوں میں عام کھائی جانے والی مونگ پھلی بھی بائیو ٹین سے بھرپور گری ہے اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ جز بالوں کے لیے کتنی اہمیت رکھتا ہے۔


تیز دھوپ سے بالوں کی حفاظت کے طریقے


The post بالوں کے لئے مفید غذائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>