ramzan – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Fri, 28 Oct 2022 06:54:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png ramzan – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 رمضان کی وہ 5 عادات جو صحت کے لئے تباہ کن ہے https://htv.com.pk/ur/health/ramzan-habit Wed, 29 May 2019 11:14:06 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33110

رمضان المبارک بہت تیزی سےاختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں بہت سےلوگ اس ماہ سے بہت زیادہ فائدہ سمیٹتے ہیں، وہیں بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جو غلط عادات کے باعث اپنی صحت مزید خراب کرلیتے ہیں۔اس ماہ میں کھانے پینے کی غلط عادات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، جس کا جلد پر […]

The post رمضان کی وہ 5 عادات جو صحت کے لئے تباہ کن ہے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

رمضان المبارک بہت تیزی سےاختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں بہت سےلوگ اس ماہ سے بہت زیادہ فائدہ سمیٹتے ہیں، وہیں بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جو غلط عادات کے باعث اپنی صحت مزید خراب کرلیتے ہیں۔اس ماہ میں کھانے پینے کی غلط عادات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، جس کا جلد پر منفی اثر نظر آنے لگتا ہے لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی، اس ایک ہفتے میں اپنی غلطیوں کا اندازہ ہوجائے تو انھیں دہرانے سے بچا جاسکتا ہے۔

افطاری کے فوری بعد ورزش

اگر ورزش کرنا آپ کا پسندیدہ مشغلہ ہے تو یہ جان لیں کہ اسے افطار کے فوری بعد کرنا آپ کی صحت کے لیے بالکل ٹھیک نہیں، رمضان میں ہمارے جسم کا نظام تبدیل ہوجاتا ہے اور افطار کے فوری بعد ورزش کرنے سے ہڈیوں میں تکلیف بھی ہوسکتی ہے۔بہتر ہے کہ ورزش سحری سے قبل کیا کریں۔

افطار میں کولڈ ڈرنکس کا استعمال

پورے دن کے روزے کے بعد افطار پہلا کھانا ہوتا ہے اور اس دوران کولڈ ڈرنکس پینے سے چہرے پر جھریاں پڑ سکتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ افطار میں پانی یا لیمو پانی کا استعمال بہترین ہے۔ کولڈ رنکس نہ صرف آپ کے چہرہ کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ یہ معدہ کے لئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے۔

سحری نہ کرنا

سحری کے وقت نیند سے اٹھناانتہائی مشکل کام ہے، لیکن سب ہی جانتے ہیں کہ رمضان میں ہمارا فوڈ سائیکل کس طرح کام کرتا ہے، جب آپ سحری چھوڑتے ہیں تو 24 گھنٹوں میں ایک ہی مرتبہ صحیح انداز سے کھانا کھاتے ہیں اور یہ آپ کی صحت کے لئے ٹھیک نہیں کیوں کہ جب آپ اپنے جسم کو کھانا نہیں دیں گے تو آپ کی جلد مرجھا جائے گی۔ تو ہر حال میں سحری کو ضروری سمجھے ، بے شک وہ دودھ کا ایک گلاس یا سادی روٹی ہی کیوں نہ ہو۔

رمضان میں نمک کا زیادہ استعمال

رمضان میں کھائے جانے والے پکوان میں نمک کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، پھر چاہے چھولے ہوں، یا نمکین لسی، لیکن نمک کے زیادہ استعمال سے جسم میں پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہے اور پانی کی کمی کے باعث جلد خشک ہونے لگتی ہے۔اس کے لیے کیلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں سوڈیم سے زیادہ پوٹاشیئم بڑھے۔

افطاری اور سحری کے فوری بعد سونا

صرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ کسی بھی وقت کچھ کھانے کے فوری بعد سونا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔رمضان میں یہ عادت اس لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ ہمارے جسم کو کھانا بہت دیر بعد ملتا ہے۔اس عادت سے وزن میں اضافہ اور دل کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تو کو شش کیجئے کے سحری اور افطاری کے کم از کم ایک گھنٹے بعد سویا جائے۔


مزید جانئے  : رمضان میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں ؟

The post رمضان کی وہ 5 عادات جو صحت کے لئے تباہ کن ہے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
رمضان میں وزن کم کرنے کے ٹوٹکے https://htv.com.pk/ur/fitness/remedies-to-lose-weight-in-ramazan Sun, 19 May 2019 05:00:03 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=17480 ramazan

صحیح مقدار میں کیلوریز لیں غذا کے ذریعے اتنی کیلوریز حاصل کریں جن کی آپ کو ضرورت ہے۔ روزانہ ۱۲۰۰ سے ۲۰۰۰ کیلوریز ہماری غذائی ضرورت کے لیے کافی ہیں۔ ایسی غذائیں استعمال کریں جو کیلوریز کی اس مقدار کے اندر رہیں ان سے زیادہ نہ بڑھیں۔ افطار کے وقت وزن کم کرنے والی غذا […]

The post رمضان میں وزن کم کرنے کے ٹوٹکے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
ramazan

صحیح مقدار میں کیلوریز لیں

غذا کے ذریعے اتنی کیلوریز حاصل کریں جن کی آپ کو ضرورت ہے۔ روزانہ ۱۲۰۰ سے ۲۰۰۰ کیلوریز ہماری غذائی ضرورت کے لیے کافی ہیں۔ ایسی غذائیں استعمال کریں جو کیلوریز کی اس مقدار کے اندر رہیں ان سے زیادہ نہ بڑھیں۔

افطار کے وقت وزن کم کرنے والی غذا کھائیں

افطار کے وقت بھوک زیادہ لگی ہوتی ہے اور جو کچھ سامنے ہوتا ہے وہ کھایا جاتا ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ افطار کے وقت مضر صحت غذا کھانے سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ چیزیں زیادہ کھائی جاتی ہیں اور وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

۔ایسی غذائیں کھائیں جس میں فائبر اور پروٹین کی مقدار زیادہ ہو ۔ یہ غذائیں خون میں شکر کی مقدار کو متوازن کرتی ہیں ، بھوک مٹاتی ہیں اور زیادہ کھانے سے بچاتی ہیں۔ اس طرح آپ کو کیلوریز کی مناسب مقدار حاصل ہوگی اور وزن میں کمی ہوگی۔

بھوک کم کرنے والی غذا کھائیں

رمضان کے دوران آہستہ آہستہ کم کھانے کی عادت پڑتی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سحری میں ایسی چیزیں کھائیں جس سے بھوک میں کمی آئے اور پیاس بھی کم لگے۔ سحری میں دودھ اور دہی لینے سے دن بھر پیاس نہیں لگتی ۔ کھجور اور جو کا دلیہ بھی دن بھر بھوک سے بچاتا ہے۔


مزید جانئے  : رمضان میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں ؟

 

پانی کی ضرورت کو پورا کریں

رات کے وقت پانی پی کر دن بھر پانی کی ضرورت کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ اپنے وزن سے آدھی مقدار میں پانی پی کر خود کو پانی کی کمی سے بچایا جاسکتا ہے۔
۔ اگر آپ کا وزن ۱۲۰ پاؤنڈ ہے تو رات میں ۶۰ اونس پانی پیئیں۔

ورزش کا شیڈول

رمضان میں کیلوریز کی صحیح مقدار لینا ہی وزن کو کم کرنے یا برقرار رکھنے کے لیے کافی ہے۔ بہ شرط یہ کہ آپ افطار میں مضر صحت غذا نہ کھائیں۔ لیکن پھر بھی اگر آپ ورزش کرنا بھی چاہتے ہیں تو۔

۔دن میں ۱۵ سے ۴۵ منٹ کے لیے کوئی بھی سرگرمی جیسے چہل قدمی ، گھر کی صفائی وغیرہ کرلیں کیونکہ آپ دن میں پانی نہیں پی سکتے ۔
۔ رمضان میں زیادہ ورزش اس صورت میں نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس میں پانی نہیں پیا جا سکتا ۔
۔ اس لیے بہتر یہ ہے کہ رات کے وقت ورزش کریں کیونکہ اس وقت جتنا چاہیں پانی پی سکتی ہیں۔

تیاری کریں

رمضان سے کم از کم دو ہفتے پہلے اپنے کھانے سے بہت میٹھی ، نمک والی یا چکنی غذاؤں کو بالکل ختم کردیں۔ سوڈا ڈرنک سے بھی پرہیز کریں۔

۔ رمضان سے پہلے ہی یہ چیزیں ترک کرکے رمضان تک ان چیزوں کے بغیر کھانے کے عادی ہوجائیں گے ۔ اور رمضان میں ان چیزوں کو کھا نے کی طلب نہیں ہوگی۔
۔ اس طرح سر کا درد دور کرنے کے لیے سوڈا ڈرنک کی بھی عادت ختم ہو جائے گی۔
۔ روزانہ ایک سے تین لیٹر پانی پینے کی عادت ڈالیں۔
اگر آپ پہلے سے وزن کم کرنے کے طریقے اپنائے ہوئے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ رمضان میں صرف کھانے کا وقت تبدیل کرنا پڑے گا۔ آپ رمضان میں بھی وزن کم کر سکتے ہیں اگر کیلوریز نہ لیں۔رمضان میں وزن بڑھنے کی وجہ صرف حد سے زیادہ کھانا اور مضر صحت کھانا کھانا ہے۔


اس بارے میں جانئے :رمضان میں صحت کو یقینی بنانے کے لئے چھ ضروری اقدامات


The post رمضان میں وزن کم کرنے کے ٹوٹکے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
رمضان کے مہینے میں بھی ورزش نہ چھوڑیں https://htv.com.pk/ur/fitness/importance-of-doing-exercise-in-ramazan Sat, 18 May 2019 11:22:57 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=21078 رمضان المبارک

رمضان المبارک میں اکثر اوقات لوگ تلے ہوئے کھانے اور میٹھے شربت پینے کی وجہ سے طبیعت میں سستی اور نڈھال پن محسوس کرنے لگتے ہیں ۔ رمضان میں جسمانی سرگرمی میں کمی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے ۔ اگر اس مہینے میں ورزش کو اپنے روٹین کا حصہ بنایا جائے تو پورا […]

The post رمضان کے مہینے میں بھی ورزش نہ چھوڑیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
رمضان المبارک

رمضان المبارک میں اکثر اوقات لوگ تلے ہوئے کھانے اور میٹھے شربت پینے کی وجہ سے طبیعت میں سستی اور نڈھال پن محسوس کرنے لگتے ہیں ۔ رمضان میں جسمانی سرگرمی میں کمی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے ۔ اگر اس مہینے میں ورزش کو اپنے روٹین کا حصہ بنایا جائے تو پورا مہینہ تازہ دم رہ کر گزارا جا سکتا ہے ۔ رمضان میں ورزش نہ کرنے سے آپ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے ورزش کون سی کرنی چاہیے اور ورزش کرنے کا سہی وقت کیا ہے اسکا جانا ضروری ہے ۔

ورزش نہ کرنے کے نقصانات

رمضان المبارک میں جسمانی سرگرمی محدود ہو جانے کی وجہ سے ہمیں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔ جوڑوں کا درد، وزن کا بڑھ جانا، کولیسٹرول کا بڑھ جانا، موڈ میں چڑچڑا پن، دماغی کمزوری، نظام انہضام کی خرابی وغیرہ جیسے مسائل ورزش نہ کرنے سے جنم لے سکتے ہیں اس لئے ورزش کو معمول بنائیں۔

ورزش کرنے کا سہی وقت

ورزش کرنے کا سہی وقت وہی ہے جسکے بعد آپ اپنے جسم کو غذا مہیا کر سکیں۔ رمضان میں روزے کے دوران ایسا کرنا نا ممکن ہے اس لئے رمضان میں سحری سے پہلے یا افطار کے دو گھنٹے بعد ورزش کریں ۔

سحری سے پہلے ورزش

سحری کرنے سے ایک گھنٹے پہلے ورزش کرنا بہترین عمل ہے کیوں کہ سحری سے پہلے معدے میں غذا کی بہت کم مقدار ہی رہ جاتی ہے۔ ورزش کرنے کے بعد سحری کر لیں لیکن اس وقت ورزش کرنے کی عادت آپکی نیند کو متاثر کرسکتی ہے ۔

افطار سے پہلے ورزش

رمضان میں روزے کے دوران ایسا کرنا ایک مشکل عمل ہے لیکن اگر آپ وزن کم کرنا چاھتے ہیں تو افطار سے پینتالیس منٹ پہلے ورزش آپکو بہترین نتائج فراہم کر سکتی ہے۔ ورزش کے بعد افطاری میں ہلکی غذاؤں کا استعمال کریں پھلوں کو ترجیح دیں ۔

افطار کے بعد اورعشاء سے پہلے

اس وقت ورزش کے لئے آپکو محتاط رہنا پڑے گا افطار کے وقت کھجور پانی اور تھوڑے سے پھلوں کا استعمال کریں ۔اسکے بعد نماز پڑھ لیں بیس منٹ کا وقفہ دیں اسکے بعد ورزش کر لیں لیکن اگر آپ افطار پر کنٹرول نہیں کر سکتے یہ آپ کسی ایسے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جو افطار میں کھانا کھا لیتے ہیں تو اس وقت ہرگز ورزش نہ کریں۔

ورزش کا انتخاب

اگر آپ افطار سے پہلے ورزش کر رہے ہیں تو و 20 سے 45 منٹوں کے لیے جاگنگ، بائیکنگ یا یوگا جیسی ہلکی ورزشوں کی عادت ڈالیں۔ اگر آپ کم وقت میں سخت ورزش کرنا چاہتے ہیں تو آپ 10 سے 20 منٹ باڈی ویٹ ورک آؤٹ کر سکتے ہیں۔

افطار کے بعد ورزش کے لئے ویٹ ٹریننگ کا انتخاب کریں کیوں کے اس ورزش کے لئے بھرپور طاقت کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کے افطار سے پہلے آپکے جسم میں گلائیکو جن کی سطح کم ہو جاتی ہے جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کا جسم ورزش لائق طاقت پیدا نہیں کر پائے گا۔

اگر آپ سحری سے پہلے ورزش کرنا چاھتے ہیں تو جاگنگ یہ ویٹ ٹریننگ دونوں میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں کیوں کے اس دوران اپکا جسم نارمل حالت میں ہوتا ہے۔


مزید جانئے  : رمضان میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں ؟


The post رمضان کے مہینے میں بھی ورزش نہ چھوڑیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
رمضان میں واک اور صحت بخش غذاؤں سے سحری https://htv.com.pk/ur/health/morning-walk-and-healthy-sehri Sat, 18 May 2019 08:57:41 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=18106

رمضان میں واک ایک چیلنج ہے جو لوگ رمضان میں چہل قدمی یا دوڑنے جیسی ایکسرسائز کرتے ہیں

The post رمضان میں واک اور صحت بخش غذاؤں سے سحری appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

رمضان میں واک ایک چیلنج ہے جو لوگ رمضان میں چہل قدمی یا دوڑنے جیسی ایکسرسائز کرتے ہیں وہ اس بات سے اچھی طرح آگاہ ہوتے ہیں کہ یہ کثرت ان کی کتنی طاقت اورانرجی کو کنزیوم کرلیتی ہے نہ صرف یہ بلکہ یہ ایکسرسائز کیلوریز بھی بڑی جلدی کم کرتی ہے ۔ یہ تھکاوٹ کا باعث بھی بن جاتی ہے لیکن ان تمام باتوں کے باوجود دوڑنے اور چہل قدمی کی مشق کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں یہ صحت مند رہنے کے لیے انتہائی ضروری ایکسرسائز ہے۔ جو لوگ اس ایکسرسائز کے عادی ہوتے ہیں وہ اکثر وبیشتر اس حوالے سے فکر مند رہتے ہیں کہ صبح کی دوڑ سے واپس آنے کے بعد وہ ایک صحت بخش ناشتہ کریں ۔ لیکن رمضان میں ایسا ممکن نہیں لہذا آپ اپنی سحری کو ناشتے کی طرح صحت بخش بنا سکتے ہیں ۔ ذیل میں چند ایسے مزیدار اور ذائقہ سے بھرپور منفرد آئیڈیاز پیش کیئے جارہے ہیں جس سے آپ کی سحری کی رونق دوبالا ہوجائے گی :

*کیلا:۔

کیلے میں پایا جانے والی کاربوہائیڈریٹس کے متعلق ممکن ہے کہ بہت سے لوگوں کی رائے اچھی نہ ہو لیکن جو افراد صبح کی دوڑ لگاتے ہیں ان کے لیے کیلا بہترین غذا ہے۔ ہر رنر اور ایتھلیٹ اپنی انرجی بڑھانے کے لیے Carbs کا حصول چاہتا ہے اور اس کا بہترین ذریعہ کیلا ہی ہے۔ جو لوگ کیلاسادہ حالت میں نہیں کھانا چاہتے وہ اس کا شیک بھی بناسکتے ہیں اس شیک میں کیلا دودھ(بغیر چکنائی کے) اور اسٹرابیری بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ بہترین ذائقہ کے لیے اس میں چند قطرے لیمن جوس ڈال دیں آپ کی سحری میں بنانا شیک ایک مکمل صحت مند اور بھرپور ناشتہ ہے ۔

*فروٹ سلاد:۔

کسی بھی قسم کے پھل اور اس کا رس وٹامنز کا خزانہ ہوتے ہیں۔ رننگ کے بعد صبح فروٹ کھانا آپ کی صحت کے لیے بے انتہا فائدہ مند ہوتا ہے اس ضمن میں اورنج، سیب، بلیک بیری اور گریپ فروٹ بہ طور خاص صبح کے وقت ناشتہ کے دوران کھائے جاسکتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ کی صلاحیت کے ساتھ ایک مکمل ناشتہ کا تصور پیش کرتے ہیں گریپ فروٹ اور بلیک بیری جیسے پھل میں اینٹی آکسیڈنٹ کی صلاحیت پائی جاتی ہے اس سے بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

*سبزیاں:۔

دن کا آغاز سبزیوں سے کرنا بھی صحت مند ثابت ہوتا ہے۔ ان میں پروٹین، وٹامنز اور منرلز جیسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ سبزیوں میں اینٹی آکسیڈنٹ کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے یہ تمام اجزاء جسم کو صحت مند، پٹھوں اور مسلز کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو بھی فعال رکھتے ہیں۔ اگر سبزیوں کی غذائیت سے بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں توسحری میں پالک، سلادکے پتے، بروکلی اور گاجر سے بہتر کوئی متبادل نہیں۔ اگر آپ سینڈوچ کھانا پسند کرتے ہیں تو اُبلے ہوئے انڈے کے ساتھ کھیرے اور ٹماٹر کا سینڈوچ آپ کے ناشتہ کے مزے کو دوبالا کردے گا سبزیوں سے دیگر غذائی اجزاء حاصل ہونے کے ساتھ انڈا آپ کے جسم کو پروٹین فراہم کرنے کا سبب بنے گا۔ سبزیوں کے کھانے خاص طور پر Celery قسم کی سبزیاں کو اپنی ڈائیٹ یا سحری کا حصہ بنانے پر بلڈپریشر نارمل رہے گا اور کینسر کے بننے والے سیل کا خاتمہ بھی ممکن ہوتا ہے۔


یہ پڑھئے : رمضان اور حمل:روزہ رکھیں یا نہ رکھیں؟

*بادام

بادام ہرلحاظ سے بہترین غذا ہے اس میں کولیسٹرول کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے جبکہ اینٹی آکسیڈنٹ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اس لیے اس کا روزانہ کا استعمال بھی نقصان دہ نہیں ہوتا اس لیے یہ رنرز(صبح کی دوڑ لگانے والے افراد) کے لیے بھی مرغوب غذا ہے لیکن ظاہر سی بات ہے مارننگ رن کے بعدسحری میں صرف بادام سے کام نہیں چلایا جاسکتا اس لیے ایک پیالہ کارن فلیکس یا پھر ایک مکمل ملک شیک میں بادام شامل کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بادام جلد کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے وٹامنز اور منرلز کی بھرپور تعداد ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال کئی سنجیدہ قسم کی بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔

*دہی:۔

دہی کا استعمال ہر لحاظ سے جسم وصحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ اور یہ تمام ایتھلیٹ کا پسندیدہ کھانا یا ڈش ہے۔ 45 منٹ یا اس سے بھی زیادہ دوڑنے والے افراد اگرسحری میں دہی کا ایک پیالہ کھائیں تو پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور دہی جسم میں طاقت اور توانائی فوری طورپر فراہم کرے گا۔ دہی سے غیر معمولی فائدہ اُٹھانے کے لیے اس میں کچھ پھل یا بادام شامل کرکے بھی کھایا جاسکتا ہے۔ دہی مسلز اور پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اور میٹابولزم سسٹم کو طاقت عطا کرتا ہے۔

*جو کا دلیہ:

یہ رنرز کے لیے ایک آئیڈیل ڈش ہے کیونکہ اس میں پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ کی بھرپور مقدار شامل ہوتی ہے جو صحت کے لیے ہرلحاظ سے پرفیکٹ جانا جاتا ہے۔ اگر آپ اسے ذائقہ دار بنانا چاہتے ہیں تب اس میں اپنے پسندیدہ پھل کو شامل کرکے بلینڈ کرکے استعمال کریں۔ یہ خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اس میں کیونکہ فائبر موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے کولیسٹرول کا بڑھنا ممکن نہیں ہوتا۔

*مرغی کا سینہ:۔

مرغی کے سینہ میں سب سے کم کیلوریز پائی جاتی ہے اس لیے اسے دن کے کسی بھی کھانے کا سب سے صحت مند کھانامانا جاتا ہے۔ یہ آسانی سے پکایا جاسکتا ہے اور ذائقہ سے بھی بھرپور ہوتا ہے اگر اس میں تمام مناسب اجزاء ڈال کر پکایا جائے تو اس سے بہتر ذائقہ دار ڈش کوئی دوسری نہیں ہوسکتی ایکسر سائز کے لیے جانے سے پہلے آپ کی یہ چکن ڈش تیار ہونی چاہیئے تاکہ جب آپ واپس آئیں تو گرم کرکے نوش کرسکیں سحری میں کھایا گیا کھانا پورے دن کے لیے آپ کے جسم کو طاقت مہیا کرتا ہے۔

*سالمن مچھلی:

سی فوڈ کی اگر بات کی جائے تو سالمن سے بہتر یا متبادل کوئی اور چیز نہیں جو کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس مچھلی میں اتنی صلاحیت پائی جاتی ہے کہ وہ آپ کے تھکے ہوئے جسم کو چاق وچوبند اور چست بنادے۔ آپ سالمن فش کو فرائیڈ آلو اور اُبلی ہوئی سبزیوں کے ساتھ بناسکتے ہیں۔
اگر اس سے مزیدغذائی افادیت حاصل کرنا مقصد ہو تو اس میں تھوڑی مقدار زیتون کے تیل کی بھی شامل کی جاسکتی ہے ۔براؤن رائس اور پاستا کے ساتھ بھی پکائی جاسکتی ہے جو لمبے عرصہ تک کے لیے آپ کو چارج رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔


اس بارے میں جانئے : کیاآپ کورمضان میں بدہضمی سے بچنے کے لئے ٹپس کی تلاش ہے؟


The post رمضان میں واک اور صحت بخش غذاؤں سے سحری appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
رمضان میں وزن کم کرنے کے طریقے https://htv.com.pk/ur/fitness/ways-to-lose-weight-in-ramadan Fri, 17 May 2019 05:00:09 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=20956 رمضان میں وزن

یہ رمضان کا بابرکت مہینہ ہے جس میں مسلمان روزے رکھتے ہیں ۔ اصولاً تو اس مہینے میں سب کا وزن کم ہونا

The post رمضان میں وزن کم کرنے کے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
رمضان میں وزن

یہ رمضان کا بابرکت مہینہ ہے جس میں مسلمان روزے رکھتے ہیں ۔ اصولاً تو اس مہینے میں سب کا وزن کم ہونا چاہئے لیکن دن بھر روزہ رکھنے کے بعد سحر اور افطار میں ہر ایک اتنا زیادہ مضر صحت کھانا کھاتا ہے کہ اس کا وزن کم ہونے کے بجائے بڑھ جاتا ہے ۔لیکن کچھ ہدایات پر عمل کر کے آپ رمضان میں بھی اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔ رمضان میں وزن کم کرنے کے لیے ورزش کے ساتھ صحت بخش غذا بھی لینا ہوگی۔
افطار یا تراویح کے بعد ورزش کر کے ۵ سے ۱۰ کلو وزن کم کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن اگر اس کے ساتھ کھانے میں احتیاط نہ کی گئی تو وزن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

سحری:

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی سحری کو سادہ رکھیں۔ ہم اکثر اس ڈر سے کہ ہمیں دن میں بھوک نہ لگے سحری میں ضرورت سے زیادہ کھالیتے ہیں ۔ حالانکہ سحری میں بھی ہمیں نارمل غذا لینی چاہئیے۔
اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو سحری میں یہ غذا لیں۔
۔ سفید آٹے کے بجائے بھوسی والے آٹے کی سادہ روٹی کھائیں۔
۔ دہی کا استعمال کریں۔
۔ بغیر بالائی کا دودھ لیں۔
۔ ایک یا دو کھجوریں کھالیں۔
۔ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔

افطاری:

دن بھر بھوکا رہنے کے بعد جب ہمارے سامنے پورا دسترخوان سجا ہوتا ہے تو روزہ کھلتے ہی ہم اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں پھر ہم یہ نہیں دیکھتے کہ کیا کھارہے ہیں اور کیا نہیں۔
اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو افطار میں بھی کچھ باتوں کا خیال رکھنا پڑے گا۔
۔ ایک کھجور سے روزہ کھولیں ۔
۔ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔
۔ نماز کے لیے اٹھ جائیں مغرب کی نماز پڑھنے کے تھوڑی دیر بعد کھانا کھائیں۔
۔ کھانے میں روسٹ کی ہوئی چکن بریسٹ یا ابلی سبزیاں کھائیں۔
۔پکوڑے، سموسے ، چاٹ سے گریز کریں۔
ْ۔ افطاری کے بعد چہل قدمی کریں۔

میٹھا کھانے سے گریز کریں:

گرمی کے روزوں میں افطار کے بعد زیادہ سے زیادہ کولڈڈرنک اور میٹھا کھانے کا دل چاہتا ہے ،۔ ان کے بجائے پھل ، ڈرائی فروٹ اور شہد کا استعمال کریں کولا ڈرنکس سے بالکل پرہیز کریں۔

زیادہ پانی پئیں:

افطار اور سحری کے درمیان زیادہ پانی پئیں دو گلاس پانی افطار کے وقت، ۶ سے ۸ گلاس افطار سے سحری کے درمیان اور ۲ گلاس سحری میں پئیں۔ چائے اور کافی سے گریز کریں ان کی جگہ ہربل ٹی یا گرین ٹی لیں یہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ہاضمے میں بھی مدد دے گی۔

ورزش :

رمضان کے دنوں میں ورزش کرنا ذرا مشکل ہوتا ہے لیکن ۳ سے ۴ دن میں اسکی عادت ہوجاتی ہے۔
۔ افطار سے پہلے ۳۰ منٹ کی واک یا جوگنگ کریں۔
۔ روزہ کھولنے کے بعد یعنی کھجور اور پانی پینے کے بعد جم جائیں یا گھر پر ورزش کریں۔
اس طریقے سے آپ ۳ دن میں ۱ کلو تک وزن کم کرسکتے ہیں ۔ اس طرح پورے رمضان میں ۱۰ کلوتک وزن کم کرلینگے۔



مزید جانئے  : رمضان میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کریں ؟

The post رمضان میں وزن کم کرنے کے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>