problems – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png problems – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 دوران حمل ظاہر ہونے والے چندمسائل  https://htv.com.pk/ur/pregnancy/pregnancy-problems Wed, 23 Oct 2019 06:31:44 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34520 pregnancy

حاملہ خواتین کودوران حمل بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔پورے 9 ماہ تک کسی نہ کسی تکلیف سے دو چار رہتی ہیں ۔ضروری نہیں کہ ایسا ہر عورت کے ساتھ ہو لیکن اگر آپ حاملہ ہیں تو آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ دوران حمل آپ کو کیا مسائل درپیش […]

The post دوران حمل ظاہر ہونے والے چندمسائل  appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
pregnancy

حاملہ خواتین کودوران حمل بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔پورے 9 ماہ تک کسی نہ کسی تکلیف سے دو چار رہتی ہیں ۔ضروری نہیں کہ ایسا ہر عورت کے ساتھ ہو لیکن اگر آپ حاملہ ہیں تو آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ دوران حمل آپ کو کیا مسائل درپیش آسکتے ہیں۔
حمل کی عام علامات میں ہر وقت تھکن محسوس ہونا،صبح کے وقت سستی طاری ہونا اور بھوک زیادہ لگنا شامل ہیں۔لیکن ان کے علاوہ بھی بہت سی علامات ہیں جو حمل کی وجہ سے جسم میںظاہر ہوتی ہیں اور آپ کے لئے ان سے نمٹنا ضروری ہوتا ہے۔اگر آپ کے جسم میں بھی ایسی علامات ظاہر ہوں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ہر خاتون کا اپنا مزاج ہوتا ہے اس وجہ سے ان کی علامات بھی ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتی ہیں ۔ضروری نہیں کہ جو آپ کے ساتھ ہو وہ کسی دوسرے کے ساتھ بھی ہوگا

یہاں ہم ایسی ہی علامات کا ذکر کر رہے ہیں جو دوران حمل آپ کے جسم میں بھی ظاہر ہوسکتی ہیں ۔

پیلوس (پیڑو) میں شدید درد اٹھنا

بعض اوقات آپ کو پیلوس میں درد اٹھ سکتا ہے ۔یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ آپ کے لئے سیدھا کھڑا ہونا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔عام طور پر یہ درد حمل کے آخری دنوں میں ہوتا ہے۔یہ درداس وقت ہوتا ہے جب بچے کے وزن کی وجہ سے نیچے کی جانب زور پڑتا ہے۔لیکن اس میں پریشان ہونے یا ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ۔

پیشاب نہ روک پانا

عام طور پر حاملہ خواتین کو یہ مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔بعض اوقات ہنستے ہوئے یہاں تک کہ چلتے ہوئے بھی پیشاب روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بچہ دانی میں موجود بچے کا پورا زور بلیڈر پر پڑ رہا ہوتا ہے ۔یہ بالکل نارمل بات ہے جس میں فکر مندہونے کی ضرورت نہیں ۔لیکن پیلوک فلور یا کیگل ایکسرسائز کے ذریعے ان مسلز کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اس طرح یہ مسئلہ آسانی سے حل ہو سکتا ہے۔

ویجائنل ڈسچارج 

کچھ خواتین کو حمل کے آغازمیں اورپھر آخری دنوں میں بھی بہت زیادہ ڈسچارج کی شکایت ہوتی ہے ۔اس کی وجہ جسم میں ہارمونز کی تبدیلی ہوتی ہے۔جب آپ حاملہ ہوتی ہیں تو آپ کے جسم میں ہارمونز منتشر ہونے لگتے ہیں اس کی وجہ سے سروکس اور ویجائنہ میں انفیکشن کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے ۔یہ ڈسچارج جسم کو انفیکشن سے بچانے کے لئے ہوتا ہے۔

ریاح خارج ہونا 

اکثر حاملہ خواتین کو اس کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔دوران حمل آپ کا جسم ریلیکسن اور پروگیسٹرون ہارمونز خارج کرتا ہے یہ ہارمونز معدے کے مسلز کو سکون بخشتے ہیں جس سے ہاضمے کا عمل سست ہوجاتا ہے اور پیٹ میں گیس بننے لگتی ہے ۔ہلکی ورزش اور واک سے آپ کو اس مسئلے سے نجات مل سکتی ہے۔

بے خوابی

حمل کی علامتوں میں سے ایک علامت بے خوابی بھی ہو سکتی ہے ۔اکثر حاملہ خواتین کو رات بھر نیند نہیں آتی اس کی وجہ بھی ہارمونز میں تبدیلی ہوتی ہے اوریہ مسئلہ بھی ڈلیوری کے بعد ختم ہو جاتا ہے۔لیکن دوران حمل نیند کے لئے سکون بخشنے والی ورزش کریں اور گہری سانسیں لیں ۔سونے سے پہلے گرم پانی سے غسل اور میڈیٹیشن (مراقبہ) سے بھی اچھی نیند آنے میں مدد ملے گی ۔

جسم میں خارش ہونا

دوران حمل جسم میں خارش کبھی بہت تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے ۔یہ خارش بہت شدید ہوتی ہے جس کے نتیجے میں جسم پر خراشیں پڑ جاتی ہیں ،کبھی اس میں درد بھی ہوتا ہے اور کبھی یہ تکلیف ڈلیوری کے بعد تک رہتی ہے پھر آہستہ آہستہ یہ ختم ہو جاتی ہے۔اس کے لئے آپ اپنے ڈاکٹر سے کوئی مرہم لکھوا سکتی ہیں ۔اس کے علاوہ خارش کی جگہ پر کھانے کا سوڈا اور ناریل کا تیل ملا کر بھی لگا سکتی ہیں ۔اس سے بھی وقتی طور پر آرام آجائے گا ۔

 

مزید جانئے 


حمل ٹھہرنے کی علامات یہ ہیں


کس طرح حمل ٹہرایا جائے ؟ اویولیشن اور فرٹائلیٹی حمل ٹہرانے میں کس طرح مددگار ہیں ،جانئے


پریگننسی کے بعد پہلے پیریڈز کیا عام پیریڈز سے مختلف ہوتے ہیں؟


تولیدی نظام سے متعلق ان باتوں کا جاننا نہایت ضروری


The post دوران حمل ظاہر ہونے والے چندمسائل  appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
اسٹگمااورذہنی مریضوں پر اس کے اثرات https://htv.com.pk/ur/mind-body/stigma-patient Thu, 03 Oct 2019 09:21:24 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34354 Stigma

اسٹگما کے اثرات جاننے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ اسٹگما کیا ہے؟جب کسی شخص کو اس کی کسی خامی (جیسے رنگت،کوئی عیب،معذوری یا ذہنی بیماری کی وجہ سے )منفی نظر سے دیکھا جائے تو یہ چیز اسٹگما کہلاتی ہے ۔ اسٹگما اس وقت ہوتا ہے جب ایک شخص کسی کو اس کی شخصیت […]

The post اسٹگمااورذہنی مریضوں پر اس کے اثرات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
Stigma

اسٹگما کے اثرات جاننے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ اسٹگما کیا ہے؟جب کسی شخص کو اس کی کسی خامی (جیسے رنگت،کوئی عیب،معذوری یا ذہنی بیماری کی وجہ سے )منفی نظر سے دیکھا جائے تو یہ چیز اسٹگما کہلاتی ہے ۔
اسٹگما اس وقت ہوتا ہے جب ایک شخص کسی کو اس کی شخصیت کی خوبی کے بجائے اس کی بیماری کے ذریعے متعارف کرائے۔
ایسے لوگ جو ذہنی مسائل کا شکار ہوتے ہیں، معاشرے کی طرف سے ملنے والی رسوائی ان کی بیماری کو مزید بڑھا دیتی ہے اور ان کا صحیح ہونا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔کیونکہ ایسے مریض رسوائی کے ڈر سے علاج کراتے ہوئے ڈرتے ہیں۔

اسٹگما کے مضر اثرات :

۔شرمندگی،ناامیدی اور اکیلے پن کا احساس
۔علاج کے لئے کسی سے مدد لینے میں ہچکچاہٹ ہونا
۔گھر والوں،دوستوں اور دوسرے لوگوں سے دوری محسوس ہونا
۔روزگار اور معاشرتی تعلقات کے ذرائع کم ہو جانا
۔خوف زدہ ہونا اور خود کو جسمانی تکلیف پہنچانا
۔یہ یقین ہوجانا کہ میں کبھی ٹھیک نہیں ہو پائوں گا یا زندگی میں وہ چیز حاصل نہیں کر پائوں گا جو میں حاصل کرنا چاہتا ہوں ۔


اس بارے میں جانئے :10عادتیں جوکامیاب لوگ کبھی نہیں اپناتے


اسٹگما سے کس طرح نمٹیں:

علاج کرائیں :

آپ کو جس علاج کی ضرورت ہے وہ ضرور کرائیں ۔اور اس بات سے ہرگز نہ ڈریں کہ آپ پر ذہنی مریض کا لیبل لگ جائے گا ۔

کسی کا یقین نہ کریں :

بعض اوقات جب کوئی بات بہت زیادہ دیکھی یا سنی جاتی ہے تو آپ اس پر یقین بھی کرنے لگتے ہیں ۔لوگوں کی لا علمی کا اپنی ذات پر غلط اثر نہ پڑنے دیں ۔ذہنی بیماری کوئی کمزوری نہیں ہوتی اور ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ اس سے آپ خود نہ نمٹ سکیں۔ذہنی صحت کے ماہر سے رابطہ کرکے آپ اپنی بیماری پر قابو پاکر بہت جلد صحت یاب ہو سکتے ہیں ۔

کسی سے نہ چھپیں:

ذہنی بیماری میں مبتلا بہت سے لوگ خود کو دنیا سے بالکل الگ تھلگ کرلینا چاہتے ہیں ۔ایسے لوگوں سے تعلق قائم کریں جن پر آپ بھروسہ کرتے ہیں ۔جیسے گھر والے،دوست یا مذہبی پیشوا وغیرہ۔اس سے آپ کو اپنے علاج میں بہت مدد ملے گی۔

دوسروں سے تعلق قائم کریں :

اپنے جیسے لوگوں سے بھی تعلق قائم کریں۔اس طرح آپ کو پتہ چلے گا کہ اس دنیا میں صرف آپ ہی تنہا نہیں بلکہ آپ جیسے اور بھی بہت سے لوگ ہیں۔

خود کو اپنی بیماری کے حوالے سے متعارف نہ کرائیں :

دوسرے لوگوں کی طرح آپ خود کو اپنی بیماری سے متعارف نہ کرائیں ۔خود کو ذہنی مریض کہنے کے بجائے کہیں کہ میں ذہنی بیماری میں مبتلا ہوں۔الفاظ میں اس طرح کی تبدیلی کافی پر اثر ثابت ہوتی ہے۔

ہر چیز آپ کی ذات سے متعلق نہیں ہو سکتی:

یاد رکھئے دوسرے لوگ صرف اپنی لاعلمی کی بناء پر آپ کے بارے میں اپنی رائے قائم کر لیتے ہیں۔اور جب وہ آپ کو اچھی طرح جان جاتے ہیں تو ان کی یہ رائے بدل بھی جاتی ہے لہٰذا ان کے خیالات کو اپنی ذات پر نہ لیں ۔


یہ بھی جانئے نوجوانوں میں ڈپریشن کی10وجوہات

The post اسٹگمااورذہنی مریضوں پر اس کے اثرات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
بار بار پیشاب آنے کی کیا وجوہات ہوسکتی ہے ؟ https://htv.com.pk/ur/health/urine-problems Wed, 03 Jul 2019 08:00:12 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33477

جسم سے پیشاب کا اخراج بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ گردے اضافی پانی اور کچرے کو خون سے فلٹر کرتا ہے اور اسے مثانے میں منتقل کردیتا ہے۔اوسطاً ایک فرد روزانہ چار سے چھ بار پیشاب کرتا ہے اور چار سے پانچ گھنٹے کے اندرباتھ روم کا ایک چکر لگ ہی جاتا ہے۔تاہم اگر ہر […]

The post بار بار پیشاب آنے کی کیا وجوہات ہوسکتی ہے ؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

جسم سے پیشاب کا اخراج بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ گردے اضافی پانی اور کچرے کو خون سے فلٹر کرتا ہے اور اسے مثانے میں منتقل کردیتا ہے۔اوسطاً ایک فرد روزانہ چار سے چھ بار پیشاب کرتا ہے اور چار سے پانچ گھنٹے کے اندرباتھ روم کا ایک چکر لگ ہی جاتا ہے۔تاہم اگر ہر کچھ دیر بعد یعنی ایک گھنٹے سے دو گھنٹے کے دوران ہی پیشاب آنے لگے تو یہ غیر معمولی بات ہوتی ہے اوراگر ایسا ہورہا ہے تو اس کی وجوہات یہ ہوسکتی ہیں۔

زیادہ پانی پینا

اگر آپ زیادہ مقدار میں پانی پینا شروع کردیں تو آپ کے واش روم کے چکر بھی زیادہ لگتے ہیں، اور اگر کچھ زیادہ ہی چکر لگ رہے ہیں، تو دیکھیں آپ کتنا پانی پی رہے ہیں، عام طور پر زیادہ پانی پینے کے نتیجے میں جسم میں نمکیات کی کمی ہونے لگتی ہے جس کا عندیہ پیشاب کی بالکل شفاف رنگت یعنی سفید رنگت سے ہوتی ہے، جو بتدریج صحت کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے، تو اس کا ایک آسان اور سادہ سا حل بہت زیادہ کی جگہ مناسب مقدار میں پانی پینا ہے۔

چائے ، کافی یا سافٹ ڈرنکس کابہت زیادہ استعمال

مشروبات جیسے کافی، چائے یا کولڈ ڈرنکس وغیرہ زیادہ مقدار میں پینا بھی ہر وقت پیشاب آنے کی وجہ بن سکتا ہے، ان مشروبات کے نتیجے میں جسم میں نمک اور پانی کی مقدار بڑھتی ہے اور گردوں ان کی صفائی کرتا رہتا ہے جس کے باعث زیادہ پیشاب آتا ہے۔

پیشاب کی نالی میں سوزش کا ہوجانا

اس مرض میں مثانہ اور گردے متاثر ہوسکتے ہیں اور اس انفیکشن کے باعث مثانے ورم کے شکار بھی ہوجاتے ہیں جس کے باعث ایسا لگتا ہے کہ 24 گھنٹے پیشاب آرہا ہے حالانکہ جسمانی نظام میں اتنا سیال ہوتا نہیں، ایسے حالات میں ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہیے۔


یہ بھی پڑھئے : پیشاب کے رنگ و بو میں تبدیلی، کئی بیماریوں کا خطرہ


 ذیابیطس کی بیماری

جب آپ ذیابیطس کے شکار ہوجائیں تو آپ کا جسم خوراک کو شوگر میں تبدیل کرنے میں زیادہ بہتر کام نہیں کرپاتا جس کے نتیجے میں دوران خون میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور جسم اسے پیشاب کے راستے باہر نکالنے لگتا ہے، یعنی ہاتھ روم کا رخ زیادہ کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اس مرض کے شکار اکثر افراد اس خاموش علامت سے واقف نہیں ہوتے اور نہ ہی اس پر توجہ دیتے ہیں۔ خاص طور پر رات کو جب ایک یا 2 بار ٹوائلٹ کا رخ کرنا تو معمول سمجھا جاسکتا ہے تاہم یہ تعداد بڑھنے اور آپ کی نیند پر اثرات مرتب ہونے کی صورت میں اس پر توجہ مرکوز کرنے کی فوری ضرورت ہوتی ہے۔

بہت کم پانی پینا

جی ہاں واقعی بہت زیادہ کی جگہ اگر بہت کم پانی پیا جائے تو بھی یہ مسئلہ ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے مثانہ متاثر ہوتا ہے اور وہ دماغ کو یہ احساس دلاتا رہتا ہے کہ پیشاب آرہا ہے جبکہ ایسا ہوتا نہیں، اگر آپ پانی کم پیتے ہیں مگر ہر وقت پیشاب آنے کا احساس ہوتا ہے تو پانی پینے کی مقدار بڑھادیں۔

گردوں میں پتھری کا اشارہ

گردے کی پتھری پیشاب کی نالی کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتی ہے اور وہاں سے ان کا نکلنا کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے، مگر پیشاب زیادہ آنے لگتا ہے جس کے ساتھ تکلیف بھی ہوتی ہے۔

مخصوص ادویات کا استعمال

مختلف ادویات جیسے ہائی بلڈ پریشر کے لیے لی جانے والی ادویات کے نتیجے مین یہ مسئلہ لاحق ہوسکتا ہے یا سکون آور ادویات کا بھی یہ سائیڈ ایفیکٹ دیکھنے میں آتا ہے جس کے استعمال کے باعث

کوئی سنگین مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے

ہر وقت پیشاب آنے پر ڈاکٹر سے رجوع ضرور کرنا چاہیے کیونکہ اس کے پیچھے کوئی سنگین طبی مسئلہ بھی چھپا ہوسکتا ہے۔


یہ بھی جانئے : بچوں کو بستر پر پیشاب کرنے سے کیسے روکیں


The post بار بار پیشاب آنے کی کیا وجوہات ہوسکتی ہے ؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
سینے کی جلن سے فوری نجات کے لیے https://htv.com.pk/ur/health/acidity-problems Wed, 13 Mar 2019 19:43:19 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32377 acid reflux

کیا آپ اکثر سینے کی جلن کے مسٔلے کا شکار ہوجاتے ہیں ؟ ہوسکتا ہے کہ آپ کو معلوم نہ ہو مگر معدے کی تیزابیت کےنتیجہ میں آپ کو سینے میں تکلیف محسوس ہوتی ہےاور اکثریہ مسٔلہ بہت زیادہ کھانے، موٹاپے کا شکار اور دوران حمل ہوتا ہے۔کبھی کبھار سینے میں ہونے والی جلن فکرمندی […]

The post سینے کی جلن سے فوری نجات کے لیے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
acid reflux

کیا آپ اکثر سینے کی جلن کے مسٔلے کا شکار ہوجاتے ہیں ؟ ہوسکتا ہے کہ آپ کو معلوم نہ ہو مگر معدے کی تیزابیت کےنتیجہ میں آپ کو سینے میں تکلیف محسوس ہوتی ہےاور اکثریہ مسٔلہ بہت زیادہ کھانے، موٹاپے کا شکار اور دوران حمل ہوتا ہے۔کبھی کبھار سینے میں ہونے والی جلن فکرمندی کی بات نہیں تاہم ایسا اکثر ہو تو یہ نظام ہضم کے حوالے سے سنگین امراض کا باعث بن سکتا ہے۔تاہم چند چھوٹی چیزیں آپ کو سینے کی جلن سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

سونف

سونف بھی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے اور یہ بھی معدے کے لیے فائدہ مند ہے خصوصاً معدے کی تیزابیت کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے جبکہ یہ معدے کے افعال کو بھی بہتر کرتی ہے۔ اگر سینے میں اکثر جلن کی شکایت رہتی ہے تو کھانے کے بعد تھوڑی سی سونف کھالیں یا سونف کا پانی پینا اس میں کمی لاسکتا ہے۔

جو اور اناج

معدے میں تیزابیت بڑھنے سے سینے میں جلن کی شکایت ہوتی ہے مگر جو اور اناج میں موجود فائبر اس تیزابیت میں کمی لاتے ہیں۔ فائبر سے بھرپور یہ غذائیں تیزابیت کو جذب کرکے اس کی سطح میں کمی لاتے ہیں، تاہم ان غذاؤں کو استعمال کرتے ہوئے ٹماٹر یا لہسن کو شامل کرنے سے گریز کرنا سینے کی جلن دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ادرک

ادرک پاکستان میں عام استعمال ہونے والی چیز ہے جو کہ معدے کے لیے فائدہ مند ہے مگر یہ سینے کی جلن سے نجات دلانے میں بھی مددگار ہے۔ ادرک قدرتی طور پر ورم کش ہے اور غذائی نالی میں ورم کو کم کرتی ہے جو سینے میں جلن کا باعث بنتی ہے۔ اس مقصد کے لیے چائے میں تھوڑی سی ادرک شامل کرکے پی لیں۔


اس بارے میں جانئے : سوئمنگ سے بلڈ پریشر کا علاج کریں

سیب

سیب صحت کے لیے بہت فائدہ مند پھل ہے اور یہ بھی سینے میں جلن کی شکایت پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سیب میں موجود غذائی فائبر سینے کی جلن کی شدت میں کمی لاتی ہے۔ سیب میں موجود منرلز جیسے کیلشیئم، میگنیشم اور پوٹاشیم سب معدے کی تیزابیت میں کمی لاتے ہیں۔

ایلو ویرا کا جوس

ایلو ویرا کا جوس بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اگر اکثر سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے تو چوتھائی سے آدھا کپ ایلوویرا جوس کھانے سے پہلے پی لیں یا دن میں کسی بھی وقت، جب سینے میں جلن محسوس ہو۔

کیلے

کیلے بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جو کہ معدے کی صحت درست رکھنے کے لیے فائدہ مند پھل ہے جو کہ تیزابیت کی سطح بھی کم کرتا ہے، تاہم ایک فیصد مریضوں کے لیے کیلے جلن کو بدتر بھی کرسکتے ہیں تو اس پھل کو پہلی دفعہ آزمانے کے بعد ردعمل کو ذہن میں رکھ کر اگلی بار کھانا بہتر ہوگا۔

چیونگم

چیونگم لعاب دہن کی مقدار بڑھا دیتی ہے جو کہ معدے میں تیزابیت کا باعث بننے والی خوراک کے اثرات کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، تاہم شوگر فری چیونگم ہی اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔


مزید جانئے :کیا السر کینسر میں تبدیل ہوسکتا ہے؟

پالک

پالک کیلشیئم سے بھرپور سبزی ہے جو ہڈیوں کی صحت بہتر بناتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ معدے میں تیزابیت کی سطح بھی کم کرتی ہے جس سے سینے میں جلن کی تکلیف میں ریلیف ملتی ہے۔

پانی کا ایک گلاس پینا

ایک تحقیق کے مطابق سینے کی جلن کی شکایت کی صورت میں پانی اکثر ادویات سے زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے کیونکہ یہ آپ کے معدے میں ایک کیمیکل کی مقدار کو بڑھاتا ہے جس سے جلن کی کیفیت میں آرام محسوس ہونے لگتا ہے۔


 

The post سینے کی جلن سے فوری نجات کے لیے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
سردیوں میں ہونے والے مسائل سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹرکی ان 10 ہدایات پرعمل کریں https://htv.com.pk/ur/health/winter-health-problems Mon, 18 Feb 2019 08:43:06 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32225 winter health problems

موسم سرماہمیں عموماً گرماگرم کافی،مونگ پھلی اورکمبل کی یاد لاتاہے۔لیکن ہم میں سے اکثراس بات کونظراندازکردیتے ہیں کہ سردی کے موسم میں بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہوجاتاہے جیسے گلے کادرد،تکلیف، انفیکشن اورنمونیاوغیرہ۔اسی وجہ سے ا س موسم میں خاص احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ضرورت ہوتی ہے جیسے: 1۔سردی سے پہلے فلوکی ویکسین لگوائیں سائنسی […]

The post سردیوں میں ہونے والے مسائل سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹرکی ان 10 ہدایات پرعمل کریں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
winter health problems

موسم سرماہمیں عموماً گرماگرم کافی،مونگ پھلی اورکمبل کی یاد لاتاہے۔لیکن ہم میں سے اکثراس بات کونظراندازکردیتے ہیں کہ سردی کے موسم میں بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہوجاتاہے جیسے گلے کادرد،تکلیف، انفیکشن اورنمونیاوغیرہ۔اسی وجہ سے ا س موسم میں خاص احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ضرورت ہوتی ہے جیسے:

1۔سردی سے پہلے فلوکی ویکسین لگوائیں

سائنسی طورپریہ بات ثابت ہے کہ انفلوئنزاویکسین فلوکے خطرے کوکم کرنے یاکم ازکم اس کی شدت میں کمی لانے میں اہم کرداراداکرتی ہے۔یہ ویکسین ہرفارمیسی پردستیاب ہوتی ہیں اورڈاکٹرکے مشورے سے ایک تربیت یافتہ ہیلتھ کیئرورکرسے بآسانی لگوائی جاسکتی ہے۔

2۔خود کوگرم رکھیں

لاہوراوراسلام آباد جیسے مقامات پررہنے والے لوگ عموماً اس موسم سے بچنے کے لئے گرم شال،سوئٹر اورہیٹروغیرہ کااستعمال کرتے ہیں۔جبکہ کراچی کے لوگ اس غیرمتوقع سردی سے بچنے کے لئے پہلے سے تیارنہیںتھے۔کراچی والے سردی کے موسم میں بھی شادی کی تقریبات میں سلک اورریشمی لباس پہننے کے عادی ہیں۔جس کی وجہ سے اگلے دن بخارکاسامناہوسکتاہے۔سردی کے موسم کے لئے اپنی الماری میں آرام دہ، پرسکون اورگرم لباس ضروررکھنے چاہیئے۔جسم کوگرم رکھنے کے لئے اندرگرم کپڑے ضرورپہنیں۔


اس بارے میں جانئے :بچوں کا انجیکشن کا ڈر دور کرنے کے لئے یہ تراکیب آزمائیں

3۔ہجوم سے بچیں

اس موسم میں نزلہ کھانسی ہرطرف پھیلاہواہے اسی لئے جتناممکن ہواس سے بچنے کی کوشش کریں۔جولوگ اس کاشکارہیں ان سے تولیہ اورتکیہ شیئرکرنے کے گریزکریں۔آفس میں بھی میز،ٹیلی فون اوراسی طرح کی دیگراشیاء جوسب کے عام استعمال میں ہوتی ہیں جراثیم کی منتقلی کاباعث بنتی ہیں۔روزمرہ کی بنیادپران کی صفائی ضرورکروائیں۔

4۔اپنے ہاتھ دھوئیں

اس موسم میں آپ جتنی بھی کوشش کرلیں اپنے ہاتھوں کوآلودگی سے بچانامشکل ہوجاتاہے لہٰذاضروری ہے کہ کچھ بھی کھانے پینے سے پہلے اپنے ہاتھوں کواچھی طرح دھوئیں۔اپنے پاس سینیٹائزررکھیں اورعام استعمال ہونے والی اشیاء کوچھونے کے بعد اپنے ہاتھ ضرورصاف کریں۔چاہے وہ لفٹ کابٹن یادروازے کاہینڈل ہی کیوں نہ ہو۔

5۔فعال رہیں

سرد موسم کی وجہ سے لوگ اپنازیادہ تروقت گھرمیں گزارناپسندکرتے ہیں۔اس وجہ سے انفیکشن کاخطرہ کئی گنابڑھ جاتاہے۔اگربیرونی سرگرمیوں کی انجام دہی میں آپ زیادہ سردی محسوس کریں توپٹھوں کومتحرک کرنے کے لئے جم یاسوئمننگ پول کارخ کریں اس سے آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔


یہ بھی پڑھیں :نیند اگر 6 گھنٹےسے کم ہو تو

6۔ہواکومرطوب رکھیں

ہیٹراورڈرائرسے آنے والی گرم اورخشک ہواناک میں موجودحفاظتی پرت کے کام میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔اس وجہ سے بیماریوں سے حساسیت بڑھ جاتی ہے۔ہوامیں نمی کاتناسب برقراررکھنے کے لئے ہیومیڈیفائرز نصب کئے جاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اپنی ناک کونم رکھنے کے لئے اسپرے یاسیلائن واٹر کااستعمال کرسکتے ہیں۔

7۔جسم کواندرسے گرم رکھیں

گرم مشروبات نہ صرف ذائقہ میں مزیدارہوتے ہیں اورسردی کامزہ دوبالاکردیتے ہیں بلکہ یہ آپ کے جسم کواندرسے گرم رکھ کرسردی سے بچاتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ یہ گلے کوآرام پہنچاکراس کی تکلیف کاخاتمہ بھی کردیتے ہیں۔

8۔اپنی غذاکاخیال رکھیں

ویسے توہرموسم میں ہی صحت بخش غذااورہائیڈریٹ رہنے کی سفارش کی جاتی ہے لیکن موسم سرماکے دوران پھل اورسبزیوں کی اضافی مقدارلینابے حد ضروری ہے تاکہ وہ مدافعتی ردعمل کومضبوط بنائیں اورانفیکشن سے لڑنے میں ہماری مددکریں۔خوش قسمتی سے پاکستان میں موسم سرمامیں وٹامن سی سے بھرپورپھل جیسے کینواوراسٹرابیری دستیاب ہوتے ہیںآپ ان سے مستفیدہوسکتے ہیں۔


اس بارے میں جانئے :سیڑھیاں چڑھنا بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے ؟

9۔اپنی حفاظت کریں

سردی کے موسم میں کھانسی اورٹھنڈ کے علاوہ موچ اورفریکچرکے خطرات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے۔بزرگ یاپھروہ افرادجواس خطرہ کاشکارہوسکتے ہیں انھیں چاہئے کہ وہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لئے محفوظ اورآرام دہ جوتے استعمال کریںاورچلنے پھرنے کے دوران احتیاط برتیں۔

10۔مصروف رہیں

سردی کاموسم ڈپریشن میں اضافہ کے لئے ایک اہم عنصرماناجاتاہے۔سردی کے دن چھوٹے ہوتے ہیں اورلوگ چاہتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ گرم اورآرام دہ بستروں میں رہیں لیکن آپ کومعاشرتی تعلقات استواررکرنے چاہئیے یاکم ازکم گھرمیں ہی مصروف رہنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ آپ افسردہ کن خیالات سے بچ سکیں۔

گرم موسم رکھنے والے ممالک جیسے پاکستان میں جب بھی سردی آتی ہے تولوگ اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ہم میں سے کوئی بھی موسم سرماسیرپ اورٹیبلیٹ کے ساتھ نہیں گزارناچاہتا۔اسی لئے اپنی صحت کاخیال رکھیں اورسردی سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اسے اپنے اوراپنے خاندان کے لئے آرام دہ اورپرسکون موسم میں تبدیل کریں۔


اس آرٹیکل کو اردو میں پڑھنے کے لیے کلک کیجئے 


The post سردیوں میں ہونے والے مسائل سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹرکی ان 10 ہدایات پرعمل کریں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>