Irregular periods – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png Irregular periods – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 حیض کی بندش کی علامات کم کرنے کے قدرتی طریقے https://htv.com.pk/ur/womens-health/period-problems Fri, 04 Oct 2019 10:00:51 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34312 periods

45سے55سال کی عمر کی خواتین میں حیض کی بندش کی علامات شروع ہو جاتی ہیں اور چند سالوں تک رہتی ہیں ۔ان علامات میں گرمی لگنا ،رات کو پسینہ آنا ،موڈ سوئنگ ،بے چینی اور تھکن شامل ہیں ۔ اس عرصے میں خواتین کو بہت سی بیماریوں جیسے ہڈیوں کا بھر بھرا ہوجانا،مٹاپا ،دل کی […]

The post حیض کی بندش کی علامات کم کرنے کے قدرتی طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
periods

45سے55سال کی عمر کی خواتین میں حیض کی بندش کی علامات شروع ہو جاتی ہیں اور چند سالوں تک رہتی ہیں ۔ان علامات میں گرمی لگنا ،رات کو پسینہ آنا ،موڈ سوئنگ ،بے چینی اور تھکن شامل ہیں ۔
اس عرصے میں خواتین کو بہت سی بیماریوں جیسے ہڈیوں کا بھر بھرا ہوجانا،مٹاپا ،دل کی بیماریاں اور شوگر ہونے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

مندرجہ ذیل قدرتی طریقوں سے ان علامات کو کم کیا جاسکتا ہے:

کیلشیئم اور وٹامن Dسے بھرپور غذائیں کھائیں :

حیض کی بندش کے عرصے میں ہارمونز میں تبدیلی ہو تی ہے جس کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور ان کے بھربھراہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔کیلشیئم اور وٹامن ڈی ہڈیوںکی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔لہٰذا ان اجزاء کو اپنی غذا میں شامل کرنا بہت ضروری ہے۔حیض کے بند ہونے کے بعد وٹامن ڈی کا استعمال ہڈیوںکو کمزور ہوکر ٹوٹنے سے محفوظ رکھتا ہے۔
بہت سی ڈیری پروڈکٹس جیسے دہی ،دودھ اور پنیر میں کیلشیئم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ہرے پتوں والی سبزیوں میں بھی کیلشیئم ہوتا ہے۔دھوپ وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے اگر آپ دھوپ میں نہیں بیٹھ سکتیں تو وٹامن ڈی کا سپلیمنٹ لے لیں ۔اس کے علاوہ چکنائی والی مچھلی ،انڈے اور مچھلی کے تیل میں بھی وٹامن ڈی پایا جاتا ہے۔

صحت مند وزن رکھیں:

حیض کی بندش کے وقت وزن میں اضافہ عام بات ہے۔اس کی وجہ ہارمونز کی تبدیلی ،بڑھتی عمر ،طرز زندگی اور موروثیئت بھی ہو سکتی ہے۔جسم میں فیٹس کا اضافہ ،خاص طور پر کمرکے گرد جمع ہونے والے فیٹس دل اور شوگر کی بیماری کی وجہ بن سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ آپ کا وزن حیض کی بندش کی علامات پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں کھائیں :

غذا میں سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال آپ کو مینو پاز کی بہت ساری علامات سے بچا سکتا ہے۔پھل اور سبزیوں میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور ان سے پیٹ دیر تک بھرا رہتاہے اس طرح یہ وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ا س کے علاوہ یہ بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں اورہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں ۔


تولیدی نظام سے متعلق ان باتوں کا جاننا نہایت ضروری


 

علامات کو بڑھانے والی غذائوں سے گریز کریں:

کچھ غذائیں جسم میں گرمی پیدا کرنے ،رات کو پسینے آنے اور موڈ سوئنگ کی وجہ بھی بنتی ہیں ۔رات کے وقت کھانے سے یہ اور زیادہ نقصان دہ ہوجاتی ہیں ۔ان غذائوں میں کیفین ،الکوحل،میٹھی اور مصالحے دار غذائیں شامل ہیں ۔

ورزش کریں:

ورزش توانائی کو بڑھاتی ہے اور میٹا بولزم کو تیز کرتی ہے۔ہڈیوں اور جوڑوں کو صحت مند بناتی ہے،ذہنی دبائو کو کم کرکے اچھی نیند لاتی ہیں ۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایک سال تک ہفتے میں تین گھنٹے ورزش ادھیڑ عمر کی خواتین کی ذہنی ، جسمانی صحت اور معیارزندگی کو بہتر بناتی ہے۔پابندی کے ساتھ روزانہ ورزش کینسر،اسٹروک،ہائی بلڈ پریشر،شوگر اور دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

زیادہ پانی پیئیں :

حیض کی بندش کے و قت اکثر خواتین خشکی کا شکار ہو جاتی ہیں ۔اس کی وجہ ایسٹروجن لیول کی کمی ہوتی ہے۔ان علامات سے بچنے کے لئے 10سے12 گلاس پانی پینا چاہئے۔زیادہ پانی پینے سے پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے اور وزن میں کمی ہوتی ہے۔

کاربوہائیڈریٹ والی غذائوں سے پرہیز کریں:

زیادہ کاربوہائیڈریٹ اور شکر والے کھانے خون میں شکر کا لیول بڑھا دیتے ہیں ۔جس کی وجہ سے طبیعت گری ہوئی اور تھکن محسوس ہوتی ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں ادھیڑ عمر کی خواتین میں ڈپریشن کو بڑھا دیتی ہیں۔اس کے علاوہ ایسی غذائوں کا زیادہ استعمال ہڈیوں پر بھی برا اثر ڈالتا ہے ۔

پروٹین والی غذائیں لیں :

دن بھر میں پروٹین والی غذا کا استعمال بڑھتی عمر کی وجہ سے مسلز کو کم ہونے سے بچاتا ہے۔پروٹین والی غذا کا استعمال وزن کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔کیونکہ ان سے پیٹ بھرا رہتا ہے اورجسم زیادہ مقدار میں کیلوریز کو جلاتا ہے۔پروٹین والی غذائوں میں گوشت،انڈے،مچھلی،میوے اور ڈیری پروڈکٹس شامل ہیں ۔


لیکوریا ،علامات،وجوہات اور گھریلو علاج


The post حیض کی بندش کی علامات کم کرنے کے قدرتی طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
ماہواری یا حیض وقت پہ نہ ہوں تو ۔۔۔ https://htv.com.pk/ur/womens-health/tips-to-make-periods-come-on-time Thu, 03 Jan 2019 10:14:53 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=19851 irregular periods 3-1-19

1۔ ایسپرین کا استعمال اگر پیریڈ یا ماہواری کا پہلا دن نکل جائے تو دو ایسپرین آدھا کپ پانی میں گھولیں ۔ اس میں آدھا چمچ چینی اور آدھا چمچ شہد شامل کریں ۔ اسے باقائدگی سے پئیں 2۔ وٹامن سی لیں وٹامن سی جسم میں ایسٹروجن پیدا کرتا ہے جس سے بلیڈنگ شروع ہونے […]

The post ماہواری یا حیض وقت پہ نہ ہوں تو ۔۔۔ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
irregular periods 3-1-19

1۔ ایسپرین کا استعمال

اگر پیریڈ یا ماہواری کا پہلا دن نکل جائے تو دو ایسپرین آدھا کپ پانی میں گھولیں ۔ اس میں آدھا چمچ چینی اور آدھا چمچ شہد شامل کریں ۔ اسے باقائدگی سے پئیں

2۔ وٹامن سی لیں

وٹامن سی جسم میں ایسٹروجن پیدا کرتا ہے جس سے بلیڈنگ شروع ہونے میں مدد ملتی ہے ۔ آپ وٹامن سی کی سپلیمنٹس بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔ یا اورینج، لیمبو کا استعمال بھی بڑھا سکتی ہیں ۔

3۔ ڈائٹ میں تبدیلی

اپنی روز مرہ کی غذا میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں۔ نمک کم سے کم لیں ۔ اس میں موجود سوڈیم جسم کو پھلا تا ہے اور حیض ہونے سے روکتا ہے ۔ کیروٹین سے بھرپور غذائیں پالک، آڑو، گاجر ، پپیتے اور انڈے زیادہ کھائیں ۔ اس کے علاوہ ایک چھوٹا چمچ گڑ کا پاؤڈر اور آدھا چھوٹا چمچ ہلدی ایک گلاس پانی میں ملا کر ہفتہ میں ایک دو بار پئیں ۔

4۔ گرم پانی استعمال کریں

جتنا ممکن ہو گرم پانی پئیں۔ گرم پانی کی بوتل سے پیٹ کے نچلے حصے کی سکائی کریں ۔ باتھ ٹب میں گرم پانی بھر کر آدھے گھنٹے روزآنہ بیٹھیں ۔

5۔ ورزش کریں

چند ورزشیں حیض یا ماہواری کو معمول پر لانے کے لیے بے حد مفید ہیں جیسے اسپاٹ جاگنگ، سٹ اپس اور لیٹ کر سائیکل چلانا وغیرہ۔

6۔ اسٹریس کنٹرول کریں

ذہنی دباؤ کی وجہ سے ماہواری میں تکلیف اور بے قائدگی بڑھ جاتی ہے ۔ اسٹریس کنٹرول کرنے کے لیے سانس کی ورزشیں اور باقائدگی سے چہل قدمی ضروری ہے۔

The post ماہواری یا حیض وقت پہ نہ ہوں تو ۔۔۔ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
حیض کی کمی یا زیادتی کے مسائل اور وجوہات https://htv.com.pk/ur/moms/irregular-periods-ki-wajuhat Fri, 05 Jan 2018 09:23:21 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=24830 irregular periods

حیض یا ماہواری کے مسائل کسی بھی عورت کے لئے بڑے پریشان کن ہوتے ہیں۔ مخصوص ایام میں یہ خون رک جانا یا بے قاعدگی کے ساتھ آنا مرض میں شامل ہوتا ہے جس کا اگرمناسب علاج نہ کیاجائے تو شدید امراض کی شکایت ہوسکتی ہے۔ حیض بعض خواتین کو۲۸ اوربعض کو۲۲ دن کے وقفے […]

The post حیض کی کمی یا زیادتی کے مسائل اور وجوہات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
irregular periods

حیض یا ماہواری کے مسائل کسی بھی عورت کے لئے بڑے پریشان کن ہوتے ہیں۔ مخصوص ایام میں یہ خون رک جانا یا بے قاعدگی کے ساتھ آنا مرض میں شامل ہوتا ہے جس کا اگرمناسب علاج نہ کیاجائے تو شدید امراض کی شکایت ہوسکتی ہے۔

حیض بعض خواتین کو۲۸ اوربعض کو۲۲ دن کے وقفے سے آتاہے جوعموماً تین سے چار،پانچ یاسات دن آکرخود بخود بند ہوجاتا ہے۔ لیکن یہ ماہانہ سائیکل اگرمتاثرہوجائے تو حیض کی کمی یا زیادتی اوردیگرمسائل پیدا ہوجاتے ہیں جس کاعلاج کرواناضروری ہے ورنہ آگے جاکرصحت کے سنگین مسائل سامنے آتے ہیں ۔

حیض کی کمی

حیض کا خون درحقیقت ایک فضلہ ہے جس کابدن میں رک جانا شدید امراض اورتکالیف کاباعث ہوتاہے۔حیض کانہ ہونا حیض کی قلت کہلاتا ہے۔

اس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ تولیدی اعضاء کی بیماریاں،تولیدی اوردیگراندرونی اعضاء کا ارتقاء نہ ہونا،جسم کے مختلف ہارمونز کا توازن میں نہ رہنا، رحم کی سوزش یا ایام حیض میں سردی لگنے سے،خون کی کمی،ذہنی صدمہ ،جسمانی کمزوری،گردہ اورجگر کے بعض امراض،موٹاپا اور ناقص غذاؤں کے بکثرت استعمال سے یہ شکایت پیدا ہوسکتی ہے۔

حیض کی کمی میں یاتو ماہواری آتی ہی نہیں یاپھر کبھی کبھی آکربند ہوجاتی ہے۔حیض تھوڑاتھوڑارک رک کردرد کے ساتھ آنا،کمراورپیروں میں شدید درد ہونا،دوران حیض بے چینی اورہوش وحواس درست نہ رہناحیض کی کمی کے عام مسائل میں شامل ہیں۔

اکثرسن بلوغت کے وقت حیض بے قاعدہ آیاکرتاہے مثلاً دویاتین ماہ کے بعدحیض آتاہے تو کبھی کبھار وقت کے ساتھ یہ مسئلہ دورہوجاتاہے۔بہت سی لڑکیوں میں شادی کے بعد یہ بے قاعدگی خود بخود ختم ہوجاتی ہے۔اس کے اسباب مختلف ہوتے ہیں اسی لئے علاج بھی مختلف ہوتاہے۔

حیض کی کمی کی قدرتی وجوہات مینوپاز،بچوں کودودھ پلانا وغیرہ ہے۔ علاج کے وقت سب سے پہلے وجوہات کاجاننا ضروری ہے۔یہ مسئلہ اگر سیلان الرحم یا دیگرامراض کی وجہ سے ہوتو اس کاباقاعدہ علاج ضرورکروائیں۔اگرحیض کی کمی کامسئلہ ہوتوکدو،توری ،پالک ،بکرے کاگوشت،مونگ کی دال ،مکھن ،دودھ وغیرہ ضروراستعمال کریں۔

گھریلوعلاج

۱۔مولی کے بیج،گاجرکے بیج اورمیتھی دانہ ہم وزن لے کرپیس کرچھان کررکھ لیں جب حیض کی قلت ہوتو دوچمچ نیم گرم پانی سے پھانک لیں۔

۲۔تلسی کے بیج ایک چمچ لے کرایک گلاس پانی میں ابال لیں۔جب آدھاگلاس پانی رہ جائے تو چھان کرپی لیں۔


مزید جانئے :وقت سے پہلے سنِ بلوغت اسباب اور احتیاط

حیض کی زیادتی

حیض کاخون زیادہ اوربے قاعدگی کے ساتھ آناحیض کی زیادتی کہلاتاہے۔اس مسئلہ پرفوری توجہ دیناچاہئے کیونکہ اگراس کاباقاعدہ علاج نہ کروایا جائے تو جسمانی کمزوری اورخون کی کمی جیسے مسائل سراٹھانے لگتے ہیں۔

کبھی کبھی گرم اورتیز چیزوں کے زیادہ استعمال سے صفراوی رطوبات زیادہ ہوکر خون کورقیق کردیتی ہیں اورمحافظ رگوں میں خشکی پیداہوجاتی ہے۔جسکی وجہ سے حفاظت ٹھیک طرح سے نہیں ہوپاتی اورحیض کے مسائل پیداہونے لگتے ہیں۔

اس سے بدن کمزوراورنبض تیزی سے چلتی ہے۔پیاس کی شدت ہوجاتی ہے اورچہرہ کی رنگت زرد ہوجاتی ہے۔ایسی صورت میںگرم اشیاء جیسے گوشت،سرخ مرچ ،گرم مصالحہ وغیرہ کے زیادہ استعمال ،دھوپ میں زیاد ہ رہنے اورگرم دودھ اورگرم چائے سے پرہیزکریں۔کدو،پالک،ٹنڈے ،تورئی،مونگ کی دال،کچھڑی،ناشپاتی ،انگور وغیرہ کھائیں۔

گھریلوعلاج

اگرحیض کے دوران بہت زیادہ بلیڈنگ کئی دنوں تک جاری رہے تو ان ٹوٹکوکااستعمال کیاجاسکتاہے۔

۱۔انار کے خشک چھلکے پیس کرچھان کررکھ لیں۔اس کاایک چمچ سادہ پانی سے پھانک لیں تو بلیڈنگ رک جاتی ہے۔

۲۔خشک دھنیا پسا ہوا، دیسی گھی اورچینی ہم وزن لے کر ملا کر رکھ لیں۔ دوچمچ تین بارکھانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔


مزید جانئے: ہارمونز میں عدم توازن کی وجوہات ، علامات اور احتیاط

The post حیض کی کمی یا زیادتی کے مسائل اور وجوہات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>