health – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png health – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 4 ایسی عادات جو صحت کے لئے تباہ کن ہے https://htv.com.pk/ur/health/bad-habits-for-health Mon, 04 Nov 2019 07:52:43 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34597 bad habit 11

ہم زندگی میں اکثر مختصر فوائد کی خاطر طویل فوائد کو یکسرنظر انداز کردیتے ہیں۔ جس میں بہت سی ایسی عا دتیں ہیں جو بظاہر خطرناک نہیں ہوتی مگر وہ کسی طرح سے آپ کی صحت کو نقصان پہنچارہی ہوتی ہیں۔ وہ عادات کونسی ہے اس مقالہ میں آپ جان سکتے ہیں ناشتہ نہ کرنا […]

The post 4 ایسی عادات جو صحت کے لئے تباہ کن ہے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
bad habit 11

ہم زندگی میں اکثر مختصر فوائد کی خاطر طویل فوائد کو یکسرنظر انداز کردیتے ہیں۔ جس میں بہت سی ایسی عا دتیں ہیں جو بظاہر خطرناک نہیں ہوتی مگر وہ کسی طرح سے آپ کی صحت کو نقصان پہنچارہی ہوتی ہیں۔ وہ عادات کونسی ہے اس مقالہ میں آپ جان سکتے ہیں

ناشتہ نہ کرنا

ہم سب جانتے ہیں کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہوتی ہے اور اسے چھوڑنے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ناشتہ چھوڑنے سے وزن بڑھتا ہے جبکہ خون میں شکر کی تعداد میں بڑھ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ناشتہ چھوڑنے سے آپ کا میٹابولزم بھی سست ہوجاتا ہے جس سے آپ کو زیادہ کھانے کی طلب ہوتی ہے اور وزن بڑھتا ہے۔ایک حالیہ ریسرچ پیپر کے مطابق جو لوگ روزانہ ناشتہ کرتے ہیں وہ زیادہ کیلوریز استعمال کرتے ہیں، ان کا موڈ بہتر رہتا ہے جبکہ وہ توجہ کام پر مرکوز رہتی ہے۔

اسمارٹ فونز کا مسلسل استعمال

ٹیکس نیک سنڈروم نامی ایک بیماری پر کافی بات کی جارہی ہے جس کے باعث آپ کو مستقل بنیادوں پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اپنے فونز کو دیکھنے کے لیے ہم اپنی گردن کو جس انداز میں رکھتے ہیں اس سے گردن پر تناؤ بڑھتا ہے اور آپ یقین کریں یا نہیں مگر طویل عرصے تک ایسا ہونے سے آپ کو سرجری تک کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

پچھلی جیب میں پرس کا رکھنا

آپ اگر بھاری والٹ کو اپنی پچھلی جیب میں رکھنے کے عادت کا شکار ہے توجان لیں کہ مستقبل میں یہ عادت آپ کی کمر میں شدید تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کیفیت کو عام زبان میں wallet sciatica کہا جاتا ہے۔خواتین کے مقابلے میں اس بیماری کے مردوں میں ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جو طویل عرصے تک والٹ کو جیب میں رکھ کر گاڑی چلاتے ہیں جس سے کمر کی نسوں پر زور پڑتا ہے۔زیادہ عرصے تک اس عمل کو جاری رکھنے سے آپ اس مسئلہ کا شکار ہوسکتے ہیں جس سے آپ کے پیر کے نچلے حصوں، ٹخنوں اور کمر کے نچلے حصے میں شدید تکلیف ہوسکتی ہے۔تو احتیاطی تدبیر کے طور پر بیٹھتے وقت والٹ کو آگے کی جیب میں رکھئے۔

طویل عرصے تک بیٹھے رہنا

ایک حالیہ مطالعے میں پایا گیا کہ طویل عرصے تک بیٹھے رہنے سے جلد موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ زیادہ بیٹھنے والے افراد کینسر یا دل کے امراض کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ روزانہ 12 گھنٹے یا اس سے زائد کرسی پر بیٹھے رہتے ہیں تو ذیابطیس کے امکانات 80فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق جسمانی مشقت نہ کرنا دنیا بھر میں اموات کی چوتھی سب سےبڑی وجہ کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔


ہاضمہ درست کرنے کے لیے ورزش کریں


The post 4 ایسی عادات جو صحت کے لئے تباہ کن ہے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
خوراک کے عالمی دن پر اپنے آپ سے وعدہ کیجئے https://htv.com.pk/ur/news/international-food-day-htv Wed, 16 Oct 2019 11:05:32 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34479

دنیا بھر میں روزانہ کی بنیا د پر کھانا ضائع ہوتا ہے اور دنیا بھر میں بے شمار لوگ ایسے ہیں جنھیں دو وقت کی روٹی نصیب نہیں ہوتی اور وہ اکثر بھوکے سوجاتے ہیں ۔بے شمار لوگ کئی کئی روز فاقوں سے گزرتے ہیں۔گھر میں کھانے سے لے کر ہوٹل جاکر کھانا کھانے تک […]

The post خوراک کے عالمی دن پر اپنے آپ سے وعدہ کیجئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

دنیا بھر میں روزانہ کی بنیا د پر کھانا ضائع ہوتا ہے اور دنیا بھر میں بے شمار لوگ ایسے ہیں جنھیں دو وقت کی روٹی نصیب نہیں ہوتی اور وہ اکثر بھوکے سوجاتے ہیں ۔بے شمار لوگ کئی کئی روز فاقوں سے گزرتے ہیں۔گھر میں کھانے سے لے کر ہوٹل جاکر کھانا کھانے تک ہم لوگ بےشمار کھانا ضائع کرتے ہیں جو کسی کا پیٹ بھرنے کے بجائے کچرے کا حصہ بن جاتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16 اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں خوراک کو محفوظ بنانے سے متعلق آگاہی دینا اورشعور پیدا کرنا ہے۔اور اس روزہم سب کو اپنے آپ سے وعدہ کرنا ہوگا کہ ہم کھانے کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔

مندرجہ ذیل طریقے سے ہم کھانے کو ضائع ہونے سے بچاسکتے ہیں۔

بچ جانے والے کھانے کا دوبارہ استعمال :

اگر آپ کے گھر میں لنچ یا ڈنرمیں کھانا بچنا معمول ہےتو اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ اس کو پھینکنے کے بجائے اس کو جما دیں، تو اس کھانے کو آپ کسی اور دن استعمال کرسکتے ہیں یا پھر کسی ضرورت مند کو دے بھی سکتے ہیں۔ اس طرح کھانا ضائع نہیں ہوگا بلکہ کسی کا پیٹ بھرنے کے کام آجائے گا۔

ضرورت ہو تو کھانے کی اشیاء خریدئیے:

اگر گھر میں پہلے سے کھانے کا سامان موجود ہے تو مزید خریدنا عقل مندی نہیں۔ درحقیقت انسان بھوک میں وہ سب خرید لیتا ہے جو اس کو استعمال نہیں کرنا ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ پھر وہ کھانا ضائع ہوجاتا ہے۔ استعمال کے مطابق کھانا کی اشیاء خریدیں۔

بچے ہوئے کھانے کو جمادیں:

کھانا بچ جانے کے بعد اسے پھیکنے یا ضائع کرنے کے بجائے جمادیں تاکہ وہ بعد میں کام آسکے، یا اس کھانے کو کسی اور کو دیدیں تاکہ آپ کے ذریعے سے کسی کا پیٹ بھر سکے۔بچا ہوا کھانا، چاول، مرغی یا گوشت جیسی چیزیں باآسانی جمائی جاسکتی ہیں اور ان کا بعد میں استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

منجمد کھانا یا ڈبہ بند کھانا خریدیں:

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ ڈبے کا کھانا اور فروزن فوڈ صحت کے لیے مفید نہیں ہوتا اور اس میں وٹامنز موجود نہیں ہوتے درحقیقت اس بات میں کوئی صداقت نہیں، یہ کھانا اتنا ہی فائدہ مند اور مفید ہوتا ہے جتنا کہ باقی پکوان اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کھانا بننے کے فوری بعد جما دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس میں شامل وٹامنز محفوظ رہتے ہیں۔ اس کھانے کا فائدہ یہ ہے کہ جتنی ضرورت ہوگی اتنا ہی الگ کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بچ جانے والے کھانے کے استعمال کی ترکیب ڈھونڈئیے:

اپنے بچے ہوئے کھانے کو استعمال کرنے کے لیے کھانے کی آن لائن ترکیب ڈھونڈے جس سے آپ کا کھانا ضائع نہ ہو اور اپنے بچے ہوئے کھانے کو باآسانی اور ایک نئے طریقے سے بخوبی بنایا جاسکے۔

سبزی اور پھل کو کیسے محفوظ کریں:

کون سی سبزی اور پھل فریج میں رکھنا چاہیے اور کون سی فریج سے باہر اس بات کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے۔ کیا آپ جانتے ہیں پیاز، لہسن اور آلو کے علاوہ باقی سبزیوں کو فریج میں رکھنا چاہیے البتہ پھلوں میں کیلے کو فریج سے باہر اور باقی پھلوں سے دور رکھنا چاہیے کیوں کہ یہ باقی پھلوں کو خراب کردیتا ہے۔


میٹابولزم کوتیز کرنے کے پانچ آسان طریقے


The post خوراک کے عالمی دن پر اپنے آپ سے وعدہ کیجئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
چینی کے استعمال کے خاموش نقصانات https://htv.com.pk/ur/health/ziyada-cheeni-ky-nuqsaanat Mon, 02 Sep 2019 05:51:18 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34129 sugar

کیا شکر یا چینی زہر ہے؟ اس کا انحصاراس بات پر ہے کہ ایک انسان اوسطاً کتنی چینی روزانہ ہضم کرلیتا ہے جیسے عالمی ادارہ صحت نے روزانہ پچیس گرام شکر کو صحت کے لیے موزوں قرار دیا ہے تاہم اوسطاً ہر پاکستانی روزانہ 62 گرام یہ میٹھا زہر اپنے جسم کا حصہ بناتا ہے۔تاہم […]

The post چینی کے استعمال کے خاموش نقصانات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
sugar

کیا شکر یا چینی زہر ہے؟ اس کا انحصاراس بات پر ہے کہ ایک انسان اوسطاً کتنی چینی روزانہ ہضم کرلیتا ہے جیسے عالمی ادارہ صحت نے روزانہ پچیس گرام شکر کو صحت کے لیے موزوں قرار دیا ہے تاہم اوسطاً ہر پاکستانی روزانہ 62 گرام یہ میٹھا زہر اپنے جسم کا حصہ بناتا ہے۔تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ چینی کی یہ زیادہ مقدار ہمارا جسم کس انوکھے انداز سے ذخیرہ کرتا ہے ؟ نہیں تو جان لیں کیونکہ اس کے بغیر میٹھے سے دوری اختیار کرنا مشکل ہوجائے گا۔

شکر جسم کو ذیابیطس کا شکار بناتی ہے

ایک طبی تحقیق کے مطابق شکر کے استعمال سے اگر کوئی فرد روانہ اضافی ڈیڑھ سو کیلیوریز حاصل کرے تو اس میں ذیابیطس کا خطرہ 1.1 فیصد زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

شکر دل کے لیے تباہ کن

اگر آپ شکر سے صرف ذیابیطس سے بچنے کے لیے اجتناب کرتے ہیں تو درحقیقت آپ اپنے دل کو بھی تحفظ فراہم کررہے ہوتے ہیں، کیونکہ امراض قلب اور ذیابیطس کے درمیان تعلق موجود ہے۔ امراض قلب اور فالج ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد میں موت کی وجوہات میں سرفہرست ہے۔

شکر جسمانی اعضا پر چربی چڑھاتی ہے

شکر میں موجود عنصر مونو سکیرائیڈ آپ کے جگر کو زیادہ چربی جمع کرنے پر مجبور کرتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ فیٹی لیور نامی بیماری میں تبدیل ہوجاتی ہے۔


وہ علامات جو سنگین امراض کی نشاندہی کرتے ہیں


 

شکر سے خون کی شریانوں پر تناؤ

شکر کے استعمال سے دوران خون میں انسولین بڑھ جاتی ہے، جس کا اثر جسم کے خون کی گردش کے نظام اورشریانوں پر پڑتا ہے، انسولین کی زیادہ مقدار سے شریانوں میں مسلز سیلز کی گردش معمول سے زیادہ تیز ہواتی ہے، جس سے شریانوں کی دیواروں مٰں تناؤ بڑھتا ہے اور ہائی بلڈپریشر کا شکار کرنے کے بعد فالج یا دل کے دورے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

ٹائپ تھری ذیابیطس کا خطرہ

ایک تحقیق کے دوران ٹائپ تھری ذیابیطس کی اصطلاح استعمال کی گئی تھی، جو انسولین کی مزاحمت، بہت زیادہ چربی والی غذاؤں اور الزائمر کے درمیان تعلق بناتی ہے، درحقیقت یہ الزائمر کے شکار افراد کے نظام ہضم کے امراض کا نام ہے جس سے ان کے دماغ کی گلوکوز اور توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچتا ہے، یعنی اسے دماغی ذیابیطس بھی کہا جاسکتا ہے۔

شکر بڑھا دیتی ہے آپ کی بھوک

شکر آپ کے اندر بھوک کا احساس بڑھاتی ہے، بہت زیادہ شکر کھانے سے دماغ کی پیٹ بھرنے کے احساس کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں انسان کو ہر وقت بھوک کا احساس ہوتا رہتا ہے چاہے اس نے حد سے زیادہ کھانا ہی کیوں نہ کھا لیا ہو۔

شکر کرتی ہے توانائی سے محروم

آپ کو کبھی یہ احساس ہوا کہ چاکلیٹ بار کھاتے ہی آپکے اندر توانائی کی لہر پیدا ہوتی ہے اور پھر جلد ہی آپ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ درحقیقت شکر کو کھانے کے بعد جسم مزید شکر کا مطالبہ کرنے لگتا ہے اور یہ سائیکل چلتا رہتا ہے۔ جس کے نتیجے میں جب تک آپ کچھ میٹھا کھا نہ لیں آپ کو جسمانی توانائی میں کمی کا احساس ستاتا رہتا ہے۔

شکر کولیسٹرول کا سبب

شکر اور کولیسٹرول کے دوران تعلق موجود ہے، ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ شکر استعمال کرتے ہیں ان میں ذیابیطس اور موٹاپے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کی مقدار بھی زیادہ ہوجااتی ہے، جو کہ جسم کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے، جبکہ یہ خون میں خطرناک چربی کو بڑھاتی ہے۔


یہ پڑھئے :بادام کھائیں فائدے اٹھائیں


The post چینی کے استعمال کے خاموش نقصانات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
سائیکل چلائیں صحت مند ہوجائیں https://htv.com.pk/ur/health/cycling-good-for-health Tue, 30 Jul 2019 12:07:14 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33741 cycling good for health

:ویسے تو صحت مند زندگی کا راز ایکسرسائیز کرنے میں ہی ہے، تاہم مستقل مزاجی سے طویل عرصے تک یہ عمل کرتے رہنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔مگر اب سائنسدانوں نے طویل اور صحت مند زندگی گزارنے کا ایک آسان حل ڈھونڈ نکالا ہے، جو 5 سال کے عرصے تک تقریبا 2 لاکھ […]

The post سائیکل چلائیں صحت مند ہوجائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
cycling good for health

:ویسے تو صحت مند زندگی کا راز ایکسرسائیز کرنے میں ہی ہے، تاہم مستقل مزاجی سے طویل عرصے تک یہ عمل کرتے رہنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔مگر اب سائنسدانوں نے طویل اور صحت مند زندگی گزارنے کا ایک آسان حل ڈھونڈ نکالا ہے، جو 5 سال کے عرصے تک تقریبا 2 لاکھ سے زائد افراد پر کیے گئے تجربے کے بعد سامنے آیا۔لندن کے ماہرین صحت کے مطابق سائیکل چلانا اور پیدل سفر کرنا طویل اور صحت مند زندگی کا باعث بنتے ہیں۔یوکے بائیوبینک کی جانب سے 2007 سے 2010 تک کی جانے والی تحقیق کے نتائج برطانیہ کے ایک سائنس جرنل میں شائع ہوئے۔

نتائج کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ یا دیگر گاڑیوں میں سفر کرنے کے مقابلے سائیکل کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچنے والے افراد طویل زندگی سمیت کینسر اور دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا کہ جو لوگ گاڑیوں کے بجائے پیدل چلتے ہیں وہ بھی سائیکل چلانے والے افراد کی طرح زائد اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔تحقیق میں 2 لاکھ 63 ہزار 450 افراد پر اپریل 2007 سے دسمبر 2010 تک تجربہ کیاگیا، ان افراد کی عمریں 52 سال یا اس سے زائد تھیں، جب کہ ان افراد میں ایک لاکھ 6 ہزار 676 خواتین تھیں۔


گرمی کے موسم میں ہونے والے سر دردکی وجوہات اور علاج


تحقیق میں شامل افراد پر انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے 22 مقامات پر تجربہ کیا گیا، تجربات کے دوران 2 ہزار 430 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں سے 496 افراد دل کے عارضے، جب کہ 1126 افراد کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد ہلاک ہوئے۔تجربے کے بعد لیے گئے جائزوں سے پتہ چلا کہ 3 ہزار 784 افراد کو کینسر، جب کہ 1110 افراد کو دل کا عارضہ بھی لاحق ہوا۔

ماہرین کی جانب سے اخذ کیے گئے نتائج کے مطابق ہفتے میں 30 میل تک سائیکل چلانے والے افراد کی زندگی میں اضافے کے 41 فیصد امکانات بڑٖھ جاتے ہیں، جب کہ کینسر کے مرض کے 45 اور دل کے عارضے کے 46 فیصد امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ہفتے میں 30 میل سے زائد سائیکل چلانے والے افراد کی زندگی اور صحت پر مزید بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں، تاہم کم سے کم 30 میل سائیکل چلانا اہم ہے۔

پیدل چلنے کے صحت پر اثرات

ماہرین کے مطابق سائیکل چلانے والوں کے مقابلے پیدل چلنے والوں کی صحت پر کم اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، تاہم پیدل چلنا بھی طویل زندگی اور بہتر صحت کا اہم ذریعہ ہے۔ماہرین کے مطابق ہفتے میں 6 میل تک پیدل چلنے والوں کی مجموعی زندگی میں اضافہ، جب کہ کینسر اور دل کے عارضے جیسی خطرناک بیماریوں کے اثرات کم ہوجاتے ہیں۔


The post سائیکل چلائیں صحت مند ہوجائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
بارش کے موسم میں پیدا ہونے والی بیماریاں اور ان سے بچاؤ کے طریقے https://htv.com.pk/ur/health/monsoon-diseases-prevention Tue, 23 Jul 2019 07:19:07 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33755 Monsoon Diseases Prevention

سخت گرمی کے بعدبارش کا موسم نعمت کی طرح ہوتا ہے۔لیکن دوسری طرف اس موسم میں ہونے والی نمی اور گرمائی لاتعداد بیکٹیریا کی تیزی سے نشونماء کا سامان پیدا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی بیماریوں کی ایک وجہ بارش کا گندا پانی بھی ہوتا ہے۔ پانی سے پیدا ہونے والی بیماری کے […]

The post بارش کے موسم میں پیدا ہونے والی بیماریاں اور ان سے بچاؤ کے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
Monsoon Diseases Prevention

سخت گرمی کے بعدبارش کا موسم نعمت کی طرح ہوتا ہے۔لیکن دوسری طرف اس موسم میں ہونے والی نمی اور گرمائی لاتعداد بیکٹیریا کی تیزی سے نشونماء کا سامان پیدا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی بیماریوں کی ایک وجہ بارش کا گندا پانی بھی ہوتا ہے۔
پانی سے پیدا ہونے والی بیماری کے علاج کے لئے اکثر لوگ بیماری کو سمجھے بغیر خود سے اینٹی بائیوٹک بھی کھانا شروع کردیتے ہیں جو بعض اوقات فائدہ پہنچانے کے بجائے الٹا نقصان پہنچا دیتی ہیںکیونکہ ان کے استعمال سے جسم میں موجود فائدہ مند بیکٹیریا بھی ختم ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے جسم اور زیادہ بیماریوں کا شکار ہونے لگتا ہے۔اس لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا کس طرح علاج کرنا چاہئے۔

گیسٹرو کی بیماری:

بارش کے موسم میں ہونے والی نمی اور گرمائی کی وجہ سے کھانے کی چیزوں میں بھی بیکٹیریا پیدا ہوجاتے ہیں۔ایسا کھانا کھانے سے لوگ گیسٹرو اورفوڈ پوائزننگ کا شکار ہو جاتے ہیں گیسٹرو کی ابتدائی علامات پیٹ میں مروڑ،متلی ،الٹی،دست کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں۔

 :بچاؤ

اس کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پیا جائے ۔بہت زیادہ چٹ پٹے کھانے یا کچی چیزیں نہ کھائیں ۔خاص طور پر ٹھیلوں پر بکنے والی چیزیں کھانے سے گریز کریں۔

ٹائیفائڈ:

ٹائیفائڈپانی میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا سالمونیلا کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ٹائیفائڈ کی بیماری آلودہ پانی پینے اور خراب غذا کھانے کی وجہ سے ہوتی ہے۔اس کی وجہ سے تیز بخار،پیٹ میںدرد ،الٹی اور سر دردکی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ بعض اوقات علاج مکمل ہونے کے بعد بھی یہ انفیکشن باقی رہ جاتا ہے۔

 :بچاؤ

ٹائیفائڈ سے محفوظ رہنے کے لئے ابلا ہوا صاف پانی پینا چاہئے۔صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ہر کھانے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھویا جائے۔


سانس میں بو آنے کی وجوہات


کالرا:

بارش کے موسم میں پھیلنے والی خطرناک بیماری ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔صفائی کا ناقص نظام،خراب کھانا اورگندا پانی اس بیماری کی اہم وجوہات ہیں۔اس کی علامات میں بہت زیادہ دست اور الٹیاں آنا شروع ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے چند ہی گھنٹوں میں جسم کا پانی ختم ہو جاتا ہے اور الیکٹرولائٹس کم ہو جاتے ہیں ۔کالرا کی بیماری پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ چند ہی گھنٹوں میںاس کا مریض جان سے ہاتھ دھو سکتا ہے۔

 :بچاؤ

کالرا سے بچنے کے لئے صاف پانی پیا جائے،صفائی کا خاص خیال رکھا جائے،بار بار ہاتھ دھوئے جائیں ۔اس کے مریض کے پاس جاتے وقت نہایت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔مریض کی حالت زیادہ خراب ہو تو اسے ہاسپٹل میں داخل کرنے کے بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

یرقان:

جلد اور آنکھوں کے سفید حصے پر پیلا ہٹ ظاہر ہونے کی وجہ سے یہ مرض فوری طور پر پہچان لیا جاتا ہے۔اس کی وجہ بھی آلودہ اور انفیکشن زدہ پانی ہوتا ہے۔ یرقان کی وجہ سے خون میں بلوربن بڑھ جاتا ہے حتیٰ کہ جسم میں موجود لکوئڈ بھی پیلا نظر آنے لگتا ہے ۔رنگت پیلی ہونے کے ساتھ اس میں بخار اور جسم میں درد بھی ہوتا ہے۔

 :بچاؤ

یرقان سے بچنے کے لئے ہیپا ٹائٹس اے اور بی کے ٹیکے لگوانے چاہئیں اور گندی جگہوں پر کھانا کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔

بارش کے موسم میں صحت مند رہنے کے کچھ طریقے:

۔جہاں تک ممکن ہو باہر کھانے سے گریز کریں ۔
۔سوکھے ہوئے کپڑے پہنیں تاکہ فنگل انفیکشن سے بچ سکیں ۔
۔زیادہ رش والی جگہوں جیسے مارکیٹ میں جانے سے گریز کریں۔
۔کھانستے اور چھینکتے ہوئے ناک اور منہ کو رومال سے ڈھانپ لیں ۔
۔کھانا کھانے سے پہلے اور باتھ روم استعمال کرنے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔
۔ زیادہ پانی پیئیں اور کھانا پکانے اور پینے کے لئے صاف پانی استعمال کریں ۔
۔پانی سے ہونے والی بیماریوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ابلا ہو اپانی پیا جائے۔


گرمی کے موسم میں ہونے والے سر دردکی وجوہات اور علاج

The post بارش کے موسم میں پیدا ہونے والی بیماریاں اور ان سے بچاؤ کے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>