health tips – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Mon, 31 Oct 2022 05:15:02 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png health tips – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 فٹنس ٹرینرز ہمیشہ فٹ کیسے رہتے ہیں؟وڈیو https://htv.com.pk/ur/fitness/qa-session-with-fitness-trainer-chris-rigby Thu, 28 Feb 2019 12:00:38 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=23370 Fitness Trainer Chris Rigby

فٹ رہنا اور اچھی باڈی بنانا تو ہر کوئی چاہتا ہے لیکن ہر کوئی یہ خواب پورا نہیں کر پاتا ۔ فٹنس ٹرینر ز کے لئے یہ کام اور بھی مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ دوسروںکو فٹ رکھنے کے لئے ان کا خود بھی فٹ ہونا ضروری ہوتا ہے ۔ دوحہ میں فٹنس ٹریننگ دینے […]

The post فٹنس ٹرینرز ہمیشہ فٹ کیسے رہتے ہیں؟وڈیو appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
Fitness Trainer Chris Rigby

فٹ رہنا اور اچھی باڈی بنانا تو ہر کوئی چاہتا ہے لیکن ہر کوئی یہ خواب پورا نہیں کر پاتا ۔ فٹنس ٹرینر ز کے لئے یہ کام اور بھی مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ دوسروںکو فٹ رکھنے کے لئے ان کا خود بھی فٹ ہونا ضروری ہوتا ہے ۔
دوحہ میں فٹنس ٹریننگ دینے والے زبردست ٹرینر کرس رگبی گزشتہ دنوں پاکستان آئے تو انہوں نےہمیں اچھی باڈی بنانے اور فٹنس کو برقرار رکھنے کے راز بتائے جوکہ مندرجہ ذیل ہیں :


1۔ ورزش باقائدگی سے کریں

اگرآپ ورزش کواپنی عادت اورروٹین کاحصہ بنالیں تو کوئی شک نہیں آپ کاوزن بڑھے گانہیں اوراگر…مزید جانئے

2۔زندگی میں بیلنس بنائے رکھیں

مثال کے طور پر ذہنی پریشانی جسمانی صحت پر برا اثر ڈالتی ہے اور اکثر ہمیں بیمار کردیتی ہے ۔اس لیے ذہن و بدن میں ایک صحت مند توازن قائم ہونا ضروری ہے۔
ہماری…مزید جانئے

3۔صحت بخش غذا کھائیں

اگر آپ فوری طورپرقوت مدافعت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں تو اپنی غذامیں ان چیزوں جیسے حل پذیر فائبر اورگہرے پتوں اوررنگوں والی سبزیاں وغیرہ کااستعمال آج ہی سے…مزید جانئے

4۔صحت بخش فیٹس کا استعمال کریں

زیادہ تر کوکنگ آئل میں شامل چکنائی وزن کو بڑھاتی ہے اس لیے لوگ تیل کا استعمال کم سے کم کرنا چاہتے ہیں لیکن بہت سے تیل ایسے بھی ہیں جو وزن کم…مزید جانئے

5۔ورزش کو آسان بنائیں

مضبوط پٹھوں،صحت مند اور بیماریوں سے دور زندگی گزارنے کے لئے ورزش بے حد ضروری ہے۔مندرجہ ذیل 8ورزشیں ایسی ہیں جو…مزید جانئے

The post فٹنس ٹرینرز ہمیشہ فٹ کیسے رہتے ہیں؟وڈیو appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
رک جائیں! کیلے کے چھلکے کو پھینکنے کے بجائے اس طرح استعمال میں لائیں https://htv.com.pk/ur/home-remedies/do-you-throw-away-banana-peels Tue, 01 Jan 2019 11:46:04 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=20888 banana peels

یہ بات ہم سب ہی بخوبی جانتے ہیں کہ قدرت کی تخلیق کردہ کوئی چیز بیکارنہیں۔لیکن ہم بس ان چیزوں کے طریقہ استعمال سے ناواقف ہیں

The post رک جائیں! کیلے کے چھلکے کو پھینکنے کے بجائے اس طرح استعمال میں لائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
banana peels

یہ بات ہم سب ہی بخوبی جانتے ہیں کہ قدرت کی تخلیق کردہ کوئی چیز بیکارنہیں۔ لیکن ہم بس ان چیزوں کے طریقہ استعمال سے ناواقف ہیں۔ جیسے کیلا،جوتمام گھروں میں شوق سے کھایا جاتا ہے لیکن کیلے کاچھلکا پھینک دیاجاتا ہے کیونکہ اسکی افادیت سے ہم آگاہ نہیں ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس،منرل اوروٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔ آج اسکی خصوصیات جان کراگلی دفعہ یقیناًآپ اسے استعمال کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں گے۔

۱۔سفید چمکدار دانت

سفید چمکدار دانت ہرکسی کی خواہش ہوتی ہے۔ پوٹاشیم سے بھرپور کیلے کے چھلکے پراگر بیکنگ سوڈااورایک چٹکی نمک ڈال کراسے ایک منٹ تک دانتوں پررگڑیں تو دانت سفید اورچمکدارہوجاتے ہیں۔

۲۔گردن کی سیاہی دور

عموماً گردن کالی ہوجاتی ہے۔اگر کیلے کے چھلکے پربیکنگ سوڈاچھڑک کرگردن کامساج کیاجائے تو گردن کی سیاہی آہستہ آہستہ دورہونے لگتی ہے۔

مزید جانیں: گردن کے درد کا گھریلو علاج

۳۔مسوں سے نجات

کیلے کے چھلکے کوچھری سے گود لیں پھراس پرکیسٹر آئل لگاکررات کومسے پرباندھ لیں۔روزانہ چھلکاچینج کرلیں۔سات دن بعد مسا جھڑ جائے گا۔

مزید جانیں: مسوں کا گھریلو ٹوٹکوں سے علاج

۴۔درد دورکرے

کیلے کے چھلکے سے آپ درد کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کیلے کے چھلکے پر ہلکا سا زیتون یا دوسراکوئی تیل لگاکردرد کی جگہ کامساج کریں تو درد منٹوں میں ختم ہوجاتاہے۔

۵۔جھریوں کا خاتمہ

کیلے کاچھلکاغذائی اجزاء سے بھرپورہوتاہے اسی لئے جلد کوہائیڈریٹ رکھ کرجھریوں سے بچاتاہے۔بہترین نتائج کے لئے آپ کیلے کاچھلکامیش کرکے اسمیں انڈے کی زردی یادہی یابالائی ملاکرپیسٹ تیارکرکے چہرے پرلگائیں اورپانچ منٹ بعد دھولیں۔

۶۔کیل مہاسے دور

اگر روزانہ صرف پانچ منٹ تک کیلے کے چھلکے سے چہرے پرمساج کیاجائے تو کیل مہاسے دورہوجاتے ہیں۔جلد صاف اورچمکدار ہوجاتی ہے۔

۷۔مچھرکے کاٹے کی تکلیف

مچھر کے کاٹنے کے بعد بہت دیر تک جلن ،سوجن اورتکلیف ہوتی رہتی ہے ۔اگر آپ مچھر کے کاٹے پرکیلے کے چھلکے کامساج کرلیں تو فوری آرام آجائے گا۔

۸۔چنبل

کیلے میں موجود موئسچرائزنگ خصوصیات چنبل سے ہونے والی خارش ختم کردیتاہے۔کم وقت کے اندر یہ آپکوفوری آرام دیتاہے۔

۹۔زخم

زخم بھرنے میں کیلے کاچھلکااہم ہے اگر آپ زخم پرکیلے کے چھلکے کامساج یاکیلے کاچھلکاباندھ دیں تو زخم جلد بھرجاتاہے۔

۱۰۔ڈیڈ اسکن

عموماً ہتھیلیوں اورپیروں کے تلوو کی اسکن ڈیڈ ہوجاتی ہے اورسخت کھردری ہوکرتکلیف دیتی ہے۔اگر اس پرکیلے کاچھلکالگاکرٹیپنگ کردی جائے تو جلد نرم ہوکرخود بخود آرام سے نکل جاتی ہے۔

۱۱۔برتن اورجیولری کی چمک

اگر آپکی سلورجیولری ڈل ہوگئی ہے تو اس پر کیلے کاچھلکارگڑنے سے وہ دوبارہ چمکدار ہوجائے گی۔برتنوں کی صفائی کے لئے اگر کیلے کے چھلکوں کوپانی کے ساتھ بلینڈ کرکے برتنوں پرلگاکرکچھ دیر بعد دھوکرکپڑ ے سے صاف کرلیاجائے تو برتن نئے جیسے ہوجاتے ہیں۔

۱۲۔جوتوں کی صفائی

جوتے لیدر سے بنتے ہیں اسی لئے جلد دھول مٹی کے باعث خراب ہوجاتے ہیں۔اگر جوتوں پرکیلے کاچھلکارگڑکرکپڑے سے صاف کرلیاجائے تو جوتوں کی چمک لوٹ آتی ہے۔

۱۳۔آنکھوں کی حفاظت

کیلے کاچھلکاآنکھوں پررکھ کرریلیکس ہوجائیں اورتھوڑی دیربعد ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔یہ سورج کی الٹراوائیلٹ نقصان دہ شعاعوں سے آنکھوں کی حفاظت کرتاہے۔اور موتیاکے خطرے کوبھی کم کرتاہے۔

۱۴۔گوشت گلانے کے لئے

عموماً کھانے میں گوشت نہ گلنے کی شکایت کی جاتی ہے اگرگوشت پکاتے وقت اسمیں کیلے کا چھلکاثابت ،کاٹ کریاپیس کرشامل کردیں تو گوشت بہت اچھی طرح گل جاتاہے۔

The post رک جائیں! کیلے کے چھلکے کو پھینکنے کے بجائے اس طرح استعمال میں لائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
گاجر کھانے کے فوائد https://htv.com.pk/ur/nutrition/carrot-kay-fawaid Mon, 19 Feb 2018 08:15:59 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=23307

سردیوں کی سوغات کہلانے والی سبزی، گاجر (carrot) لاتعداد فوائد سے بھرپور ہے۔ اس کے استعمال سے انسان صحت مند و توانا رہتا ہے۔ آئیے قدرت کے اس انمول تحفے کی مزید خوبیاں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ (carrot) گاجر وٹامنز اور معدنیات سے مالا مال ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان میں کاربز، […]

The post گاجر کھانے کے فوائد appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

سردیوں کی سوغات کہلانے والی سبزی، گاجر (carrot) لاتعداد فوائد سے بھرپور ہے۔ اس کے استعمال سے انسان صحت مند و توانا رہتا ہے۔ آئیے قدرت کے اس انمول تحفے کی مزید خوبیاں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
(carrot) گاجر وٹامنز اور معدنیات سے مالا مال ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان میں کاربز، پروٹین اور شکر بھی موجود ہوتی ہے ۔ گاجر کے باقائدہ استعمال سے بینائی تیز ہوتی ہے ، امراض ِقلب سے بچاؤ ممکن ہو پاتا ہے ، مدافعاتی نظام اورہاضمہ مضبوط ہوتا ہے اور بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

Carrot infographic

The post گاجر کھانے کے فوائد appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
زیتون کا تیل مکمل اسکن کیئر کے لئے https://htv.com.pk/ur/beauty/complete-skin-care-with-olive-oil Thu, 08 Feb 2018 13:00:24 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=21687 complete skin care with olive oil

زیتون کا تیل (olive oil) توانائی اور وٹامن اے اور ای سے بھرپور ہے۔ توانائی بخش یہ تیل جس طرح اندرونی طور پر جسم کے لیے فائدہ مند ہے بالکل اس طرح اسکن کیئر کے لیے بھی نہایت مفید ہے ۔ زیتون کا تیل لا تعداد خصوصیات کی بناء پر کئی طرح سے استعمال کیا […]

The post زیتون کا تیل مکمل اسکن کیئر کے لئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
complete skin care with olive oil

زیتون کا تیل (olive oil) توانائی اور وٹامن اے اور ای سے بھرپور ہے۔ توانائی بخش یہ تیل جس طرح اندرونی طور پر جسم کے لیے فائدہ مند ہے بالکل اس طرح اسکن کیئر کے لیے بھی نہایت مفید ہے ۔ زیتون کا تیل لا تعداد خصوصیات کی بناء پر کئی طرح سے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس لیے اپنی بیوٹی پروڈکٹس میں زیتون کے تیل (olive oil)کا بھی اضافہ کرلیجئے تاکہ اسکن کیئر آپ کے لئے مسئلہ نہ رہے۔

موائسچرائزر:

زیتون کا تیل (olive oil)اسکن کیئرکے لیے اچھا موائسچرائزر ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ جلد میں گہرائی تک جذب ہوجاتا ہے۔ جلد کو نمی فراہم کرنے کے ساتھ جلد کی حفاظت کرتا ہے اور اسے نرم وملائم رکھتا ہے۔
زیتون کے تیل میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ یعنی وٹامن اے اور وٹامن ای دھوپ ، آلودگی اور دھوئیں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کو صحیح کر کے جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔
جب بھی آپ زیتون کا تیل ،موائسچرائزر کے طور پر استعمال کریں۔ جلد کو ہلکا سا گیلا کر لیں اس طرح جلد پر موجود پانی جلد کو چکنا نہیں ہونے دیتا۔

ایکس فولی ایٹر:

پرانے زمانے میں لوگ اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے زیتون کے تیل کا استعمال کرتے تھے اور ان کی جلد بڑھتی عمر میں بھی ترو تازہ رہتی تھی ۔ اگر آپ کی جلد بھی خشک ہے تو زیتون کے تیل میں سمندری نمک ملا کر چہرے پر ملیں ۔ یہ ایکس فولی ایٹر جلد کے ان حصوں پر لگائیں جو حصے خشکی سے متاثر ہیں اسطرح پرانی خشک جلد کی جگہ نئی جلد آجائے گی۔

جلد میں کھنچاؤ پیدا کرتا ہے:

زیتون کے تیل (olive oil)سے چہرے پر ہلکا مساج جلد کا کھنچاؤ بڑھاتا ہے ۔ زیتون کا تیل بیرونی جلد پر لگانے کے ساتھ غذا میں شامل کریں تاکہ پورے جسم کو اس سے فائدہ پہنچے۔
زیتون کا تیل اسکن کیئر کے لئے استعمال کرنا ہو یا کھانے کے لیے ہمیشہ ایکسٹرا ورجن فارمولا خریدیں کیونکہ ایکسٹرا ورجن آئل میں زیادہ غذائیت ہوتی ہے۔

سوزش میں آرام پہنچاتا ہے:

اگر آپ کی جلد میں خشکی ، جلن یا خارش ہو تو دوسری کریموں کے بجائے زیتون کا تیل استعمال کریں۔ زیتون کا تیل جلد کی سوزش اور جلن کوختم کرتا ہے۔

جلد میں چمک پیدا کرتا ہے:

اسکن کے لیے زیتون کے تیل سے فیس پالش تیار کیجئے جو جلد سے گرد اور داغ صاف کر کے جلد کو چمکدار بناتا ہے۔
۔ 8 اسٹرابیریز زیتون کے تیل میں ملا کر میش کریں کچھ دیر بھیگا رہنے دیں پھر یہ مکسچر چہرے پر استعمال کریں۔
زیتو ن کے تیل کو اسکرب کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ایک درجن اسٹرابیریز کو ایک چمچ شکر اور زیتون کے تیل کے ساتھ میش کریں اور اسکرب کے طور پر استعمال کریں۔

میک اپ ریموور:

زیتون کا تیل (olive oil)میک اپ ریموور کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ آنکھوں کی نازک جلد سے میک اپ کو پوری طرح صاف کرتا ہے۔ چند قطرے زیتون کا تیل روئی پر ڈال کر آنکھوں کو صاف کریں۔ اس کا باقاعدہ استعمال کر کے آنکھوں کے گرد جلد کو نرم کر کے جھریاں ختم کرتا ہے۔

مزید جانئے :اسکن کلینسنگ سے چہرے کو فریش کریں

The post زیتون کا تیل مکمل اسکن کیئر کے لئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
خواتین میں پولی سسٹک اووری سنڈروم سے متعلق اہم معلومات https://htv.com.pk/ur/moms/facts-about-polycystic-ovary-syndrome Wed, 07 Feb 2018 08:00:27 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=21573 PCOS symptoms

دنیا میں خواتین کو ( PCOS ) کی مختلف علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ضروری نہیں کہ تمام خواتین میں ایک جیسی علامات واضح ہوں البتہ تمام خواتین میں ( PCOS) کی علامات اس وقت سے ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ جب لڑکی کو پہلی بار ماہواری آئے ،چونکہ اس بیماری کا […]

The post خواتین میں پولی سسٹک اووری سنڈروم سے متعلق اہم معلومات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
PCOS symptoms

دنیا میں خواتین کو ( PCOS ) کی مختلف علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ضروری نہیں کہ تمام خواتین میں ایک جیسی علامات واضح ہوں البتہ تمام خواتین میں ( PCOS) کی علامات اس وقت سے ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔
جب لڑکی کو پہلی بار ماہواری آئے ،چونکہ اس بیماری کا تعلق خواتین میں تولیدی ہارمون کی کمی سے ہے۔ لہٰذا اس بیماری کی سب سے عام علامت بانجھ پن ہے ۔ اس کے علاوہ ( PCOS)کی تمام علامات میں ماہواری میں توازن نہ ہونا ،ماہواری کم آنا ، زیادہ آنا، درد سے آنا ،زائد بالوں کی نشونما ،بالوں کا گرنا ،ایکنی ،وزن کا بڑھنا ،جسم کے حساس جگہ پر تکلیف ہونا ،آواز کا بھاری ہونا ، سینہ میں ابھار نہ آنا اور ڈپریشن شامل ہے ۔

عام علامات

۱۔ماہواری میں عدم توازن

PCOS - periods problems
Source: Google

(PCOS) کی عام علامت حیض کی کمی ہے ۔اگر کسی عورت کو سال میں آٹھ یا آٹھ دفعہ سے کم حیض آئے اور حیض کا بہاؤ تیز یا کم ہو اور اگر یہ شکایات مستقل موجود رہیں تو والدہ کی ذمہ داری ہے کہ بچی کے ان مسائل کو فوری طور پر ڈاکٹر کو بتائیں تاکہ وہ الٹراساؤنڈ کے ذریعے (پی۔سی۔او۔ایس)کی تشخیص کر سکے اور بر وقت علاج نہ کیا جائے تو بعد میں خواتین میں بانجھ پن جیسا مسئلہ شدت اختیار کر جاتا ہے

۲۔ جسم پر رواں بڑھ جانا

اینڈروجن ہارمون لیول میں اضافہ کے باعث خواتین کے چہرے اور جسم پر رواں بڑھ جاتا ہے ۔ یہ زائد بال موٹے اور گہرے رنگ کے ہوتے ہیں یہ بال جسم کے ان حصوں پر زیادہ نشونما پاتے ہیں جن سے مردوں کی مماثلت پیدا ہو۔ جیسے ٹھوڑی،گالوں ،ہونٹوں کے اوپر سینہ اور رانوں پر ۔
ایک اندازے کے مطابق (PCOS)کی شکار خواتین میں زائد بالوں کی نشونما کی شکایت ۶۰ فیصد پیدا ہوتی ہے ،دنیا می سری لنکا اور انڈیا میں اس مسئلہ کی شکایت زیادہ ہوتی ہے ۔

۳۔ بالوں کا گرنا

PCOS - Hair fall
Source: Google

اینڈروجن لیول ہائی ہونے کی وجہ سے قدرتی بال تیزی سے گرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین مردوں کی طرح سر کے دونوں جانب سے گنج پن کا شکار ہو جاتی ہیں جس سے ان کا ماتھا چوڑا ہونے لگتا ہے۔

۴۔ ایکنی

اگر آپ (PCOS)کا شکار ہیں تو آپ کا چہرہ مستقل چکنا رہے گا جس کی وجہ سے ایکنی کی شکایت شدت اختیار کر جائے گی ۔یوں تو عہد بلوغت میں نوجوانوں کو ایکنی کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے لیکن (PCOS) کی وجہ سے پیدا ہونے والی ایکنی کا علاج طویل عرصہ پر محیط ہو سکتا ہے

۵۔ تولیدی صلاحیت میں کمی

(پی۔سی ۔او۔ایس)کی عام علامت تولیدی صلاحیت میں کمی واقع ہونا ہے ،اس بیماری کی وجہ سے خواتین کا ماہواری کا نظام متاثر ہوتا ہے جس کے باعث انڈہ بیضہ دانی سے خارج نہیں ہو پاتا ۔ اگرچہ اس مسئلہ کے حل کے لئے ڈاکٹر مختلف علاج تجویز کرتے ہیں لیکن حمل ٹھہرنے کے بعد حمل میں پیچیدگی میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔

البتہ بانجھ پن کے علاج کے ساتھ ورزش ،وزن پر کنٹرول کرنا ،چکنی اور میٹھی چیزوں سے پرہیز کیا جائے تو ماں بننے کے امکانات قوی ہو جاتے ہیں

۶۔ ڈپریشن

ڈپریشن اور (PCOS)کا براہ راست تعلق ہے ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو (PCOS)کا شکار ہوں ان کے مزاج میں سختی ،غصہ ،گھبراہٹ ،بے چینی اور افسردگی طاری رہتی ہے ،چونکہ خواتین ایکنی ،وزن میں زیادتی ،بانجھ پن کا شکار رہتی ہیں جس کے باعث عدم اطمینان کی کیفیت میں رہتی ہیں۔

عام طور پر خواتین (PCOS)کی عام علامات پر توجہ نہیں دیتیں اوروقت گزر نے کے بعد اس وقت ڈاکٹر سے رجوع کرتی ہیں جب ڈاکٹر علاج کے ساتھ ساتھ پیچیدگیوں سے بھی آگاہ کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین مایوسی اور اولاد سے محرومی کے باعث ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں

۷۔ نیند میں خلل واقع ہونا

پی۔سی۔او۔ایس کی مریضہ کو سوتے میں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے جس سے نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے ۔نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی تکان ،چڑ چڑاہٹ پیدا ہونے لگتی ہے

علاج سے متعلق چند ضروری معلومات

۱۔(PCOS)کی علامات واضح ہونے کے بعد ڈاکٹر کے مشورے سے گلوکوز ٹیسٹ ،لپڈ لیول ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ کرائیں تاکہ بر وقت علاج کر کے تولیدی مسائل کی پیچیدگی کو بڑھنے سے روکا جا سکے
۲۔ غذا کے ذریعے پی۔سی۔او۔ایس کا علاج ممکن ہے بشرط یہ کہ مریضہ وزن پر قابو رکھے ،ورزش کرے اور نیند پوری کرے ۔
۳۔پی ۔سی۔او۔ایس کے لئے حمل ضائع کرنے والی دوائیں بھی تجویز کی جاتی ہیں لیکن مستند ڈاکٹر کے مشورے سے ہی ان دواؤں کا استعمالل کرنا چاہئے ان دواؤں کے تین ،چھہ یا آٹھ مہینہ کورس کے ذریعے اینڈروجن لیول کم کیا جاتا ہے
۴۔پی۔سی۔او۔ایس میں توارث کا اہم عمل دخل ہے اگر والدہ کو یہ بیماری ہو بچی میں بھی اس بیماری کے منتقل ہونے کے امکانات ہوتے ہیں
۵۔ پی۔سی۔او۔ایس دیگر پیچیدگیوں (دل کے امراض ،فالج ،کولیسٹرول )کے مسئلہ میں اضافہ کا باعث بنتا ہے لہذا اس بیماری کی کسی ایک علامت واضح ہونے کے بعد فوری طور پر علاج کرنا چاہئے ۔

The post خواتین میں پولی سسٹک اووری سنڈروم سے متعلق اہم معلومات appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>