exercise – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Tue, 08 Nov 2022 09:31:46 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png exercise – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 کیا آ پ ورزش کے مثبت نتائج جانتے ہیں؟ https://htv.com.pk/ur/fitness/exercise-benefits Thu, 04 Jul 2019 07:25:15 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33474 exercise benefits

ورزش کے بے شمار فائد ہ ہیں جو ہمارے جسم میں کئی مثبت قسم کی تبدیلیاں لاتی ہیں۔ جانئے چند ایسے فائدے جو ورزش کی وجہ سے حاصل ہوتے ہیں۔ ورزش سے توانائی حاصل کریں: آپ بہت جلدی تھکن محسوس کرتے ہیں ؟ روزانہ کی سرگرمی جیسا کہ گھر کا کام کاج، شاپنگ کرنا، گھر […]

The post کیا آ پ ورزش کے مثبت نتائج جانتے ہیں؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
exercise benefits

ورزش کے بے شمار فائد ہ ہیں جو ہمارے جسم میں کئی مثبت قسم کی تبدیلیاں لاتی ہیں۔ جانئے چند ایسے فائدے جو ورزش کی وجہ سے حاصل ہوتے ہیں۔

ورزش سے توانائی حاصل کریں:

آپ بہت جلدی تھکن محسوس کرتے ہیں ؟ روزانہ کی سرگرمی جیسا کہ گھر کا کام کاج، شاپنگ کرنا، گھر کا روزانہ کا سودا سلف لانا اور یہاں تک کہ آپ جسمانی برداشت کرنے پر توجہ مرکوز کریں، لیکن اگر آپ روزانہ سرگرمی میں حصہ لیتے ہیں تو آپ کی توانائی میں بھی دن بہ د ن اضافہ ہوتا جائیگا۔ ورزش اور جسمانی سرگرمی کے فروغ میں زیادہ توانائی حاصل کرنے سے آپ کے قلبی نظام کو کافی فائدے پہنچے گا۔

ورزش کشیدگی کو دور بھگا دیتی ہے:

ہوسکتا ہے کہ آپ ورزش کرتے وقت کشید گی بھی محسوس کرتے ہوں۔ مگر ایک بار آپ آگے بڑھتے ہیں تو آپ خود محسوس کرینگے کہ کشیدگی سے اپنا آپ چھٹکارا حاصل ہورہا ہے۔ ورزش آپ کو مثبت سوچ کی طرف لے جاتی ہے آپ کو جو چڑچڑا پن محسوس ہوتا تھا اب نہیں ہوتا بلکہ آپ اپنی ساری توجہ خوشی اور شادمانی کی طرف محسوس کرتے ہیں۔ آپ کا موڈ اچھا ہوتا ہے آپ ورزش سے بہتر اثرات پاتے ہیں اور دوستوں، رشتے داروں اور اپنے ورکرز میں اچھا محسوس کرتے ہیں جس سے آپ کے دوستانہ ماحول میں اضافہ ہوگا۔


وہ غذائیں جو بلڈ پڑیشر میں کمی لائیں


ورزش شروع بیماری ختم :

فٹ ہونے کے فائدے اور ورزش صحت کی صورتحال سے منسلک ہے اور بیماری مختلف وقتوں سے منسلک ہے۔ سوچیں دل کی بیماری کے بارے میں۔ ورزش کولسٹرول کو کم کرتا ہے اور HDL اور غیر صحت مند کولیسٹرول اور چربی کو ہمارے جسم میں کم کرتی ہے۔ یہ دل کی صحت اور اس کے روک تھام اور کولیسٹرول کے توازن کو برقرار رکھتی ہے۔ دیگر صحت کے مسئلے مسائل بھی کنڑول ہوتے ہیں۔ جس میں گٹھیا کا درد، اعصابی تناؤ اور ذیابطیس نمبر 2 کی بیماری وغیرہ شامل ہیں۔

ورزش اچھی نیند کیلئے:

کیا آپ نیند کے دوران پریشانی محسوس کرتے ہیں یا آپ اچھی نیند کی کوشش کرتے ہیں ؟ ورزش ایک سادہ سا حل ہے۔ یہ آپ کو سکون سے سونے میں مدد اور گہری نیند کو فروغ دیتی ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سونے کے قریب وقت میں ورزش نہ کریں۔ اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ جھپکی لیتے وقت بھی احتیاط کریں۔

ورزش کریں انجوائے کریں :

صبح سویرے دوڑیں یا ورزش کرنے جیم جائیں یہ کوئی سزا نہیں ہے ۔ بجائے اس کے یہ ایک فن ہے اپنا اچھا وقت ورزش میں گزارتے ہیں۔ زیادہ بہتر اور جلدی نتائج کیلئے کسی فٹبال ٹیم میں شامل ہوجائیں اس سے آپ زیادہ ایکٹو ہوجائیگے۔ اگر آپ اس میں بور ہورہے ہیں تو کچھ نیا کرنے کی کوشش کریں۔

ورزش سے آسٹیوپوروسیس کا دفاع کریں:

ورزش نہ صرف دل کیلئے صحت مند ہے بلکہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے ایک بہت ہی اچھا طریقہ کار ہے۔ اگر کیلشیئم کے مرکب کو غذائیت کے ساتھ شامل کرو تو یہ ڈائٹ، اور مختلف مقاصد کیلئے معاون ثابت ہوگی۔ یہ آسٹیوپوروسیس کے دفاع کیلئے بہت ہی ضروری ہے۔ آسٹیوپوروسیس میں عمر کے ساتھ ساتھ ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

ورزش آپ کی دماغی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے:

جس دن آپ کو کشید گی زیادہ ہو اس دن جسم کو ورزش کرنے کی ضرورت بھی ہوتی ہے ؟ دن میں 30 منٹ کی ورزش ضروری ہے۔ ورزش نہ صرف جسم اور صحت کی بہبود کا ایک حصہ ہے بلکہ یہ ذہنی صلاحیت بھی بڑھاتی ہے۔ ورزش کے ساتھ ہارمون جیسا کہ سیری ٹونن ذہنی طور پر دماغ میں اضافہ کرتی ہے۔ ورزش اس کے ساتھ زیادہ پیداواری اور کام کی طاقت بڑھاتی ہے۔ ذہنی طاقت کی یہ ورزش ہر ایک کو فائدہ نہیں پہنچاتی اور ہر جگہ فائدہ نہیں پہنچاتی۔


پروسٹیٹ کینسر کے بارے میں جاننا ضروری ہے


The post کیا آ پ ورزش کے مثبت نتائج جانتے ہیں؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
کمر درد سے بچاؤ۔۔۔ورزش کو اپنالیں https://htv.com.pk/ur/fitness/backache-exercise Mon, 25 Feb 2019 06:17:36 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32256 backache exercise

کیا آپ کی کمر میں اکثر درد رہتا ہے ؟ کیا تھوڑی سی دیر کھڑا رہنے سے آپ کی کمر میں درد شروع ہوجاتا ہے ؟ کیا تھوڑی سی مشقت سے آ پ کے کمر میں درد ہوجاتا ہے ؟ اگران سب کا جواب ہاں میں ہیں تو ورزش کو روزانہ کا معمول بنالیں۔ یہ […]

The post کمر درد سے بچاؤ۔۔۔ورزش کو اپنالیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
backache exercise

کیا آپ کی کمر میں اکثر درد رہتا ہے ؟ کیا تھوڑی سی دیر کھڑا رہنے سے آپ کی کمر میں درد شروع ہوجاتا ہے ؟ کیا تھوڑی سی مشقت سے آ پ کے کمر میں درد ہوجاتا ہے ؟ اگران سب کا جواب ہاں میں ہیں تو ورزش کو روزانہ کا معمول بنالیں۔

یہ بات حال میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ورزش کو معمول بنالینا کمر درد کے علاج کا بہترین اور آذمودہ طریقہ کار ہے۔اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہےکہ جسم کو پھیلنا، مسلز کی ورزشیں اور اسٹینما ٹریننگ کسی اور طریقہ علاج کے مقابلے میں کمر درد کے مریضوں کے لیے زیادہ کامیاب طریقہ ہے۔

سڈنی یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ مختلف قسم کی ورزشوں کے عادی ہوتے ہیں ان میں ایک سال کے اندر کمر درد کی شکایت میں 35 فیصد تک کمی آجاتی ہے۔اسی طرح جو مریض ورزش کے ساتھ ساتھ بھاری چیزوں کو اٹھانے اور بیٹھنے کے مناسب طریقے کو اپناتے ہیں، ان میں اس درد کا خطرہ 45 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔


اس بارے میں جانئے : گہری سانس لینے کے 6 فوائد

 

محققین کا کہنا ہے کہ اس درد کے لیے دستیاب ادویات سے بھی یہی نتائج حاصل ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ کمر درد دنیا کے ہر پانچ میں سے چار افراد کو زندگی کے کسی حصے میں اپنا شکار بناتا ہے، جس کی وجوہات میں بھاری اشیاءکو اٹھانا یا جھکنے کا غلط طریقہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔اکثر یہ درد کئی ہفتوں تک برقرار رہتا ہے، مگر بیشتر افراد کے لیے یہ مسئلہ سال بھر جبکہ کچھ کے لیے برسوں اور پھر زندگی کے خاتمہ تک برقرار رہتا ہے۔

محققین نے اس تحقیق کے دوران دریافت کیا کہ جو لوگ ورزش کرتے ہیں ان میں 12 ماہ کے عرصے میں اس کیفیت میں نمایاں کمی آتی ہے اور جسمانی سرگرمیوں کی عادت برقرار رکھنے پر طویل المعیاد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔


مزید جانئے :ٹانگوں کی چربی کم کرنے کی 7ورزشیں


The post کمر درد سے بچاؤ۔۔۔ورزش کو اپنالیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
سیڑھیاں چڑھنا بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے ؟ https://htv.com.pk/ur/health/stairs-blood-pressure Mon, 11 Feb 2019 06:32:30 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32122 stairs - blood pressure

فشار خون یا بلڈ پریشر کو خاموش قاتل قرار دیا جاتا ہے جو شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ جان لیوا حد تک بڑھا دیتا ہے، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اس مسئلے سے ادویات کی بجائے مفت بھی قابو پاسکتے ہیں۔ جی ہاں یہ بات ایک طبی […]

The post سیڑھیاں چڑھنا بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے ؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
stairs - blood pressure

فشار خون یا بلڈ پریشر کو خاموش قاتل قرار دیا جاتا ہے جو شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ جان لیوا حد تک بڑھا دیتا ہے، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اس مسئلے سے ادویات کی بجائے مفت بھی قابو پاسکتے ہیں۔ جی ہاں یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے ، جس کے مطابق بلڈ پریشر کے مسئلے سے صرف سیڑھیاں چڑھ کر بھی نمٹا جاسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق سیڑھیاں چڑھنے کی عادت ہائی بلڈ پریشر کو معمول پر لانے کے ساتھ ساتھ درمیانی عمر کے افراد کی ٹانگوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر کی خواتین کے ہارمونز کے نظام میں تبدیلیوں سے عضلاتی اور مسلز کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے، تاہم سیڑھیاں چڑھنے کو عادت بناکر ورزش کے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔


اس بارے میں جانئے : سوئمنگ سے بلڈ پریشر کا علاج کریں

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس عادت کے نتیجے میں خون کی شریانوں میں ہی بہتری نہیں آتی بلکہ بلڈ پریشر میں کمی اور شریانوں کی اکڑن کم ہوتی ہے، شریانوں پر چربی کم ہوتی ہے، ہڈیوں کا بھربھرا پن جیسا مرض بھی دور ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق طرز زندگی میں ایک معمولی سی تبدیلی جیسے سیڑھیاں چڑھنا عمر بڑھنے سے عضلاتی نظام اور ٹانگوں کے مسلز پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ایک تحقیق کے دوران درمیانی عمر کی خواتین کا جائزہ لیا گیا جو کہ ایک ہفتے میں چار دن 192 سیڑھیاں دن بھر میں دو سے پانچ بار چڑھتی اترتی تھیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ اس عادت کے نتیجے میں بلڈ پریشر اور شریانوں کی اکڑن میں کمی آئی جبکہ ٹانگوں کی مضبوطی میں اضافہ ہوا۔


اس بارے میں پڑھئے : دھوپ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کا بہترین ذریعہ


The post سیڑھیاں چڑھنا بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے ؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
جم کی مشینوں پر موجود جراثیم اور ان سے بچاؤ https://htv.com.pk/ur/fitness/gym-machines-bacteria Fri, 25 Jan 2019 06:59:09 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=24817 Gym machines bacteria

صحت مند زندگی گزارنے کے لئےجم جانا اور وہاں کثرت کرنا چند اصولوں میں سے ایک ہے یہ عمل نہ صرف آپکو فٹ رکھتا ہے بلکے آپکے بڑھے ہوئے وزن کو بھی کم کر نے میں مدد دیتاہے ۔ جم جانا اور وہاں ورزش کرنا بلا شبہ انتہائی فائد ہ مند عمل ہےلیکن بہت سے […]

The post جم کی مشینوں پر موجود جراثیم اور ان سے بچاؤ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
Gym machines bacteria

صحت مند زندگی گزارنے کے لئےجم جانا اور وہاں کثرت کرنا چند اصولوں میں سے ایک ہے یہ عمل نہ صرف آپکو فٹ رکھتا ہے بلکے آپکے بڑھے ہوئے وزن کو بھی کم کر نے میں مدد دیتاہے ۔
جم جانا اور وہاں ورزش کرنا بلا شبہ انتہائی فائد ہ مند عمل ہےلیکن بہت سے لوگ اس بات کو نہیں جانتے کے جم میں چند آلات ایسے بھی ہیں جن پر جراثیم کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جو آپکی صحت کو بہتر بنانے کے بجائے مزید خراب کر سکتی ہے یہ کون سے آلات ہیں اور کس طرح ان پر موجود جراثیم سے بچا جا سکتا ہے یہ ہم آپکو بتاتے ہیں تاکے آپ جم بھی جائیںاور صحت مند بھی ہو جائیں نہ کے مزید بیماریاں آپکو اپنا شکار بنا لیں ۔

مزید جانئے :صحت کے7مسائل کا ورزش سے علاج


ٹریڈمل مشین

مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے کے ٹریڈمل کا استعمال موٹاپے کا شکار افراد زیادہ کرتے ہیں اور کافی دیر تک کرنے کی وجہ سے پسینے سے شرابور ہوجاتے ہیں اور اکثر افراد پسینہ صاف کرنے کے لئے اپنا کپڑا یا تولیہ بھی ٹریڈمل پر رکھ دیتے ہیں اور جب آپ ٹریڈمل استعمال کرتے ہیں تو وہ جراثیم آپ میںمنتقل ہو کر مختلف بیماریوں کی وجہ بن جاتے ہیں ۔

احتیاطی تدابیر

ٹرید مل استعمال کرتے وقت داستانوں کا استعمال کریں اور اپنے پسینہ صاف کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی تولیہ کو مشین پر نہ رکھیں اس عمل سے آپ جراثیم سے محفوظ رہیں گے۔یا پھرجم میں ٹریڈمل کے بجائے آپ اگرباہر کھلی فضا میں دوڑ لگائےتو یہ عمل آپکی صحت کے لئےزیادہ سود مند ثابت ہوگا ۔

مزید جانئے :ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لئے آسان یوگا ورزش


یوگا میٹ

یوگا کے لئے استعمال کیا جانے والا میٹ جراثیم سے بھرپور ہونے کی وجہ سے آپ کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے اگر آپ گروپ میں یوگا کرتے ہیں تو پسینے میں ڈوبا جسم میٹ کے استعمال سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے ۔

احتیاطی تدابیر

یوگا کرنے کے لئے یا تو کھلی فضا میں صاف ستھری گھاس پر کریں یا تو پھر یوگا کرنے کے لیےاپنا میٹ ساتھ لے کر جائیں اس طرح آپ مختلف جراثیم سے بچ سکتے ہیں۔

مزید جانئے:کمرکا درد دور کرنے کے لئے آسان یوگا ورزش


پل اپ بار اور ڈمبل

پل اپ بار اور ڈمبل آخرکس طرح بیکٹیریا سے بھرپور ہو سکتے ہیں شاید آپ یہ ہی سوچ رہے ہونگے ابھی ؟لیکن پل اپ بار اور ڈمبل بھی بیکٹیریا سے بھرپور ہوتے ہیں جب آپ ورزش کرتے ہیں تو اکثر آپ نے غور کیا ہوگا کے بہت سے لوگوں کے ہاتھ میں بھی پسینہ آتا ہے جو پل اپ بار اور ڈمبل پر لگ جاتا ہے اسی طرح یہ جراثیم یا بیکٹیریا آپ سے جڑ جاتی ہےاور بیماری کی وجہ بن جاتے ہیں ۔

احتیاطی تدابیر

پل اپ بار یا ڈمبل کے استعمال سے پہلے اور بعد میں اچھی طرح ہاتھ کو دھوئیں، بہتر ہے کے استعمال سے پہلے دستانے پہن لیں یا پھر پل اپ بار یا ڈمبل پر جہاں سے آپ پکڑیں وہاں کپڑا لپیٹ دیں کیوں کے اکثر لوگوں کو دستانے پہنے سے ورزش میں خلل محسوس ہوتا ہے جو آپکی ورزش کو متاثر کرتا ہے ۔

مزید جانئے :پیریڈز کا درد دور کرنے کے لئے آسان یوگا ورزش


ایب بینچز

ایب بینچزکا استعمال ورزش کے اختتام پر کیا جاتا ہے اور جب تک ورزش کر کر کےآپکا پورا بدن پسینے میں ڈوب جاتا ہے اسی طرح آپ سے پہلے جس شخص نے ایب بینچز کا استعمال کیا ہوتا ہے اسکا پسینہ بھی اس پر لگا ہوتا ہے جو آپکے پسینے میں شامل ہو کے مختلف جلدی بیماریوں کو جنم دیتا ہے ۔

احتیاطی تدابیر

ایب بینچزکا استعمال کرنے سے پہلے اپنا پسینہ اچھی طرح خشک کر لیں یا تو پھر بینچ پر کوئی موٹا کپڑا رکھ کے ورزش کریں ۔

مزید جانئے : ورزش کرنے کے 10فائدے


The post جم کی مشینوں پر موجود جراثیم اور ان سے بچاؤ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
کھوتی ہوئی توانائی کو اگر بحال کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کیجئے https://htv.com.pk/ur/lifestyle/live-life-to-the-fullest Wed, 23 Jan 2019 06:10:23 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32004 live life to the fullest

توانائی انسانی جسم کے لئے بہت ضروری ہےسارا دن کام کاج کی وجہ سے اس میں کمی آتی رہتی ہے ۔اس کمی کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ایسی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں جن کا کوئی علاج نہیں ہے اور پھر یہ کہ ساری زندگی دوا کھاتے رہتے ہیں تاکہ چلتے پھرتے […]

The post کھوتی ہوئی توانائی کو اگر بحال کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کیجئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
live life to the fullest

توانائی انسانی جسم کے لئے بہت ضروری ہےسارا دن کام کاج کی وجہ سے اس میں کمی آتی رہتی ہے ۔اس کمی کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ایسی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں جن کا کوئی علاج نہیں ہے اور پھر یہ کہ ساری زندگی دوا کھاتے رہتے ہیں تاکہ چلتے پھرتے رہیں ۔ٹھیک ہے کہ دن بھر کام کاج سے توانائی کم ہوجاتی ہے مگر جو بچتی ہے اسے اگر آپ صحیح طریقہ سے استعمال کریں تو کھوئی ہوئی توانائی کو واپس حاصل کرنا مسئلہ نہیں رہے گا ۔ہوسکتا ہے کہ آپ کو یہ لگے کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے ہیں مگر سچ یہ ہے کہ آپ ایسا کر سکتے ہیں یاد رکھیں کہ آپ پر لوگ انحصار کرتے ہیں تو آ پ کی توانائی آپ کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کے بھی کاآسکتی ہے۔
توانائی کی بحالی کے لئے ان باتوں پر عمل کریں اور پھرخود نتیجہ دیکھیں ۔

رویہ

اپنے رویوں میں انرجی کو داخل کریں ۔یادرکھیں اگر ہم نے سیکھنا چھوڑ دیا تو گویا ہم مردہ ہوگئے۔اپنے ذہن کو کھولیں ۔روزانہ کچھ نہ کچھ سیکھیں اور اس سیکھنے کو کھیل بنالیں ۔جو کچھ نیا سیکھیں اس کے بارے میں نوٹ بک میں لکھیں ۔کچھ دنوں کے بعد آپ جب ان تحریروں کو پڑھیں گے تو آپ کو احساس ہوگا کہ آپ نے کیا کچھ سیکھ لیا ہے ۔

حقیقی خوشی

پیسہ کبھی خوشی نہیں خرید سکتا ہے ۔مگر کچھ لوگ اس بات کو سمجھ نہیں پاتے ہیں اگر آپ کچھ رقم محض اس لیے خرچ کررہے ہیں کہ اس کی وجہ سے آپ کو بہت سی خوشیاں ملے گی تو یہ بات درست نہیں ہے ۔اس سے توانائی کا زیاں ہوگا۔بلاوجہ کے کام کرنے سے بہتر ہے کہ کچھ تعمیری اورمثبت کام کریں۔کسی ضرورت مند کی ضرورت پوری کردیں ۔اس عمل سے اندرونی خوشی حاصل ہوگی جو حقیقی خوشی ہوگی ۔


اس بارے میں جانئے :وٹامن ڈرپ فوری توانائی کا ذریعہ؟

ورزش

ورزش جسم میں انرجی پیدا کرتی ہے ۔بے شک تھوڑی سی حرکت ہو مگر اپنے جسم کو حرکت ضرور دیں اور کچھ نہیں توہاتھوں اور پاؤں کو ہی حرکت دیں ۔ سردی ہو یا گرمی تب بھی چہل قدمی ضرور کریں ۔اگر باہر نہیں جاسکتے ہیں تو گھر کے اندر ہی چکر لگالیں ۔مختصر یہ ہے کہ ہم سب کو ورزش کی ضرورت ہے ۔مسلز اور اعصاب کو حرکت دینے سے ان ڈور فنز (Endorphins) پیدا ہوتا ہے ۔یہ کیمیاوی اجزاء انرجی کی سطح کو اوپر لاتا ہے اور اس میں اضافہ کرتاہے۔

زندگی میں بے ترتیبی

یہ بات انرجی کو آہستہ آہستہ خاموشی کے ساتھ ختم کرتی رہتی ہے ۔کیا آپ کے اردگرد اشیاء بکھری رہتی ہیں اگر ایسا ہے تو آپ یہ جان لیں کہ اس کا آپ کی توانائی پر منفی اثر پڑتا ہے ۔ البتہ اس بات پر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہم آپ سے یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ آپ ایک ہی مرتبہ میں سارا کچھ ترتیب سے رکھ دیں ۔ٹائم کو سیٹ کریں اور روزانہ صرف چند منٹ اس کام کودیں ۔

غصے کو دبائیں

توانائی کی سطح اور اندرونی غصہ میں براہ راست اور گہرا رشتہ ہے ۔غصہ کو اپنے اندر دبا کر رکھنا اور اس کا اظہار نہ کرنا بہت زیادہ متاثر کرتا ہے ۔یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر انسان کی اپنی ایک حد ہوتی ہے ۔کسی سے تکلیف پہنچتی ہے تو ہم اس سے دور ہوجاتے ہیں۔اپنے غصہ کو باہر نکالیں جس کی وجہ سے سے تکلیف پہنچی ہے۔ ضروری نہیں کہ غصہ کا اظہار چیخ کر ہو بلکہ اس کا سب سے اچھا طریقہ کہ شدید غصے کے وقت تنہائی میں چلے جائیں اور لمبے لمبے سانس لیں اور کسی خاموش مقام پر بیٹھ جائیں ۔


اس بارے میں جانئے :خوشبو ہوایسی جو آپکی توانائی بڑھائے

پانی

اپنے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں ۔جسم میں پانی کی کمی ہونے لگے تو انسانی جسم سست پڑنے لگتا ہے ۔ جسم میں پانی کی مقدار کم ہوجائے تو یادداشت متاثر ہونے لگتی ہے ۔حساب کتاب میں گڑبڑ ہونے لگتی ہے اور کمپیوٹر اسکرین دھندلانے لگتا ہے ۔ تو کوشش کیجئے کے تھوڑی تھوڑی دیر میں پانی پیتے رہیں تاکہ جسم میں پانی کی وافر مقدار موجود رہیں اور آپ تر و تازہ رہیں۔

یہ کوشش کرکے دیکھئے

اگر آپ کو اپنی نوکری پسند نہیں ہے اور کام کرنے میں مزہ نہیں آرہا ہے تو اخبار میں سے چار مختلف فیلڈز کی دس خالی اسامیاں نکالیں ۔ہوسکتا ہے کہ اس میں سے کوئی ایسی نوکری نکل آئے جو آپ کے مطلب کی ہو۔مگر ضروری نہیں کہ آپ موجودہ جاب چھوڑ کر نئ کی طرف چلے جائیں ۔آ پ کے ذہن میں موجودہ ماحول اور جاب کے حوالے سے اگر لچک پیدا کی جائے تو تناؤ کی وجہ سے جو توانائی ضائع ہوتی ہے ،اس سے بچت ہوجائے گی اور یہ بچت کسی اچھی پیش رفت کے لئے استعمال ہوگی ۔


The post کھوتی ہوئی توانائی کو اگر بحال کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کیجئے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>