dry fruits – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png dry fruits – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 سردیوں میں یہ میوہ پاؤڈر کھائیں اور خود کو بیماریوں سے بچائیں https://htv.com.pk/ur/nutrition/nutritions-dry-fruits-powder Mon, 31 Dec 2018 07:35:15 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=31724 dry fruit powder

سردی کا موسم ہے، اور شاید ہی ایسا کوئی ہوگا جسے اس موسم میں میوا جات کھانا پسند نہ ہو۔  اچھا ،یہ تو آپ جانتے ہی ہونگے کہ میوے کھانے کے بہت زیادہ فوائد ہیں، اور یہ صرف بڑے ہی نہیں بچوں کی صحت کے لیے بھی بےحد فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہاں ایک ایسا […]

The post سردیوں میں یہ میوہ پاؤڈر کھائیں اور خود کو بیماریوں سے بچائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
dry fruit powder

سردی کا موسم ہے، اور شاید ہی ایسا کوئی ہوگا جسے اس موسم میں میوا جات کھانا پسند نہ ہو۔

 اچھا ،یہ تو آپ جانتے ہی ہونگے کہ میوے کھانے کے بہت زیادہ فوائد ہیں، اور یہ صرف بڑے ہی نہیں بچوں کی صحت کے لیے بھی بےحد فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہاں ایک ایسا میوے کا پاؤڈر تیار کرنے کی ترکیب بتائی جارہی ہے، جوایک سال  کے بچوں سے لے کر کسی بھی عمر کے افراد کو کھلایا جاسکتا ہے۔

تاہم اس کے استعمال سے پہلے اس بات کا اندازہ ضرور ہونا چاہیے کہ ترکیب میں موجود کسی اجزاء سے بچے کو الرجی نہ ہو۔ اس پاؤڈر کے کئی فوائد بھی ہیں، یہ قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے ساتھ ان بچوں کا وزن بڑھانے میں مدد دیتا ہے جن کا وزن کم ہو۔ اس پاؤڈر کے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے جبکہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی یہ مددگار ہے۔

اجزاء:

بادام – ¾ کپ

پستہ – ½ کپ

کاجو – ½ کپ

سونف – 2 چائے کا چمچ

سونٹ – ½ چٹکی

سبز الائچی کے دانے – ½ چائے کا چمچ

جیفل پاؤڈر – ½ کپ


اس بارے میں جانئے :چلغوزے سے کینسر سمیت کئی امراض سے بچاؤ


 

ترکیب: 

فرائی پین میں بادام، پستہ، کاجو ڈال کر دو منٹ کے لیے بھون لیں۔ پھر اس میں سونف شامل کریں اور مزید ایک منٹ تک بھون لیں، بعدازاں ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں۔ مکسر میں یہ میوے، سونٹ، سبز الائچی کے دانے ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کریں اور پاؤڈر کی شکل دیں دے اور پھر اسے ایئر ٹائٹ جار میں رکھ لیں۔

بعد میں اس میں جیفل پاؤڈر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔ ٹھنڈا کرکے اسے اسی جار میں رکھیں۔ بعدازاں دلیہ، دہی، سیریل، دودھ، شیکس یا کسی بھی میٹھے میں اس پاؤڈر کو شامل کرکے کھائیں۔

خیال رہے کہ میوے کو زیادہ گرائنڈ نہ کریں ورنہ وہ تیل چھوڑ دیں گے جبکہ اس پاؤڈر کو ایئر ٹائٹ جار میں رکھیں، جسے ایک ماہ تک فریج میں رکھا جاسکتا ہے۔


یہ بھی پڑھئے :یخنی پینے کے فوائد اور پینے کا صحیح وقت


The post سردیوں میں یہ میوہ پاؤڈر کھائیں اور خود کو بیماریوں سے بچائیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
چلغوزے سے کینسر سمیت کئی امراض سے بچاؤ https://htv.com.pk/ur/nutrition/pine-nuts-chilgoza Thu, 27 Dec 2018 07:15:27 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=31680 Pine Nuts (Chilgoza) 27-12-18

مونگ پھلی، ، اخروٹ،بادام، پستے اور ایسی ہی گریوں کے ساتھ ایک اور میوہ اس موسم میں لوگوں کو بہت پسند آتا ہے اور وہ ہے چلغوزہ۔ چلغوزہ ہوتا تو بہت زیادہ مہنگا ہے مگر انتہائی لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند بھی ہے۔چلغوزہ میں متعدد غذائی اجزا ءموجود ہیں […]

The post چلغوزے سے کینسر سمیت کئی امراض سے بچاؤ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
Pine Nuts (Chilgoza) 27-12-18

مونگ پھلی، ، اخروٹ،بادام، پستے اور ایسی ہی گریوں کے ساتھ ایک اور میوہ اس موسم میں لوگوں کو بہت پسند آتا ہے اور وہ ہے چلغوزہ۔ چلغوزہ ہوتا تو بہت زیادہ مہنگا ہے مگر انتہائی لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند بھی ہے۔چلغوزہ میں متعدد غذائی اجزا ءموجود ہیں جن کا استعمال سردیوں میں جسم کے لیےمفید بخش ہوتا ہے۔یہاں اس موسم میں چلغوزے روز کھانے کے فوائد درج ذیل ہیں۔

کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے

چلغوزوں میں موجود میگنیشم مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسم میں میگنیشم کی مقدار کم ہونا لبلبے کے کینسر کا خطرہ 24 فیصد تک بڑھا دیتا اور چلغوزہ کا استعمال جسم میں میگنیشم بڑھاتا ہے۔

اس بارے میں جانئے : موسم سرما کی خاص سوغات تِل کا لڈو

ذیابیطس کے لیےمفید ہے

چلغوزےکاروز استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے، یہ گری ذیابیطس سے منسلک پیچیدگیوں جیسے بینائی کو نقصان اور فالج سے بھی تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔ اس میوے کا روزانہ استعمال بلڈ گلوکوز کو بھی بہتر کرتا ہے۔

امراض قلب کا خطرہ کم کرتا ہے

چلغوزے دوسرے میوہ جات کی طرح دل کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں جو کہ صحت بخش کولیسٹرول کی سطح بہتر جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن کے خون کی رکاوٹ سے بچاتا ہے جبکہ وٹامن ای خون کے سرخ خلیات بنانے میں مدد دیتا ہے، جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے :بادام ۔ایک مکمل غذا

جسمانی توانائی بڑھاتا ہے

اس گری میں موجود مختلف اجزا ءجیسے مونوانسچورٹیڈ فیٹ، آئرن اور پروٹین جسمانی توانائی کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں، اس کے علاوہ یہ میگنیشم کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے جو کہ جسمانی تھکاوٹ کو کم کرتا ہے۔

دماغی صحت بہتر کرتا ہے

چلغوزے آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ منرل دماغ کو آکسیجن کی فراہمی کے لیے بہت ضروری ہے جس سے دماغی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ کچھ رپورٹس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ اسے کھانے کی عادت ذہنی بے چینی، ڈپریشن اور تناؤ جیسے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔

بالوں اور جلد کے لیے بھی مفید بخش

مختلف وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور یہ میوہ جلد کی نگہداشت کے لیے حیران کن حد تک مددگار ثابت ہوتا ہے،وٹامن ای اور اینٹی آکسائیڈنٹس عمر بڑھنے سے آنے والی جسمانی تنزلی کی روک تھام کرتے ہیں جبکہ ورم کش ہونے کی وجہ سے یہ حساس جلد کے لیے بھی مفید میوہ ہے۔ اس میں موجود وٹامن ای بالوں کی نشوونما کو تیز کرتا ہے، جن لوگوں کو بالوں کے گرنے یا ہلکے ہونے کا سامنا ہو، ان کے لیے چلغوزے انتہائی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے :گلے کی سوزش سے نجات پانے کے 6 بہترین گھریلو نسخے

ہڈیاں مضبوط بناتا ہے

وٹامن کے کا استعمال کیلشیئم کی طرح ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد دیتا ہے، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ وٹامن ہڈیوں کے بھربھرے پن کے علاج یا اس سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے، اس سے نہ صرف ہڈیوں کی کثافت بڑھتی ہے بلکہ فریکچر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

بے وقت بھوک کی روک تھام کرتا ہے

چلغوزہ فیٹی ایسڈز سے بھرپور میوہ ہے جو کہ بے وقت بھوک کی روک تھام میں مدد دیتا ہے، یہ فیٹی ایسڈز ایک ہارمون کے اخراج میں مدد دیتا ہے جو کہ کھانے کی اشتہا کو دباتا ہے، ایک تحقیق میں دریافت کیا چلغوزے کھانے سے کھانے کی خواہش 60 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔

جسمانی وزن کوکم کرتا ہے

بے وقت کھانے سے روکنے میں مددگار یہ میوہ پینولینک ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو کہ جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے، اس کے علاوہ چلغوزے کھانے سے توند کی چربی گھلانے کا عمل بھی تیز ہوتا ہے اور اس کے لیے غذائی عادات میں تبدیلی یا اس کی مقدار کم کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔


The post چلغوزے سے کینسر سمیت کئی امراض سے بچاؤ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
بچوں کوکشمش کھلانے کے فائدے https://htv.com.pk/ur/moms/benefits-of-raisins-for-kids Fri, 02 Mar 2018 05:10:11 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=22136 benefits of raisins for kids

بچوں کی نشوونما میں غذاا ہم کردار ادا کرتی ہے ۔جتنی اچھی یعنی صحت بخش اورمتوازن غذا آپ اپنے بچے کودی گے اتناہی آپ کابچہ صحت مند اورتوانا رہے گا۔کشمش(raisins) ایک مشہورمیوہ ہے جس کاشمار عام طورپرڈرائے فروٹ میں کیاجاتاہے ۔کشمش انگو رسے بنتی ہے چھوٹے انگور جس میں بیج نہیں ہوتا خشک ہونے پرکشمش […]

The post بچوں کوکشمش کھلانے کے فائدے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
benefits of raisins for kids

بچوں کی نشوونما میں غذاا ہم کردار ادا کرتی ہے ۔جتنی اچھی یعنی صحت بخش اورمتوازن غذا آپ اپنے بچے کودی گے اتناہی آپ کابچہ صحت مند اورتوانا رہے گا۔کشمش(raisins) ایک مشہورمیوہ ہے جس کاشمار عام طورپرڈرائے فروٹ میں کیاجاتاہے ۔کشمش انگو رسے بنتی ہے چھوٹے انگور جس میں بیج نہیں ہوتا خشک ہونے پرکشمش کی شکل اختیارکرلیتاہے۔
بڑے انگورجس میں دانہ یعنی بیج ہوتاہے اورعموماً وہ بیل پرپک کرہی خشک ہوجاتے ہیں تو وہ منقٰی کہلاتے ہیں۔کشمش ہویامنقٰی دونوں ہی انگورسے تیار ہوتے ہیں اورحسن وتندرستی کے ضامن ہیں۔
بچوں کی خوراک میں روزانہ کشمش کااستعمال نہایت مفید ہے ساتھ ہی بچوں کے مخصوص مسائل کے حل کے لئے ذیل میں دئے گئے طریقہ کار اپنائے جاسکتے ہیں۔جومحفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہیں۔

۱۔دانت نکالنے کی تکلیف

ایسے دودھ پینے والے بچے جودانت نکال رہے ہوتے ہیں انھیں کافی تکلیف ہوتی ہے اسی لئے ان کے لئے کشمش باریک پیس کرشہد میں ملاکراستعمال کرنانہایت مفید رہتاہے۔

۲۔قبض کی شکایت

بچوں کوبھی عموماً قبض کی شکایت ہوجاتی ہے اوریہ بیماری صحت کی دشمن ہے اسی لئے اگر کشمش یا منقٰی کودھوکررات پانی میں بھگوکرصبح پانی پلاکرمنقٰی کھلادیں تو یہ مسئلہ حل ہوجاتاہے۔اگر بچہ بھیگی ہوئی کشمش نہ کھائے تو خالی ہی کھلادیں اس سے بھی قبض میں فائدہ ہوتاہے۔

۳۔صحت اورتندرستی (health and wellness) کے لئے

ہرماں اپنے بچے کوصحت مند اورتوانادیکھناچاہتی ہے۔دوچمچ سبز کشمش اوربارہ عدد بادام رات کوپانی میں بھگوکرصبح کشمش اور بادام( چھیل کر)دودھ کے ساتھ بچوں کوکھلادیںتو بچے حسین اورتندرست ہوجائیں گے لیکن اس نسخہ پرباقاعدگی سے تین مہینے تک عمل کریں۔

۴۔ہلکے بال

آج کل بچوں کے بال گھنے نہیں نکلتے بلکہ گنج پن نظر آتاہے۔ اگر ایک کپ کشمش اورآدھاکپ ایلوا(پنسار کے پاس آسانی سے مل جاتاہے یہ ایلوویرا کاگوداہوتاہے جوخشک ہونے کے بعد ایلوا کہلاتاہے)لے کردونوں کوباریک پیس کرپانی کی مدد سے پیسٹ تیار کرکے اسکیلپ پرلگائیں تونہایت خوبصورت بال آجائیں گے۔

۵۔کھانسی

بچوں میں کھانسی کی شکایت عام ہے ۔بادام ،ملیٹھی اورمنقہ (بیج نکال لیں) ہم وزن لے کرپیس کرچنے کی دال کے برابر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں اورایک گولی منہ میں رکھ کوچوسیں(تین دن تک) تو کھانسی میں فائدہ ہوتاہے۔

۶۔کیا آپ کا بچہ تھکا تھکا رہتا ہے؟

کشمش کے مسلسل استعمال سے بچوں کے جسم میں طاقت اورتوانائی آتی ہے۔ اگر آپ کابچہ بھی سست اورتھکاتھکارہتاہے تو اسے کشمش کھلائیں۔اس سے دل اوردماغ مضبوط اوربچہ تواناہوجاتاہے۔

۷۔خون کی کمی

بہت سے بچوں میں کمزوری کی وجہ خون کی کمی بھی ہوتی ہے ۔ایسی صورت میں کشمش یاکشمش کے لڈوبناکربچے کوکھلائیں۔ایک کپ کھجورکی گھٹلی نکال کرایک چمچ آئل میں بھون کراسمیں آدھاکپ کشمش اورحسب ضرورت اورپسند میوہ جات شامل کرکے لڈوبناکربچوں کوکھلائیں تاکہ بچے صحت مند اورچاک وچوبند رہیں۔

The post بچوں کوکشمش کھلانے کے فائدے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
انجیر کے 20 حیرت انگیز فوائد https://htv.com.pk/ur/nutrition/anjeer-kay-fawaid Tue, 19 Dec 2017 15:39:39 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=24434 anjeer

قدرت نے انسانوں کو بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں جن میں سے پھل، سبزیاں، میوہ جات وغیرہ شامل ہےان میوہ جات میں انجیر بھی شامل ہے اور انجیر جنت کا پھل بھی کہلاتا ہے۔ انجیر کمزور اور دبلے لوگوں کے لئےقدرت کی خوبصورت نعمت ہے ۔ا نجیر جسم کوپر کشش اور چہرے کو سفید […]

The post انجیر کے 20 حیرت انگیز فوائد appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
anjeer

قدرت نے انسانوں کو بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں جن میں سے پھل، سبزیاں، میوہ جات وغیرہ شامل ہےان میوہ جات میں انجیر بھی شامل ہے اور انجیر جنت کا پھل بھی کہلاتا ہے۔ انجیر کمزور اور دبلے لوگوں کے لئےقدرت کی خوبصورت نعمت ہے ۔ا نجیر جسم کوپر کشش اور چہرے کو سفید و سرخ رنگت عطا کرنے کے ساتھ ساتھ دلکش بھی بناتا ہے ۔

 انجیر کے اندر پروٹین ، معدنی اجزاء شکر ، کیلشیم ، فاسفورس پائے جاتے ہیں ۔ دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کثیرمقدار میں ہوتے ہیں جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں ۔

انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے ۔ انجیر کو بنگالی میں آنجیر ،  انگلش میں فِگ ،عربی میں تین، یمنی میں بلس ، سنسکرت ، ہندی ، مرہٹی اور گجراتی میں انجیر اور پنجابی میں ہنجیر کہتے ہیں ۔
یہ نازک پھل کہلاتا ہے اور پکنے کے بعد خود بخود ہی گرجاتا ہے اور اسے دوسرے دن تک محفوظ رکھنا بھی مشکل ہوتا ہے ۔ اس کے استعمال کی بہترین صورت اسے خشک کرنا ہے ۔

 انجیر کے اندر پروٹین ، معدنی اجزاء شکر ، کیلشیم ، فاسفورس پائے جاتے ہیں ۔ دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کثیرمقدار میں ہوتے ہیں جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں ۔ ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک  انتہائی مفید غذائی دوا کی حیثیت اختیار کر جاتی ہے۔ اس لئے عام کمزوری اور بخار میں بھی اس کا استعمال اچھے نتائج دیتا ہے۔

مزید جانئے :15غذائیں جوقوت مدافعت بڑھائیں

انجیر کے فوائد

۱۔ یہ پھل ہاضمہ بہتر بناتا ہے اور فضلات کو خارج بھی کرتا ہے، مواد کو باہر نکال کر شدت حرارت میں کمی کرتا ہے۔

     ۲۔اگربخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک ہوجاتا ہوتو اس کا گودہ منہ میں رکھنے سے یہ تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔

۳۔یہ گردہ اور مثانہ سے پتھری کو تحلیل کرکے نکال دیتا ہے۔

۴۔ انجیر کو مغر بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ خطرناک زہروں سے محفوظ رکھتا ہے۔

۵۔انجیر کو دودھ میں پکا کر پھوڑوں پر باندھنے سے پھوڑے جلدی پھٹ جاتے ہیں ۔

۶۔اس پھل کو پانی میں بھگو کر رکھیں ۔ چند گھنٹے بعد پھول جانے پر دن میں دوبار کھائیں ، دائمی قبض دور ہو جاتاہے ۔

۷۔خشک انجیر کو رات بھر پا نی میں رکھ دیا جائے تو وہ تازہ انجیر کی طرح پھول جائے گا ۔ اسے کھانے سے گلہ بیٹھ جانا یا بند ہوجانے کے امراض پیدا نہیں ہوتے ۔

۸۔سردی کے ایام میں بچوں کو خشک انجیرکھلائے تو ان کی نشوونما کے لئےمفید ہے ۔

مزید جانئے : خوبانی کے 10صحت بخش فائدے

۹۔انجیر زودہضم ہے اور دانتوں کے لئے بہترین ہے اور یہ دانتوں کو مضبوطی بھی فراہم کرتی ہے۔

۱۰۔کم وزن والوں اور دماغی کام کرنے والوں کے لئے انجیر بہترین تحفہ ہے ۔

۱۱۔انجیر کھانے سے آدمی مرض قولنج سے محفوظ رہتا ہے ۔

۱۲۔کھانےکے بعد چند دانے انجیر کھانے سے غذائیت حاصل ہونے کے علاوہ قبض کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے ۔

۱۳۔کھانسی ، دمہ اور بلغم کے لئے انجیر انتہائی مفید ہے ۔

۱۴۔انجیر کا باقاعدہ استعمال سر کے بالوں کوبھی  دراز کرتا ہے ۔

۱۵۔اس پھل کے کھانے سے منہ کی بدبو سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے ۔

۱۶۔انجیر کو سرکہ میں ڈال کر رکھ دیں۔ ایک ہفتہ بعد دو تین انجیرکھانے کے بعد کھانے سے تلی کے ورم کو آرام آجاتا ہے ۔

۱۷۔انجیر کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے رنگت نکھر آتی ہے اور جسم فربہ ہوجاتا ہے ۔

۱۸۔تازہ انجیر توڑنے سے جو دودھ نکلتا ہے اس کے دو چار قطرے برص پر ملنے سے داغ ختم ہو جاتے ہیں ۔

۱۹۔یہ پھل خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور زہریلے مادے ختم کرکے خون کو صاف وشفاف کرتا ہے ۔

۲۰۔جن لوگوں کو پسینہ نہ آتا ہو ، ان کے لئے انجیر کا استعمال مفید ہے ۔

مزید جانئے :15صحت کے مسائل کے لئے15غذائیں

The post انجیر کے 20 حیرت انگیز فوائد appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>