ARF1 – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png ARF1 – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 گٹھیا کے مریضوں کے لیےچھ آسان ورزشیں https://htv.com.pk/ur/exercises/gentle-exercises-for-arthritis Thu, 14 Mar 2019 07:25:51 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=8485 arthirits pain

کیا جسمانی کثرت گٹھیا کا درد کم یا بڑھانے میں کردار ادا کرسکتی ہے؟یہ اکثر اس مرض میں مبتلا افراد جاننا چاہتے ہیں ۔ ہلکی پھلکی ورزش سے گٹھیا کے مرض میں آرام آسکتا ہے البتہ اس سے پہلے آپ کا معالج سے مشورہ لینا ضروری ہے ۔ سب سے پہلے یہ معلوم کریں کہ […]

The post گٹھیا کے مریضوں کے لیےچھ آسان ورزشیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
arthirits pain

کیا جسمانی کثرت گٹھیا کا درد کم یا بڑھانے میں کردار ادا کرسکتی ہے؟یہ اکثر اس مرض میں مبتلا افراد جاننا چاہتے ہیں ۔ ہلکی پھلکی ورزش سے گٹھیا کے مرض میں آرام آسکتا ہے البتہ اس سے پہلے آپ کا معالج سے مشورہ لینا ضروری ہے ۔ سب سے پہلے یہ معلوم کریں کہ آپ گٹھیا کی کس قسم میں مبتلا ہیں ۔ جیسے کہ اگر ریوماٹائڈ آرتھرآئٹس میں مبتلا ہیں تو آپ کے لیے ایروبکس اور اسٹریچنگ اچھی رہے گی ۔ قسم معلوم کرنے کے بعد مرض کی نوعیت بھی معلوم کرنا ضروری ہے ۔ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ کہیں گٹھیا کے باعث آپ کے کسی پٹھے کو نقصان تو نہیں پہنچا ہے ۔ گٹھیا کے درد سے آرام حاصل کرنے کے لیے رات کے وقت ورزش کرنا اچھا ہے اس سے آپ کو صبح میں اٹھ کر جسم میں اکڑن محسوس نہیں ہوگی ۔

گٹھیا کے مرض میں خود کو آرام پہنچانے کے لیے مندرجہ ذیل ورزشیں اپنا کر دیکھیں:

1۔ کرسی سے اٹھنا بیٹھا

1(4)

ہاتھوں کے سہارے سے کرسی سے اٹھیں اور بیٹھیں۔ یہ عمل اس طرح کریں کہ آپ کے پٹھوں پر زور پڑے ۔اسے 10سے 15بار دہرائیں ۔ کوشش کریں اس ورزش کے لیے ایسی کرسی لیں جو ذرازیادہ نیچے ہو ۔ آہستہ آہستہ جب آپ کو اس کی عادت ہو جائے گی تو آپ زیادہ آسانی سے پیروں کی جگہ ہاتھوں کے سہارے سے کھڑے ہونے لگیں گے ۔

2۔ چہل قدمی

2(3)

یہ ایک ایسی کثرت ہے جس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ۔ یہ بہترین ایروبک سرگرمی ہے ۔ پہلے صرف 10منٹ تک روزآنہ چہل قدمی کریں ۔ پھر آہستہ آہستہ دورآنیہ بڑھائیں ۔

3۔ پائلٹس

3(2)

اس سے جوڑ اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ۔ اپنی پیٹ پر زور دے کر گھٹنوں کو موڑ لیں ۔ اپنے دونوں بازو ؤں کی مدد سے خود کو اوپر کی طرف اٹھائیں ۔ گھٹنوں کو سیدھا یا پیٹ کو موڑنے کی کوشش نہ کریں ۔ اسی پوزیشن میں ناک سے لمبی سانس لیں پھر سانس چھوڑتے ہوئے جسم کو زمین کی طرف لے کر آئیں ۔

4۔ اسٹریچنگ

Rear view of young businesswoman sitting at desk stretching. Copy space

یہ ورزش آپ کرسی پر بیٹھے بیٹھے بھی کرسکتے ہیں ۔ اسٹریچنگ کئی اقسام کی ہو سکتی ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:
*کھڑے ہو کرایک درمیانی اونچائی والی میز پر ٹانگ رکھیں اور ہاتھوں سے انگھوٹے کو چھوننے کی کوشش کریں۔ یہ عمل پہلی دائیں اور پھر ابائیں ٹانگ پر کریں ۔
*دایاں ہاتھ دیوار پر رکھیں اور بائیں ہاتھ سے بائیں پیر کو کولہے کی جانب کھینچیں۔ اب بایاں ہاتھ دیوار پر رکھیں اور یہ ہی عمل دہرائیں ۔
*آپ کلائیوں کی بھی اسٹریچنگ کر سکتے ہیں ۔ دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کو پہلے اندر اور پھر باہر کی جانب کھینچیں ایسے کے زور کلائیوں پر پڑے ۔
*لیٹ کر دونوں ٹانگوں کو ہاتھ سے پکڑیں اور ہاتھوں کی ہی مدد سے گھٹنوں کو سینے کی جانب اسٹریچ کریں۔
*ہاتھ کی انگلیوں کو اسٹریچ کریں پھر کس کر مٹھی بنا لیں۔ اس عمل کو پانی کے اندر ہاتھ ڈال کر بھی کیا جاسکتا ہے۔ ہاتھ میں ایک فوم کی گیند پکڑ کر کریں تو زیادہ جلدی فائدہ ہوگا ۔

5۔ وزن اٹھانا

Senior woman lifting dumbbells at gym. Horizontal shot.

ایک محتاط انداز میں وزن اٹھانا اس مرض میں فائدے مند ہو سکتا ہے ۔ آپ ہلکے ویٹس سے بائی سیپ کرل کر سکتے ہیں لیکن ویٹس 2lbsسے5lbsتک ہی ہونے چاہیں ۔ اگر آپ کے پٹھے مضبوط ہونگے تو آپ روز مرہ کے کام آسانی سے کر پائیں گے ۔ پھر آہستہ آہستہ وزن بڑھایا جا سکتا ہے ۔

6۔ سائیکلنگ

6(2)

یہ بہترین جسمانی ورزش ہے ۔ صبح صبح سائیکل چلانا صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔ اگر باہر جاکر سائیکل چلانا ممکن نہ ہو تو گھر پہ سائیکلنگ مشین یا سائیکلنگ بائیک پر بھی یہ ورزش کی جاسکتی ہے ۔ یہ ایک بہترین کارڈیو ورک آؤٹ بھی ہے ۔ سائیکل پیچھے اور پھر آگے کی جانب چلائیں ۔ اس سے پاؤں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ۔ شروع میں دن میں ایک بار 10منٹ سائیکل چلائیں پھر ہفتے میں2سے3بار 30سے40 منٹ سائیکل چلائیں ۔

مزید جانئے :چہرے کی چربی کم کرنے کے7 آسان ٹوٹکے


The post گٹھیا کے مریضوں کے لیےچھ آسان ورزشیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
اکوپنکچر ٹریٹمنٹ 6 طرح سے صحت کو بہتر بنائے https://htv.com.pk/ur/alternative-medicine/acupuncture-treatment-in-urdu Mon, 24 Dec 2018 06:56:45 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=29257 Acupuncture 24-12-18

موجودہ تیز رفتار زندگی میں اکثر لوگوں کو گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کی شکایت ہوتی ہے۔ زیادہ تر لوگ اس درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے تیز دوائوں کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ کم نقصان دہ اور دوائوں کے بغیر علاج کو ہم اکثر نظر انداز کردیتے ہیں۔ ان طریقوں میں ایک طریقہ […]

The post اکوپنکچر ٹریٹمنٹ 6 طرح سے صحت کو بہتر بنائے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
Acupuncture 24-12-18

موجودہ تیز رفتار زندگی میں اکثر لوگوں کو گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کی شکایت ہوتی ہے۔ زیادہ تر لوگ اس درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے تیز دوائوں کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ کم نقصان دہ اور دوائوں کے بغیر علاج کو ہم اکثر نظر انداز کردیتے ہیں۔ ان طریقوں میں ایک طریقہ اکوپنکچر ہے۔ اکوپنکچر چینیوں کا روایتی طریقہ علاج ہے جس میں وہ درد اور دبائو کو کم کرنے کے لیے سوئیوں کے ذریعے علاج کرتے تھے ۔ اس میں مخصوص نروز پوائنٹس پر سوئیاں گھسائی جاتی ہیں ۔ اکوپنکچر کے فوائد میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ اس میں درد نہیں ہوتا۔ یہ طریقہ نروز کے کھنچائو اور دبائو سے متعلق علامات کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اکوپنکچر کے کچھ طریقوں کے ذریعے صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

میگرین اور سر درد کے علاج کے لیے :

اکوپنکچر کے ذریعے میگرین کا مکمل طور پر علاج تو نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کی شدت کو کم ضرور کیا جاسکتا ہے۔ یہ ذہنی دبائو کی وجہ سے ہونے والے سر درد اور کھنچائو میں بھی آرام پہنچاتا ہے۔ سر درد اور ذہنی دبائو کم کر کے جسم کو سکون پہنچانے کے لیے بھی اکوپنکچر بہترین ٹریٹمنٹ مانا جاتا ہے۔

دوران حمل:

 

جسمانی کھنچاؤ اور لیبر پین کو کم کرنے کے لیے بھی اکوپنکچر کو مانا جاتا ہے ۔ اکوپنکچر ٹریٹمنٹ کے ذریعے ہارمونز کو متوازن کیا جاتا ہے نئی حاملہ خواتین میں بھی ڈپریشن اور موڈ کے علاج کے لیے اکوپنکچر ٹریٹمنٹ کیا جاسکتا ہے لیکن دوران حمل جسم کے کچھ حصوں پر اکوپنکچر کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور اس کے لیے کسی ماہر اکوپنکچرسٹ کا انتخاب کیا جائے ساتھ ہی گائنی کولوجسٹ سے بھی مشورہ ضروری ہے۔

درد کی شدت کو کم کرتا ہے:

انسانی جسم کی مخصوص جگہوں پر سوئیاں گھسا کر کمر اور گردن کا درد کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ گٹھیا کے علاج میں بھی اکوپنکچر ٹریٹمنٹ کیا جاسکتا ہے۔ 2006 ءمیں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کمر کے نچلے حصے میں ہونے والے درد کا بھی اکوپنکچر کے ذریعے علاج کافی مفید ہے۔

مزید جانئے :کیا ایکوپنکچر کے ذریعے وزن کم کیا جا سکتا ہے؟

کیموتھراپی کے بعد :

کیموتھراپی کینسر کے سیلز کو ختم کرنے کے لیے کی جاتی ہے اور اس کے لاتعداد سائیڈ افیکٹس ہوتے ہیں۔ ان کے منفی اثرات کے علاج کے لیے بھی اکوپنکچر ٹریٹمنٹ کے ذریعے جسم کی توانائی واپس لائی جاسکتی ہے۔ اس سے جسم کی قوت مدافعت بڑھتی ہے جس سے مریض کو اس عرصے میں کم تکلیف ہوتی ہے۔

بے خوابی کا علاج:

اگر آپ کو نیند آنے میں مسئلہ ہوتا ہے اور نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے تھکن محسوس کرتے ہیں تو اکوپنکچر ٹریٹمنٹ کرواسکتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وہ لوگ جو باقاعدگی کے ساتھ اکوپنکچر تھیراپی کرواتے رہتے ہیں ان کی نیند کا معیار بہت بہتر ہوتا ہے اور انھیں آسانی سے نیند آجاتی ہے۔ اکوپنکچر کا ایک اضافی فائدہ یہ ہے بھی ہے کہ کیونکہ اس میں کوئی دوا استعمال نہیں ہوتی اس لیے اس کا کوئی سائیڈافیکٹ بھی نہیں ہوتا۔

اعصابی بیماری کا علاج:

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اعصاب کی کمزوری میںاضافہ ہوتا جاتا ہے لیکن اکوپنکچر کے ذریعے اعصاب کا دماغ سے تعلق قائم کیا جاتا ہے جس سے بیماری کے اثرات کافی حد تک کم کیے جاسکتے ہیں ۔ اکوپنکچر کے ذریعے پارکنسن کی وجہ سے ہونے والے نقصان جیسے رعشہ ، لرزہ اور ڈپریشن کو کم کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کو کمر میں درد رہتا ہے یا نیند میں مسئلہ ہوتا ہے تو ان کے لیے اکوپنکچر کا علاج نہایت سازگار اور مفید طریقہ علاج ہے۔ اپنی تکلیف کے لیے کسی اچھے اکوپنکچرسٹ سے رابطہ کریں تاکہ پتہ چل سکے کہ ہمارا یہ آرٹیکل کس حد تک مفید ثابت ہوا ہے۔

انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 

تحریر  : سحرش قاضی

ترجمہ   : سعدیہ اویس


The post اکوپنکچر ٹریٹمنٹ 6 طرح سے صحت کو بہتر بنائے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
30سال سےزیادہ عمر کے مردوں کے لئے صحت مند رہنے کے طریقے https://htv.com.pk/ur/mens-health/health-tips-men Tue, 17 Apr 2018 08:23:07 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=27670

30سال کی عمر (health tips)کے بعد انسان حقیقت کے قریب ہوتا جاتا ہے ۔راتوں کو جاگنا،دوستوں کے ساتھ شرارتیں کرنا اور باغی سوچ عمر بڑھنے کے ساتھ ختم ہوجاتی ہے ۔ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں اورآپ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لئے اپنے کیرئیر پر ذیادہ توجہ دینے لگتے ہیں ۔ اس وقت آپ […]

The post 30سال سےزیادہ عمر کے مردوں کے لئے صحت مند رہنے کے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

30سال کی عمر (health tips)کے بعد انسان حقیقت کے قریب ہوتا جاتا ہے ۔راتوں کو جاگنا،دوستوں کے ساتھ شرارتیں کرنا اور باغی سوچ عمر بڑھنے کے ساتھ ختم ہوجاتی ہے ۔ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں اورآپ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لئے اپنے کیرئیر پر ذیادہ توجہ دینے لگتے ہیں ۔
اس وقت آپ کا جسم ذیادہ مضبوط ہوتا ہے اور آپ خود کو پہلے سے ذیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں ۔اپنی اچھی صحت کی وجہ سے مرد خود کو نظر انداز کردیتے ہیں ۔یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کی صحت (health) پر برا اثر پڑسکتا ہے۔گھر کی ذمہ داری اور پریشانیاں بھی صحت پراثر انداز ہو سکتی ہیں ۔اس لئے اگر آپ اپنی صحت 30اور 40کی دہائی میں بھی اچھی رکھنا چاہتے ہیں تو ان مشوروں  (health tips)پر عمل کریں ۔

یوگا کریں :

health-tips-men

لڑکپن میں تو آپ کا جسم کھیل کود اور بھاگ دوڑ کا عادی ہوتا ہے لیکن30سال کی عمر کے بعد اکثر مرد اپنا ذیادہ وقت بیٹھ کر کام کرنے میں گزارتے ہیں ۔ویسے بھی۳۰ سال کی عمر کے بعد جسم کے مسلز اور ٹشوز چھوٹے ہو جاتے ہیں۔آپ کے جسم میں وہ لچک باقی نہیں رہتی اس لئے ضروری ہے کہ یوگا کیا جائے۔اس سے جسم میں کھنچائو ہوگا اوربلڈ پریشر،دل کی دھڑکن اور اسٹریس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

پروسٹیٹ پر توجہ رکھیں :

دس ہزار میں سے ایک مرد کو 40سال کی عمر کے اندر پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ ہوسکتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ اس طرف بھی دھیان دیا جائے۔جتنی جلدی اس مرض کی پکڑ ہوگی اتنا ہی بہتر اس کا علاج ہوگا ۔اگر یہ علامات دیکھیں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔

۔جنسی کمزوری
۔پیشاب یا انزال کے وقت درد ہونایا خون آنا
۔خاص طور پر رات کو پیشاب ذیادہ آنا
۔پیشاب خارج کرنے اور روکنے میں تکلیف ہونا

کم کھائیں:

health-tips-men

30سال کی عمر کے بعد جسم میں چربی کا اضافہ ذیادہ آسانی سے ہوتا ہے۔۳۰سال کی عمر کے بعدجسم کے استعمال میں ہر سال ۱۲ کیلوریز کی کمی ہوتی جاتی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ اپنی غذا کو مناسب رکھیں اس کے لئے آپ کو اپنی پسند کی چیزیں چھوڑنا تو نہیں پڑیں گی لیکن کم ضرور کرنا پڑیں گی۔

ٹیسٹس ٹرون لیول معلوم کرتے رہیں :

تحقیق کے مطابق 30 سال کی عمر کے بعد ہر سال ٹیسٹس ٹرون لیول ایک فیصد کم ہوتا رہتا ہے۔آپ میں بھی یہ لیول کم ہو سکتا ہے لہٰذا اگر ان علامات کا سامنا ہو توڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔
۔خود اعتمادی میں کمی
۔بے خوابی اور ڈپریشن
۔قوت میں کمی اور بیزاری۔
۔جنسی طاقت میں کمی
اگر آپ میں یہ علامات ظاہر ہوں تو فو ری طور پر بلڈ ٹیسٹ کرائیں اور ڈاکٹر سے ابطہ کریں۔

مزید جانئے : مردوں کے 10مسائل اور ان کا حل

ڈاکٹر سے چیک اپ کراتے رہیں:

کہا جاتا ہے کہ ۳۰ سال کی عمر کے بعد ہر ۳ سال میں ایک مرتبہ چیک اپ ضرور کرانا چاہیئے۔تاکہ صحت کے مسائل جیسے ہائی بلڈ پریشراور کولیسٹرول بڑھنے کی صورت پر نظر رکھی جائے۔
ایک اور مسئلہ جس کے لئے آپ کو محتاط رہنا چاہئے وہ ٹیسٹی کیولر کینسر ہے۔اگر اس کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
۔ٹیسٹی کلز میں درد
۔پیٹ یا رانوں کی جڑوں میں درد ہونا
۔غنودگی
۔اسکروٹم میں بھاری پن ہونا
روزانہ ورزش کریں:
۳۰ سال کی عمر کے بعد مسلز کو بڑھانے کے بجائے جسم کو طاقتور بنانے پر توجہ دیں ۔اس کے لئے مشقت والی ورزش کے بجائے ہلکی ورزش کی جائے۔

ہڈیوں کی صحت کا خیال رکھیں:

اس عمر میں اکثر لوگوں کی ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں ۔اس کے لئے ہڈیوں کا ڈیوول انرجی ایکسرے کرانا چاہئے تاکہ ہڈیوں کی صحت کے بارے میں پتہ رہے۔ایسے افراد جو کم چلتے پھرتے ہیں ،سگریٹ نوشی کرتے ہیں یاجن کی فیملی میں گٹھیا کی بیماری ہوتی ہے ان کی ہڈیوں کو فریکچر کا ذیادہ خطرہ ہوتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ 1000ملی گرام کیلشیئم کے ساتھ 400 ملی گرام وٹامن ڈی ملاکر روزانہ استعمال کیا جائے۔

زندگی کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو انجوائے کریں:

health-tips-men

اس عمر کے لوگ اکثر بیزاری اور ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں ۔عام طور پر یہ اسٹریس دفتر کے کاموں کی وجہ سے ہوتا ہے اور کبھی کچھ کرنے کا دل بھی نہیں چاہتا۔یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ اس عمر میں ہر ایک کو محنت کرنا پڑتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ زندگی کی اچھی باتوں پر دھیان دیں ۔اپنے چاہنے والوں کے ساتھ وقت گزاریں اور زندگی کوhealth tips انجوائے کریں۔

انگریزی آرٹیکل : قاضی طلحہ 

ترجمہ : سعدیہ اویس


 

The post 30سال سےزیادہ عمر کے مردوں کے لئے صحت مند رہنے کے طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
کیا ایکوپنکچر کے ذریعے وزن کم کیا جا سکتا ہے؟ https://htv.com.pk/ur/alternative-medicine/acupuncture-weight-loss Thu, 05 Apr 2018 11:25:07 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=27369 acupuncture-weight-loss

ایکوپنکچر (acupuncture) اور اس کی افادیت کے بارے میں مختلف لوگوں کے مختلف عقائد ہیں ۔روایتی چینی علاج کو ہر طرح کے درد،زخموں ،فلو ،گٹھیا یہاں تک کے وزن کم کرنے کے لئے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ ایکوپنکچرکے حمایتیوں کا کہنا ہے کہ اگ آپ پورے یقین کے ساتھ ایکوپنکچر کا علاج کریں تووزن […]

The post کیا ایکوپنکچر کے ذریعے وزن کم کیا جا سکتا ہے؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
acupuncture-weight-loss

ایکوپنکچر (acupuncture) اور اس کی افادیت کے بارے میں مختلف لوگوں کے مختلف عقائد ہیں ۔روایتی چینی علاج کو ہر طرح کے درد،زخموں ،فلو ،گٹھیا یہاں تک کے وزن کم کرنے کے لئے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ ایکوپنکچرکے حمایتیوں کا کہنا ہے کہ اگ آپ پورے یقین کے ساتھ ایکوپنکچر کا علاج کریں تووزن کم کرنے کے لئے اس سے بہتر کوئی علاج ہو ہی نہیں سکتا۔

وزن میں کمی اور ایکوپنکچر:

weight-loss-and-acupuncture.jpg

مسئلہ یہ ہے کہ اس کے لئے صرف وزن میں کمی کرناہی مقصد نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک منظم ظرز زندگی ہوتا ہے۔اس کے لئے صرف غذا پر کنٹرول اور روزانہ ورزش ہی ضروری نہیں بلکہ ساتھ ہی اپنے جذبات اور سوچ کو بھی کنٹرول کرنا ضروری ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ آپ کی پوری نفسیات پر اثر انداز ہوتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ جلد ہی پریشانی اور ڈپریشن کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ اسی لئے ایکوپنکچر (acupuncture) کا علاج سامنے آتا ہے ۔دوسرے طریقہ علاج جیسے وزن کم کرنے والی گولیاں اور ڈائٹ پلان کے برعکس اکوپنکچر نہ صرف کیلوریز کم کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ اچھی صحت بھی عطا کرتا ہے۔اس طرح آپ نہ صرف وزن میں کمی کریں گے بلکہ پورے طریقہ کار میں خود کو بہت اچھا محسوس کریں گے۔
سوال یہ ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے ایکوپنکچر کس طرح کام کرتا ہے؟کچھ تحقیقات کے مطابق ،انسانی جسم میں کچھ توانائیاں موجود ہوتی ہیں ۔جب ان کا راستہ بیماری یا چربی روکتی ہے تو جسم میں تکلیف یا بیماری پیدا ہو جاتی ہے۔ان مضرتوانائیوں کوایکوپنکچر کی سوئیوں کے ذریعے جسم سے نکالا جا سکتا ہے۔ ایکوپنکچر کے زریعے جسم سے مضر توانائیوں کو نکالنے میں مدد ملتی ہے۔اس طرح جسم میں چربی جمع ہونے کے امکانات سے بچا جاسکتا ہے۔ ایکوپنکچر کے جدید ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکوپنکچر کے لئے استعمال ہونے والی سوئیاں بجلی اور مقناطیس کی مدد سے مریض کے نروز کو سکون پہنچاتی ہیں ۔
بہت سے لوگ جنھوں نے اپنے وزن کے مسائل کے لئے ایکوپنکچر کروایا انھیںیہ تجربہ بھی ہواکہ ان کی بھوک میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے ہر ہفتے ان کا وزن ایک سے دو پونڈ کم ہو جاتا ہے۔ اس طرح وہ وزن کم کر نے کے لئے اور بھی ذیادہ پر امید ہو جاتے ہیں اور اس طریقہ علاج سے پریشان نہیں ہوتے۔
ایکوپنکچر کرانے والے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ وزن میں یہ کمی مستقل ہوتی ہے اور ایکوپنکچر کرانے کے بعد انھیں نہیں لگتا کہ اب دوبارہ ان کا وزن بڑھے گا ۔لیکن ایسے بھی لوگ ہیں جو اس بات سے بالکل متفق نہیں کہ ایکوپنکچر (acupuncture) کے ذریعے وزن بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے غذا میں کمی اور ورزش کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

کیا یہ واقعی کارآمد ہے؟

در حقیقت یہ ایک ذاتی تجربہ ہے جو آپ خود کرسکتے ہیں ۔اکثر لوگ وزن کم کرنے کے لئے ایکوپنکچر کی افادیت کی قسمیں کھاتے ہیں جبکہ دوسرے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔اس لئے بہتر ہوگا کہ آپ اس سلسلے میں کسی ماہرسے مشورہ کریں اورپھر فیصلہ کریں۔


انگریزی آرٹیکل: سحرش قاضی
اردو ترجمہ: سائرہ شاہد

The post کیا ایکوپنکچر کے ذریعے وزن کم کیا جا سکتا ہے؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>