رشتے ناطے – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Tue, 08 Nov 2022 09:31:46 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png رشتے ناطے – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 اچھا دوست زندگی بھر کا ساتھی https://htv.com.pk/ur/relationships/friendship-goals Tue, 30 Jul 2019 10:29:33 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33842 (friendship goals)

زندگی کی مشکل گھڑیوں میں آپ کے ساتھ اپ کے والدین ،بہن بھائی یا شریک حیات کوئی نہ کوئی ضرور ہوتا ہے لیکن ان کے علاوہ بھی ایک رشتہ ہے جو مشکل میں آپ کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ ہے آپ کا قریبی دوست جو ہر طرح سے آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے […]

The post اچھا دوست زندگی بھر کا ساتھی appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
(friendship goals)

زندگی کی مشکل گھڑیوں میں آپ کے ساتھ اپ کے والدین ،بہن بھائی یا شریک حیات کوئی نہ کوئی ضرور ہوتا ہے لیکن ان کے علاوہ بھی ایک رشتہ ہے جو مشکل میں آپ کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ ہے آپ کا قریبی دوست جو ہر طرح سے آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور قدم قدم پر آپ کا ساتھ دیتا ہے۔

دوست ہی وہ ہستی ہے جو ہمارے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتا ہے ،اکیلے ہوں تو بور نہیں ہونے دیتا ،اور ہر وقت خوشیاں بانٹنے اور تفریح کیلئے تیار رہتا ہے ۔یہی نہیں دوست تو ہمیں کبھی مایوس بھی نہیں ہونے دیتااور ہمیشہ ہمارا حوصلہ بڑھاتا ہے ۔ایسے بھی دوست ہوتے ہیں جو زندگی کے ایک حصے میں ہم سے بہت قریب ہو جاتے ہیں لیکن پھر ایک وقت آتا ہے جب وہ ہمارا ساتھ چھوڑجاتے ہیں اور اپنی الگ دنیا بسا لیتے ہیں ۔ بہر حال یہ زندگی میں جب بھی آتے ہیں اپنا پورا کردار ادا کرکے جاتے ہیں اور ایک اچھا دوست کیسا ہوتا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔
ہر کسی کو اچھے دوست کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ہم میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے کہ دوستی کیسے نبھائی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ ایک اچھا دوست کھو بیٹھتے ہیں ۔اس کے لئے کچھ باتیں ذہن میں رکھئے اس طرح آپ کی دوستی پائیدار رہے گی ۔

کسی سے زیادہ امید نہ لگائیں :

جس سے دوستی کریں اس سے حد سے زیادہ امیدیں نہ لگائیں ۔اگر آپ اس سے زیادہ کی امید رکھیں گے تو آپ کی دوستی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔کیونکہ وہ جب یہ ہی نہیں سمجھ پائے گا کہ آپ اس سے کیا چاہتے ہیں تووہ آپ کی امید پر پورا نہیں اتر پائے گا جبکہ آپ اس سے ہر ہر قدم پر پرکھتے رہتے ہیں اور آپ کے دماغ میں یہی سوال رہتا ہے کہ آپ کا دوست آپ سے کتنا مخلص ہے ۔


مزید جانئے: شوہر کا دل جیتنے کے10موثر طریقے

دوست کو نہ آزمائیں:

اگر آپ اسے صرف آزمائش پر رکھیں گے تو آپ کے ذہن میں صرف اس کی غلط باتیں رہیں گی اور آپ اس کی خوبیوں کو نظر انداز کر دیں گے ۔ضروری نہیں کہ آپ جیسا چاہتے ہیں وہ تمام خوبیاں اس میں موجود ہوں ۔دوست کو پرکھنے کے اور بھی انداز ہوتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ ہر ایک کو اچھا سمجھتے ہیں تو آپ کے پاس اچھے دوستوں کی کمی نہیں ہوگی۔
اس بات کو بھی سمجھنا ہوگا کہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان میں تبدیلیاں آتی جاتی ہیں۔اس لئے لوگوں کو ان کے ماضی کی بنیاد پر پرکھنا بھی اچھی بات نہیں ۔انھیںہمیشہ ایک موقع اور دیجئے اس طرح ہر بار دوستی کا ایک نیا رشتہ قائم ہوگا ۔اور اس کا دارومدار آپ پر ہوگا کہ آپ اس نئے رشتے کو کیسے نبھاتے ہیں ۔
کسی کے بارے میں پہلے سے رائے نہ قائم کریں ۔اپنی دوستی کے معیار کا اندازہ اس سلسلے میں ہونے والے تجربات سے کریں ۔دوستی کا رشتہ چاہے بہت سچا اور پکا ہو یا عام سا ہو جہاں دونوں دوست ہم خیال ہوں اگر آپ اس کے بارے میں مستقل ایک رائے ہی قائم نہیں رکھیں گے تویہ رشتہ خوب پھلے پھولے گا۔

بات چیت ضرور کریں:

کسی بھی رشتے میں خاص طور پر دوستی میں ضروری ہے کہ ہر بات صاف صاف کی جائے ۔جو کچھ آپ محسوس کرتے ہیں اسے بیان کردیں ۔اس سے آپ کا دوست آپ کے بارے میں صحیح رائے قائم کر سکے گا ۔اس طرح ایک بھروسے کا رشتہ قائم ہو جائے گا ۔
جتنا کسی کو دل سے قبول کریںگے اتنی ہی اعتماد کی فضا قائم ہوگی ۔اور رشتے کی مضبوطی اعتمادسے ہی بڑھتی ہے۔جس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی ہر بات سچائی پر مبنی ہو ۔


نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے سیکس سے متعلق ضروری معلومات


 

The post اچھا دوست زندگی بھر کا ساتھی appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
شوہر کی وہ عادتیں جو بیویاں پسند نہیں کرتیں https://htv.com.pk/ur/relationships/husband-bad-habits Thu, 18 Jul 2019 06:25:38 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=33674 husband bad habits

شادی ایک ایسا بندھن ہے جس کے بعد زندگی بالکل تبدیل ہو جاتی ہے۔خود کو نئے ماحول میں ڈھالنا اور اپنا تمام وقت،خوشیاں ،خواب دوسرے شخص کے ساتھ بانٹنا آسان نہیں ہوتا۔دو لوگ جو پہلے کبھی ملے بھی نہیں ہوتے شادی کے بعد ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی بن جاتے ہیں ایک دوسر […]

The post شوہر کی وہ عادتیں جو بیویاں پسند نہیں کرتیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
husband bad habits

شادی ایک ایسا بندھن ہے جس کے بعد زندگی بالکل تبدیل ہو جاتی ہے۔خود کو نئے ماحول میں ڈھالنا اور اپنا تمام وقت،خوشیاں ،خواب دوسرے شخص کے ساتھ بانٹنا آسان نہیں ہوتا۔دو لوگ جو پہلے کبھی ملے بھی نہیں ہوتے شادی کے بعد ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی بن جاتے ہیں ایک دوسر ے کی باتوں کو برداشت بھی کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں پاتے ۔یہ سب کیسے ممکن ہوتا ہے اس کی وجہ ان کے درمیان پیدا ہونے والی محبت ہوتی ہے ۔پھر آخر ان میں لڑائی کیوں ہوتی ہے ؟شوہر کی وہ عادتیں جو بیویاں نا پسند کرتی ہیں  اور لڑائی جھگڑے کا باعث بنتی ہیں

ٹی وی ریموٹ پر قبضہ جمانا :

اکثر مردوں کو ٹی وی ریموٹ اپنے ہاتھ میں رکھنے اور مستقل چینل تبدیل کرنے کی عادت ہوتی ہے۔ساتھ میں بیٹھی بیوی جو ایک پروگرام یا اپنی پسند کا ڈرامہ دیکھنا چاہتی ہے اور نہیں دیکھ پاتی تو اسے غصہ آنے لگتا ہے۔کیونکہ ٹی وی کے سامنے بیٹھنے کا مقصد ایک ساتھ کسی چیز کو انجوائے کرنا ہوتا اگر اس پر بھی ضد بحث شروع ہوجائے تو آپ کا پسندیدہ پروگرام تو ایک طرف رہ جاتا ہے اور لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔اس لئے اگر آپ تھوڑی دیر انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔تو ایک دوسرے کی پسند کا خیال کرلیں تاکہ چھوٹی سی بات جھگڑے کا باعث نہ بنے۔

ویک اینڈ پر ٹی وی اور موبائل میں لگے رہنا :

ہر عورت جانتی ہے کہ اس کا شوہر صبح سے شام تک محنت کرتا ہے اور تھکا ہارا گھر آتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ پورا ویک اینڈ ٹی وی دیکھ کر اور اپنے من پسند کھانے کھا کر گزار دے ۔ہر عورت چاہتی ہے کہ اس کا شوہر اسے وقت دے۔ کام کے دنوں میں تو یہ ممکن نہیں ہوتا لیکن چھٹی پر تو وہ یہی چاہتی ہے کہ اس کا شوہر اسے وقت دے اور باہر گھمانے یا کھانا کھلانے لے جائے ۔

اپنی گھریلو زندگی کا دوسروں سے موازنہ کرنا :

بیوی کے سامنے اس کی بنائی ہوئی چیزوں کی تعریف کرنے کے بجائے دوسری عورتوں کے ہاتھ کے کھانوںکی تعریف کرنایا اپنے گھر کی سجاوٹ کا مقابلہ دوسروں کے گھروں سے کرنا غرض اپنی بیوی کی صلاحیتوں کو دوسروں کے مقابلے میں کم تر بتانا ،بیوی کے لئے نہایت تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے اور وہ اسے بالکل برداشت نہیں کر پاتی۔


بیوی کو فوری طور پر خوش کرنے کے دس طریقے


بیوی کی تعریف نہ کرنا:

ہر عورت اپنا بنائو سنگھار اپنے شوہر کے لئے کرتی ہے اپنے لئے کسی چیز کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے شوہر کی پسند کا خاص خیال رکھتی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی چاہتی ہے کہ اس کا شوہر اس کی تعریف کرے لیکن اگر ایسے میں اس کا شوہر اس کو نظر انداز کر دے تو وہ بہت اداس ہو جاتی ہے ۔

گھر کے کاموں میں دلچسپی نہ لینا:

زیادہ تر مرد گھر کے کاموں میں دلچسپی نہیں لیتے ،اکثر تو ہل کر پانی بھی نہیں پینا چاہتے ان کے لئے گھر کاہر کام بیوی انجام دیتی ہے۔ضرورت کی چیز ایک جگہ سے اٹھا کرواپس اس کی جگہ پر نہ رکھنا،کھانے کے برتن وہیں چھوڑ دینا ،چائے پی کر کپ کچن میں نہ رکھنا ،نہانے کے بعد تولیہ بستر پر پھینک دینا ۔ان باتوں کو عورت بالکل پسند نہیںکرتی ۔مردوں کو اس بات خیال رکھنا چاہئے کہ جس طرح وہ دن بھر دفتر میں اپنا کام کرتے ہیں ،عورت بھی گھر کی تمام ذمہ داریاں پوری کرتی ہے اور آپ کے گھر آنے سے پہلے گھر کو سنوار کر رکھتی ہے۔

بچوں پر توجہ نہ دینا :

بعض مرد اپنے بچوں پر بالکل توجہ نہیں دیتے اس طرح گھر کی بقیہ تمام ذمہ داریوں کے ساتھ بچوں کی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری بھی عورت پر آجاتی ہے۔سارا سال بچوں کا ہوم ورک کرانا ان کے امتحان کی تیاری کرانا ماں کی ذمہ داری بن جاتی ہے ۔بیوی اگرشوہر کی توجہ بچوں کی دلانا بھی چاہے تو وہ اس پر دھیان نہیں دیتے اس طرح بچے بے باک ہو جاتے ہیں اور ماں کا کہنا بھی نہیں مانتے ۔

ان چھوٹی چھوٹی باتوں کا شوہر حضرات اگر خیال کرلیں تو بہت سے گھریلوجھگڑوں سے بچ سکتے ہیں اور ان کی زندگی اطمینان و سکون اور پیار و محبت سے گزر سکتی ہے۔


مزید جانئے : شادی کے بعدکس کی سنیں کس کی نہ سنیں؟


The post شوہر کی وہ عادتیں جو بیویاں پسند نہیں کرتیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
شادی : ایک مضبوط مگر کمزور رشتہ بھی https://htv.com.pk/ur/relationships/marriage-a-strong-yet-weak-bond Tue, 05 Mar 2019 05:00:16 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=8173 marriage-a-strong-yet-weak-bond

مشہور کہاوت ہے کہ میاں بیوی گاڑی کے دوپہیّے کی طرح ہوتے ہیں۔ ایک پہیّا خراب ہوجائے تو گاڑی کا چلنا ممکن نہیں رہتا۔ شادی marriageایک مضبوط بندھن ہے صرف نکاح کے تین بول آپ کی پوری زندگی بدل دیتے ہیں اور آپ اپنا سب کچھ اپنے شریکِ حیات کے نام کردیتے ہیں۔ مگر اس […]

The post شادی : ایک مضبوط مگر کمزور رشتہ بھی appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
marriage-a-strong-yet-weak-bond

مشہور کہاوت ہے کہ میاں بیوی گاڑی کے دوپہیّے کی طرح ہوتے ہیں۔ ایک پہیّا خراب ہوجائے تو گاڑی کا چلنا ممکن نہیں رہتا۔ شادی marriageایک مضبوط بندھن ہے صرف نکاح کے تین بول آپ کی پوری زندگی بدل دیتے ہیں اور آپ اپنا سب کچھ اپنے شریکِ حیات کے نام کردیتے ہیں۔ مگر اس قدر مضبوط بندھن انتہائی نازک ڈور سے بندھا ہے اور یہ ڈور کسی ایک کی کوتاہی، جلد بازی اور بے وقوفی سے ٹوٹ بھی سکتی ہے۔ لہٰذا اس رشتے کو پروان چڑھانے کے لیے اعتماد،سچائی اور دیانت داری بہت ضروری ہے۔ صرف محبت سے کام نہیں چلتا، صبر وتحمل، استقامت اور قوت برداشت سے ہی اس رشتے کو نبھایا جاسکتا ہے۔ یہ رشتہ جس قدر محبت چاہتا ہے اتنی ہی توجہ اور عزت مانگتا ہے۔ میاں بیوی کا ایک دوسرے پر بھروسا ہی اس رشتے کو قابلِ رشک بناتا ہے، جبکہ شک کا ذرا سا بیج اس رشتے کو تہس نہس کر سکتا ہے۔

ہمارے ملک میں طلاق کی شرح میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کیونکہ ایک دوسرے کی عادت واطوار اور مزاج کو سمجھنے کے لیے آپ کو خاصی وقت درکار ہوتا ہے۔ پیار ،صبر اور مستقل مزاجی سے اس رشتے کی جانچ پڑتال کیجیے۔ یہ رشتہ بازار میں رکھی ہوئی کوئی شے تو نہیں کہ گھر لے آئے اور پسند نہ آنے پر دکاندار کو مناکر اسے تبدیل کرالیں۔میاں بیوی ایک دوسرے کے مزاج اور جذبات کو جانے بغیر کیسے پوری زندگی گزار سکتے ہیں اس کے لیے انھیں ایک دوسرے کو وقت دینا بہت ضروری ہے۔


شوہر کی وہ عادتیں جو بیویاں پسند نہیں کرتیں


 

بہت سی بیویاں سارا دن نوکر کی طرح کام کرتی ہیں ،گھر والوں کی خدمتیں کرتی ہیں مگر جب شوہر کے گھر آنے کا وقت ہوتا ہے تو وہ اسی اُجاڑ حلیے میں شوہر کے سامنے آکھڑی ہوتی ہیں اور وہ بھی کبھی ایک پاؤں اِدھر اورایک پاؤں اُدھر۔ شوہر فرصت کے لمحات چاہتا ہے بہت سی باتیں شیئر کرنا چاہتا ہے مگر بیوی کو گھر کے کام کاج سے فرصت ہی نہیں مل پاتی۔ نتیجتاً ایسی صورت میں شوہر گھر کے ماحول سے بددل ہوجاتا ہے اور زیادہ تر وقت دفتر یا گھر سے باہر گزارنا شروع کردیتا ہے۔ کیونکہ اسے اپنی شریک حیات ایک ہمدرد اور دوست کے روپ میں چاہیے وہ بھی دلکش سراپے میں۔ تاکہ وہ سارا دن کی تھکن اور پریشانی بھول جائے۔

اس کے برعکس بعض بیویاں ہر وقت شوہر پر مسلط رہتی ہیں۔ کہاں جارہے ہو؟ اس وقت کہاں ہو؟ کس کا فون آیاہے؟ باربار میسج کیوں آرہے ہیں؟شوہر پہ باربار شک کرنا، موبائل کالز چیک کرنا اور ہروقت شوہر کی ٹو ہ میں لگے رہنا بھی شوہر کو بیوی سے بدظن کردیتا ہے۔ یوں شک کا یہ بیج بیوی اپنے رویے سے تناور درخت بنادیتی ہے۔ اور پھر شوہر بھی یہ سوچتا ہے کہ میری بیوی تو پہلے ہی مجھ پر اتنا شک کرتی ہے تو اس شک کو یقین میں بدل دینے میں کیا ہرج ہے! اس طرح اس پیارے رشتے میں دراڑیں پڑنا شروع ہوجاتی ہیں۔

ہر بیوی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر اس پر بھرپور توجہ دے اور چھوٹی چھوٹی باتیں اسے شیئر کرے اور اپنا بیش تر وقت اس کے ساتھ گزارے۔ مگر شوہر کبھی موبائل پر، کبھی دوستوں میں،کبھی ٹی وی اور کمپیوٹر کے سامنے اپنا وقت گزار دیتا ہے۔ بے چاری بیوی گھر کے کام کاج سے فارغ ہوکر اسی انتظار میں رہتی ہے کہ میاں جی آکر میٹھی میٹھی باتیں کریں گے۔ میرے ساتھ وقت گزاریں گے۔ کبھی آؤٹنگ، کبھی ہوٹلنگ کرائیں گے، مگر ایسا نہ ہونے پر وہ مایوس ہوکر راہِ فرار ڈھونڈلیتی ہے۔یا وہ جلتی کڑھتی رہتی ہے یا اور کوئی متبادل راستہ اختیار کرلیتی ہے جو فون یا نیٹ پر چیٹنگ کی صورت میں بھی ہوسکتا ہے جس کے نتائج زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔

بعض شوہر حضرات بیوی پر بے جا روک ٹوک اور سختی کا رویہ اپنائے رکھتے ہیں حتیٰ کی بیوی کو فون رکھنے تک کی اجازت نہیں دیتے۔ یہاں تک کہ میکے والوں کے زیادہ آنے جانے پر بھی پابندی لگائے رکھتے ہیں ۔ ضرورتاً بھی بیوی کو گھر سے نکلنے نہیں دیتے۔ یہ سب شکوک و شبہات ہی اس رشتے میں دراڑکا باعث بنتے ہیں۔فطرتاً ہر عورت کوایسے شوہر کی ضرورت ہوتی ہے جو اس پر اعتماد اور بھروسا کرتا ہو۔ وہ خود کو آزاداور محفوظ سمجھے۔ اسے کبھی مایوس نہ کرے۔عورت کبھی بخیل شوہر کو پسند نہیں کرتی لہٰذا اسے مختلف اوقات میں تحفے تحائف اور باہر جانے کی دعوت دیتے رہا کریں۔ بیو ی کو اپنے والدین کے یہاں جانے کی پوری آزادی ہونی چاہیے۔ اس عمل میں مداخلت نہ کریں کہ وہ گھر کیسے چلا رہی ہے بلکہ اسے مکمل اعتماد بخشیں کہ وہی اس گھر کی ملکہ ہے۔ اس بات کو بھی مدنظر رکھیں کہ حمل اور حیض کے دنوں میں عورت کا مزاج اچانک بدل جاتا ہے لہٰذااس کی اس کیفیت کو سمجھتے ہوئے اس کے مطابق پیش آئیں۔

بیوی کو بھی چاہیے کہ شوہر کی تنہائی میں اس وقت مخل نہ ہو جب وہ اپنے طورپر مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کر رہا ہو۔ اس کے مخل ہونے سے وہ جھنجھلاہٹ کا شکار ہوجا ئے گا۔ اپنی سوچ کو شوہر پر تھوپنے کی کوشش مت کریں اس سے وہ یہ سمجھے گا کہ آپ اس پر حکمرانی کرنا چاہتی ہیں۔ شوہر کو اس وقت بالکل اکیلا نہ چھوڑیں جب اسے آپ کی ضرورت ہو بلکہ اس کے ساتھ نرمی اور محبت کا رویہ اپنائیں۔ اگر آپ اسے کھونا نہیں چاہتیں تو اس بات کے لیے فکر مند نہ ہوں کہ وہ آپ اور بچوں کے لیے کیا کررہا ہے؟فیملی اور دوستوں کے سامنے شوہر کو تنقید کا نشانہ ہرگز نہ بنائیں اور شوہر کے رازوں کو خود تک ہی محدود رکھنے کی کوشش کریں۔یقیناًان سب باتوں پر عمل کرکے میاں بیوی اس رشتے کو ٹوٹنے سے بچا سکتے ہیں اور یہ رشتہ اور بھی مضبوط بناسکتے ہیں۔


مزید جانئے : شادی کے بعدکس کی سنیں کس کی نہ سنیں؟


The post شادی : ایک مضبوط مگر کمزور رشتہ بھی appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
بیوی کو فوری طور پر خوش کرنے کے دس طریقے https://htv.com.pk/ur/relationships/biwi-ko-khush-rakhain Tue, 29 Jan 2019 09:30:18 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=24350 biwi ko khush rakhain

میاں بیوی کارشتہ اتنا مقدس ہوتاہے کہ اس میں ناراضگی اورلڑائی کی گنجائش نہیں رہنی چاہئے۔لیکن ساتھ رہتے رہتے اگر کبھی لڑائی جھگڑا ہو بھی جائے تو فوری طور پر بیوی کومنا لینا ہی عقل مند شوہر کی نشانی ہوتی ہے۔ آپ کی بیوی آپ کے گھراوربچوں کی نگراںہوتی ہے اسی لئے اسے خوش رکھنا […]

The post بیوی کو فوری طور پر خوش کرنے کے دس طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
biwi ko khush rakhain

میاں بیوی کارشتہ اتنا مقدس ہوتاہے کہ اس میں ناراضگی اورلڑائی کی گنجائش نہیں رہنی چاہئے۔لیکن ساتھ رہتے رہتے اگر کبھی لڑائی جھگڑا ہو بھی جائے تو فوری طور پر بیوی کومنا لینا ہی عقل مند شوہر کی نشانی ہوتی ہے۔

آپ کی بیوی آپ کے گھراوربچوں کی نگراںہوتی ہے اسی لئے اسے خوش رکھنا ضروری اورآپ کی ذمہ داری بھی ہے۔اگرآپ کی بیوی آپ سے اکثروبیشتر ناراض رہتی ہے تو ان ٹپس کوآزما کر دیکھیں۔

شوہرکا ساتھ عورت کے لئے بڑی نعمت ہے۔بیوی پرتنقید کرنے کے بجائے آپ اس کے ہمدرد بن جائیں کیونکہ باقی باتیں اپنی جگہ لیکن صرف شوہر کا پیاربھراساتھ اوررویہ ہی اپنی بیوی کوخوش کرنے کے لئے کافی ہوتاہے۔

۱۔کھانے کی تعریف کریں

آ پ کی بیوی آپ کیلئے جوکچھ بھی بنائے آپ کواس کی تعریف کرنی چاہئے ۔کھانے کھاکراگرآپ اس کی تعریف کردیں تو یہ اس کے لئے خوشی کاباعث ہوتاہے۔شدیدگرمی ہویاسردی جب وہ آپ کے لئے محبت سے کھانا بناتی ہے تو آپ کابھی فرض ہے کہ سچے دل سے تعریف کریں۔

نمک کم ہے یا مرچی تیز ہے توبھی بیوی کی خوشی کی خاطر برداشت کرنے میں کیا حرج ہے۔

۲۔بیوی کی کاوشوں کو سراہیں

بیوی گھرمیں رہ کرساراسارادن بچوں اورگھرکی دیکھ بھال اورگھرمیںرہنے والے تمام افراد کاخیال رکھتی ہے ۔اسی لئے اس کااتناحق تو بنتاہے کہ آپ اسکی محنتوں کے بدلے اسے سراہیں ۔شوہرکی طرف سے سراہے جانے پربیوی دن بھرکی تھکن بھول جاتی ہے۔بیوی سے دومیٹھے بول آپ کی زندگی میں مٹھاس بھرسکتی ہے۔

۳۔سرپرائز گفٹ

biwi ke liye gift

سرپرائز تو سب ہی کو پسند ہوتے ہیں ۔برتھ ڈے ،شادی کی سالگرہ اوردیگرخاص دن یاد رکھیں۔اس کی پسند اورضرورت کے مطابق گفٹ کا انتخاب کریں اورخوبصورت سرپرائز کے ساتھ اسے وش کریں۔ضروری نہیں کہ کوئی بہت مہنگا یا ہزاروں روپے کا تحفہ دیں بس اس کی پسند کی کوئی بھی چیز چاہے وہ کھانے کی ہی کیوں نہ ہواس کے لئے لے جائیں۔

۴۔آؤٹنگ پرلے کرجائیں

ہرعورت شوہرکے ساتھ باہرگھومناپھرناچاہتی ہے۔مصروفیت کتنی بھی ہوں لیکن اس کے لئے وقت نکالیں ۔کچھ نہیں تو قریبی پارک ہی لے جائیں،آئسکریم کھلائیں۔عزیز اقرباء جن سے مل آپکی بیوی خوش ہوتی ہے ان کے گھرلے جائیں۔

لانگ ڈرائیو پرجائیں تاکہ وہ بھی دن بھرکی مصروفیات سے آزاد ہوکرآپ کے ساتھ یادگار لمحات گزار سکے۔

۵۔شاپنگ کرائیں

شاپنگ کرناہرعورت کوپسند ہوتاہے۔اسی لئے جب بھی موقع ملے اورآپ کی جیب اجازت دے تو بیوی کواس کی خواہش کے مطابق شاپنگ کروائیں ۔نئے کپڑے اورجیولری دلوائیں اورانھیں اس بات کااحساس دلائیں کہ وہ آپ کے لئے اہم ہیں۔

۶۔پھولوں کا تحفہ دیں

پھول ہرعورت کی کمزوری ہوتے ہیں۔گھرواپس جاتے ہوئے اگرآپ اپنی بیوی کیلئے پھول لے کرجاتے ہیں تو وہ آپ کے اس عمل سے
بے حد خوش ہوجاتی ہے۔

آپ کی تھوڑی سی محنت آپ کی بیوی کے دل میں آپ کی محبت مزید بڑھاسکتی ہے۔اگرآپ چاہیں تو پھولوں میں موجود خوشبوآپ کی زندگی کابھی حصہ بن سکتی ہے ۔

۷۔ڈنرآپ کی طرف سے

biwi ke liye cooking

روز آپ کی بیوی آپ کے لئے محنت کرتی ہے لیکن اگرآ پ اسے فوری طورپرخوش کرن اچاہتے ہیں تو اسے رات کاکھانابنانے سے منع کردیں اورڈنرپرلے جائیں یاپھرکچھ بھی اس کی پسند کا گھر پر خود بنائیں۔

آپ کے اس عمل سے وہ خوش بھی ہوگی اورآپ مطمئن بھی۔تھوڑے پیسے تو جائیں گے لیکن اس سے زندگی میں جوسکون حاصل ہو گاوہ کہیں زیادہ ہوگا۔

۸۔مووی پرلے کرجائیں

سینما کا دور واپس لوٹ آیا ہے اورمعیاری فلمیں بنتی نظرآرہی ہیں۔آپ بھی اپنی بیوی کے ساتھ اچھے سینما جائیں یقینا وہ خوش ہوگی ۔ اس کے ساتھ اچھا وقت گزاریں ہر لمحہ کوجینے کی کوشش کریں تاکہ کل آپ ان لمحات کو یاد کرسکیں۔

آپ کااپنی بیوی کے لئے کیا گیا ایک عمل صرف اسی وقت پر نہیں بلکہ ساری زندگی پراثرانداز ہوتا ہے۔

۹۔کوالٹی ٹائم دیں

جب دن بھر بیوی کام کرتے کرتے تھک جاتی ہے تو وہ چاہتی ہے کہ وہ اپنے شوہرسے دن بھرکی ساری باتیں شیئرکرے لیکن اکثرمرد حضرات گھر آکر کھانا کھاکر سوجاتے ہیں۔کوشش کریں کہ سونے سے پہلے اچھے دوست کی طرح اپنی بیوی کووقت دیں اسکی باتیں اسکے مسائل سنیں اورانھیں حل کرنے کے لئے تجاویز دیں۔

۱۰۔ہمدرد بنیں

شادی کے بعد عورت کو شوہر کی صورت میں اچھا دوست مل جاتاہے۔اسی لئے ہرشوہر کو چاہئے کہ وہ اپنی بیوی کے دکھ درد میں اسکا ساتھ دے اس کے غم اور پریشانی دور کرنے والا بنے۔

شوہر کا ساتھ عورت کے لئے بڑی نعمت ہے۔بیوی پرتنقید کرنے کے بجائے آپ اس کے ہمدرد بن جائیں کیونکہ باقی باتیں اپنی جگہ لیکن صرف شوہر کا پیار بھرا ساتھ اور رویہ ہی اپنی بیوی کوخوش کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔

مزید جانئے: شوہر کا دل جیتنے کے10موثر طریقے

The post بیوی کو فوری طور پر خوش کرنے کے دس طریقے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
5قسم کی لڑائیاں جو مضبوط ازدواجی رشتے کو ظاہر کرتی ہیں https://htv.com.pk/ur/relationships/husband-wife-fight Thu, 11 Oct 2018 08:27:13 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=30769

کسی شادی شدہ جوڑے میں لڑائی نہیں ہوتی؟ برسوں پرانی ازدواجی زندگی میں بھی خیالات کے تضاد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔بلاشبہ جوڑوں کے درمیان مباحثہ ان کے رشتے کی مضبوطی کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے کہ یہ رشتہ کتنے عرصے تک قائم رہ سکتا ہے۔ اپنے معاشرے کو ذہن میں […]

The post 5قسم کی لڑائیاں جو مضبوط ازدواجی رشتے کو ظاہر کرتی ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

کسی شادی شدہ جوڑے میں لڑائی نہیں ہوتی؟ برسوں پرانی ازدواجی زندگی میں بھی خیالات کے تضاد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔بلاشبہ جوڑوں کے درمیان مباحثہ ان کے رشتے کی مضبوطی کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے کہ یہ رشتہ کتنے عرصے تک قائم رہ سکتا ہے۔
اپنے معاشرے کو ذہن میں رکھیں تو عورتوں کے لئے لفظـ” سمجھوتہـ” بہت ہی مقبول ہےاور یہی رشتوں کو قائم رکھنے کی بڑی وجہ ہے۔پھر بھی یہ جاننا نہایت آسان ہوتا ہے کے یہ دونوں ایک دوسرے کے خیالات کو بخوشی قبول کرتے ہیں یا ایک دوسرے کے وجود کو صرف برداشت کر رہے ہیں۔
جوڑوں کے درمیان ہونے والی یہ پانچ قسم کی لڑائیاں ان کے درمیان صحت مند اور مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہیں

خرچہ کرنے میں آپ مختلف چیزوں کو اہمیت دیتے ہیں:

جب پیسے خرچ کرنے کی بات آتی ہے تو آپ دونوں کسی ایک بات پر کبھی متفق نہیں ہوتے۔آپ بچت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ کا ساتھی ان پیسوں سے سرمایہ کاری کرنے کی بات کرتا ہے۔خاتون خانہ کے لئے گھر کی تزئین وآرائش پر خرچ کرنا کوئی بڑی بات نہیں ،جبکہ مرد ایک ایک پائی بچانے میںدلچسپی لے سکتا ہے۔دوران سفر آپ کسی سستی رہائش گاہ کو ترجیح دے سکتے ہیں جبکہ آپ کا ساتھی پر آسائش گھر کو بک کرانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
پیسوں سے متعلق ا ختلاف رائے ہونا عام بات ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ایک دوسرے کے خیالات کو سنا جائے اور دوسرے کی رائے کو اہمیت دی جائے۔اختلافات سے قطع نظر دوسرے کی ضروریات اور ترجیحات کواہمیت دینا ہی رشتے کو اور مضبوط بناتا ہے۔

آپ مختلف انداز میں کام کرتے ہیں:

آپ کو ہمیشہ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ آپ کا شوہر گھر کے کسی کام کو صحیح طرح انجام نہیں دیتا ،چاہے وہ بستر صحیح کرنے کی بات ہو یا برتن سنک میں رکھنے کی یا کوئی اور کام ۔دوسری طرف اسے بھی ان باتوں پر آپ کا ہر وقت ٹوکنا اچھا نہیں لگتا۔
آپ کتنی ہی کوشش کیوں نہ کر لیںآپ اسے ٹوکنے سے خود کو نہیں روک سکتیںاور پھر دن کے اختتام پر یا تو آپ وہ تمام کام خود کرتی ہیں یا پھر جس طرح کئے گئے ہیں انھیں اسی طرح قبول کرلیتی ہیں۔ مختصر یہ کہ یہ وقفے وقفے سے ہونے والی یہ نوک جھوک اختتام پزیر ہوجاتی ہے اور آپ پھر سے خوش وخرم زندگی گزارنے لگتے ہیں ۔

مزید جانئے :شادی اپنی پسند کی ہو یا والدین کی؟

دونوں کو ایک دوسرے کے دوستانہ میل ملاپ سے مسئلہ ہوتا ہے:

زیادہ تر جوڑے یہ فیصلہ نہیں کر پاتے کہ وہ اپنے ساتھی کو اپنے دوستوں کے ساتھ کتنا وقت گزارنے دے سکتے ہیں۔یہ اختلاف جھگڑے کا باعث بن سکتاہے اگر آپ اس پر ایک دوسرے سے لڑیں گے تو یہ آپ کی جلن کوظاہر کرے گا۔
بلاشبہ آپ کوزیادہ وقت ایک دوسرے کے ساتھ ہی گزارنا چاہئے ۔اس وقت دونوں کو لگے گا کہ سب کچھ بہت ہی اچھا اورپرسکون ہے۔

کھانے کے بارے میں :

ہمارے معاشرے میں اچھا کھانا بھی رشتے کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔مشہور کہاوت ہے کہ مرد کے د ل تک پہنچنے کا صحیح راستہ اس کا پیٹ ہے۔یہ بات صحیح نہیں ہوسکتی ۔عام طور پر مردکھانے کے ذائقے اور اس کے پیش کرنے کے انداز پر بہت زیادہ غور کرتے ہیں ۔جہاں زرا سی چوک ہوئی اور کھانے کی میز پر جھگڑا شروع ہوگیا۔
اس لڑائی کا سب سے اچھا حصہ یہ ہے کہ اس کے بعد دوبارہ کس طرح ٹھنڈا ہونا ہے۔

دونوں کے نزدیک صفائی کا الگ معیار ہے:

حقیقت میں عورت اس شعبے میں بہت زیادہ محتاط ہوتی ہے۔اور یہ بھی قدرتی بات ہے صفائی کے بارے میں دونوں کی بالکل مختلف رائے ہے۔
ان معاملات کوبہتر طریقے سے حل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کاموں میں اپنے ساتھی کی مدد کی جائے تاکہ وہ بھی انھیں اچھی طرح سمجھ سکے ۔صرف نکتہ چینی کرنے یا دوسرے کو شرمندہ کرنے سے معاملات زیادہ خراب ہوجاتے ہیں۔

حرف آخر:

دن کے اختتام پر دونوں کوکوئی بھی معاملہ یہ سمجھتے ہوئے سلجھانا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھی ہیں فریق نہیں۔

مزید جانئے :نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے سیکس سے متعلق ضروری معلومات

 

The post 5قسم کی لڑائیاں جو مضبوط ازدواجی رشتے کو ظاہر کرتی ہیں appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>