تربوز سے بنائیں سلاد،شربت،سالن اورکٹلس

1,193

تربوز کااستعمال آپ مختلف طریقوں سے کرسکتے ہیں۔تربوزکھانے کے ساتھ ساتھ اس سے آپ ایسی ڈشزتیار کرسکتے ہیں جوصحت کے مسائل حل کرنے میں آپکے لئے کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔

تربوز کی سلاد

water melon salad

ایک کپ تربوز
ایک کپ کھیرا
دہی آدھاکپ
پودینہ کی چند پتیاں
ایک چوتھائی چمچ کالی مرچ
ایک چٹکی کالانمک
تربوز اورکھیرے کوکیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔دہی میں نمک ،کالی مرچ،ایک چمچ زیتون کاتیل مکس کریں اسکے بعد تربوز اورکھیرے میں شامل کرلیں۔یہ سلاد وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے اگرگرمیوں کے لنچ میں آپ اسکااستعمال کریں تو پیٹ بھرنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی کم ہوسکتاہے۔

تربوزکاشربت

water-melon-juice

دوکپ تربوز
ایک چمچ لیموں کارس
دوچمچ لال شربت
ایک چٹکی کالانمک
ان تمام اجزاء کربلینڈ کریں مزیدار تربوز کاشربت تیار ہے ۔یہ شربت آپکوگرمی سے اثرات سے محفوظ رکھے گا۔

تربوز کے چھلکوں کاسالن

water-melon-dishes

ایک کپ تربوز کے چھلکے
پیاز ایک عدد
ٹماٹر دوعدد
ہری مرچ دوعدد
میتھی دانہ ،رائی ،کلونجی ،سونف ملاکردوچمچ
تربوز کے چھلکے کدوکش کرکے تھوڑے سے پانی کے ساتھ گلالیں۔پیاز ہلکی گلابی کرکے ٹماٹراورہری مرچ کاٹ کرڈال دیں۔جب ٹماٹر گھل جائیں تومیتھی دانہ،رائی ،کلونجی،سونف اورایک چٹکی نمک شامل کرکے تربوز کے چھلکے ڈال کرپانچ منٹ بھون لیں۔سالن تیار ہے ۔یہ گردوں،یوٹی آئی،جوڑوں کے درد،لُو،لُو سے ہونے والاسردرداورسوجن کے لئے بہت مفید ہے۔

تربوز کے کٹلس

water-cutles

تربوز کے چھلکے کدوکش اوراسٹیم
آلو ایک کپ ابلے ہوئے
قیمہ آدھاکپ اسٹیم دیاہوا
ہری پیاز آدھاکپ
ہری مرچ حسب ذائقہ
ہرادھنیا پودینا دوچمچ
لیموں کارس ایک چمچ
نمک اورکالی مرچ
پساسفید زیرہ ایک چمچ
تمام اجزاء مکس کرکے چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بناکرانڈہ اوربریڈ کرمبز میں کوٹ کرکے شیلوفرائی کرلیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...