دعوت کے لئے خاص سبزی ۔اروی کی چٹپٹی حیدرآبادی کڑاہی

1,235

مہنگائی کے اس دور میں دعوت کا نام سنتے ہی ذہن پر ایک بوجھ معلوم ہوتا ہے لیکن دسترخوان پر صرف گوشت کی مہنگی مہنگی ڈشز رکھ کر ہی آپ اپنے مہمانوں کی بہترین تواضع
نہیں کر سکتیں بلکہ ایک عام سی سبزی کو اپنے ہنر اور ذائقہ سے جدت دے کر خاص بنا سکتی ہیں ۔مثال کے طور پر اروی کو یا تو اروی گوشت کے سالن میں ڈالا جاتا ہے یا پھر کچھ لوگ بیک کر کے کھاتے ہیں لیکن آپ اروی سے مزیدار اور منفرد کڑاہی بنا سکتے ہیں ۔جسے آپ کے مہمان گوشت سے بھی زیادہ پسندکریں گے ۔

ترکیب

تیل میں میتھی دانہ اور کڑی پتے ڈال کر کڑ کڑالیں اب اس میں اروی ڈالکر گولڈن فرائی کریں
جب اروی گولڈن فرائی ہو جائے تو اس میں سارے مصالحے (لہسن پیسٹ ،نمک ،مرچ ،سونف رائی ہلدی چاٹ مصالہ ،کھوپرا ،اجوائن اور کلونجی ڈال کر زرا سے پانی سے بھون لیں
جب سارے مصالحے بھن جائیں تو اس میں املی کا گودا ڈال کر دم پر رکھ دیں
آخر میں ہر مرچ ڈال کر تیز آنچ پر چمچہ چلائیں اور ہرا دھنیا ڈال کر چولھا بند کر دیں ۔
اروی کی چٹپٹی کڑاہی تیار ہے اسے آپ پوری یا پراٹھوں کے ساتھ مہمانوں کے سامنے پیش کریں ۔یہ ڈش ۴ سے ۵ افراد کے لئے کافی ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...