ایچ ٹی وی اردو

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اوون کوکیز

ترکیب

کوکیز بنانے کے لیے اوون کو ایک سو ستر ڈگری پر گرم کرلیں۔اب ایک پیالے میں مکھن اور براؤن شوگر کو اچھی طرح مکس کریں۔پھر اس میں انڈا، دودھ، نمک، میٹھا سوڈا، چنے، میدہ اور مونگ پھلی مکس کردیں۔اس کے بعد اپنی پسند کی شکل میں کوکیز بناکر بیک کریں۔دس سے بارہ منٹ میں کوکیز تیار ہو جائیں گی۔پھر انہیں ٹھنڈا کرکے ایئر ٹائٹ جار میں ڈال دیں۔ضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔