سحر و افطارکے لیے تازہ پھلوں کے دس جوس

1,541

 رمضان میں گرمی کی شدت کے باعث روٹی اور چاول کھانے سے زیادہ تازہ پھلوں اور جوس پر توجہ دیں۔تاکہ آپ ہائیڈریٹ اور تازہ دم رہیں۔اگر آپ سحری اور افطاری sehr iftar میں کھانے کے ساتھ ساتھ ان جوسس کا استعمال رکھیں گے لیکن اپنی جسمانی صحت اور بیماریوں کے حساب سے تو یقیناًآپ رمضان کو بھرپور طریقے سے گزارنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ذیل میں تازہ پھلوں سے تیار کردہ جوس کی تفصیلات درج ذیل ہیں جو آپکو پسند آئیں گی ان میں آپ اپنی پسند کے مطابق کوئی بھی پھل لے سکتی ہیں اور چینی کی جگہ براؤن شوگر یا شہد کا استعمال بھی مفید ہے ۔گرمی سے نجات کے لئے ہر جوس میں تخمِ بلنگا بھی بھگو کراور پودینہ کی چند پتیاں ضرور استعمال کریں۔ اس سے آپکو ٹھندک اور تازگی کا احساس ہوگا۔آپکو بس ان تمام اجزاء کو بلینڈ کرنا ہے اور اوپر سے تخمِ بلنگا ڈال کر سرو کرناہے ۔ اور اپنے رمضان کو صحت سے بھرپور بنانا ہے تاکہ آپ گرمی سے پریشان ہونے کے بجائے تازہ دم رہ کر آسانی سے بھر پورعبادات کرسکیں۔

۱۔خربوزہ کا شربت

1
خربوزہ ایک کپ
دودھ ایک کپ
چینی حسب ضرورت
برف ایک کپ

۲۔لیچی اور آڑو کا شربت

2
لیچی ایک کپ
آڑو ایک کپ
ناریل کا پانی ایک کپ
برف ایک کپ

۳۔کھیرا اور خربوزہ اسموتھی

6
کھیرا بغیر چھلکے اور بیج کے ایک عدد
خربوزہ دو کپ
برف حسب ضرورت
پودینہ کی پتیاں چھ سے آٹھ

۴۔فالسہ کا شربت

فالسہ ایک کپ
چینی حسب ذائقہ
برف ایک کپ
پودینہ کی پتیاں چھ سے آٹھ
نوٹ :فالسہ کے شربت میں اگر آپ چاہیں تو گریپ فروٹ یا اورنج جوس بھی شامل کرسکتے ہیں اس سے اسکا رنگ اور ذائقہ اور بھی مزیدار ہوگا لیکن فالسہ کے شربت کو چھان کر نوش فرمائیں۔

۵۔چیری کا شربت

3
چیری آدھاکپ
دہی آدھا کپ
کوکونٹ ملک پاؤڈر تین چمچ
براؤن شوگر حسب ذائقہ

۶۔سیب اورانگور کا جوس

5
ہرا سیب دو عدد
ہرے انگور ایک کپ
پودینے کی پتیاں چھ سے آٹھ
چینی حسب ذائقہ
برف ایک کپ

۷۔تربوزکا جوس

7
تربوز ایک کپ بغیر بیج کے
کھیرا ۱بغیر بیج اور چھلکے کے
ریڈ سیرپ دو چمچ
برف ایک کپ

۸۔آم اور بیریز کا جوس

 8
آم ایک عدد
بلیوبیریز آدھا کپ
اسٹرابیریز آدھاکپ
برف ایک کپ

۹۔ڈرائے فروٹ ڈرنک

9
بادام آٹھ عدد
پستے آٹھ عدد
اخروٹ تین عدد
کاجو آٹھ عدد
کشمش آٹھ عدد
الائچی کے دانے ایک عدد
سونف ایک چٹکی
دودھ دو کپ

۱۰۔کیلے اور کھجور کا جوس

10
کیلے دو عدد
کھجور چار عدد
دودھ دو کپ
برف ایک کپ

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...