زیرہ والے مشروب کے کمالات جانئے

3,144

زیرہ ایسا مصالحہ ہے جو ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور کھانوں کا ذائقہ دوبالا کرتا ہے۔مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ زیرہ کے پانی کا نہار منھ استعمال آپ کو توند کے مسئلے سے بہت کم عرصے میں نجات بھی دلاسکتا ہے؟جی ہاںصرف 2 کھانے کے چمچ زیرے کو پانی میں رات بھر بھگوئے رکھیں اور صبح ابال کر زیرہ کو نکال کر وہ پانی پی لیں، اس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے، قبض سے نجات جبکہ نظام ہاضمہ سمیت متعدد فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔اور آپ صرف 15 دن میں اس مشروب کی مدد سے توند کی چربی کو گھلا سکتے ہیں۔

اس زیرہ والے مشروب کے دیگر فوائد درج ذیل ہیں۔

میٹابولزم کی رفتار بڑھائیں

میٹابولزم اگر سست روی سے کام کرے تو جسمانی وزن میں کمی کی کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں، میٹابولزم کی سست رفتار جسم کو شکر اور چربی کو استعمال کرنے کے قابل نہیں چھوڑتی جس کے نتیجے میں جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے۔ زیرہ پانی سے میٹابولک ریٹ بہتر ہوتا ہے جس سے اضافی چربی گھلانے میں مدد ملتی ہے۔

کیلوریز کی انتہائی کم مقدار

زیرہ سے بنے اس مشروب میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اور یہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین مشروب ثابت ہوتا ہے، ایک کھانے کے چمچ زیرہ میں 7 کیلوریز ہوتی ہیں اور جسم میں اسے جلانے کے لیے اضافی ورزش کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔


یہ پڑھئے :بادام کھائیں فائدے اٹھائیں

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور

ایک تحقیق کے مطابق زیرہ اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، اسی طرح وٹامن سی اور اے سے بھی بھرپور ہوتا ہے جبکہ کاپر سمیت دیگر منرلز بھی اس میں موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مصالحہ جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ آکسیجن ریڈیکلز کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔

نظام ہاضمہ بہتر بنائیں

صحت مند ہاضمہ اچھی صحت کی دلیل ہوتا ہے، زیرے کا پانی آنتوں کی حرکت کو بہتر کرتا ہے جبکہ نظام ہاضمہ بہتر ہونے سے میٹابولک ریٹ تیز ہوتا ہے اور نتیجہ جسمانی وزن میں کمی کی صورت میں نکلتا ہے۔ زیرہ پیٹ پھولنے کی شکایت بھی کم کرتا ہے۔

نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرے

جسم میں ایل ڈی ایل یا نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے، جس کی وجہ شریانوں میں مواد کا جمع ہونا ہوتا ہے۔ زیرے کا پانی نہ صرف اس نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے بلکہ صحت مند کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔

زہریلے مواد کا اخراج

زہریلا مواد ہر جگہ ہی موجود ہوتا ہے، وہ اس ہوا میں ہوتا ہے جہاں ہم سانس لیتے ہیں یا روزمرہ کی اشیاءمیں۔ یہ مواد جسم میں اس وقت اکھٹا ہونے لگتا ہے جب طرز زندگی صحت مند نہ ہو جیسے جنک فوڈ کا شوق اور جسمانی سرگرمیوں سے دوری۔ اس مواد کے نتیجے میں تناؤ کی سطح بڑھتی ہے، بدہضمی، جسمانی وزن میں اضافہ اور قبض وغیرہ جیسے مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔ زیرہ پانی جسم میں زہریلے مواد کی سطح میں کمی لاتا ہے۔


مزید جانئے :خون میں کیلشم کی کمی خطرناک ہوسکتی ہے


تبصرے
Loading...