لال ٹماٹر یہ پیلا ٹماٹر کون سا بہتر ہے؟

837

ٹماٹر کو روز مرہ کے کھانے پکانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اس سے سلاد، جوسز اور چٹنیاں وغیرہ بھی تیار کی جاتی ہیں۔ ٹماٹر کی رنگوں کے حساب سے دو اقسام پائی جاتی ہیں لال اور پیلے ٹماٹر نہ صرف رنگت میں بلکہ طبی اعتبار سے بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ اپنی صحت کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے سہی ٹماٹر کا انتخاب کیجئے۔

لال ٹماٹر

لال ٹماٹر میں پیلے ٹماٹر کے مقابلے فائبر کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے اور ایک تحقیق کے مطابق فائبر جسم سے فاصل مواد کے اخراج کے لئے بہترین غذائی اجزا ہے۔

لال اور پیلے دونوں ٹماٹر کا شمار ان غذاؤں میں کیا جاتا ہے جن میں سوڈیم کی کم مقدار پائی جاتی ہے لیکن غذائی اعتبار سے لال ٹماٹر میں سوڈیم گیارہ ملی گرام جبکہ پیلے رنگ کے ٹماٹر میں سوڈیم کی مقدار پچاس ملی گرم ہوتی ہے۔

ٹماٹر وٹامن سی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور وٹامن سی آپکے مدافعتی نظام کے لئے بے حد ضروری ہے لیکن لال ٹماٹر میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔

لال ٹماٹر میں وٹامن اے کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اور وٹامن اے آپکی آنکھوں کی صحت کو بہتر بنا کے بینائی کو تیز کرتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق لال رنگ کی سبزیوں اور پھلوں میں لائکوپین پایا جاتا ہے جو آپکو کینسر جیسی محلق بیماریوں سے دور رکھتا ہے اس لئے لال ٹماٹر کا غذاؤں میں استعمال ان محلق بیماریوں کو دور کرنے کے لئے ایک اچھا انتخاب ہے۔

پیلا ٹماٹر

یہ بات حقیقت ہے کے لال اور پیلے دونوں رنگوں کے ٹماٹر میں آئرن موجود ہوتا ہے اور آئرن جسم میں خون کے لال خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لکن پیلے رنگ کے ٹماٹر میں لال رنگ کے ٹماٹر کی نسبت آئرن کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کے آپ کھل کے مسکرائیں تو اسکے لئے پیلے ٹماٹر کا سہارا لیں کیوں کے اس میں فاسفورس پایا جاتا ہے جو کے دانتوں کی مضبوطی کے لئے بہترین غذا ہے۔

لال اور پیلے ٹماٹر کا موازنہ کیا جائے تو پیلے ٹماٹر میں لال کے مقابلے پوٹاشیم کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو کے بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے کے لئے بے حد کارآمد ہے۔

پیلے رنگ کے ٹماٹر میں لال کے مقابلے زنک کی دوگنی مقدار پائی جاتی ہے زنک مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔

پیلے ٹماٹر وٹامن بی اور نیاسین سے مالامال ہونے کی وجہ سے جسم میں خراب کولیسٹرول کو ختم کر دیتے ہیں اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...